Jump to content

موت کا پہلا قاصد


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

ایک حیرت انگیز اور نصیحت آموز سچا واقعہ

 

عبداللہ ابن ابی نوح بیان کرتے ہیں کہ میں نے مسجد نبوی شریف میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو دیکھا جس کا معمول یہ تھا کہ کھجور کی شاخ سے مسجد کی دیواروں سے غبار جھاڑتا رہتا تھا ، میرے دریافت کرنے پر بعض لوگوں نے بتایا کہ یہ صاحب امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہیں اور صاحب اولاد ہیں ، بڑے مالدار ہیں ، اللہ تعالی کا دیا سب کچھ ان کے پاس ہے ، بے شمار ان کے غلام ہیں ، ہوا یہ کہ ایک دن یہ آئینہ دیکھ رہے تھے کہ اچانک چیخ ماری اور دیوانہ وار مسجد نبوی شریف کی طرف دوڑے اور بس اس دن کے بعد پھر یہ مسجد ہی کے ہو کر رہ گئے جیسا کہ آپ نے دیکھ بھی لیا ہے ، اس کے گھر والے جب بھی علاج وغیرہ کے لیے ان کو گھر لے جا کر گھر میں پابند رکھنے کی کوشش اور ارادہ کرتے ہیں یہ صاحب وہاں سے بھاگ نکلتے ہیں اور روضئہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ و سلم پر آ کر پناہ لے لیتے ہیں اور وہ لوگ اس کو پھر چھوڑ دیتے ہیں ـ ابو نوح (روای) کہتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ پورا دن اس کی نگرانی کی مگر مجھے اس میں کوئی بیماری اور خلل نظر نہیں آیا ، پھر میں ساری رات بھی اس پر نگاہ رکھی ، جب رات کا ایک پہر گزرا تو وہ مسجد سے نکل پڑا ، میں بھی چھپتے چھپاتے ان کے پیچھے ہو لیا یہاں تک کہ وہ جنت البقیع میں آگیا اور وہاں نفل پڑھنے شروع کر دیئے اور نوافل پڑھتے ہوئے زار و قطار روتا رہا اور طلوع فجر تک یہ سلسلہ جاری رہا ، اس کے بعد اس نے بیٹھ کر دعا مانگی ، اسی دوران میں ایک چوپایہ آیا ، بکری تھی ، ہرن تھا یا نیل گائے ، میں کوئی درست اندازہ نہیں لگا سکا ، وہ کھڑی ہو گئی اور اپنی ٹانگیں پھیلا دیں ، اس نے اس بکری وغیرہ کا پستان منہ میں لے کر دودھ پیا ، پھر اس کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور تھپکی دے کر کہا : چلی جا اللہ تعالی تجھ میں برکت ڈالے اور وہ واپس بھاگ گئی پھر میں وہاں سے کھسک گیا اور جلدی جلدی اس سے پہلے مسجد میں پہنچ گیا ، میں نے اس کو سنا ، وہ اپنی مناجات میں کہہ رہا تھا ـ

 

اللھم انک ارسلت الی و لم تاذن لی فان کنت قد رضیتنی فائذن لی و ان لم ترضنی فوفقنی لما یرضیک ـ

 

اے اللہ ! تو نے میری طرف اپنا قاصد بھیجا ہے ، مجھے یہ نہیں معلوم کہ تو مجھ سے راضی بھی ہے ؟ اگر تو مجھ سے راضی ہے تو مجھے القاء فرما دے کہ مجھے اطمینان ہو جائے کہ میرا مالک کریم مجھ سے راضی ہے اور اگر تو راضی نہیں ہے تو اے مولائے کریم ! تو مجھے ایسے کام کی توفیق رفیق ارزانی فرما دے جس کے کرنے سے تو مجھ سے راضی ہو جائے ـ

 

راوی کہتا ہے کہ جب میرا سفر سے واپسی کا وقت آیا تو میں ان کے پاس الوداعی ملاقات کے لیے حاضر ہوا ، وہ مجھے اچانک اپنے پاس پا کر ذرا پریشان سے ہوئے تو میں نے عرض کیا کہ میں تو کئی راتوں سے آپ کا ساتھی ہوں ، جنت البقیع میں آپ کے ساتھ نماز پڑھتا رہا ہوں اور آپ کی دعا پر آمین کرتا رہا ہوں ، اس نے کہا : تو نے کسی اور کو تو نہیں بتلایا ؟ میں نے کہا کہ نہیں ، کہتے : اچھا جاؤ اللہ خیر کرے گا ، میں نے پوچھا کہ حضرت ! وہ قاصد کون ہے جو اللہ تعالی نے آپ کی طرف بھیجا ہے ؟ کہا کہ ایک دن میں نے آئینہ میں دیکھا کہ میری ڈاڑھی میں ایک سفید بال ہے پس میں جان گیا کہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے میرے پاس موت کا پیامبر اور اللہ کا سفیر اور قاصد آ گیا ہے ـ میں نے عرض کی کہ میرے لیے دعا فرمائیے ، کہنے لگے کہ من آ نم کہ من دانم ، میں اس کا اہل نہیں ہوں اور لیکن آئیے ہم مل کر حضور سیّد عالم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کی قبر انور پر اللہ تعالی کی جناب میں اس کے رسول مکرم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کے توسل سے دعا کریں ، پس میں اس کے ساتھ مواجہہ شریف کے سامنے کھڑا ہو گیا ، اس پوچھا : تیری کیا حاجت ہے ؟ میں نے کہا : گناہوں کی معافی ہو جائے ـ پس اس نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کے وسیلہ جلیلہ سے اللہ تعالی سے ہلکی سی دعا مانگی اور میں نے آمین کہا ، پھر وہ قبر انور کی دیوار پر جھک گیا اور اس کی روح پرواز کر گئی ـ ( انا للہ و انا الیہ راجعون ) ـ

 

میں اس سے پرے ہٹ گیا یہاں تک کہ لوگوں کو اس کے انتقال کر جانے کی اطلاع ہو گئی اور اس کے بیٹے اور متعلقین آئے اور اس کے جسد خاکی و نورانی کو اٹھا کر لے گئے اور اس کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا اور میں نے اس کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ـ

Edited by JAD DUL MUKHTAR
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...