Qadri student مراسلہ: 12 مئی 2013 Report Share مراسلہ: 12 مئی 2013 بِسْمِ اللهِ الْرَّحْمَنِ الْرَّحِيمِ (((نماز کی نیت کے مسائل))) نیت کا مطلب ہے "کسی کام کا دلی عزم اور ارادہ کرنا"۔ نیت کی موجودگی) اور درست طور پر موجودگی( کوتمام عبادات میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ہے: إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى[1] "بے شک اعمال نیتوں کے ساتھ ہیں اور ہر آدمی کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی" صحیح البخاری کتاب البدء الوحی، حدیث نمبر1 اعمال کی قبولیت کے لیے دو بنیادی شرطیں ہیں۔ پہلی یہ کہ وہ عمل خالص اللہ سبحانہ و تعالیٰ کےلیے کیا جائے، اور دوسری یہ کہ وہ عمل صحیح ثابت شدہ سُنت مُبارکہ کے مطابق ہو۔ ان میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی جائے تو وہ عمل قبولیت کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا۔۔ کسی بھی نیک عمل یا کسی بھی عبادت کا مقصد اگر اللہ کی رضا حاصل کرنے کی بجائے دکھاوا ہو ، یا کوئی بھی اور مقصد ہو تو ایسا نیک کام ، یا عبادت اللہ کے ہاں کچھ حیثیت نہیں رکھتا ، اور آخرت میں کسی فائدے کے بجائے نقصان کے اسباب میں سے بن جاتا ہے ،پس کوئی بھی نیک عمل کرنے سے پہلے ، کوئی بھی عبادت کرنے سے پہلے ہمیں اپنے دِلوں میں اپنی نیت اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ کے لیے خالص کر لینا چاہیے ، تا کہ وہ عمل ثواب کی بجائے عذاب کا سبب ہی نہ بن جائے۔ نیت کے بغیر نماز نہیں ہوتی: نیت نماز کے ارکان (اور بعض علماء کے نزدیک شروط) میں سے ہے جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ نیت میں کن چیزوں کا تعین ضروری ہے: نیت تکبیر تحریمہ کہتے وقت کی جانی چاہیے اور اس میں ذیل امور کا تعین ہونا چاہیے: نماز کا وقت (ظہر، عصر وغیرہ) فرض، سنت (وتر) یا نفل میں سے کون سی نماز ہے اس کی رکعات کتنی ہیں نیت کی روح: نیت کا مقصد یہ ہے کہ نمازی اللہ رب العالمین کے دربار میں پیش ہونے سے پہلےپوری طرح متوجہ ہو اور اس بات کو اپنے ذہن میں اچھی طرح تازہ کر لے کہ "اے اللہ، میں صرف تجھے خوش کرنے کے لیے، تیری رضا کی طلب میں، تیرے رسول کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق یہ فلاں فلاں وقت کی نماز (فرض یا نفل)، اتنی اور اتنی رکعات ادا کرنے لگا ہوں، تو اپنی رحمت سے اسے قبول فرما لے"۔ زبان سے نیت کے کلمات کہنا درست نہیں: نیت دِل میں کیے گئے عزم و ارادے کا نام ہے ، لہٰذازبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے۔ زبانی نیت کے جو کلمات مشہور ہیں کہ "نیت کی میں نے اس نماز کی، خاص واسطے اللہ تعالیٰ کے، منہ طرف کعبہ شریف ۔ ۔ ۔ "یہ نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے سکھائے ہیں، نہ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ نے اس کی کوئی تعلیم دی ہے اور نہ ہی اس پر عمل کیا ہے ،اور نہ ہی ائمہ امت میں سے کسی نے انہیں کہنے کی ترغیب دی ہے۔ اسےبعد کے زمانوں میں کچھ علماء نے یہ کہتے ہوئے رواج دیا ہے کہ اس سے نیت کی پختگی اور توجہ حاصل ہوتی ہےلیکن حقیقت یہ ہے کہ عبادت کی کسی کیفیت اور طریقے کواپنی مرضی سے بدل دیناجائز نہیں ہے۔ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت پر اکتفاء کرنا چاہیے کیونکہ سب سے اچھی بات اللہ تعالیٰ کی بات ہے اور سب سے بہترین طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا سکھایا ہوا طریقہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے دین میں نئی نئی چیزیں نکالنے سے سختی کے ساتھ منع فرمایا ہے: كُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ "ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی آگ (جہنم) میں ہے" سنن النسائی الصغریٰ کتاب صلاۃ العیدین باب کیف الخطبہ، صحیح سنن نسائی حدیث نمبر 157 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Islami World مراسلہ: 27 اکتوبر 2014 Report Share مراسلہ: 27 اکتوبر 2014 Namaz ki neeyat bohut ehum cheez hai jab tak apki neeyat sahi nahi hogi jab thak apki namaz qabool nahi hogi lehaza hum sub ko apni neeyat achi rakhni chahiye. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mubahsir مراسلہ: 29 اکتوبر 2014 Report Share مراسلہ: 29 اکتوبر 2014 jab tka apki neeyat sahi nahi hogi jb tak apki namaz adohri rehe gi. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Aayan Khan مراسلہ: 4 ستمبر 2020 Report Share مراسلہ: 4 ستمبر 2020 Namaz Islam ka bohat hi aham rukn hai. Yeh zarori hai ke hum is se mutalliq maloomat hasil karen. Ap chahen tu is online Namaz course mein admission le saktey hain aur online classes ke zariye maloomat hasil kar saktey hain. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Al Quran Classes مراسلہ: 15 گھنٹے پہلے Report Share مراسلہ: 15 گھنٹے پہلے Masha Allah! Bhot shokrya es HADEES se bhot saro logo ko FAIDA ho jaiga. Islam k 5 rokn hai es main se NAMAZ B hai. Hadees Sharif main Aata hai jo banda 5 waqt ka namaz parega ALLAH tala os ko 5 Enam de ga. ALLAH tala hum sb ko 5 waqt ki Namaz Aaata karay (AMEEN SUMA AMEEN). Agr ap bachay hai ya family main koi member ho to wo hamaray sath online Quran classes Academy main admission le skta hai. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔