Jump to content

حضرت یوقنا عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کا خ&#16


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

 

حاکم یوقنا حضرت عبداللہ جب بھی حضرت ابو عبیدہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے تب فصیح عربی زبان میں گفتگو فرماتے تھے ـ حالانکہ حاکم یوقنا عربی زبان سے بالکل ناواقف تھے ـ جنگ کے دوران حضرت ابو عبیدہ کے ساتھ جنگ کے امور کے متعاق جب بھی گفتگو کرنے کی ضرورت پیش آتی تھی تب مترجم کے واسطے سے ہی گفتگو کی گئی تھی لیکن اچانک ان کو فصیح اور بلیغ عربی زبان میں گفتگو کرتے دیکھ کر حضرت ابوعبیدہ کو بہت تعجب ہوا ـ حضرت ابو عبیدہ نے حاکم یوقنا سے فرمایا کہ میری معلومات کے مطابق تم عربی زبان نہیں جانتے ہو لیکن اچانک اس طرح عربی زبان میں گفتگو کرنا کہاں سے حاصل ہوا ؟ حاکم یوقنا نے جو جواب دیا اس کو علامہ واقدی قدس سرہ کی کتاب سے حرف بحرف نقل کرتے ہیں : ـ

 

پس کہا یوقنا نے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ آیا تعجب کرتے ہو تم اے سردار اس حال سے ـ ابو عبیدہ بن الجراح نے کہا ہاں ـ یوقنا نے کہا کہ میں شب گزشتہ کو فکر اور اندیشہ کرتا تھا تمہارے کام میں کہ کیوں کر مدد اور غلبہ لے گئے تم لوگ ہم پر حالانکہ کو‏ئی گروہ ہم سے زیادہ ضعیف ہمارے نزدیک نہ تھا ـ پس جب دل میں ڈالا میں نے تمہارے معاملہ کو تو سو گیا میں ـ پس دیکھا میں نے ایک شخص کو روشن تر چاند سے ـ پس پوچھا میں نے کیفیت ان کی ـ پس دیکھا کہا گیا مجھ سے کہ یہ محمد صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ہیں ـ پس گویا میں سوال کرتا ہوں ـ کہ اگر یہ نبی صادق ہیں تو درخواست کریں اپنے پروردگار سے کہ آگاہ اور تعلیم کر دیوے مجھ کو ساتو زبان عربی کے _ پس گویا اشارہ فرماتے ہیں وہ میری طرف اور درخواست کی اپنے پروردگار سے اس امر کی ـ پس بیدار ہو گیا میں اس حال میں کہ زبان عربی میں کلام کرتا تھا ـ

 

دیکھا آپ نے بھائیوں اور بہنوں نبی کریم رؤف الرحیم رحمۃ للعالمین شفیع عالمین صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا تصرف اور اختیار کیسا عظیم ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے اشارہ فرمایا اور حاکم یوقنا حضرت عبداللہ عربی زبان میں ماہر ہو گئے ـ

 

حوالہ :ـ "فتوح الشام " از علامہ واقدی ، ص : 328

 

 

تنکا بھی ہمارے تو ہلا‏ئے نہیں ہلتا

 

تم چاہو تو ہو جائے ابھی کوہ محن پھول

Edited by JAD DUL MUKHTAR
Link to comment
Share on other sites

(salam)

جزاک اللہ مدثر بھائی۔۔۔

بہت اچھی شئیرنگ ہے۔

یہ کتاب "سر کٹاتے ہیں ترے نام پہ مردان عرب" غالبا میں نے صرف دو یا تین دن میں پڑھ لی تھی۔اتنی اچھی کتاب ہے کہ ایک بار شروع کرنے کے بعد چھوڑنے کو دل ہی نہیں کرتا۔

میرے دیگر دوستوں نے جب اس کتاب کو دیکھا۔تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔۔

کیا یہ کتاب نیٹ میں آن لائن دستیاب ہے؟؟

اگر کسی رکن کو معلوم ہو تو مطلع فرمائيں۔

Link to comment
Share on other sites

Wah kya jodu karam hai shahe batha (saw) tera

Nahi sunta hi nahi mangne wala tera

 

Aasman khuwan zameen khuwan zamana mehman

Sahib e khana laqab kis ka hai, tera tera

 

(ja) thx 4 sharing

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...