Madani Munna مراسلہ: 13 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 13 جولائی 2007 وسطی چین میں دیہاتی ڈائنوسارز کی ہڈیوں کو اژدہوں کی باقیات سمجھ کر دوائی کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ان ہڈیوں کو یخنی میں ابالا جاتا رہا ہے یا پِیس کر ان کی دوائی بنتی رہی ہے۔ یہ بات اس ہفتے اُس وقت سامنے آئی جب سائنسدانوں نے صوبہ حنان کے عجائب گھر میں ڈائنوسار کی کچھ ہڈیوں کی نمائش کی۔ نمائش پر رکھی گئی ہڈیاں اٹھارہ میٹر لمبے سبزی کھانے والے ڈائنوسار کی تھیں جو زمین پر ساڑھے آٹھ سے دس کروڑ سال پہلے پائے جاتے تھے۔ چین میں ایک سائنسدان نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ لوگ کا خیال تھا کہ یہ ہڈیاں اڑنے کی صلاحیت رکھنے والے اژدہوں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڈیاں چار یوان (نصف ڈالر) فی کلوگرام کے حساب سے ملتی تھیں۔ حنان کے ارضیاتی عجائب گھر کے ایک افسر نے بتایا کے چینی لوگ ان ہڈیوں کو ٹانگوں میں کھنچاؤ اور غنودگی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ان ہڈیوں سے تیار ہونے والا محلول فریکچر پر بھی لگایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان ہڈیوں کو جمع بھی کرتے تھے مثلاً ایک شخص کے پاس آٹھ ہزار کلوگرام ہڈیاں تھیں۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mudasir Yaseen مراسلہ: 13 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 13 جولائی 2007 Brother. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔