Jump to content

Shawal K 6 Rozy , Imam Abu Hanifa Per Aitraz Ka Jawab Chaiy ?


Faysal

تجویز کردہ جواب


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان


مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ، كَانَ كَصِيَامِ الدَّهْرِ»
من شخص نے رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے وہ ایسے ہی ہے جیسے اس نے ایک سال کے روزے رکھے۔



 


(صحيح مسلم:كتاب الصيام13، باب39،حديث1164)
 

 

dosri taraf 

 

ابو حنیفہ کے نزدیک


صوم ست من شوال مكروه عند أبي حنيفة رحمه الله متفرقاً كان أو متتابعاً
شوال کے چھ روزے رکھنا ابو حنیفہ کے نزدیک مکروہ ہیں خواہ علیحدہ علیحدہ رکھے جائیں یا اکٹھے۔



 


فتاوی عالمگیر:ص١٠١،المحيط البرهاني في الفقه النعماني:کتاب الصوم،ج٢ص٣٩٣


 

 

Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...

تمام مسلمانوں کو السلامُ علیکم

 

ان نام نہاد اہلحدیث نے علماء احناف کا حوالہ آدھا نقل کیا ہے اور اگلی بات نقل ہی نہیں کی جس سے مسئلہ کی وضاحت ہوتی ہے۔

وَيُكْرَهُ صَوْمُ سِتَّةٍ من شَوَّالٍ عِنْدَ أبي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى مُتَفَرِّقًا كان أو مُتَتَابِعًا وَعَنْ أبي يُوسُفَ كَرَاهَتُهُ مُتَتَابِعًا لَا مُتَفَرِّقًا لَكِنْ عَامَّةُ الْمُتَأَخِّرِينَ لم يَرَوْا بِهِ بَأْسًا هَكَذَا في الْبَحْرِ الرَّائِقِ وَالْأَصَحُّ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ كَذَا في مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ وَتُسْتَحَبُّ السِّتَّةُ مُتَفَرِّقَةً كُلَّ أُسْبُوعٍ يَوْمَانِ

فتاوی عالمگیری میں ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک شوال کے روزے مکروہ ہیں خواہ جدا رکھے یا اکھٹے رکھے اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ سے روایت یہ ہے کہ پے درپے رکھا مکروہ ہے متفرق رکھنا مکروہ نہیں۔لیکن عامہ متاخرین کا یہ قول ہے کہ پے درپے رکھنے میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔ یہ بحر الرائق میں لکھا ہے اور اصح یہ ہے کہ اس میں مضائقہ نہیں اوریہ ہی مخیط سرخسی میں لکھا ہے۔

 

post-1668-0-86640400-1376509220_thumb.jpg

post-1668-0-65993900-1376509267_thumb.jpg

post-1668-0-64175400-1376509520_thumb.jpg

post-1668-0-24902300-1376509616_thumb.jpg



اور احناف کے متاخرین علماء ان روزوں کو مستحب سمجھتے ہیں۔ اور یہ مزہب صرف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا نہیں بلکہ امام مالک رحمہ اللہ کا بھی ہے۔

یحییٰ کہتے ہیں: کہ میں نے عید الفطر کے بعد چھ روزوں کے بارے میں امام مالک کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”میں نے اہل علم وفقہ (اور اہل اجتہاد) میں سے کسی کو یہ روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی سلف میں سے (جن حضرات کو میں نے نہیں پایا‘ جیسے صحابہ اور کبار تابعین) کسی سے کوئی روایت پہنچی‘ چنانچہ اہل علم اس کو پسند نہیں کرتے تھے‘ اور ان کو اس کے بدعت بن جانے اور بے علم لوگوں کا رمضان کے ساتھ غیر رمضان کو ملانے کا اندیشہ تھا۔

( مغنی مع شرح الکبیر جلد 3 صفحہ 102،103)“

اب ان غیر مقلدین نام نہاد اہلحدیثوں کو چاہیے کہ جو اعتراض امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بغض اور حسد میں یہ کرتے ہیں وہی اعتراض امام مالک رحمہ اللہ پہ بھی کریں کیونکہ وہ بھی ان روزوں کو مکروہ کہتے ہیں۔ اور کتابیں چھاپیں امام مالک رحمہ اللہ کے خلاف کہ انہوں نے حدیث کے خلاف عمل کیا۔

 

post-1668-0-04091300-1376509703_thumb.gif

میرا سوال ہے تمام نام نہاد اہلحدیثوں سے کہ امام مالک رحمہ اللہ کا فتوی حدیث کے خلاف ہے یا نہیں۔ اور ان جاہلوں نے اب تک کتنی کتابیں اور مضامین اس مسئلہ پہ امام مالک رحمہ اللہ کے خلاف لکھے ہیں۔
جو فتوی یہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ پہ لگاتے ہیں وہی امام مالک رحمہ اللہ پہ بھی لگائیں

 

Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...