Ghulam.e.Ahmed مراسلہ: 13 مئی 2013 Report Share مراسلہ: 13 مئی 2013 السّلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں حدیث یا مفہومِ حدیث لکھی تھی۔ اس میں حرم پاک میں کچھ پرندوں کو مارنے کو ثواب یا جائز لکھا تھا اور اُن میں کوّا اور چِیل بھی شامل تھے۔ معلوم کرنا ہے کہ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو اُس کا حوالہ درکار ہے اور چِیل اور کوٗے کے مارنے کی وجہ بھی اگر مل سکے تو بہت اچّھا ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً کثیر اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Syed_Muhammad_Ali مراسلہ: 13 مئی 2013 Report Share مراسلہ: 13 مئی 2013 صحیح البخاری، کتاب بدٔ الخلق، باب خمس من الدواب فواسق يقتلن في الحرم، حدیث ۳۳۱۴ میں ہے۔ قال نبي صلى الله عليه وسلم: خمس فواسق، يقتلن في الحرم: الفأرة، والعقرب، والحديا، والغراب، والكلب العقور ترجمہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ پانچ جانور موذی ہیں، انہیں حرم میں بھی مارا جا سکتا ہے۔ چوہا، بچّھو، چیل، کوّا اور کاٹنے والا کتّا۔ فتح الباری شرح صحیح البخاری میں اس حدیث کے ماتحت لکھا ہے کہ شریعت میں وہ جانور فاسق ہے جو بغیر اپنے نفع کے بالقصد ابتداء ً ایذا پہنچائے۔ چیل اور کوّے بھی ان میں شامل ہیں۔ نیز ان جانوروں کو حج کے دوران بھی مارا جا سکتا ہے۔ 2 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Syed_Muhammad_Ali مراسلہ: 13 مئی 2013 Report Share مراسلہ: 13 مئی 2013 Tamam Members se guzarish hai k References aur Scans se related topics k lye "References & Scan Requests" wala section bnaya gya hai usay use kren. Ghulam e Ahmed bhai aapka topic move kia ja rha hai. next time khayal rkhen ge. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Ghulam.e.Ahmed مراسلہ: 15 مئی 2013 Author Report Share مراسلہ: 15 مئی 2013 جزاک اللہ خیراً کثیر سیّد محمّد علی بھائی بہت شُکریہ، آپ نے مدد فرمائی۔ انشاءاللہ عزّوجل آئندہ خیال رکھوں گا کہ صحیح سیکشن میں پوسٹ کروں۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔