Jump to content

Mustafvi Sahib Say Suwal

Burhan25

تجویز کردہ جواب

جناب مصطفوی صاحب

اگر آپ دیوبندی ویابی نہیں ہیں تو پمت کیجیے اور اپنے مسلک کا نام بتا دیجیے ۔۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ۷۳ فرقے ہوں گے ۷۲ جہنمی اور ١ جنتی﴿کماقال﴾۔۔۔۔آپ کا تعلق کس سے ہے؟؟؟؟اگر ١ جنتی تو فی زمانہ آپ کسی نا کسی کو تو وہ ١اہل حق تسلیم کرتے ہیں لہذا اسی کا نام بتا دیجیے ۔۔۔۔اور ان کےچند جید علماء و اکابرین کے نام بھی بتاییں۔۔۔۔۔۔

امید ہے کہ آپ سب سے پہلے اس بات کی وضاحت پیش فرمایں گے۔۔۔

دوسری بات اگر آپ وہابی دیوبندی نہیں تو آپ محمد بن عبد الوہاب ،اسماعیل دہلوی،اشرفعلی تھانوی ،قاسم نانوتوی ،نذیر حسین دہلوی ،ثناء اللہ امرتسری کے بارے میں دو ٹوک فیصلہ پیش کریں۔اور اگر آپ کسی قسم کا فیصلہ نہیں دیں گے تو پھر ہم یہی سمجھے گے کہ دال میں کچج ضرور کالا ہے اورآپ صاف جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔۔

مولانا جامی

; کے اشعار کی توجیہ پر آپ نے کہا کہ وہ نا مناسب ہے۔۔۔۔۔نامناسب سے آپ کی کیا مراد ہے ؟؟؟گستاخی ہے یا کیا؟؟؟واضح بتاہیے اس پر حکم شرعی عاید کیجیے۔

مولانا جامی کے دیگر حوالے جات پر فلحال بحث نہیں ۔۔۔لہذا خلاف موضوع حوالے کا جواب نہیں دیا جا رہا ۔۔۔

;ہاں آپ زیر بحث اشعار پر گفتگو کیجیے اور بتایں کہ مولانا جامی کس فتوے کے حق دار ہیں ؟؟؟

چلیے اگر آپ دیوبندی وہابی نہیں تو جس بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اس کے معتبر مفتی صاحب کا فتویٰ مولانا جامی اور صاحب روح البیان کے بارے میں پیش کر دیجیے ۔۔۔۔۔آخر آپ فتویٰ کیوں نہیں پیش کرتے ؟؟؟

یا کہ آپ کی تایید کرنے والا کوہی نہیں؟؟؟

شکریہ

Link to comment
Share on other sites

جناب مصطفوی صاحب

اگر آپ دیوبندی ویابی نہیں ہیں تو پمت کیجیے اور اپنے مسلک کا نام بتا دیجیے ۔۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ۷۳ فرقے ہوں گے ۷۲ جہنمی اور ١ جنتی﴿کماقال﴾۔۔۔۔آپ کا تعلق کس سے ہے؟؟؟؟اگر ١ جنتی تو فی زمانہ آپ کسی نا کسی کو تو وہ ١اہل حق تسلیم کرتے ہیں لہذا اسی کا نام بتا دیجیے ۔۔۔۔اور ان کےچند جید علماء و اکابرین کے نام بھی بتاییں۔۔۔۔۔۔

امید ہے کہ آپ سب سے پہلے اس بات کی وضاحت پیش فرمایں گے۔۔۔

یہی سوال اپ نے انبیا، اولیا،کو پکارنا والے تھریڈ میں بھی کیا تھا اور میں نے اس کا جواب اسی تھریڈ کے صفحہ 2 پوسٹ 21 میں اس کا جواب دے دیا تھا جو کہ یہ تھا

نام کے ساتھ تو مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون سا طبقہ ہے۔ بہرحال انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر جو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے راستے پر چل رہا ہے وہ اہل سنت و الاجماعت ہے۔

تو جناب میں بھی اہل سنت و الجماعت سے ہی تعلق رکھتا ہوں ۔ لیکن اہل سنت کے اندر پائے جانے والے مسالک میں سے کسی مسلک کے ساتھ خود کو منسوب نہیں کرتا۔

دوسری بات اگر آپ وہابی دیوبندی نہیں تو آپ محمد بن عبد الوہاب ،اسماعیل دہلوی،اشرفعلی تھانوی ،قاسم نانوتوی ،نذیر حسین دہلوی ،ثناء اللہ امرتسری کے بارے میں دو ٹوک فیصلہ پیش کریں۔اور اگر آپ کسی قسم کا فیصلہ نہیں دیں گے تو پھر ہم یہی سمجھے گے کہ دال میں کچج ضرور کالا ہے اورآپ صاف جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔۔

میں کسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ، میں نے تو کبھی مولانا احمد رضا خان صاحب، مفتی احمد یار خان صاحب ، عمر اچھروی صاحب کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

اپ نے جن لوگوں کے نام دیئے ہیں میں نے ان کا کبھی دفاع نہیں کیا ۔

مولانا جامی

; کے اشعار کی توجیہ پر آپ نے کہا کہ وہ نا مناسب ہے۔۔۔۔۔نامناسب سے آپ کی کیا مراد ہے ؟؟؟گستاخی ہے یا کیا؟؟؟واضح بتاہیے اس پر حکم شرعی عاید کیجیے۔

حکم شرعی تو کوئی مفتی ہی لگا سکتا ہے۔

لیکن اتنا مجھے یقین ہے کہ ان اشعار کا اردو ترجمہ پیش کرتے ہوئے اپ کو بھی شرمندگی ضرور محسوس ہو گی۔

اور صاحب روح البیان نے جو الفاظ بند ڈبیا، تروتازہ یاقوت،قفل کھولنا، چابی وغیرہ بیان کئے ہیں اپ خود انصاف سے فرمایئں کیا یہ الفاظ ایک نبی کی زوجہ کے بارے میں کہنا اپ کو مناسب لگتا ہے۔

Link to comment
Share on other sites

جناب ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ سب ہی کو حق پر تسلیم کیا جاے۔لہذا آپ ہمیں دو ٹوک بتایں کہ

کیا آپ کے نزدیک تقویتہ الایمان ،صراط مستقیم ،حفظ الایمان ،رسالہ الامداد ،براہین قاطعہ،کتاب الوسیلہ۔۔۔۔۔۔۔ جیسی کتابوں میں جوعبارات، عقاید و نظریات لکھے ہیں وہ اہل سنت و جماعت کے مطابق ہیں کہ مخالف؟؟براے مہربانی جواب لازمی دیجیے ۔۔۔

جو اہل سنت و جماعت کے مخالف ہو گا اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟وہ ۷۲ جینمی فرقوں میں ہیں کہ نہیں؟؟؟

آپ کے نزیک علماء دیوبند ،وہابیوں کے عقاید اہل سنت و جماعت کے مطابق ہیں کہ مخالف؟؟؟

آپ کے نزدیک اہل سنت و جماعت مسلک اعلیٰحضرت رحمة اللہ علیہ کے عقاید و نظریات حق ہیں یا کفر و شرک؟؟؟۔

آپ نےکہا ﴿ میں بھی اہل سنت و الجماعت سے ہی تعلق رکھتا ہوں﴾۔توآپ ہمیں بھی بتاہیں کہ آخر اس اہل سنت و جماعت کی پہچان کیا ہے؟؟اوراس اہل سنت و جماعت سے منسلک چند علماء معتبر علماء کے اسماءے گرامی بتادیجیے؟؟؟یا پھر آپ فرد واحد ہی اس اہل سنت و جماعت کے داعی ہیں؟؟

پھر حیرت ہے کہ آپ کو مولانا جامی اور اسماعیل حقی کی عبارات تو نظر آ گییں لیکن ہم نے آج دن تک یہ نہیں دیکھا کہ آپ کو علماء وہابیہ کی کتابوں میں بھی کچھ عبارتیں خلاف ادب و گستاخانہ نظر آءی ہوں ۔۔۔۔۔۔آخر وہاں آپ آنکھیں کیوں بند کیے ہوے ہیں؟؟؟

جس اہل سنت و جماعت سے آپ منسلک ہیں کیا اس میں علماء دین و مفتیان عظام بھی ہیں کہ صرف آپ اکیلے ہیں؟؟اگر ہیں تو آپ ان کا کوہی فتویٰ مولانا جامی و اسماعیل حقی کے بارے میں لیکر پیش کریں ۔۔۔۔۔۔۔یا ہمیں ان اہل سنت و جماعت کے مفتیان عظام کا ایڈریس بتا دیجیے ہم ان سے خود پوچھ لیتے ہیں کہ وہ کیا حکم عاید کرتے ہیں؟؟؟؟

Edited by Burhan25
Link to comment
Share on other sites

جناب ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ سب ہی کو حق پر تسلیم کیا جاے۔لہذا آپ ہمیں دو ٹوک بتایں کہ

کیا آپ کے نزدیک تقویتہ الایمان ،صراط مستقیم ،حفظ الایمان ،رسالہ الامداد ،براہین قاطعہ،کتاب الوسیلہ۔۔۔۔۔۔۔ جیسی کتابوں میں جوعبارات، عقاید و نظریات لکھے ہیں وہ اہل سنت و جماعت کے مطابق ہیں کہ مخالف؟؟براے مہربانی جواب لازمی دیجیے ۔۔۔

درج بالا کتب کی متنازعہ عبارات اہل سنت کے مطابق نہیں ہیں۔ گو دیوبندی اس مفہوم کی تردید کرتے ہیں جو بریلوی ان عبارات سے اخذ کرتے ہیں۔ بہرحال میں ان عبارات کا دفاع نہیں کرتا۔

جو اہل سنت و جماعت کے مخالف ہو گا اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟وہ ۷۲ جینمی فرقوں میں ہیں کہ نہیں؟؟؟

جنتی گروہ صرف اہل سنت و جماعت ہی ہیں۔

آپ کے نزیک علماء دیوبند ،وہابیوں کے عقاید اہل سنت و جماعت کے مطابق ہیں کہ مخالف؟؟؟

اصول دین کے اندر دیوبندی بریلوی اہلحدیث سب اہل سنت ہی ہیں۔

آپ کے نزدیک اہل سنت و جماعت مسلک اعلیٰحضرت رحمة اللہ علیہ کے عقاید و نظریات حق ہیں یا کفر و شرک؟؟؟۔

کفر وشرک کے حوالے سے تو میں کچھ عرض کرنے سے قاصر ہوں یہ میرا منصب ہی نہیں

بہرحال اتنا عرض کئے دیتا ہوں بریلوی مسلک کے اندر انتہا کا غلو پایا جاتا ہے۔

آپ نےکہا ﴿

میں بھی اہل سنت و الجماعت سے ہی تعلق رکھتا ہوں

﴾۔توآپ ہمیں بھی بتاہیں کہ آخر اس اہل سنت و جماعت کی پہچان کیا ہے؟؟اوراس اہل سنت و جماعت سے منسلک چند علماء معتبر علماء کے اسماءے گرامی بتادیجیے؟؟؟یا پھر آپ فرد واحد ہی اس اہل سنت و جماعت کے داعی ہیں؟؟

تمام حنفی،شافعی، حنبلی، مالکی علما، اہل سنت ہی ہیں اور ہمارے ملک کے اندر بریلوی دیوبندی اہل حدیث بھی سب اہل سنت ہی ہیں۔ کیونکہ یہ سب کوشش یہی کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے رستے پر ہی چلیں ۔

پھر حیرت ہے کہ آپ کو مولانا جامی اور اسماعیل حقی کی عبارات تو نظر آ گییں لیکن ہم نے آج دن تک یہ نہیں دیکھا کہ آپ کو علماء وہابیہ کی کتابوں میں بھی کچھ عبارتیں خلاف ادب و گستاخانہ نظر آءی ہوں ۔۔۔۔۔۔آخر وہاں آپ آنکھیں کیوں بند کیے ہوے ہیں؟؟؟

اس تھریڈ میں ان ہی دونوں بزرگوں کی عبارات زیر بحث ہیں اسی لئے ان ہی پر بات ہو گی۔ باقی عبارات کے بارے میں اوپر بتا ہی چکا ہوں۔

جس اہل سنت و جماعت سے آپ منسلک ہیں کیا اس میں علماء دین و مفتیان عظام بھی ہیں کہ صرف آپ اکیلے ہیں؟؟اگر ہیں تو آپ ان کا کوہی فتویٰ مولانا جامی و اسماعیل حقی کے بارے میں لیکر پیش کریں ۔۔۔۔۔۔۔یا ہمیں ان اہل سنت و جماعت کے مفتیان عظام کا ایڈریس بتا دیجیے ہم ان سے خود پوچھ لیتے ہیں کہ وہ کیا حکم عاید کرتے ہیں؟؟؟؟

اپ ان عبارات و اشعار کا ترجمہ بغیر مصنفین کے ناموں کے دعوت اسلامی کے دارافتا، کو بھیج کر ان سے فتوی لے لیں کہ کیا اس طرح کے اشعار کسی نبی کی زوجہ کے بارے میں کہنے کیسے ہیں؟

تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ وہ کیا حکم لگاتے ہیں۔

میں نے اپ کے سوالات کا جواب دے دیا ہے اگرچہ یہ سب سوالات بالکل موضوع سے ہٹ کر تھے اب برائے مہربانی اپ بھی میرے اس سوال کا جواب ضرور عنایت فرما دیں کہ

اپ کا ضمیر اس بارے میں کیا فتوی دیتا ہے کہ کیا اس ظرح کے اشعار و عبارات کسی نبی کی زوجہ کے بارے میں کہنے صحیح ہیں؟

Link to comment
Share on other sites

مصطفوی صاحب۔آپ نے اقرار کیا کہ

درج بالا کتب کی متنازعہ عبارات اہل سنت کے مطابق نہیں ہیں۔ گو دیوبندی اس مفہوم کی تردید کرتے ہیں جو بریلوی ان عبارات سے اخذ کرتے ہیں۔

سبحان اللہ عزوجل۔آپ نے قبول کیا کہ ان کی متنازعہ عبارات اہل سنت کے مطابق نہیں

ہیں اور آپ ان عبارات کا دفاع بھی نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو جناب دو ٹوک فیصلہ کیوں نہیں دیتے؟؟پھر آپ نے اہل سنت کو جنتی جماعت قبول کیا تو جن لوگوں کی عبارتیں اس جنتی جماعت کے مخالف ہوں تو کیا وہ اہل حق ہو سکتے ہیں؟؟؟

مصطفوی صاحب آپ کا یہ کہنا کہ دیوبندی اس مفہوم کی تردید کرتے ہیں جو بریلوی ان عبارات سے اخذ کرتے ہیں

جناب یہ مفہوم صرف اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی ہی اخذ نہیں کرتے بلکہ آپ نے خود بھی قبول کیا ،ورنہ آپ ان کا دفاع کرتے ہوے نظر آتے اور ان کو اہل سنت کے مخالف کبھی نہ مانتے ۔۔۔۔لہذا حقیقت و حق کو تسلیم کرنے کے باوجود آپ آنکھیں بند کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

میں نے سوال کیا تھا کہ ﴿ ;آپ کے نزیک علماء دیوبند ،وہابیوں کے عقاید اہل سنت و جماعت کے مطابق ہیں کہ مخالف؟؟؟

اور جناب نے جواب دیا کہ

اصول دین کے اندر دیوبندی بریلوی اہلحدیث سب اہل سنت ہی ہیں۔

اولا تو یہ میرے سوال کا جواب نہیں ۔۔۔دوم جب اصول دین میں سب ایک یعنی اہل سنت ہی ہیں تو پھر آپ کے نزدیک اختلاف کیا رہا ؟اور کس قسم و

پھر کوہی جس نے فرقے کی بنیاد ڈال رہے ہیں اس کی تایید اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی ، وہابی اہلحدہث ،وہابی دیوبندی کوہی بھی نہیں کرے گا ؟؟سب ہی کو اہل سنت یعنی اہل حق کس طرح مانا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔

پھر جناب کو یہ بھی معلوم ہونا چاپے کہ ہمارا وہابیوں سے فروعات میں اختلاف نہیں ہے بلکہ بنیادی ،اصولی مسایل میں اختلافات ہیں ۔۔۔جن کا تعلق

ذات باری تعالیٰ اور ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم

سے ہیں ۔۔۔لہذا آپ خواہ مخواہ ایک ایسے فرقے کے موجد بن رہے ہیں جس میں حلال و حرام ،جایز و ناجایز ،کفر وایمان ،حق و باطل سب کو مکس کرنے اور سب کو ایک ہی قطار میں کھڑا کرنے کا سبق یاد کرایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔جو کہ سراسر غلط نظریہ و مواقف ہے۔۔۔

کفر وشرک بتانا اگر آپ کا منصب نہیں تو غلو کا حکم لگانا بھی آپ کا منصب نہیں ہے جناب۔۔۔منصب تو آپ کا واقعہی کوہی نہیں ہے اسی لیے ہم بار بار آپ کو کہتے ہیں کہ جو مفتی بھی آپ کے نزدیک معتبر و مستند ہو اس کا فتوی یہاں پیش کیجیے ۔

اور جب تک آپ فتویٰ پیش نہیں کرتے آپ کی ذاتی راے کا کچھ اعتبار نہیں ۔۔۔۔۔۔

ہاں مولانا جامی کے جن اشعار پر آپ کو اختلاف ہے اور جوعلماء کا مواقف ہم نے لکھا تھا وہ کسی سنی عالم دین کا نہیں تھا بلکہ علماء دیوبندی کے اشرفعلی تھانوی کا مواقف ہے اسی لیے ہم نے ڈوٹٹ یعنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔لگا کر بات کی تھی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علماء

اب آپ کم ازکم اتنا تو کیجیے کہ نا حق فارم پر جا کر ان کو بھی زحمت دیجیے ۔۔۔۔۔اور یہی سب گفتگو وہاں جا کر بھی کریں ۔۔۔۔۔

Edited by Burhan25
Link to comment
Share on other sites

محترم جناب برہان صاحب

اپ کی گزارشات کا شکریہ۔

میں نے بریلوی دیوبندی اور اہل حدیث کو اس لئے اہل سنت کہا ہے کہ یہ تینوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے راستے کو حق تسلیم کرتے ہیں اور اپنے اپنے فہم کے مطابق اس راستے پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان میں سے کوئی گمراہ نہیں ہو سکتا یا ان میں سے کوئی غلطی نہیں کر سکتا۔

باقی رہا اختلاف کا مسئلہ تو وہ تو اہل سنت میں بہت سے بنیادی مسائل میں بہت شروع سےموجود ہے

یہاں تک کہ صرف ایمان کی تعریف پر ہی اتفاق نہیں کوئی صرف اقرار باالسان و تصدیق بالقلب کو ایمان کہتا ہے اور کوئی اس میں عمل باالجوارع کی بھی شرط لگاتا ہے ایمان کے زیادہ یا کم ہونے پر بھی اختلاف ہے لیکن اس سب کے باوجود یہ سب اہل سنت ہی ہیں۔

لہزا بطور تعارف یہ سب اہل سنت ہی کہلائیں گے باقی نجات اسی کی ہو گی جس کا عقیدہ و عمل واقعتا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے مطابق ہو گا

اور میری کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ مسلک پرستی اور شخصیت پرستی میں پڑے بغیر جس کی بات قران و حدیث کے قریب ترین ہو اس

کو قبول کر لوں۔ کیونکہ اصل معیار مسلک یا شخصیات نہیں بلکہ قران و حدیث و صحابہ ہیں۔

میں نے غلو کا حکم تو نہیں لگایا تھا اپ نے ایک بات پوچھی تھی تو اس کے جواب میں ، میں نے اپنے محسوسات اور رائے کا اظہار کیا تھا۔

باقی اپ بار بار فتوی کی بات کرتے ہیں تو فتووں کی کیا ضرورت ہے اللہ نے سب کو عقل سلیم عطا کی ہوئی ہے جس سے اتنا اندازہ تو ہو ہی جاتا ہے کہ کون سی بات اقرب الحق ہے۔

رہے فتوے تو مختلف مسالک کے مفتی مختلف فتوے ہی دیں گے۔

۔اور اگر اپ مولانا جامی کے اشعار کے حوالے سے کوئی فتوی لینا ہی ہے تو دعوت اسلامی کے دارالافتا، سے لے لیں اور یہاں پیش کر دیں

تھانوی صاحب کی توجیح تو میں پہلے ہی مسترد کر چکا ہوں۔

Link to comment
Share on other sites

برھان بھائی، نیچے دی گئیں پوسٹس کو ملاحظہ کرلیں، آپ کو کسی حد تک تو سمجھ آہی جائیگی۔
جزاک اللہ

باقی اپ بار بار فتوی کی بات کرتے ہیں تو فتووں کی کیا ضرورت ہے اللہ نے سب کو عقل سلیم عطا کی ہوئی ہے جس سے اتنا اندازہ تو ہو ہی جاتا ہے کہ کون سی بات اقرب الحق ہے۔

رہے فتوے تو مختلف مسالک کے مفتی مختلف فتوے ہی دیں گے۔

جناب لفظ اس سے مراد تو دھلوی صاحب ہی ہیں۔
باقی تفصیلات تو کوئی مفتی صاحب ہی بتا سکتے ہیں اس لئے میں نے لفظ اگر استعمال کیا تھا۔

جزاک اللہ مصطفوی صاحب کہ آپ نے تقویۃ الایمان کے مصنف اسماعیل دھلوی پر لعنت (کسی بھی طرح) کی تو۔

لیکن ایک بات ضرور کہوں گا کہ ہمارے معاملے میں ہر بات آپ کی سمجھ میں آجاتی ہے اور آپ اچھی خاصی بحث بھی کرتے ہیں، مگر اِس معاملے میں آپ کو کسی مفتی صاحب کی ضرورت پڑ رہی ہے حالانکہ اسماعیل دھلوی کی دین میں فتنہ اندازی کے خلاف خود اللہ عزّوجل نے پوری دنیا کو روشن سورج کی طرح ناقابلِ تردید ثبوت بھی فراہم کردیا ہے۔ حیرت ہے۔۔۔

Edited by Ghulam.e.Ahmed
Link to comment
Share on other sites

جناب مصطفوی صاحب

Salam alayqum wr wb

Meray baee Mustafvi baee sahib Hayati Deobandi hen. Yeh ghaliban Mufti Shafi (Deobandi) say influence hen is leyeh Mamati Deobandiyoon kee tera hawlka nahin hen. Mufti Shafi sahib nay apni kitab ghaliban us ka naam ikhtilaf e ummat ya kuch esa thah us meh unoon nay Ahle Sunnat Wal Jammat, Deobandiyoon aur Wahhabiyoon ko asooli tor per Ahle Sunnat meh shammil keeya thah jistera yeh janab ker rahay hen. Yeh thoray tableeghi tolay say ilada hen is leyeh thori lachak aur kush-hamd type tabiat heh in kee. Ghaliban kissi madrassay say thoray ya ziyada peray hen aur apnay firkay kay ba'shahoor logoon kee kutb ka mutalia kertay hen. Dosra in ka maqsid tableegh e deen heh is leyeh yeh aap ko apnay firka kee details nahin batahen gay keun kay in ka nazriya heh kay agar apnay aap ko ek firkay kay saath pin point keeya toh phir 'barelwi' joh in kay firkay kay saath ikhtilafat rakhtay hen us behas ko cher denh gay aur bajahay tableegh e deen kay joh traditional ikhtilafat chalay aa rahay hen un per time waste hoga aur islah per kaam nah ho sakkay ga jin ko yeh zeroori samajtay hen, yehni biddat ka khatma, shirk ka khatma waghera ... Mujjay is leyeh pata heh kuen kay meh khud Hayati Deobandi thah, aur Mamati Deobandiyoon meh aur Hayati Deobandiyoon meh bot farq paya. Mamati tola tor o tareeka meh Wahhabi hen aur Hayati tola sufiat ka lebada oray huway hen is leyeh banday kay putr kee tera behave kertay hen [mazrat chahta hoon chand jaga per mirpuri Urdu mix kee.].

Link to comment
Share on other sites

محترم جناب محمد علی صاحب نے میرے حوالے سے اپنی ابزرویشن پیش کی ہے جس کے لئے ان کا شکریہ

گو اس بات کی کوئی اہمیت نہیں لیکن اپنے حوالے سے اختصارا کچھ عرض کر دیتا ہوں۔

میری براٹ اپ بریلوی ماحول میں ہوئی اور اج بھی میرے حلقہ احباب کی اکثریت بریلوی مسلک سے تعلق رکھتی ہے

بچپن سے ہی مطالعہ کا جنون ہے جو کہ بڑھتا بڑھتا دینی مطالعہ کی طرف چلا گیا۔ اللہ کے فضل وعنایت سے اپنی لائبریری بھی ہے جس میں لگ بگ ہزار سے زائد کتب موجود ہیں جن میں اللہ کے فضل سے ہر ماہ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

کسی بھی مدرسے میں تعلیم حاصل نہیں کی لیکن مسلسل دینی مطالعہ سے تھوڑا بہت دینی فہم حاصل ہوا ہے۔

بریلوی، دیوبندی اور اہل حدیث تینوں مسالک کی کتب کا کافی مطالعہ کیا ہے جو ہنوز جاری ہے۔

اس طویل مطالعہ کے بعد مسلک پرستی یا شخصیت پرستی سے مکمل گریز کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور کوشش یہی کرتا ہوں کہ جو بات حق ہو اسے بلا تفریق مسلک یا شخصیت کے قبول کر لوں۔

زیادہ دلچسپی رد قادیانیت و عیسایئت میں ہے۔

Link to comment
Share on other sites

کسی بھی مدرسے میں تعلیم حاصل نہیں کی لیکن مسلسل دینی مطالعہ سے تھوڑا بہت دینی فہم حاصل ہوا ہے۔

بریلوی، دیوبندی اور اہل حدیث تینوں مسالک کی کتب کا کافی مطالعہ کیا ہے جو ہنوز جاری ہے۔

ڈیئر مصطفوی صاحب

پھر تو دیوبندیوں اور اہلِ حدیث کی کتابوں میں جو کچھ پڑھا ہے اُس سے متعلق جس ٹاپک پر اِن سے اختلاف ہو اُن پر بھی کوئی تھریڈ بنائیں تاکہ آپ کی بات پر یقین کیا جا سکے۔ یا آپ کو اُن کی کتابوں میں کوئی ایسی بات ملی ہی نہیں جس پر آپ کو کوئی اختلاف ہو۔

کچھ اسی طرح کی بات غالباً پہلے بھی آپ سے کسی بھائی نے کہی تھی۔

Link to comment
Share on other sites

چلو جی فیر دسو کے وہابی دیوبندیاں دی کتاباں وچ گستاخی ہے کہ نہیں

ایس لئی ائے سوال تھاڈئے کولوں پوچھیا ائے کے توسی کتاباں پڑھیا نے اونہاں دیاں

سچی سچی دس دو ۔

اصل میں دیوبندیوں اور اہل حدیثوں کے حوالے سے اپ لوگ بہتر کام کر رہے ہیں اس لئے اپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ان لوگوں کے حوالے سے جو تھریڈ اپ لوگوں نے بنائے ہیں اس میں نے کبھی ان کو ڈیفینڈ نہیں کیا۔

میری ان مسلکانہ فورمز پر امد ابھی تھوڑا عرصہ پہلے ہی ہوئی ہے بہرحال ایک اہل حدیث فورم پر صلوات وسلام کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی تھی اگر اپ کہیں گے تو اسے اس فورم میں پیش کر دوں گا۔

اس کے علاوہ میں کوشش کروں گا کہ ان کے حوالے سے کوئی تھریڈ پیش کر سکوں۔

چلو جی فیر دسو کے وہابی دیوبندیاں دی کتاباں وچ گستاخی ہے کہ نہیں

ایس لئی ائے سوال تھاڈئے کولوں پوچھیا ائے کے توسی کتاباں پڑھیا نے اونہاں دیاں

سچی سچی دس دو ۔

جناب عرض اے کہ جنہاں مطالعہ میں اہناں دیاں کتاباں دا کیتا اے اگر میں اہناں دیاں کتاباں تو مطمئن ہوندا تے اہناں دا مسلک ہی اختیار نہ کر لیندا؟

Link to comment
Share on other sites

مصطفوی صاحب ۔اگر بُرا نہ مناییں تو کیا یہ بتانا پسند کریں گے کہ کیا کہ آپ ان مکاتب فکر کی اقتداء میں نماز پڑھنے کو شرعا بالکل جایز سمجھتے ہیں؟؟؟

اور جناب کون سی جامع مسجد میں نماز پڑھتے ہیں ؟؟

آپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ میں ان دیوبندیوں و اہل حدیثوں کو ڈیفینڈ نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔تو صرف اتنا بتا دیجیے کہ ڈیفیند کیوں نہیں کرتے ؟؟آپ کے نزدیک یہ عبارات اہل سنت و جماعت کے مطابق نہیں ہیں جیسا کہ آپ نے پہلے کہا تھا ،لیکن آپ واضح الفاظ میں کیوں نہیں بتاتے کہ یہ کس درجے کی ہیں یعنی کفرییہ و گستاخانہ ہیں؟کیا ان کو ماننے والا مسلمان ہے کہ نہیں؟کیا یہ متنازعہ عبارات اللہ عزوجل و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بے ادبی و گستاخیہے کہ نہیں؟؟آپ کی تحقیق و دل کا کیا فیصلہ ہے ؟؟؟بالکل دو ٹوک الفاظ میں بتاییں ۔۔

آپ دیگر مسایل کو بیچ میں مت لے کر آیں ایمان کے بڑھنے ،گھٹنے جیسے مسایل خلاف موضوع ہیں۔۔۔لہذا صرف اور صرف اسی موضوع پر فیصلہ دیجیے ۔۔

آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں ان مسالک کی تقسیم میں نہیں پڑتا حالانکہ جناب معتدد مسایل میں انہی مکاتب فکر سے یقیینا اختلافات رکھتے ہوں گے ۔۔تو لازمی بات ہے کہ آپ ان سے اختلاف کر کے اپنا ایک الگ مسلک ایجاد کر رہے ہیں۔۔۔یا تو پھر آپ یہ کہیں کہ یہ سب مکاتب فکر اہل حق ہیں تو سب کے ساتھ آپ متفق ٹھہرے لیکن آپ سب کو حق پر نہیں مان سکتے کیونکہ آپ پہلے ہی ان سے اختلاف کر چکے۔۔۔اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی سے آپ کا اختلاف تو یہ ہے کہ ہم لوگ آپ کے نزدیک غلو کرتے ہیں لیکن غلو کن باتوں میں کرتے ہیں اور اس غلو کی وجہ سے کیا حکم شرعی ہم پر آیید ہوتا ہے اس کی وضاحت آپ نے نہیں کی ۔۔۔کیا اس غلو کی وجہ سے ہمارے ایمان و اسلام پر کچھ فرق آتا ہے کہ نہیں ؟؟ان جیسے بہت سارے سوالات ذہن میں ابھرتے ہیں ؟؟کہ آخر آپ ہم کو اس غلو کے باوجود کیا سمجھتے ہیں؟؟؟

اسی طرح علماء وہابیہ کی متنازعہ عبارات کو آپ اہل سنت و جماعت کے خلاف بتا چکے ؟؟لہذا ان سے بھی آپ کا اختلاف ثابت ہو گیا ۔۔۔لہذا آپ کا جدید مسلک کیونکر چھپ سکتا ہے۔

اور آپ یہ بتاییں کہ آپ کے نزدیک وہابیہ کی متنازعہ عبارات فرعی اختلافات ہیں کہ اصولی و بنیادی ؟؟دو ٹوک جواب دیں۔۔

خلاف موضوع بات مت کیجیے گا۔۔۔۔۔شکریہ

۔

آپ

Link to comment
Share on other sites

اصل میں دیوبندیوں اور اہل حدیثوں کے حوالے سے اپ لوگ بہتر کام کر رہے ہیں اس لئے اپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ان لوگوں کے حوالے سے جو تھریڈ اپ لوگوں نے بنائے ہیں اس میں نے کبھی ان کو ڈیفینڈ نہیں کیا۔

میری ان مسلکانہ فورمز پر امد ابھی تھوڑا عرصہ پہلے ہی ہوئی ہے بہرحال ایک اہل حدیث فورم پر صلوات وسلام کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی تھی اگر اپ کہیں گے تو اسے اس فورم میں پیش کر دوں گا۔

اس کے علاوہ میں کوشش کروں گا کہ ان کے حوالے سے کوئی تھریڈ پیش کر سکوں۔

اگر اُن کو ڈیفینڈ نہیں کرتے تو اُن کی غلط باتوں/عقیدوں پر اُن کو غلط بھی تو کہیں نہیں کہتے۔

صلٰوۃ و سلام کے حوالے سے ضرور اپنی اُس ڈیبیٹ سے آگاہ کریں، عین نوازش ہوگی۔

"کوشش کروں گا" اور "پیش کرسکوں" کا مطلب ہے کہ کوئی "ارادہ" اس سلسلے میں نہیں ہے کہ کچھ اُن کی بھی سرزنش کی جائے۔

دلوں کا حال تو اللہ عزّوجل ہی بہتر جانتا ہے۔

Link to comment
Share on other sites

محترم برہان صاحب یور پوسٹ نمبر 14

اخصارا اپ کے سوالات کا جواب پیش خدمت ہے۔ میں کوئی مزہبی سکالر یا مفتی نہیں ہوں کہ ہر بات پر حکم شرعی بیان کر سکوں بلکہ ایک انتہائی ادنی سا طفل مکتب ہوں اور سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں۔

میں نماز ہر مکتبہ فکر کی مسجد میں پڑھ لیتا ہوں

جمعہ بریلوی امام کے پیچھے پڑھتا ہوں

متنازعہ عبارات کے بارے میں شدید تحفظات رکھتا ہوں لیکن اس حوالے سے کسی پر کفر ثابت ہوتا ہے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

سب سے زیادہ گند اسمعیل دھلوی صاحب کا پھیلایا ہوا ہے مگر مولانا احمد رضا خان صاحب بھی ان کو کافر نہیں کہتے گو کسی کو کہنے سے نہیں روکتے۔

بریلویوں کے بارے میں بھی میں کوئی فتوی نہیں دے سکتا لیکن ان کے عقائد و اعمال سے بھی مطمئن نہیں ہوں جن مسائل میں وہ غلو کرتے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں

علم غیب ، حاضر ناظر، مختار کل ، نور و بشر

آپ سے کس نے کہا کوئی "حکمِ شرعی" لگائیں یعنی کوئی فتویٰ دیں، آپ سے عرض کیا کہ غلط کو غلط تو کہیں یا اس میں بھی کوئی قباحت ہے۔

متنازعہ عبارات کے بارے میں آپ "شدید تحفظات" رکھتے ہیں مگر وہ تحفظات کیا ہیں اور کس قسم کے ہیں یہاں موجود بہت سارے تھریڈز میں بھی کبھی کچھ کہنے کہ کوشش نہیں کی۔ ایک بار پھر کہوں گا کہ ہمارے بارے میں تو کھل کر بحث کرتے نظر آرہے ہیں مگر اِن کے بارے میں یہ رائے "شدید تحفظات" کیا یہ آپ کی دوغلی پالیسی نہیں؟

امام احمد رضا شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اسماعیل دہلوی پر اس لیئے فتویٰ نہیں لگایا کہ وہ پہلے ہی مرکر مٹی میں مل چُکے تھے، ہوسکتا ہے کہ مرنے سے پہلے توبہ کرلی ہو، لہٰزا دین میں احتیاط برتتے ہوئے ایسا نہیں کیا گیا۔ ہم آج تک کوئی ایسی تحریر نہیں پا سکے اہلِ وہابیہ کی جانب سے جن سے پتہ چلے کہ اُس نے مرنے سے پہلے اپنی جاہلانہ و فسادانہ تحریروں سے رُجوع کیا ہوبلکہ علماء اہلِ وہابیہ نے اُن تحریروں کو (جن کو آپ نے بھی کہا کہ سب سے زیادہ گند اسماعیل دہلوی کا پھیلایا ہوا ہے) ہمیشہ ڈیفینڈ کرنے کی ہی کوشش کی، اس لیئے ہم یہ کہتے ہیں کہ "ایسا عقیدہ رکھنے والا مسلمان نہیں رہتا اور ایسے عقیدے رکھنے والے کو(عقیدے کے متعلق جانتے ہوئے بھی) صحیح ماننے والا بھی ظاہر ہے کہ پھر اسی زُمرے میں آئیگا"۔ اور جن اماموں (اہلِ وہابیہ) کے پیچھے آپ نماز پڑھ لیتے ہیں اُن میں سے بھی اکثر اسماعیل دہلوی یعنی جس نے سب سے زیادہ گند پھیلایا، کو سو فیصد صحیح مانتے ہیں اس کی لکھی تقویۃ الایمان کو اپنے گھر اور لائبریری کے لیئے لازمی قرار دیتے ہیں۔

بہت مشکور ہوں کہ آپ نے صلوٰۃ و سلام کے حوالے سے اپنی ڈیبیٹ پوسٹ کی، انشاءاللہ اُسے بھی پڑھ کر پھر کوئی رائے دوں گا۔

اللہ حافظ

Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...

اپنا پورا ٹی وی چینل چل رہا ہے اور کسی دوسرے کی صرف کسی چینل پر تقریر چل جائے تو بد ہضمی ہو جاتی ہے۔

بھائی اختلاف ضرور کرو مگر تہذیب اور اسلامی تعلیمات کے دائرے کے اندر رہ کر کرو۔

اگر آپ کسی کے بارے میں برے القاب استعمال کرو گے تو آپ کے لیڈریا مرشد وغیرہ کے بارے میں بھی برے القابات استعمال ہو سکتے ہیں۔ اور آپ جانتے ہیں یہ کوئی مشکل کام تو ہے نہیں۔

برا نہ منائیے گا آپ کی اس پوسٹ سے ایسا لگا جیسے آپ کسی کا نفاق نہیں بلکہ خود اپنا نفاق ایکسپوز کر رہے ہیں۔

Tahir Padri tu pehlay he Sahaba k khilaf bool raha hay.........Ulma e Ahlesunnat k khilaf beh ye dil ke bharas nikal chuka hay.Kabhi kuch tehqeeq kar lea karo phir likha karo.

Apna TV ch hona alag issue hay aor dollars de kar har News ch per apna program chalana aor baat hay.

Kya Dawat-e-Islami & ya kisi Sunni Tanzeem ka koe Jalsa is terha live cover hoa hay?

Ap ka nifaq tu bhut se topics mai waziha ho chuka hay..... mosoof AhleSunnat wal Jamaat walo ke mantay nahi & Aqaid e wahabiya ko chortay nahi. Apna maslak maray chupatay kio ho.Jab Aqaid mai wahabi/najdi hu tu kehtay hoe sharam kaise?

Edited by ExposingNifaq
Link to comment
Share on other sites

Thair shb ko Ulmah-e-ahl-e-sunnat hanfi barlvioun main shamil karna nainsafi ha wo hum main sa nahi ha . Jo Imam Ahmed Raza(R.A) ka fatwa ko nahi manta. aur baki masil main b apni marzi karta ha wo sunni nahi ...jo shioun ko musliman. deo ka bandoun ko ahl-e-kabees ko sub ka sunni katha ho. wo kider ka musliman. deo ka kuffria ibrat ko kuffar na samjat ho wo kia ha.. Muslim ya Kafir?

Link to comment
Share on other sites

@ exposingnifaq

Tahir Padri tu pehlay he Sahaba k khilaf bool raha hay.........Ulma e Ahlesunnat k khilaf beh ye dil ke bharas nikal chuka hay.Kabhi kuch tehqeeq kar lea karo phir likha karo.

اگر قادری صاحب صحابہ کے خلاف بول رہے ہیں تو اس کی نشاندہی کرو اور اس کا علمی رد کرو، اس سے کون منع کرتا ہےلیکن برائے مہربانی انداز جاہلانہ نہیں ہونا چاہیے۔

باقی بریلوی کہلانے والے تو کئی علما، ایک دوسرے کے خلاف بولتے ہی رہتے ہیں اس میں اتنی پریشانی کی کیا بات ہے؟

Apna TV ch hona alag issue hay aor dollars de kar har News ch per apna program chalana aor baat hay.

جی ہاں اپنا ٹی وی چینل چلانے پر کون سا کوئی خرچہ آتا ہے، وہ تو بغیر کسی خرچے کے چل رہا ہے۔

بھائی میرے بات تو خرچے کی ہے کوئی تنظیم اپنے خرچے پر چینل چلا لے اور جس کی مرضی ہے وہ پیسے دے کسی چینل سے اپنا پروگرام نشر کرا لے۔

اس میں اعتراض کی کیا بات ہے؟

ویسے آپ کے پاس ثبوت تو ہو گا کہ جیو نے ڈالر لے کر کوریج کی ہے؟

Kya Dawat-e-Islami & ya kisi Sunni Tanzeem ka koe Jalsa is terha live cover hoa hay?

دعوت اسلامی کا تو اپنا چینل ہے اس لئے اسے تو کس اور کی ضرورت نہیں باقی تنظیموں کو اپنے جثے و حجم کے مطابق حصہ ملتا ہی رہتا ہے۔

Ap ka nifaq tu bhut se topics mai waziha ho chuka hay..... mosoof AhleSunnat wal Jamaat walo ke mantay nahi & Aqaid e wahabiya ko chortay nahi. Apna maslak maray chupatay kio ho.Jab Aqaid mai wahabi/najdi hu tu kehtay hoe sharam kaise?

اس حوالے سے میں پہلے ہی وضاحت کر چکا ہوں جو آپ مصطفوی صاحب سے سوال نامی تھریڈ میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

مجھے نہ تو کچھ چھپانے کی ضرورت ہے اور نہ شرمانے کی۔ جس کی جو بات قرآن و حدیث کے مطابق ہو گی وہ میں بلا تمیز مسلک قبول ہے۔

Link to comment
Share on other sites

اس حوالے سے میں پہلے ہی وضاحت کر چکا ہوں جو آپ مصطفوی صاحب سے سوال نامی تھریڈ میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

مجھے نہ تو کچھ چھپانے کی ضرورت ہے اور نہ شرمانے کی۔ جس کی جو بات قرآن و حدیث کے مطابق ہو گی وہ میں بلا تمیز مسلک قبول ہے۔

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

آج کل ہر بندہ اپنے آپ کو مجتہد اور محدث سمجھتا ہے

Link to comment
Share on other sites

آج کل ہر بندہ اپنے آپ کو مجتہد اور محدث سمجھتا ہے

اگر تو آپ بھی اپنے آپ کو بندوں میں ہی سے سمجھتے ہیں تو پھر تو آپ بھی اپنے آپ کو مجتہد اور محدث ہی سمجھتے ہوں گے تو ہھر ٹینشن کیا ہے۔

Mustafvi ko Tahir ul Padri se hamdardi is wajha sai hu rahe hay kio kay dono apni khud sakhta tehqeeq ko he haqq jantay hei

جناب جب کوئی الیاس قادری صاحب کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے تو مجھے قادری صاحب سے بھی ہمدردی ہوتی ہے اور میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے کہتا ہوں کہ اختلاف کرو مگر تہذیب کا دامن نہ چھوڑو۔

ذرا انصاف سے بتائیے یہ ہے آپ لوگوں کی سنتوں بھری تربیت کہ مخالفین کو خبیث رواں صدی اور پادری کہتے پھرو۔

اور اگر طاہر القادری صاحب پادری نہ ہوئے تو یقینن یہ فتوی آپ لوگوں پر ہی لوٹے گا۔

اور اگر آپ لوگوں کو طاہر القادری صاحب کو پادری قرار دینے کا بہت ہی شوق ہے تو کم از کم دعوت اسلامی کے دارالافتا، سے ایک فتوی ہی حاصل کر لیں کہ طاہر القادری صاحب قادری نہیں بلکہ پادری ہیں۔

Link to comment
Share on other sites

اگر تو آپ بھی اپنے آپ کو بندوں میں ہی سے سمجھتے ہیں تو پھر تو آپ بھی اپنے آپ کو مجتہد اور محدث ہی سمجھتے ہوں گے تو ہھر ٹینشن کیا ہے۔

مجھے نہیں پتہ تھا آپ کو بندوں میں میں شمار کیا جاے تو آپ کومرچی لگتی ہے

یا پھر میں نے سچ کہا

آپ اپنے آپ کو مجتہد اور محدث سمجھتےلگے ہیں

یا پھر تقیہ بازی کچھ کہنے نہیں دیتی

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...