Irfan_Khan مراسلہ: 24 اگست 2012 Report Share مراسلہ: 24 اگست 2012 Salaam mjhe Hadis Shareef ka hawala chahiey jis me iQamat mein حی علی الفلاح per Khare hona Sunnat he [Colleg me mere 1 dost ne pucha k kab khare hona chahiey?? Mjhe woh Nutral lag raha tha mein ne kaha k حی علی الفلاح per Khare hona chahiey... Sunnat he. Us ne reference manga tha. mere paper ho rahe they phr chutyan ho gai ab Colleg jau ga to us se milu ga me chahta hu k reference ho mere pas Q k Allah ki Rehmat se Hm Ahle-Haq hein to hmein bat Wazeh Karni chahiey.....] IS LIEY AP SAB SE REQUEST HE K PLZ IS RIWAYAT KA HAWALA OR HO SAKE TO IMAGE YAHA POST KAR DEIN PLZ....... اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mughal... مراسلہ: 24 اگست 2012 Report Share مراسلہ: 24 اگست 2012 Link بسم اللہ الرحمن الرحیم محترم اور پیارے بھائیو ! ا سلامی معاشرے میں جہاں مسلمان دیگر سنتوں سے دور دکھائی دیتے ہیں وہاں ایک اور پیاری پیاری سنت وہ یہ کہ ’’اقامت کے وقت حی علی الفلاح پر کھڑ ا ہونا سنت ہے ‘‘ ہمارے سنی بھائی اس سنت کو بھی ترک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یاد رکھئے ! اقامت کے وقت شروع ہی میں کھڑے ہونا مکروہ ہے اور اب یہ بد مذہبوں کی علامت بھی بن گئی ہے کہ وہ اقامت کے شروع میںکھڑے ہوجاتے ہیں ہمارے سنی بھائیوں کو چاہئے کہ جب جماعت سے قبل اقامت کہی جائے تو اس وقت کھڑے ہوں جب موذن حی علی الفلاح کی صدائیں بلند کرے آئیے ! فقہ کی چندبڑی بڑی کتا بوں کے حوالوں اور عربی عبار ات کے ساتھ’’حی علی الفلاح‘‘پر کھڑے ہونے کا شرعی حکم ملاحظہ کیجئے : امام قاضی عیاض بن موسی مالکی )متوفّٰی544ھ) لکھتے ہیں : وروی عن انس انہ کان یقوم اذا قال المئوذن قدقامت الصلوۃ وذھب الکوفیون الی انھم یقومون فی الصف اذا قال حی علی الفلاح ۔ ترجمہ : حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ وہ مئوذن کے قول قدقامت الصلوۃ کے وقت کھڑے ہوتے تھے اور علمائے کوفہ اسی بات پر ہیں کہ وہ صف میں مئوذن کے قول ’’ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ ‘‘کے وقت کھڑے ہوتے تھے ۔ (اکمال المعلم بفوائد مسلم شرح مسلم قاضی عیاض ، جلد2صفحہ557مطبوعہ دار الوفاء بیروت ) امام جلال الدین سیوطی(متوفی911 ھ)لکھتے ہیں :قال النبی(ﷺ) وعن ابی قتادۃ قال قال رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا اقیمت الصلوۃ’’ فلا تقوموا حتی ترونی‘‘ ترجمہ : حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے :رحمت کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب نماز کی تکبیر کہی جائے تو تم نہ کھڑے ہو حتی کہ مجھے نکلتے دیکھ لو ۔ (جامع الاحادیث الکبیر ،ج 1،ص172،رقم الحدیث :1073مطبوعہ دار الفکر بیروت) حکیم الا مت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ حدیث پاک کے حصہ’’لاتقومو ا حتی ترونی ‘‘کے تحت رقم طراز ہیں : یعنی تکبیر کے وقت صف میں پہلے سے نہ کھڑے ہوجائو بلکہ جب مجھے حجرہ شریف سے نکلتے دیکھو تب کھڑے ہو تاکہ نماز کے قیا م کے ساتھ حضور ﷺکے لئے قیام تعظیمی بھی ہوجائے حضور ﷺ ’’ حی علی الفلاح ‘‘ پر حجرے سے باہر جلوہ گر ہوتے تھے اب بھی سنت یہی ہے کہ مقتدی صف میں بیٹھ کر تکبیر سنے’’ حی علی الفلاح‘‘ پر کھڑے ہو ں۔ (مراٰۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد 1 صفحہ 400 مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور ) ایک اور جگہ اسی حدیث پاک ’’لاتقوموا حتی ترونی‘‘ کے تحت لکھتے ہیں : اس زمانہ میں طریقہ یہ تھاکہ صحابہ کرام صف بنا کر بیٹھ جاتے ، حضورﷺ اپنے حجرے میں رونق افروز ہوتے، مکبرکھڑے ہو کر تکبیر شروع کرتا ،جب ’’حی علی الفلاح ‘‘ پر پہنچتا تو سرکار علیہ الصلوۃ والسلام حجرے سے باہر تشریف لاتے اور صحابہ کرام کو نظر آتے ، فقہاء فرماتے ہیں : کہ نمازی صف میں ’’حی علی الفلاح‘‘پر کھڑے ہوں ان کا ماخذ یہ حدیث ہے ۔ (مراٰۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح ،ج 1، ص، 391مطبوعہ قادری پبلشرز اردو بازار لاھور ) شروح اربعہ ترمذی میں ہے : حی علی الفلاح کے وقت سب نمازیوں کو جماعت کے لئے کھڑا ہونا چا ئیے کیونکہ حضورﷺ اسی وقت حجرہ پاک سے باہر تشریف لاتے تھے اور فقہاء بھی یہی فرماتے ہیں اور حضورﷺ کے ’’لاتقومو ا ‘‘ فرمانے کی وجہ بھی یہی ہے ۔ (شروح اربعہ ترمذی ، صفحہ221 بحوالہ فتاوی نعیمیہ ) حاشیہ ترمذی میں ہے : قولہ لا تقومو ا حتی ترونی خرجت قال الشیخ فی اللمعات قال الفقھا ء یقومون عند قولہ حی علی الصلاۃ ولعل ذالک عند حضور الامام ویحتمل انہ ﷺ کان یخر ج عند ھذ القول الخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجمہ : اس ’’ لا تقومو ‘‘ والی حدیث مبارکہ کے بارے میں شیخ عبدا لحق محدث دھلوی علیہ رحمۃ نے لمعات میں فرمایا :کہ فقہاء فرماتے ہیں : نماز کی جماعت کو شروع کرنے کے لئے حی علی الصلاۃ پر کھڑا ہونا چائیے اور شاید یہ حکم اما م کے حاضر ہونے کے وقت کا ہے یہ بھی احتما ل ہے کہ حضور ﷺ حی علی الفلاح کے وقت حجر ہ مقدسہ سے باہر تشریف لاتے تھے ۔ ( حاشیہ 3جامع ترمذی جلد1 صفحہ76 مطبوعہ مکتبہ اکرمیہ پشاور ) علامہ شہاب الدین شبلی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : قا ل فی الوجیز والسنۃ ان یقوم الا مام والقوم اذا قال المئوذن حی علی الفلاح ۔۔۔۱ہ۔۔مثلہ فی المبتغی ترجمہ : وجیز میں کہا کہ جب مکبر ’’حی علی الفلاح ‘‘ کہے اس وقت امام او رمقتدی کا کھڑا ہونا سنت ہے مبتغی میں بھی اسطرح ذکر کیا گیا ہے ۔ (حاشیہ تبیین الحقائق جلد 1 صفحہ283-284 مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت ) محقق اسلام محمد علی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : حضور ﷺ کے ارشادگر امی ’’لا تقومو احتی ترونی‘‘ کے پیش نظر پوری امت مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ تکبیر(اقامت ) شروع ہونے سے پہلے ہی کھڑا ہونا خلاف سنت ہے اب کس وقت کھڑا ہونا چاہئے تو اس بارے میں امام مالک کی ایک روایت کو چھوڑ کر سبھی ’’حی علی الفلاح‘‘ پر کھڑے ہونے میں متفق ہیں ۔ ( شرح موء طا امام محمد ، جلد1 ، صفحہ 128 مطبوعہ فرید بک اسٹال اردو بازار لاہور ) علامہ شہاب الدین احمد شبلی علیہ رحمۃ اپنی دوسری کتا ب میں لکھتے ہیں : قال فی الوجیز والسنۃ ان یقوم الا مام والقوم اذا قال المئوذن حی علی الفلاح ۔ ترجمہ : وجیز میں کہا کہ جب مکبر’’حی علی الفلاح‘‘ کہے اس وقت امام اور مقتدی کا کھڑا ہونا سنت ہے ۔ (شبلی حاشیہ زیلعی ،108 مطبوعہ مصر) در مختار میں ہے : یقوم الا مام والقوم اذا قال المئوذن حی علی الفلاح عند علمائنا الثلاثۃ ترجمہ : امام اور مقتدی حضرات جب مئوذن حی علی الفلاح کہے اس وقت کھڑے ہوں علمائے ثلاثہ (یعنی امام اعظم ابو حنیفہ ، امام ابو یوسف ، اور امام محمد رحمہم اللہ ) کے نزدیک ۔ (کشف الا ستار علی الدر مختار صفحہ 73مطبوعہ مجتبائی پاکستان ہسپتال روڈ لاہور،فتاوی عالمگیری مترجم ، جلد 1 ، صفحہ 89 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی، مجمع الا نہر شرح ملتقی الا بحر جلد1 ، صفحہ 118، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت، ایضاح شرح اصلاح صفحہ،45 بحوالہ : افازۃ جد ا لکرامۃ بسنۃ جلوس موتم حین الا قامۃ ) امام محمد علیہ رحمۃ نے کہا : کہ لوگوں کے لئے یہی مناسب ہے کہ جب مئوذن حی علی الفلاح کہے تو کھڑے ہوں اور اپنی صفیں سیدھی کریں اور اپنے کندھوں کو کندھوں سے ملائیں ۔( مئوطا امام محمد ، مترجم : صفحہ 74مطبوعہ مکتبہ حسان کراچی) علامہ شہاب الدین بزاز کردری )متوفّٰی867 ھ)لکھتے ہیں : ودخل المسجد وھو یقیم یقعد ولا یقف قائما ۔ ترجمہ : کوئی شخص مسجد میں آیا اس حال میں کہ مئوذن تکبیر کہہ رہا ہے تو بیٹھ جائے کھڑا نہ رہے ۔ (فتاوی بزازیہ برحاشیہ عالمگیری ،جلد 4، صفحہ 25مطبوعہ مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ ) وعن ابی حنیفۃ یقومون اذا قال حی علی الفلاح ۔۔۔ ترجمہ : یعنی امام اعظم ابو حنیفہ( رضی اللہ تعالی عنہ) سے مروی ہے کہ سب لوگ حی علی الفلاح کہنے کے وقت کھڑے ہوں ۔ (تحفۃ الا حوزی شرح جامع ترمذی جلد 3 ، صفحہ165مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت) اصلاح اور اس کی شرح ایضا ح میں ہے : یقو م الامام والقوم عند حی علی الفلاح قال فی الذخیرۃ یقوم الا مام والقوم اذا قال المئوذن حی علی الفلاح عند علمائناالثلاثۃ ۔ ترجمہ : امام اور قوم حی علی الفلاح کے وقت کھڑے ہوں ۔ ذخیرہ میں کہا گیا ہے کہ امام اور مقتدی اس وقت کھڑے ہوں جب مئوذن حی علی الفلاح کہے ۔ علمائے ثلاثہ (یعنی امام اعظم ،امام ابویوسف ، اور امام محمد رحمہم اللہ ) کے نزدیک.. (ایضاح شرح اصلاح ، صفحہ 45، بحوالہ افازہ جد الکرامۃ بسنۃ جلوس موتم حین الاقامۃ) علامہ عبد الرحمن بن احمد ابن رجب الحنبلی (متوفی795 ھ )لکھتے ہیں : اذا قال (حی علی الفلاح ) وحکی عن ابی حنیفہ ومحمد ، ترجمہ : امام اعظم ابو حنیفہ و امام محمد قدس سرہما کے نزدیک جب مئوذن حی علی الفلاح کہے (تو لوگ کھڑے ہوجائیں ) (فتح الباری ابن رجب الحنبلی شرح صحیح بخاری جلد 3صفحہ327 مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت ) امام عبد الرشید ابن حنیفہ (متوفی540 ھ)لکھتے ہیں : رجل دخل المسجد والمئوذن یقیم ینبغی ان یقعد ولایمکث قائما لان ھذا لیس اوان الشروع فی الصلوۃ ۔ ترجمہ : جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہوجائے اور مئوذن اقامت کہتا ہو تو اس کو چاہئے کہ بیٹھ جائے اور کھڑے ہو کر انتظا ر نہ کرے کیوں کہ یہ نماز شروع کرنے کا وقت نہیں ہے ۔ (فتاوی الواجیہ جلد1صفحہ 71، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت ) امام ابو الحسن علی بن خلف المالکی) متوفّٰی449 ھ )لکھتے ہیں : وقال ابو حنیفۃ ومحمد یقومون فی الصف اذا قال المئوذن حی علی الفلاح واذا قال قد قامت الصلوۃ کبر الامام وھو فعل اصحاب عبد اللہ والنخعی ترجمہ : امام اعظم ابو حنیفہ و امام محمد قدس سرھما فرماتے ہیں : کہ لوگ صف میں اس وقت کھڑے ہونگے جب مئوذن حی علی الفلاح کہے اور جب قد قامت الصلوۃ کہے امام تکبیر کہے اور یہ عبد اللہ اور امام نخعی کے ساتھیوں (شاگردوں ) کافعل ہے ۔ ( شرح ابن ابطال شرح صحیح بخاری جلد 2، صفحہ 331 مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت ) علامہ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : اذا دخل المسجد رجل والمئوذن یقیم ینبغی ان یقعد ولا یمکث قائما ۔ ترجمہ : جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہوجائے اور مئوذن اقامت کرتا ہو تو اس کو چاہئے کہ بیٹھ جائے اور کھڑے ہو کر انتظار نہ کرے۔(فتاوی سراجیہ ، صفحہ 9 مطبوعہ میرمحمد کتب خانہ کراچی ) امام شمس الدین بخاری) متوفّٰی 926ھ)لکھتے ہیں : وفی الکلام ایماء الی انہ لو دخل المسجد احد عند الا قامۃ یقعد لکراھۃ القیام وا لا نتظارکما فی المضمرات ترجمہ : اور اس کلام میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر کوئی شخص تکبیر کے دوران مسجد میں داخل ہو ا تو وہ بیٹھ جائے اس لئے کہ کھڑا رہنا اور انتظار کرنا مکروہ ہے جیسا کہ مضمرات میں ہے ۔( جامع الرموز ، جلد1 صفحہ 127 مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ) ا مام اہلسنت امام شاہ احمد رضاخان فاضل بریلوی علیہ رحمۃ لکھتے ہیں : اگر تکبیر ہورہی ہو اور (کوئی شخص) مسجد میں آیا تو بیٹھ جائے اور جب مکبر حی علی الفلاح پر پہنچے اس وقت سب کھڑے ہوجائیں ۔ (فتاوی رضویہ ، جلد 2 ، صفحہ 419مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی ) صدر الشریعہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ لکھتے ہیں : جو لوگ مسجد میں موجود ہیں وہ بیٹھے رہیں اس وقت اٹھیںجب مکبر حی علی الفلاح پر پہنچے یہی حکم امام کے لئے ہے ۔ (بہار شریعت جلد1 حصہ سوم مطبوعہ مشتاق بک کارنر اردو بازار لاہور ) فقیہ عصر علامہ شریف الحق امجدی شرح صحیح بخاری میں لکھتے ہیں : جب امام و مقتدی مسجد ہی میں ہو ں تو اقامت کے وقت سب بیٹھیں رہیں جب مئوذن حی علی الفلاح تک پہنچے تو کھڑا ہونا شروع کرے حی علی الفلاح پر سیدھے کھڑے ہوجائیں کھڑے ہو کر اقامت سننا مکروہ ہے ، جیسا کہ مضمرات ، عالمگیر اور شامی میں ہے ۔ (نزھۃ القاری شرح صحیح بخاری جلد3 صفحہ 126، ناشر برکاتی پبلشرز کھارادر کراچی) 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Toheedi Bhai مراسلہ: 24 اگست 2012 Report Share مراسلہ: 24 اگست 2012 http://www.islamieducation.com/ur/%DA%A9%D8%AA%D8%A8/bawaqat-e-iqamat-kab-khada.html 2 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Irfan_Khan مراسلہ: 24 اگست 2012 Author Report Share مراسلہ: 24 اگست 2012 Salaam Dono iSlami bhaio ka bht bht bht shukria.... Allah is forum ko Madinah Sharif k sadqey abad rakhey Ameen اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Toheedi Bhai مراسلہ: 24 اگست 2012 Report Share مراسلہ: 24 اگست 2012 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔