Jad Dul Mukhtar مراسلہ: 15 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 15 جولائی 2007 السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں ایک دن نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اپنے کاشانہ اقدس سے نکلے ( میدان احد پہنچے ) اور شہدا احد کی قبروں پر نماز جنازہ ادا فرمائی پھر واپس تشریف لا کر منبر پر جلوہ افروز ہوئے ارشاد فرمایا : میں تمہارے لئے " فرط " ہوں اور میں تم پر شہید ہوں اور بیشک اللہ کی قسم ! میں اب اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں اور بیشک مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں یا زمین کی چابیاں عطا کر دی گئیں ـ اور اللہ کی قسم ! مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کروگے لیکن مجھے یہ ڈر ہے کہ تم طلب دنیا میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کروگے ـ صحیح البخاری رقم الحدیث ( 1344 ) ج 1 ص 399 صحیح ابن حبان رقم الحدیث ( 3198 ) ج 7 ص 472 قال شعیب الارنووط : اسنادہ صحیح علی شرط مسلم اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Jad Dul Mukhtar مراسلہ: 15 جولائی 2007 Author Report Share مراسلہ: 15 جولائی 2007 السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ فر ط :ـ اس شخص کو کہتے ہیں جو لوگوں اے آگے جاکر ان کے دانہ چارہ ، کھانے ، پانی کا انتظام کرتا ہے ـ شہید : ـ اس ذات کو کہتے ہیں جس کے علم سے کوئی چیز غائب نہیں ہو ـ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔