Jump to content

Smuggling & Trade اسمگلنگ اور تجارت


Eccedentesiast

تجویز کردہ جواب

سوال: ایک شخص ایکسپورٹ کا کام کرتا ہے اور وہ اس ملک میں اپنا مال ایکسپورٹ کرتا ہے، جہاں اس کو زیادہ منافع ملے، اگرچہ اس مال کی اس کے ملک میں ضرورت کیوں نہ ہو۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ تجارت ہے، جبکہ دوسرے لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ اسمگلنگ ہے اور حرام ہے؟ براہ کرم اس مسئلہ کا حل فرمادیں؟

الجواب بعون الملک الوہاب:

 

شریعت مطہرہ نے معاملہ خرید و فروخت کی درستگی کے لئے یہ شرائط عائد کی ہیں کہ یہ باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول کے ساتھ ہو۔ علاوہ ازیں فروخت کی جانے والی شے مال متقوم (شریعت کی نگاہ میں تسلیم شدہ مال) موجود اور فروخت کنندہ کی ملکیت میں ہو۔ اگر یہ شرائط پوری ہورہی ہوں تو خریدوفروخت کا یہ معاملہ شرعی اعتبار سے درست ہوگا۔ اسی طرح تاجر کے لئے بھی یہ جائز ہے کہ وہ اپنا مال جس سے چاہے اور جس علاقے میں چاہے، درج بالا شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے فروخت کرے، البتہ اس پر اخلاقی اعتبار سے یہ ذمہ داری ہے کہ جس علاقے میں ان اشیاء کی زیادہ فروخت ہے، انہیں اس علاقے میں فروخت کرے تاکہ اس کے مال سے مخلوق خدا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ لیکن اگر کوئی تاجر مال کا احتکار یعنی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے اشیائے ضرورت کو روکتا ہے اور پھر اس جگہ یا دوسری جگہ اسے زیادہ منافع لینے کے لئے فروخت کرتا ہے تو یہ جائز نہیں ہوگا۔ رسول اﷲﷺ کی کئی احادیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ جہاں تک اسمگلنگ کا تعلق ہے، اس حوالے سے مفتیان کرام کی رائے یہ ہے کہ اگر حکمران وقت اپنے ملک یا رعایا کے مفاد میں کسی شے کی برآمدگی پر پابندی عائد کرتا ہے تو ایسی صورت میں تاجر حضرات پر یہ لازم ہے کہ اس قانون کے تحت مال دوسرے ممالک میں نہ بھیجیں اور اگر بھیجنا ضروری ہو تو مروجہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بھیجیں۔ وگرنہ نہ صرف قانونی طور پر بلکہ شرعی نقطہ نگاہ سے درست نہیں ہوگا۔ شرعی اعتبار سے درست نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسمگلنگ کے ذریعے مال فروخت کرنے والا اگر پکڑا جائے تو ایسی صورت میں اسے سزا ہوگی اور اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور شریعت میں یہ حکم بھی ہے کہ جس کام سے عزت جانے کا اندیشہ ہو، اس سے اجتناب ضروری ہے۔ واﷲ اعلم بالصواب۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...