Jump to content

غیرمقلدین کے احناف سے 20 سوالات


خاکسار

تجویز کردہ جواب

This is not my(Khaksar) question, this question is from a ahl'hadees. There are some funny things in these question too.

 

سوال نمبر1: تقلید شخصی اصطلاحی کی تعریف کیا ہے۔ اور یہ فرض ہے، واجب ہے، مستحب ہے یا مباح ہے؟

سوال نمبر2: اجماع کی تعریف کیا ہے۔ اور اجماع کن لوگوں کا معتبر ہے؟ تقلید شخصی اصطلاحی پر کیا اجماع ہوا ہے۔ اگر ہوا ہے تو کب، کہاں اور کن کا؟

 

سوال نمبر3: اجتہاد کی تعریف کیا ہے۔ اجتہاد کے لیے کن علوم کی ضرورت ہے اور کیوں۔ کیا اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے۔ اگر نہیں تو پہلے کیوں کھلا تھا اور کس نے کھولا تھا۔ اب کیوں بند ہو گیا ہے۔ اور کس نے بند کیا ہے؟

سوال نمبر4: مجتہد کو بھی تقلید کرنے کا حکم ہے یا نہیں؟

 

سوال نمبر5: جو امام ان چاروں کے سوا ہوئے ہیں ان کے نام کیا ہیں۔ اور ان کی تقلید فرض ہے یا واجب یا مباح ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو کیوں۔ حالانکہ وہ ان کے استاد ہیں، ادب میں، زہد میں، فقہ میں، جہاد میں، تقوی میں ان کے بھی بڑے ہیں۔ ان کی بزرگی کے قائل تھے اور ان کا ادب کرتے تھے ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کی تقلید نہ کر کے نیچے والوں کی تقلید کرنا کونسی عقل مندی ہے؟

سوال نمبر6: حضرت علی، حضرت حسن ، حضرت حسین رضی اللہ عنہم کو بھی امام کہا جاتا ہے اور وہ صحابی تھے اور حضرت زین العابدین ، حضرت باقر اور حضرت جعفر صادق رحمہم اللہ افضل ہیں چاروں اماموں سے یا چاروں امام افضل ہیں۔ پھر آل ِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے ان بارہ اماموں کے مقلد کو تو ہم کافر اور رافضی کہتے ہیں اور ان سے کم درجے کے اماموں کی تقلید کو فرض مانتے ہیں۔ اس تفریق کی کیا وجہ؟

سوال نمبر7: حضرت علی رضی اللہ عنہ صحابی تھے۔ جبکہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تابعی تھے (لیکن سمع ثابت نہیں ہے) اور حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ چاروں آئمہ میں آخری امام تھے جن کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ حدیث کی صحت پر وہ امام احمد رحمہ اللہ پر اعتماد کرتے ہیں۔ پھر یا تو ہمیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تقلید کرنی چاہیے یا امام احمد رحمہ اللہ لیکن ہم نے ان دونوں آئمہ کو کیونکہ چھوڑا ہوا ہے؟

سوال نمبر8: چاروں خلفاء رضی اللہ عنہم مجتہد تھے یا نہیں۔ اگر تھے تو ان کی تقلید کیوں چھوڑ دی جاتی ہے؟

سوال نمبر9: چاروں اماموں کے قبل چاروں خلفاء رضی اللہ عنہم کی تقلید کی جاتی تھی یا نہیں۔ جب نہیں کی جاتی تھی تو پھر اماموں کی کیوں کی جائے؟

سوال نمبر10: ذرا مہربانی فرما کر یہ بھی بتایا جائے کہ فقہ کی موجودہ کتابوں میں سے کوئی ایک بھی ایسی ہے جسے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے خود لکھا ہو؟

سوال نمبر11: چاروں امام بھی مقلد تھے یا نہیں۔ اور مقلد تھے تو کس کے، اور اگر نہیں تھے تو کیوں؟

سوال نمبر12: یہ جو فقہ کی کتابوں میں ہے کہ عامی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ اس کے کیا معنی ہیں؟ (پھر تو حنفی ہو کر بھی حنفی نہ رہے)ہ

سوال نمبر13: مقلد قرآن و حدیث کا مطلب سمجھ سکتا ہے یا نہیں۔ حالانکہ ہماری فقہ شریف کے اصول کی کتابوں میں ہے کہ مقلد قرآن و حدیث سے دلیل لے ہی نہیں سکتا۔ پھر تو گویا قرآن و حدیث منسوخ اور بےکار ہیں{معاذ اللہ}۔ اگر لے سکتا ہے تو تقلید کی ضرورت ہی کیا۔ اگر نہیں لے سکتا تو قرآن و حدیث کی ضرورت ہی کیا؟

سوال نمبر14: چار مُصلے مکہ مُعظّمہ میں خاص خانہ ِ کعبہ میں قائم ہوئے تھےان کو کس نے قائم کیا۔ اور کیوں قائم کیا۔ اور کب قائم کیا۔ کیا اس سے مسلمانوں کے دین کے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوئے۔ اور اماموں نے اسے کیوں قائم نہ کیا؟

سوال نمبر15: اہل سنت و الجماعت کی کیا تعریف ہے۔ جب کہ مقلد نہ سنت سے دلیل لے سکے نہ جماعتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے اجماع سے۔ پھر اسے اہل سنت و جماعت کیوں کیوں کہا جائے؟

سوال نمبر16: اہل حدیث یعنی صرف کتاب و سنت پر عمل کرنے والوں کی جماعت، جب سے کتاب و سنت ہے تب ہی سے ہے، یا بیچ میں سے اس کا عامل کوئی نہیں تھا۔ یعنی کتابِ خدا اور حدیثِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم پر کسی کا عمل نہ تھا؟ (حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے کہ اس کے عامل قیامت تک رہیں گے۔ان شاء اللہ)

سوال نمبر17: اگر امام کے کسی مقلد کے پاس کوئی صحیح حدیث پہنچے اور وہ اس امام کے قول کے خلاف ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ اور جو یہ کہہ کر اس حدیث کو ٹال دے کہ یہ میرے مذہب میں نہیں وہ مسلمان رہا یا اسلام سے خارج ہو گیا اور ایسے وقت مقلد کو کیا کرنا چاہیے ہے؟

سوال نمبر18: احناف کو اپنے مذہب کی مواقت کے لیے حدیث سازی کی ضرورت کیونکہ پیش آئی؟

سوال نمبر19: حنفی حضرات اسماعیلی پیر شمس تبریز کے مرید مولانا رومی کی مثنوی کو الہامی کتاب کا درجہ کیوں دیتے ہیں؟

سوال نمبر20: مفتی تفی عثمانی صاحب مولانا اشرف علی تھانوی کی کتاب "الحیلة الناجزة في الحلیلة العاجزة" کے نئے ایڈیشن کے دیباچے میں فقہ حنفی سے خروج کا جواز تسلیم کرتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ فقہ حنفی میں شوہر سے گلوخلاصی کی خواہش مند عورتوں کو پیش آنے والی مشکلات کا کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے ایسے بیشتر مسائل میں مالکی مذہب کے مطابق فتویٰ دیا ہے۔ اگر فقہ حنفی مکمل ضابطۂ حیات ہے تو اس مسئلہ کا حل کیوں نہیں ہے؟

 

سوالات کے جوابات کے لیے قیامت تک کا وقت ہے

Link to comment
Share on other sites

  • 4 weeks later...

As'salamu alaikum WRB,Taqleed na karnay ka jo nateeja hota hai wo kisi say chupaa nahi hai. Agar hum munkiran-e-hadees aur Dajjal Qadiyani per nazar daalain to pata chalta hai kay ye sob ghair muqallidiyat ki paidawaar thay aur hain.Zubair Ali Zai GM kay maulvi hai. Tawzeehul Kala nami kitab main unohon nay kis tarha hadees say matlab akhaz kiya hai aur hadees kis mazmoon ki hai padhain aur sochain kay agar GM kay aalim ka ye haal hai to awaam to phir.....Analysis of a Fatwa By Zubair Ali Zai_01.gifAnalysis of a Fatwa By Zubair Ali Zai_02.gif

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...