Najam Mirani مراسلہ: 26 مئی 2013 Report Share مراسلہ: 26 مئی 2013 ایک حدیث میں ہے ،حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ''جو میری محبت کی وجہ سے اپنے لڑکے کا نام محمد یا احمد رکھے گا اللہ تعالیٰ باپ اور بیٹے دونوں کو بخشے گا ۔'' (کنز العمال ، کتاب النکاح ،قسم الاقوال ، الحدیث ۴۵۲۱۵،ج۱۶،ص ۱۷۵۔لفظہ ''مَن ولد لہ مولود ذکر فسماہ محمّداً حبّاً لی وتبرکاً باسمی کان ھو و مولودہ فی الجنۃ'') ایک روایت میں ہے: ''قیامت کے دن ملائکہ کہیں گے کہ جن کانام محمد یا احمد ہے جنت میں چلے جاؤ ۔'' (فردوس الاخبار دیلمی، باب الیاء، الحدیث ۸۵۱۵،ج۲،ص۵۰۳۔ ملتقطًا) ایک روایت میں ہے:'' ملائکہ (یعنی فرشتے)اس گھر کی زیارت کو آتے ہیں جس میں کسی کا نام محمد یا احمد ہے ۔'' ایک روایت میں ہے:'' جس مشورے میں اِس نام (یعنی محمدنام)کا آدمی شریک ہو اس میں برکت رکھی جاتی ہے ۔'' (کنز العمال ، کتاب النکاح ، قسم الاقوال، الحدیث۴۵۲۱۶،ج۱۶، ص۱۷۵) ایک روایت میں ہے :''تمہارا کیا نقصان ہے کہ تمہارے گھروں میں دو یا تین محمد ہوں۔'' ( الطبقات الکبرٰی لابن سعد، الحدیث ۶۲۲، ج۵، ص۴۰) اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔