Jad Dul Mukhtar مراسلہ: 19 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 19 اگست 2007 (ترمیم شدہ) السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ دوزخ کی تخلیق کے وقت فرشتوں کی کیفیت ابن مبارک کی روایت ہے ، محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں کہ : ـ جب دوزخ کی تخلیق ہوئی تو اس سے ملائکہ پر اس قدر خوف و ہراس طاری ہوا کہ ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ، پھر جب اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو اس سے ان کو سکون نصیب ہوا اور ان کے غم مٹ گئے ـ میمون بن مہران بیان کرتے ہیں : ـ اللہ تعالی نے جہنم کو پیدا فرمایا ، پھر اس کو حکم دیا کہ وہ سانس لے ، جب جہنم نے گرم سانس لیا تو اس کی تپش اور گرمی سے ساتوں آسمانوں میں ہر فرشتہ جہنم کی چنگاڑ سے غش کھا کر منہ کے بل گر گیا ـ اللہ عزوجل نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا : اے فرشتو ! اٹھو ! کیا تم کو معلوم نہیں کہ میں نے تمہیں اپنی اطاعت اور عبادت کرنے کے لیے پیدا کیا ہے اور جہنم کو میں نے اپنی مخلوق میں سے ان لوگوں کے لیے تخلیق کیا ہے جو نافرمان ہوں گے ، فرشتوں نے یہ فرمان الہی سن کر عرض کی : اے ہمارے پروردگار ! ہمارا ڈر دور نہیں ہوگا یہاں تک کہ ہم اہل جہنم کو دیکھ لیں ، اسی لیے ارشاد خداوندی ہے : ـ ان الذین ھم من خشیۃ ربہم مشفقون ترجمہ : وہ اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں ـ المومنون : 57 دوزخ کے ذکر سے رونے اور خوف زدہ ہونے والے حضرت زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : ـ ایک بار حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت اسرافیل علیہ السلام بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے ، دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کو سلام عرض کیا ـ حضرت اسرافیل علیہ السلام آنکھیں جھکائے کھڑے تھے اور ان کا رنگ اڑا ہوا تھا ـ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : اے جبرائیل ! کیا وجہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ اسرافیل کا چہرہ اترا ہوا ہے اور وہ سر افگندہ کھڑے ہیں ؟ حضرت جبرائیل نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ! زمین پر اترنے سے قبل ابھی ابھی انہوں نے جنہم کی ایک سخت چنگاڑ سنی تھی ، اسی وجہ سے یوں سہمے ہوئے آنکھ جھگائے کھڑے ہیں ـ ابن مبارک کی روایت ہے ، محمد بن مطرف نے ثقہ راویوں سے حدیث نقل کی ہے کہ ایک انصاری نوجوان کے دل میں روزخ کا ذکر سن کر اتنا خوف پیدا ہوا کہ وہ دوزخ کے ذکر کے وقت روتا رہتا تھا یہاں تک کہ وہ اپنے گھر میں بند ہوکر رہ گیا ـ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کے پاس اس نوجوان کا واقعہ بیان کیا گیا تو آپ اس انصاری نوجوان کے گھر تشریف لائے ، جب آپ اندر داخل ہوئے تو وہ نوجوان آپ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کے دامن سے لپٹ گیا اور پھر گر کر فوت ہو گیا ـ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اپنے ساتھی کے کفن دفن کا اہتمام کرو کیونکہ خوف جہنم کی وجہ سے اس کا جگر پارہ پارہ ہو جانے سے اس کی موت واقع ہو چکی ہے ـ حضرت امام ثعلبی اور دوسرے ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ نے جب اللہ تعالی کا یہ فرمان سنا جو قرآن مجید میں ارشاد ہوا کہ و ان جھنم لموعدھم اجمعین ترجمہ : اور بے شک جہنم ان سب کا وعدہ ہے ـ الحجر : 43 تو حضرت سلمان فارسی تین روز تک دیوانگی اور بے ہوشی کے عالم میں جنگل میں خوف جہنم کی وجہ سے دوڑتے پھرتے تھے ، پھر ان کو پکڑ کر حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کی خدمت میں لایا گیا ـ آپ نے ان کا حال پوچھا تو عرض کرنے لگے : یا رسول اللہ ! قرآن مجید میں اللہ عزوجل کا جو یہ فرمان نازل ہوا ہے کہ و ان جہنم لمو عدھم اجمعین تو مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے ، اس آیت کریمہ نے تو میرے دل کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے ـ اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوتی ہے ، اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا : ان المتقین فی جنت و عیون ترجمہ : بے شک ڈر والے باغوں اور چشموں میں ہیں ـ الحجر : 45 Edited 19 اگست 2007 by JAD DUL MUKHTAR اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mudasir Yaseen مراسلہ: 20 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 20 اگست 2007 Imran Bhai. Wasslam اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
سگِ عطار مراسلہ: 20 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 20 اگست 2007 Kash Key Main Dunya Mein Paida Na Howa Hota Qabar-o-Hashr Ka Sub Gham Khatam Ho Gaya Hota Aah Kasrat-e-Isyaan Haye Khouf Dozakh Ka Kash Main Is Jahan Ka Na Bashar Bana Hota Aah Salb-e-Emaan Ka Khouf Khaye Jata Hai Kash Meri Maan Ney Hi Mujh Ko Na Jana Hota اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Iqra مراسلہ: 20 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 20 اگست 2007 very nice post اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
SanaAli مراسلہ: 20 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 20 اگست 2007 bohut hi nice sharing aur Allah pak hum sab musalmanoon ko apni rahmaton kay saey mein rakhay ameen aur duzaqk kay azaab say mahfooz rakhain ameen اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔