Jad Dul Mukhtar مراسلہ: 19 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 19 اگست 2007 السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ رحمت خداوندی عزوجل ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے :ـ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس بات کی خبر دوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالی مومنین کے ساتھ سب سے پہلی بات کیا کرے گا ؟ صحابہ نے عرض کی : ہاں یا رسول اللہ ( صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ) ! آپ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : اللہ تعالی مومنین سے فرمائے گا : کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے ؟ وہ عرض کریں گے : ہاں اے ہمارے رب ! : پھر اللہ تعالی فرمائے گا : یہ بتاؤ تمہارا میرے ساتھ ملاقات کرنے کے شوق اور محبت کا باعث کیا چیز تھی ؟ حضور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : اہل ایمان عرض کریں گے : تیری رحمت ، بخشش اور رضا ، اللہ تعالی فرمائے گا : بے شک میری رحمت تمہارے لیے واجب ہو گئی ہے ـ حلیۃ الاولیاء ج 8 ص 179 ، مسند احمد ج 5 ص 238 ، طبرانی الکبیر ج 20 ص 94 حافظ ابو نعیم نے روایت کی ہے : ـ حضرت زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : گزشتہ امتوں میں ایک شخص تھا جو عبادت و ریاضت میں بڑی کوشش کرتا تھا اور وہ لوگوں کو اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس کرتا تھا ، پھر وہ مر گیا ، جب وہ اللہ تعالی کی جناب میں گیا تو کہنے لگا : اے پروردگار ! تیری بارگاہ میں میرے لیے کیا اجر و ثواب ہے ؟ اللہ نے فرمایا : جہنم کی آگ ہے ، اس نے کہا : تو میری عبادت اور ریاضت کہاں گئی ؟ جواب ملا کہ : تو دنیا میں لوگوں کو میری رحمت سے ناامید کیا کرتا تھا اور آج کے دن میں تجھے اپنی رحمت سے نا امید و محروم کرتا ہوں ـ حلیۃ الاولیاء ج 3 ص 222 ایک عجیب واقعہ ابو غالب فرماتے ہیں کہ میرا شام میں حضرت ابو امامہ کے ہاں آنا جانا رہتا تھا ، ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ابو امامہ کے پڑوس میں ایک لڑکا بیمار پڑ گیا ، میں اس کی عیادت کو گیا ـ وہ لڑکا کہتے ہیں بڑا نافرمان اور سرکش تھا ، اس کے پاس اس لڑکے کا چچا بیٹھا ہوا اس کو سخت سست کہہ رہا تھا کہ اے دشمن خدا ! کیا میں تجھے برے کاموں سے منع نہ کرتا تھا ؟ مگر تو نے میری ایک نہیں سنی اور کوئی اچھا کام نہیں کیا ، اب دیکھ رہا ہے اپنے کرتوتوں کا نتیجہ ؟ وہ لڑکا بولا : اے چچا ! مجھے آپ ایک بات بتائیے کہ اگر اللہ تعالی مجھ کو میری ماں کے سپرد کر دیتا تو میرے ساتھ کیا سلوک کرتی ؟ اس کے چچا نے کہا کہ وہ تجھ کو جنت میں داخل کرتی تو اس لڑکے نے کہا : قسم اللہ کی ! اللہ کریم مجھ پر میری ماں سے زائد رحم کرنے والا ہے ـ قضائے الہی سے وہ لڑکا اسی وقت فوت ہوگیا ، اس کے چچا نے اس کے کفن دفن کا اہتمام کیا ، نماز جنازہ کے بعد جب اس کو قبر میں اتارنے لگے تو ابو غالب کہتے ہیں کہ اس کے چچا کے ساتھ میں بھی قبر میں اترا ، جب اس پر اینٹیں رکھی جا رہی تھیں تو ایک اینٹ گر پڑی تو اس کا چچا اچانک کچھ دیکھ کر گھبرا گیا اور چلایا : میں نے کہا : تجھے کیا ہوا ؟ اس نے جواب دیا : اس لڑکے کی قبر حدنگاہ تک وسعت کر دی گئی ہے اور وہ تور سے بھر دی گئی ہے اور میں یہ منظر دیکھ کر حیران ہو گیا ہوں ـ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
سگِ عطار مراسلہ: 19 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 19 اگست 2007 جزاک اللہ بھائی بہت ہی اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے۔۔۔ آخری واقعہ فیضان سنت کے باب فیضان بسم اللہ میں کچھ اسطرح درج ہے۔ رحمت بھری حکایت دو بھائی تھے۔ ایک پرہیز گار دوسرا بدکار۔ جب بدکار مرنے لگا تو پرہیز گار بھائی نے کہا، دیکھا تجھے میں نے بہت سمجھایا مگر تو اپنے گناہوں سے باز نہ آیا، اب بول تیرا کیا حال ہوگا؟ اُس نے جواب دیا اگر قیامت کے روز میرا رب عزوجل میرا فیصلہ میری ماں کے سپرد کردے تو بتائو کہ ماں مجھے کہاں بھیجے گی دوزخ یا جنت میں؟ پرہیز گار بھائی نے کہاں ماں تو واقعی جنت میں بھیجے گی۔ گنہگار نے جواب دیا، میرا رب عزوجل میری ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔ یہ کہا اور انتقال ہوگیا۔ بڑے بھائی نے خواب میں اُسے نہایت خوشحال دیکھا، مغفرت کی وجہ پوچھی ، تو اُس نے کہا کہ مرتے وقت کی اُسی بات نے میرے تمام گناہ بخشوا دیے۔ تفسیر نعیمی، پارہ اول صفحہ ۱۳۸ ہم گناہگاروں پہ تیری مہربانی چاہیے سب گناہ دُھل جائیں گے رحمت کا پانی چاہیے اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mudasir Yaseen مراسلہ: 19 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 19 اگست 2007 Brothers. Subhan Allah. Wasslam اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Iqra مراسلہ: 19 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 19 اگست 2007 very nice post اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
SanaAli مراسلہ: 20 اگست 2007 Report Share مراسلہ: 20 اگست 2007 bohut achi sharing hai اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Ussaid-e-Raza مراسلہ: 22 ستمبر 2007 Report Share مراسلہ: 22 ستمبر 2007 Jazak Allah azawajal.........thanks for sharing.. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
ashq e madina مراسلہ: 4 مئی 2009 Report Share مراسلہ: 4 مئی 2009 jazakallah brother اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Muhammad_Adnan مراسلہ: 8 جون 2009 Report Share مراسلہ: 8 جون 2009 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Attari26 مراسلہ: 27 جولائی 2009 Report Share مراسلہ: 27 جولائی 2009 سبحان اللہ جزاک اللہ ما شآء اللہ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔