Jump to content

کنز الایمان کی فہرست میں ایک غلطی کی تحقیق


hanfibrother2012

تجویز کردہ جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔تمام مسلمان بھایئوں کو میری طرف سے سلام۔اسلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

میں یہاں کے اہل علم بزرگوں سے ایک مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ کنز الایمان کے آخر میں ایک فہرست لگی ہوئی ہے جس میں مختلف عنوان بنا کر اس کے مطابق آیتوں کو جمع کر دیا گیا ہے۔

اس میں ایک عنوان (انبیاء اولیاء دور سے سنتے ،دیکھتے اور مدد کرتے ہیں)موجود ہے لیکن یہاں انبیاء و اولیاء کی بجاے شیطان لعین کے بارے میں آیت لکھی ہوئی ہے۔انہ یراکم ھو قبیلہ من حیث لا ترونھم ۔الاعراف آیت 27

عنوان ہے (انبیاء و اولیاء کے متعلق لیکن اس کے تحت شیطان کا ذکر کیا تو کیا شیطان بھی نبی یا ولی ہے؟معاذ اللہ۔استغفراللہ۔

 

میرے بعض دوستوں نے کہا ہے کہ یہ احمد رضا خان صاحب کی اپنی بنائی ہوئی فہرست ہے لہذا وہ گستاخی کے مرتکب ہوئے۔

جبکہ میں فتوے بازی کی بجاے اتحاد و تحقیق کا عادی ہوں اس لئے عرض کیا کہ ممکن ہے کہ یہ فہرست احمد رضا خان صاحب کی نہ ہو ۔لہذا اگر ان کی نہیں تو ہمیں فتوے سے توبہ کرنی چاہے اور اگر ان ہی کی ہے تو ثبوت و تحقیق ہونی چاہے اس کے بعد فتوی لگانا چاہے ۔

لہذا کوئی بھائی اس بات کا تسلی بخش جواب دے ۔اور یہ بھی بتایں کہ حضرت امام احمد رضا خان صاحب محروم نے یہ فہرست بنائی یا کہ کسی ناشر نے بنائی ہے ؟

 

post-14541-0-42419800-1364962142.jpg

Link to comment
Share on other sites

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

جناب یہ فہرست اعلیحضرت رحمۃ اللہ علیہ کی نہیں ہے

کنز الایمان شریف کے قدیم نسخوں میں یہ فہرست موجود نہیں ہے۔

بلکہ بعد میں کسی ناشر نے شامل کر دی ہے ۔

 

لہذا اس کا الزام اعلیحضرت رحمۃ اللہ علیہ کے سر لگانا بہت بڑا بہتان و ظلم عظیم ہے ۔ہمارے علماء کرام اس فہرست کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی فہرست تسلیم نہیں کرتے ۔ہاں اگر کسی مخالف کے پاس ثبوت ہے تو وہ ثابت کرے کہ یہ انہی کی بنائی ہوئی ہے لیکن انشاء اللہ عزوجل مخالفین ایسا ثبوت ہرگز پیش نہیں کر سکتے ۔۔۔

باقی قرآن پاک کے اندر بھی کمپوزنگ کی غلطیاں رہ جاتی ہیں ، بتقاضہ بشریت ایسا ہونا ممکن ہے لیکن اطلاع کرنے پر درست کر دی جاتی ہیں جیسا کہ ہر قرآن پاک کے نسخے میں ناشر حضرات ایسا لکھتے ہیں کہ اگر کسی کو غلطی نظر آے تو اطلاع کریں تاکہ درست کر دی جاے ۔۔لہذا ایسی غلطیوں پر شور مچانا درست نہیں ہاں اگر ناشر کو غلطی پر مطلع کر دیا جاتا ہے اور اس کے باوجود جان بوجھ کر دوبارہ ایسی غلطی کرتا ہے اور ضد و ہٹ دھرمی کرتا ہے تو پھر ضرور قابل گرفت ہے ۔۔شکریہ

Link to comment
Share on other sites

ویسے اس میں غلطی کیا ہے ؟؟ مجھے سمجھ نہیں آئی ؟؟؟؟ قرآنی آیت کہ جسکو کوٹ کیا گیا ہے اس سے اللہ کے دشمن کو اللہ کی عطا کردہ قوت کا ذکر ہے اور فہرست بنانے والوں نے اسی آیت سے استدلال کرتے ہوئے کہ جب اللہ کی ایک مخلوق یعنی شیطان جو اللہ اور اسکے پیاروں کی دشمن ہے اس کے پاس اتنی قوت و تصرف ہے تو اللہ کو ماننے والے اس کے برگزیدہ اور پیارے بندوں کو اللہ کی عطا کردہ قوت کا عالم کیا ہوگا لہذا وہ بطریق اولٰی اس بات کہ مستحق ہیں کہ اللہ پاک انکو شیطان لعین سے بھی بڑھ کر قوت و اعزاز بخشے ۔۔۔

پر مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس میں اعتراض والی کیا بات یہ تو ایک طریق استدلال ہے اور اسلامی تاریخ دین کے متفرق شعبہ جات میں میں اس قسم کے استدلالات سے بھری پڑی ہے پھر اس اصول استدلال پر اعتراض چہ معنی دار؟؟؟

Link to comment
Share on other sites

یہ فہرست اعلیحضرت رحمۃ اللہ علیہ کی نہیں ہے ۔۔۔ایک حوالہ پیش خدمت ہے

 

 

Allama Jallal Ahmed.jpg

 

 

 

 

 

باقی جو اعتراض دیوبندیوں نے کیا ہے فلحال اس پر گفتگو نہیں ۔۔۔۔میں تو صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ دیوبندی حضرات اس فہرست کو اعلیحضرت رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کرتے ہیں جو کہ غیر تحقیقی بات ہے اور وہابیوں کا جھوٹ ہے۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...