gulamrabbanifida مراسلہ: 16 مئی 2013 Report Share مراسلہ: 16 مئی 2013 مختصرتعارف آل انڈیاتحریک فکرنعت کاقیام اگست 2010میں ہوا.۔جسکامقصدحمدونعت کافروغ اور مستحق شعرا کے مجموعہائے کلام کو شائع کرانا اورنعتیہ مشاعرے اور مذاکرے کاانقعاد کرناہے۔ادب نعت پرتحقیقی اورتنقیدی کتابیں منظرعام پر لاناہے، اسی مقصدومنشا کے ساتھ اور مثبت سوچ کے ساتھ ہندوستان کاپہلاحمدونعت کامعیاری ادبی رسالہ جہان نعت کاآغاز سہ ماہی جریدہ کی شکل میں کیاگیا۔جوکچھ وجوہات کی بناپر جہان نعت کادورانیہ سہ ماہی سے شش ماہی کیاگیاہے۔جہان نعت گوشے اورتنقیدی وتحقیقی مضامین سمیت دیگرمشمولات کے ساتھ اہل علم وادب کے نگاہ میں مقبولیت حاصل کر رہاہے۔ جس کے تمام شمارے اس ویب سائٹ پہ موجود ہں۔اور جہان نعت دوماہی ویب ورژن پہ شائع کیا جارہاہے۔جوآنلائن اردو کاپہلاحمدونعت کاادبی رسالہ ہے۔ اس سفرمیں ہمیں بنے رہنے کے لئے ہمیں آپ کے قلمی وعملی تعاون کی ضرورت ہے۔ امید کہ قارئین ہمیں ماےوس نہیں کریں گے۔ جس کے روح رواں مشہورشاعروادیب جناب مولاناغلام ربانی فداہیں۔ www.jahanenaat.yolasite.com مدیرومرتب: غلام ربانی فدا مجلس مشاورت :خوشترنورانی،سعیدرحمانی،ابرارکرتپوری،میکش اجمیری،ڈکٹرابوسفیان اصلاحی۔ڈکٹرسیدیحیٰ نشیط، ڈاکٹرسراج قادری۔ڈاکٹرعبدالکریم تماپوری۔ڈاکٹرراہی فدائی۔ڈاکٹرمحمدعلی اثر۔علیم صبانویدی۔سیدمحی الدین قیس۔مبین احمدزخم 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔