Jump to content

عقل مند مومن کون ؟؟؟؟


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

 

 

موت کا ذکر اور اس کی تیاری

 

 

امام نسائی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی ہے ـ وہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : لذتوں کو توڑنے والی چیز کو بکثرت یاد کرو ، یعنی موت کو ـ

 

ابن ماجہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے رویت کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ـ اسی اثناء میں ایک انصاری مرد آیا اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کو سلام کرنے کے بعد آپ سے پوچھنے لگا کہ سب سے افضل مومن کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں ، پھر اس نے سوال کیا کہ سب سے عقل مند مومن کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : جو موت کو سب سے ذیادہ یاد رکھے اور موت کے بعد کے لیے سب سے اچھی تیاری کرے ـ یہ ہیں عقل مند ـ

 

ترمذی نے شداد بن اوس سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا خود محاسبہ کرتا رہے اور موت کے بعد کے لیے کام کرے اور عاجز وہ ہے جو خواہشات نفس کی پیروی کرے اللہ تعالی سے قسم قسم کی تمنائیں کرے ـ

 

fi-aman:

Link to comment
Share on other sites

  • 2 months later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...