Jad Dul Mukhtar مراسلہ: 14 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 14 جولائی 2007 اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ موت کا ذکر اور اس کی تیاری امام نسائی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی ہے ـ وہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : لذتوں کو توڑنے والی چیز کو بکثرت یاد کرو ، یعنی موت کو ـ ابن ماجہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے رویت کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ـ اسی اثناء میں ایک انصاری مرد آیا اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کو سلام کرنے کے بعد آپ سے پوچھنے لگا کہ سب سے افضل مومن کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں ، پھر اس نے سوال کیا کہ سب سے عقل مند مومن کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : جو موت کو سب سے ذیادہ یاد رکھے اور موت کے بعد کے لیے سب سے اچھی تیاری کرے ـ یہ ہیں عقل مند ـ ترمذی نے شداد بن اوس سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا خود محاسبہ کرتا رہے اور موت کے بعد کے لیے کام کرے اور عاجز وہ ہے جو خواہشات نفس کی پیروی کرے اللہ تعالی سے قسم قسم کی تمنائیں کرے ـ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mudasir Yaseen مراسلہ: 14 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 14 جولائی 2007 Subahn Allah , Masha Allah Jazak Allah . Wasalam اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Ussaid-e-Raza مراسلہ: 22 ستمبر 2007 Report Share مراسلہ: 22 ستمبر 2007 Jazak Allah azawajal.........thanks for sharing.. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔