Jump to content

امام اوزاعی اور حضرت سہل کا جنازہ


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

 

امام اوزاعی اور حضرت سہل بن عبد اللہ تستری رضی اللہ تعالی عنھم کا جنازہ

 

 

مروی ہے کہ جس دن حضرت امام اوزاعی رضی اللہ تعالی عنہ کا جنازہ ہوا تو ان کے جنازہ میں مخلوق خدا کی کثرت کو دیکھ کر اور جنازہ کے موقع پر قدرت خداوندی کے عجائبات کا مشاہدہ کرتے ہوئے پیس 30 ہزار کے قریب یہودی اور عیسائی حلقہ بگوش اسلام ہو گئے ـ

 

حضرت سہل بن عبد اللہ تستری رحمۃ اللہ تعالی کا جب انتقال ہوا تو لوگ ان کے جنازہ میں شرکت کے لیے ہر طرف سے امڈ آئے اور اتنی مخلوق جمع ہو گئی کہ اس کی تعداد کا علم اللہ تعالی کو ہی ہے ـ پورے شہر میں چیخ و پکار اور شور برپا تھا ـ ایک عمر رسیدہ یہودی شور سن کر باہر آیا تو اس نے دیکھا کہ ایک جنازہ آ رہا ہے ، وہ بوڑھا چلا کر کہنے لگا : اے لوگو ! کیا تم بھی دیکھ رہے ہو جو مجھے نظر آ رہا ہے ؟ لوگوں نے کہا : بڑے میاں ! تمہیں کیا نظر آ رہا ہے ؟ اس نے کہا : میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک قوم آسمان سے اتر رہی ہے اور وہ جنازہ کو چھو کر تبرک حاصل کر رہی ہے ، پھر وہ یہودی اسلام میں داخل ہو گئے اور بہت اچھے مسلمان ثابت ہوئے ـ

 

اللہ تعالی کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو ـ

 

آمین

Edited by JAD DUL MUKHTAR
Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...