AhleSunnat مراسلہ: 6 اگست 2012 Report Share مراسلہ: 6 اگست 2012 اہل بدر کے اسمائے گرامی پر برزنجی کی معلومات افزا تحریر جعفر بن حسین بن عبدالکریم برزنجی تمام تعریف اللہ کو سزوار ہے جس کے صفات اور اسماء پاک ہیں اور دورود سلام ہمارے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جنکے انوار نے وجود کو منور کردیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر جن سے اللہ تعالٰی نے پلیدی دور کردی اور ان کو پوری طرح پاک کیا اور آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے اصحاب پر جن کی بدولت باغ اسلام سر سبز و شاداب ہوا۔ اما بعد یہ بندہ جو اللہ نجات دینے والے کے فضل کا محتاج ہے جعفر بن حسن ابن عبدالکریم برزنجی عرض پرداز ہے کہ جب میں نے نامور علماء کی جماعت کو دیکھا کہ وہ صحابہ بدریین کے ناموں کو ان فضائل و خواص کی بدولت جو ان کے سوا کسی دوسرے بشر کو حاصل نہیں ہیں جمع کرنے کا اہتمام کرتے ہیں خصوصاً استاد شیخ عبدالطیف شامی خدا ان کی روح کو آرام بخشے اور ان کی قبر کو منور کرے کیونکہ انھوں نے ان کو بڑی خوبی کے ساتھ جمع کیا ان میں سے اکثر کو کتاب عیون الاشرفی فنون المغازی والشمائل والسیر مئولفہ فتح الدین محمد بن محمد یعمری معروف بہ ابن سید الناس سے اخذ کیا ہے اور اس کو حروف معجم پر مرتب کیا ہے اور جو اصحاب اپنی کنیتوں کے ساتھ مشہور ہیں ان کو آخر میں ذکر کیا ہے بعد فضائل اور ان اسماء کے کچھ خواص کا ذکر کیا ہے مگر انھوں نے اسماء کو مسلسل درج کردیا ہے اور ان کو متوسل بہ کی کیفیت پر ذکر نہیں کیا اور نہ مہاجرین کو انصاری سے کو اوسی یا خزرجی ہوتے ہیں اور نہ شہید کو تمیزدی ہے مگر علامت کے ساتھ۔ تو میں نے ان ناموں کو متوسل کی لڑیوں میں پرونے کی طرف توجہ کی۔ پس ان میں سے ہر اسم پر میں نے سیدنا کا لفظ داخل کیا جو باء جارہ کے ساتھ مقرون ہے یہ باء اللھم انی اسالک کے الفاظ کے ذکر کے بعد ہر اسم کے ساتھ آئی ہے پھر یہ الفاظ ان اسماء کی ہر نوع کے آغاز میں لفظ ان کو واؤ عاطفہ کے ساتھ بدلنے کے بعد آئے ہیں کیونکہ متوسل بہ میں غالباً یہ طریقہ ہوتا ہے اور ان اسماء سے فارغ ہونے کے بعد جس کےلئے توسل کیا گیا ہے اس کا ذکر کیا ہے اور ان میں سے ہر اسم کے ساتھ میں نے رضی اللہ عنہ لکھا ہے اور عشرہ مبشرہ کے ناموں میں، میں نے حروف تہجی کی ترتیب کو ملحوظ نہیں رکھا اور نہ مصنفین کی اس طرز کو اختیار کیا ہے کہ جو اصحاب اپنی کنیتوں کے ساتھ مشہور ہیں ان کا ذکر آخر میں کیا جائے بلکہ اس کو میں نے مطلقاً ترمذی وغیرہ کی اس حدیث کی ترتیب کے موافق مقدم کیا ہے جس میں ان کے جنتی ہونے کا حکم لگایا گیا ہے اور حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا نام حرف حائے مہملہ میں مقدم کیا ہے۔ اور مہاجرین انصاری اوسی خزرجی اور شہید کی میں نے تصریح کردی ہے اور اس سے مقصود ثواب اور آرام قلب ہے اور اس کے ساتھ میں شہداء احد کے نام شامل کردئیے ہیں جن سے فریاد کرنا اور جن کے بلند ارادوں کے ساتھ امداد چاہنا مقصود ہے کیونکہ اہل احد کا رتبہ فضیلت میں اہل بدر کے بعد ہے۔ بآنکہ ان کو شہادت کا وصف حاصل ہے بلکہ ان میں سے اکثر بدر میں بھی شریک ہوئے ہیں اور انھوں نے دونوں فضیلتیں حاصل کی ہیں اور اس میں تکرار نہیں کیونکہ دونوں حیثیتیں مختلف ہیں اور ان کو یعنی اسماء اہل احد کو حروف تہجی کے لحاظ سے مرتب کیا ہے مگر حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا نام جس کو میں نے مطلقاً مقدم رکھا ہے اور ان اسماء کو بھی بدر میں کی طرح تمیز کیا ہے۔ مگر ابو زید انصاری کا نام کیونکہ مجھ کر معلوم نہیں ہوا کہ وہ اوسی ہیں یا خزرجی اور ان اسماء کو میں نے ایسی دعاؤں کے ساتھ ختم کیا ہے جو انشاءاللہ مقبول ہونے والی ہیں ان سب باتوں میں میں نے ان کتابوں سے مدد لی ہے: 1- اصابہ حافظ ابن حجر 2- استیعاب ابن عبدالبر 3- عیون بن سیدالناس 4- نورالنبر اس شرح سیرۃ ابن سیدالناس 5- شرح سیرۃ ابن سید الناس للنورحلبی 6- سیرۃ شمس شامی 7- سیرۃ ابن برہان حلبی 8- رسالہ شیخ عبدالطیف 9- شرح رسالہ مذکورہ وغیرہ پس اس کتاب کی وہ بدری اور احدی لڑیاں تیار ہوگئیں جو روشن فضیلتوں پر شامل ہیں اور خدا کے فضل کے ساتھ اس شخص سے پر ظلم و نقصان کو دفع کرنے کے متکفل ہے جو ان کو ہر روز خلوص کے ساتھ ایک مرتبہ پڑھے اس لئے میں نے اس مجموعے کا نام جالیۃ الکرب باصحاب سید العجم و العرب رکھا۔ اور اللہ سے التجا ہے کہ وہ مجھ کو شک و شبہ کے راستوں سے بچائے اور دین و دنیا کی مہموں سے مجھ کوہر آرزو پر کامیابی بخشے کیونکہ وہ عطا کرنے والا اور ہدایت، بخشنے والا ہے اور اس پر میرا بھروسہ اور اعتماد ہے اب میں ان کے عام واضح و ظاہر فضیلتوں اور ان کے اسماء کے خواص کا ذکر کرتا ہوں جن کےلئے ہر ایک نور سے منور ہونے والا قلب شادمان ہے تاکہ مومن کو ان کے ذریعے سے اس امر کی دلیل حاصل ہو کہ جو شخص مالی مصیبتوں میں ان کے نام کی دہائی دے وہ ان کی سنتے ہیں اور بڑی بڑی مصیبتوں اور تاریک مشکلات کے اندھیروں کو دور کرتی ہے کیونکہ قطرہ کی صفائی حوضوں کی شیرینی پر دلالت کرتی ہے اور کلی کی مہک باغوں کی خوشبو پر دلالت کرتی ہے اب میں کہتا ہوں کہ ان کے مناقب میں سے ایک یہ ہے اللہ تعالٰی نے ان کو اپنے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی زبان سے جنت کی بشارت دی ہے چنانچہ فرمایا پس تمھارے لئے جنت واجب ہوگئی جیسے کہ حاطب کے مشہور قصہ کے بعض الفاظ میں آیا ہے اور ایک یہ ہے اللہ تعالٰی نے ان کے پہلے اور پچھلے گناہ معاف کردئیے حتٰی کہ اگر ان میں سے کسی سے کبھی گناہ کا صدور فرضآً ہوتا تو اس کو توبہ کی ضرورت نہیں کیونکہ جب وہ گناہ صادر ہوگا تو بخشا ہوا ہی صادر ہوا۔ اگرچہ دنیا میں اس کے فاعل پر شرعاً اس کا حکم مترتب ہو اور اس امر کو میں نے شیخ عبدالطیف کے رسالہ بدریہ کی شرح میں واضح کردیا ہے۔ ایک یہ ہے بدر کے واقعہ میں ملائکہ ان کے ساتھ شریک ہوئے اور جنگ کی اس جنگ میں فرشتوں کے شریک ہونے پر سب کو اتفاق ہے اور جنگ احد اور جنگ حنین میں اختلاف ہے۔ ان کے اسماء کے خواص کے متعلق ابن برہان حلبی اپنی سیرت میں لکھا ہے کہ دوانی نے ذکر کیا ہے کہ اس نے مشائخ حدیث سے سنا ہے کہ ان کے یعنی اہل بدر کے ذکر کے ساتھ دعا قبول ہوتی ہے اس کا بارہا تجربہ کیا گیا ہے انتہٰی۔ شیخ عبدالطیف اپنے رسالہ میں لکھتے ہیں کہ بعض نے ذکر کیا ہے کہ بہت اولیاء کو ان کے اسماء کی برکت سے ولایت دی گئی ہے اور بہت سے بیماروں نے ان کے طفیل سے اللہ سے شفاء مانگی تو شفایاب ہوگئے۔ ایک عارف کہتے ہیں کہ میں نے جس مریض کے سر پر اپنا ہاتھ رکھا اور ان کے نام خالص نیت سے پڑھے تو اللہ نے اس کو شفا بخشی اور اگر اس کی اجل نزدیک آگئی ہو تو اللہ اس کی تکلیف کم کردی اور بعض نے کہا میں نے تلاوت اور کتابت دونوں طرح سے بڑے بڑے معاملات میں ان کے اسماء کو آزمایا ہے پس ان سے زیادہ جلدی اجابت میں نے کسی چیز میں نہیں دیکھی اور جعفر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھ کو اصحاب رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت اور تمام مہمات میں اہل بدر کے توسل کی وصیت کی اور مجھ سے فرمایا اے بیٹا ان کے ذکر کے وقت دعا قبول ہوتی ہے اور رحمت اور برکت اور بخشش اور رضی اور رضوان بندے کو گھیرلیتی ہے جبکہ وہ ان کا ذکر کرے یا دعا کے وقت ان کا نام لے اور جو کوئی ان کو ہر روز یاد کرے اور ان کے توسل سے کسی حاجت میں اللہ سے سوال کرے وہ اس کو پوری کردی جاتی ہے لیکن جو شخص کسی مہم میں ان کا نام لے اس کو چاہئے کہ ہر ایک نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کہے پس یوں کہے محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اسی طرح آخر تک کیونکہ یہ حصول مراد کےلئے زیادہ موثر ہے اور زید بن عقیل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک سال کا ذکر ہے کہ سر زمین مغرب میں ایک راستہ خونخوار درندوں کے سبب بند ہوگیا اور ایک اور راستہ چوروں کے سبب سے بند ہوگیا جو کوئی ان راستوں سے گذرتا ہلاک ہوجاتا اگرچہ وہ بڑی جماعت میں ہوتا اور اس راستہ میں بہت سی جانیں اور مال ضائع ہوگئے جب کوئی ہم پر اس راستہ سے وارد ہوتا تو ہم کو تعجب آتا ایک دن اسی اثناء میں کہ ہم بیٹھے تھے ایک آسمی اس راستہ سے آیا اور اس کی بڑی تجارت تھی اور اس کے ساتھ اس کے ایک غلام کے سوا کوئی اور نہ تھا اور وہ اپنے دونوں لب ہلا رہا تھا گویا کچھ اسماء پڑھ رہا ہے پس ہم نے اس سے ملاقات کی اور سمجھا یہ شخص بڑے شان و شکوہ سے آرہا ہوگا اوراس کے پیچھے نظر کی تو اس کے ساتھ اس کے غلام کے سوا اور کوئی دکھائی نہ دیا میرے والد نے اس سے کہا سبحان اللہ تم اپنی تجارت کے ساتھ کس طرح سلامت رہے حالانکہ تم اکیلے ہوں اور یہ راستہ کئی سال سے چوروں اور درندوں کے سبب سے بند ہے اس نے کہا کیا یہ کافی نہیں کہ میں اس راستہ میں اس لشکر کے ساتھ داخل ہوا ہوں جس کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم داخل ہوئے اور اس کو ساتھ لے کر دشمنوں کا مقابلہ کیا اور اس کی بدولت اللہ نے آپ کو فتح بخشی میرے والد نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کون سے لشکر کو آپ نے پایا اس نے کہا اصحاب بدر رضی اللہ عنہم کو میں نے پایا اور میں ان کو اپنے ساتھ اس خوفناک راستے میں لایا پس مجھ کو نہ کسی چور سے خوف ہوا نہ کسی درندے سے۔ میرے والد نے کہا خدا کےلئے اپنا مفصل حال سناؤ اس نے کہا واضح ہو کہ میں ڈاکوؤں کا سردار تھا ہم ڈاکہ ڈالا کرتے تھے جو کوئی قافلہ گزرتا لوٹ لیتے جو مال تجارت آتا چھین لیتے۔ ایک رات اس اثناء میں کہ ہمارے جاسوس آئے اور خبر لائے کہ فلاں تاجر بہت سے تجارتی مال کے ساتھ آرہا ہے اور اس کے ساتھ پندرہ آدمیوں کے سوا اور کوئی نہیں جب ہم نے یہ سنا تو ان پر حملہ کردیا اور اس کے ساتھیوں میں سے دس آدمیوں کو قتل کردیا پھر تاجر ہمارے سامنے آیا اور کہا اے لوگوں تمہارا کیا مطلب ہے اور کیا چاہتے ہوں ہم نے کہا ہم یہ تجارتی مال لینا چاہتے ہیں پس اپنے باقی ساتھیوں کے ساتھ نجات پاؤ قبل اس کے کہ تمہارے ساتھ بھی وہی گذرے جو تمہارے ساتھیوں کے ساتھ گذری اس نے کہا تم میں اس کی قدرت کہاں ہے جب کہ میرے ساتھ اہل بدر ہیں ہم نے کہا ہم اہل بدر کو اور اس کے اصحاب کو نہیں جانتے ہیں اس نے کہا اللہ اکبر پھر کچھ نام پڑھنے شروع کئے جن کو ہم نہیں جانتے تھے تو ہم پر اس کے پڑھنے سے رعب چھا گیا اور ہم کمزور ہو گئے ساتھ ہی ہم پر تند ہوا چلنے لگی اور ہم کو زمین میں ایک لرزہ اور ہتھیاروب کی کھٹ کھٹ اور نیزوں کا ایک دوسرے پر پڑنا سنائی دیا اور کہنے والا کہہ رہا تھا اب اہل بدر کا صبر کے ساتھ مقابلہ کرواتنے میں میں نے ہوا سے آگئے بڑھ جانے والے گھوڑوں پر میں نے یہ حال دیکھا تو تاجر کی طرف گیا اور اس سے کہا میں اللہ اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس نے کہا ان کاموں سے اللہ کی طرف رجوع کر پس میں نے اس کے ہاتھ پر توبہ کی میرت رفیقوں میں سے اس قدر آدمی قتل ہوگئے جستنے اس کے رفیقوں میں سے قتل ہوگئے تھے پھر جب میں نے واپس جانے کا ارادہ کیا تو اس سے سوال کئے اس نے مجھ کو اہل بدر کے نام سکھادیے پس جب سے میں نے ان اسماء کو معلوم کیا ہے مجھ کو خشکی اور تری میں کسی آدمی کی چوکیداری کی ضرورت نہیں اور ان کے ساتھ میں اس راہ سے آیا ہوں جیسے کہ تم نے مجھ کو دیکھا ہے پس جو چور یا درندہ مجھ کو دیکھتا میرے راستہ سے الگ ہوجاتا پس اللہ کا شکر ہے اور یہی سبب میرے اکیلے آنے کا ہے اور بعض نے حکایت کی ہے کہ وہ حج کے ارادہ سے بیت الحرام کی طرف روانہ ہوا تو اسمائے اہل بدر کاغذ میں لکھے اور ان کو دروازہ کی دہلیز میں محفوظ رکھا اور شخص مال دار تھا پس جب سفر کو گیا تو چور گھر کی طرف آئے تاکہ تمام موجودہ مال لوٹ لیں جب چھت پر چڑھے تو ان کو کچھ کلام اور ہتھیاروں کی کھٹ کھٹ سنائی دی پس وہ واپس چلے گئے دوسری رات آئے تو پھر بھی ایسا ہی سنا تب ان کو تعجب آیا اور وہ باز آئیں حتی کہ وہ آدمی حج سے واپس آیا تو چوروں کا سردار آیا اور کہنے لگا خدا کےلئے مجھے بتاؤ تم نے گھر میں حفاظت کا کیا بندوبست کیا تھا اس نے کہا میں نے اس کے سوا اور کچھ نہیں کیا اللہ کے اس قول کو کہ ولا یئودہ حفظھما وھو العلی العظیم اور تمام اہل بدر کے اسماء کو لکھا تھا پس یہ چیز ہے جس کو میں نے اپنے گھر میں رکھا تھا پس اس چور نے کہا یہ بات مجھ کو فائدہ پہنچا چانے کےلئے کافی ہے اور اہل مغرب میں سے ایک شخص جو سمندر کے سفر پر گیا تھا کہتا ہے کہ میں ہجت کرکے ایک شہر سبتہ کی طرف گیا اس جہاز میں بہت سے لوگ سوار تھے اور سمندر میں طوفان آگیا اور سخت ہوائیں چلنے لگیں موجیں بلند ہوگئیں حتی کہ ہم غرق ہوجانے کے قریب ہوگئے پس ہم میں سے کوئی دعا کرتا تھا کوئی روتا تھا اور تضرع کرتا تھا پس مجھ سے میرے ایک رفیق نے کہا جہاز میں ایک مجذوب آدمی ہے کیا آپ اس کے پاس جاکر دعا کی التجا کرتے ہیں پس میں اس کی طرف گیا دیکھا کہ وہ سورہا ہے میں نے اپنے دل میں کہا اس شخص کی طرف مجھ کو بھیجا ہے اگر اس بیچارے میں کچھ عقل ہوتی تو اس کی نیند نہ آتی جب کہ اس حالت میں ہیں پھر میں نے اپنے پاؤں کے ساتھ اس کو ٹھوکر ماری تو وہ جاگ اٹھا اور کانپتا تھا اور کہتا تھا بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم میں نے کہا اے اللہ کے بندے کیا تم دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں پس وہ خاموش ہوگیا اور مجھ کو کوئی جواب نہ دیا پھر میں نے دوبارہ اس سے کہا تو اس نے کہا یہ لو کاغذ اس کو جہاز کے اگلے حصے میں کرکے جدہر سے ہوا آتی ہے اس طرف اس کے ساتھ اشارہ کردو پس مین نے اس کو لیا اور جس طرح اس نے کہا تھا ویسے ہی کیا تو اللہ نے میری نطر سے پردہ اٹھا دیا کیا دیکھتا ہوں کہ بہت سے آدمیوں نے جہاز کو کناروں سے پکڑ لیا اور کھینچ کرساحل پر لے گئے اور ریت میں لاکر کھڑا کیا اس رات میں بہت سے جہازات ٹوٹ گے تھے دوسرے دن خوشگوار ہوا آئی اور ہم نے جہاز کو ریت سے نکال لیا اور روانہ ہوئے اس ورقہ میں اہل بدر کے نام لکھے ہوئے تھے پس ہم ان کے ناموں کو پڑھنے لگے حتی کہ صحیح و سالم منزل مقصود کو پہنچ گئے اللہ ان سب سے راضی ہوا اور بعض نے ذکر کیا ہے کہ میرا ایک بیٹا تھا جو مخلوق بھر سے مجھ کو عزیز تھا اور وہ دیانت دار اور صاحب امانت اور پرہیزگار تھا پس اس کو وزیر کے بیٹے نے طلم و زیادتی سے قتل کر ڈالا میں نے قصاص طلب کیا تو کسی نے میری دستگیری نہ کی تب میں نے صبح و شام اہل بدر کی طفیل خدا سے دعا مانگنی شروع کی اور طلب انتقام میں ان کی مدد مانگنے لگا حتٰی کہ میرا سینہ تنگ ہو گیا اور میں ناامید ہوگیا آخر ایک رات میں سو رہا تھا کہ اس اثناء میں بحالت خواب میں نے کچھ آدمی دیکھے جو اچھی ہئیت اور پسندیدہ حالت میں تھے اور کہنے والا کہتا تھا کہ آؤ اے اہل بدر پس وہ آگے بڑھے ایک دوسرے کے قدم پر چلتے تھے میں نے اپنے دل میں کہا سبحان اللہ یہ لوگ اہل بدر ہیں جن سے میں اپنے فرزند کا انتقام لینے کے لیے مدد طلب کرتا ہوں واللہ میں ان کے پیچھے چلوں گا پس میں ان کے پیچھے چلنے لگا حتٰی کہ وہ ایک بلند مقام پر پہنچے اور ان میں سے ہر ایک ایک نورانی کرسی پر بیٹھ گیا اور میں لوگوں کو دیکھا کہ ان کی طرف آتے ہیں اور اپنے حالات کی شکایت کرتے ہیں میں نے اپنے دل میں کہا کہ وجہ ہے کہ میں اپنے فرزند کے قتل کی شکایت نہ کروں پس میں ان کی طرف بڑھا اور ان کو اپنے قصہ سے مطلع کیا اور یہ کہ کسی نے مجھ کو میرے فرزند کے انتقام لینے میں مدد نہیں دی پس ان میں سے ایک نے کہا لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پھر اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہوا اور کہا تم میں سے کون اس مسکین کے مخالف کو میرے سامنے لائے گا پھر ان میں سے ایک گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد اسے لایا اور ملزم اس کے ساتھ تھا پس اس سے کہا کہ تو وہی ہے جس نے اس کے بیٹے کو قتل کیا ہے کہا ہاں فرمایا تجھ کو اس کے قتل پر کس بات نے آمادہ کیا ہے کہا ظلم اور سرکشی نے پس فرمایا زمین پر بیٹھ جا پس وہ بیٹھ گیا پھر مجھ کو ایک خنجر دے کر کہا یہ تمہارا ملزم ہے اس کو قتل کرو جس طرح اس نے تمہارے بیٹے کو قتل کیا پس میں اس کو پکڑا اور ذبح کر ڈالا پھر میں اپنی نیند سے اٹھا تو جب دن چڑھا میں نے بڑا شوروغل سنا اور لوگ کہتے تھے کہ وزیر کا بیٹا اپنے بستر پر ذبح شدہ پایا گیا اور معلوم نہیں کس نے اس کو قتل کیا اور عسقلانی نے ایک نسخہ میں قسطلانی نے کہا میرے ایک چچا کا بیٹا مشرکین کے ملک میں گرفتار ہوگیا پس اہل روم نے اس کے قدیے میں بہت سا مال طلب کیا ہم کو اس کے دینے کی طاقت نہ تھی پس میں نے اس کی طرف اسماء اہل بدر کاغذ میں لکھ کر بھیج دیجئے اور اس کو اس کے حفظ کرنے اور ان سے توسل چاہنے کی وصیت کی کہا پس اللہ تعالٰی نے اس کو بغیر فدئیے کے چھوڑ دیا پس جب ہمارے پاس آیا ہم نے اس کے متعلق اس سے پوچھا جب وہ ورقہ میری طرف پہنچا جن میں وہ اسماء تھے تو میں نے اس کے بارے میں وہی عمل کیا جیسے کہ تم نے کہا تھا پس انہوں نے مجھ کو منحوس سمجھا اور ایک دوسرے کے پاس فروخت کرنے لگے۔ اور جو شخص مجھ کو خریدتا تھا اس پر کوئی مصیبت نازل ہو جاتی تھی تو میری قیمت گھٹنے لگی حتٰی کہ مجھ کو سات دینار کے عوض فروخت کیا گیا پس جس شخص نے مجھ کو اب کے خریدا تھا اس کو تین دن سے زیادہ نہ گزرے تھے حتٰی کہ وہ سب سے بڑی مصیبت میں مبتلا ہوگیا پس وہ مجھ کو طرح طرح کا عذاب دینے لگا اور کہتا تھا کہ تو جادوگر ہے اور میں تجھ کو فروخت نہ کروں گا صلیب پر تیری قربانی چڑھا کر ثواب حاصل کروں گا پس تھوڑی ہی دیر بعد اس کے گھوڑے نے اس کے پاؤں مارا جس سے اس کا منہ توڑ ڈالا اور وہ اسی وقت مر گیا کہتا ہے کہ پس اس کے بیٹے نے مجھ کو پکڑ کر طرح طرح کا عذاب دینا شروع کیا اور میری خبر لوگوں میں مشہور ہوگئی انہوں نے اس سے کہا اس قیدی کو شہر سے باہر نکال دے اس نے کہا نہیں میں اس کو عذاب کے ساتھ ماروں گا پس تین ہی دن گزرے تھے کہ ان کو اطلاع ملی کہ بادشاہ کا جہاز تلف ہو گیا جس میں بادشاہ کا فرزند اور بہت سا مال تھا پس جب یہ خبر روم تک پہنچی تو وہ لوگ بادشاہ کے پاس آئے اور کو میرے تمام حال سے مطلع کیا اور بتایا کہ جب تک یہ مسلمان ہمارے ملک میں ٹھہرے گا ہم ہلاک ہو جائیں گے اور ہم کو کوئی شک نہیں کہ وہ انبیاء کی اولاد سے ہے پس بادشاہ نے مجھ کو بلا بھیجا اور قید سے چھوڑ کر مجھ کو ایک سو دینار دئیے اور میرے وطن کی طرف مجھ کو بھیج دیا پس یہ میرے قید سے چھوٹ جانے کا سبب ہے والحمدللہ علی ذلک وہ بیان ختم ہوا جو شیخ عبداللطیف نے اپنے رسالہ میں ان کے فضائل اور خواص اسماء اور داد خواہ کے لیے نزول مشکلات کے وقت ان کی دادخواہی کے متعلق نقل کیا ہے اور ان کی امداد ان میں سے ایک وہ واقعہ ہے جس کو حموی نے اپنی کتاب نتائج الارتحال والسفر فی اخبار اہل القرآن الھادی عشر میں بہ ضمن حالات جامع شریعت و حقیقت شیخ احمد بن محمد الدمیاطی معروف بہ ابن عبدالغنی البنا متوفی بمدینہ منورہ در ماہ محرم الحرام سنہ 1116 لکھا ہے کہ انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک سال میں نے اپنی والدہ کے ساتھ حج کیا ۔ یہ قحط کا سال تھا اور میرے ساتھ دو اونٹ تھے۔ جن کو میں نے مصر سے خریدا تھا ان پر ہم نے حج کیا جب ہم حج سے فارغ ہوئے اور مدینہ کی طرف رخ کیا تو دونوں اونٹ مدینہ میں مر گئے اور ہمارے ساتھ کوئی مال نہ تھا جس کے ساتھ ہم اور اونٹ خرید سکتے یا کسی سے کرایہ پر لے سکتے پس میں اس سے بڑا لاچار ہوگیا اور اپنے شیخ صفی الدین قثاشی قدس اللہ سرہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے حال سے ان کو مطلع کیا اور عرض کیا میں نےس فر سے معدور ہو جانے کے باعث اب مدینہ میں پڑے رہنے کا ارادہ کر لیا ہے حتیی کہ اللہ تعالٰی کشائش بخشی پس وہ تھوڑی دیر تک خاموش رہے پھر مجھ سے فرمایا اس وقت سیدنا محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے چچا سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب کی قبر پر جاؤ اور قرآن مجید کی کچھ آیات پڑھ کر ان کی قبر پر کھڑے ہوئے ان کو اپنے حال سے ازوال تا آخر مطلع کرو جس طرح مجھ سے بیان کی ہے میں نے ان کے حکم کی تعمیل کی اور فی الفور صبح کے وقت ان کی قبر پر حاضر ہوکر آیات کی تلاوت کے بعد ان کو اپنے حال سے مطلع کیا جس طرح میرے شیخ نے مجھ کو حکم دیا اور فی الفور ظہر سے پہلے واپس آیا پس میں باب الرحمۃ کی طہارت گاہ کی طرف واپس آیا تو وضو کیا اور مسجد میں داخل ہوا کیا دیکھتا ہوں کہ میری والدہ مسجد میں مجھ سے کہہ رہی ہے یہاں ایک آدمی تیرے بارے میں مجھ سے پوچھ رہا تھا اس کی طرف جاؤ میں نے پوچھا وہ کہا ہے کہا اس کو حرم کی پچھلی طرف دیکھی پس میں اس کی طرف گیا جب اس کے سامنے گیا تو دیکھا کہ وہ ایک سفید ریش بارعب آدمی ہیں پس فرمایا مرحبا یا شیخ احمد میں نے ان ہاتھ پر بوسہ دیا فرمایا مصر کے سفر کو تیار ہو جاؤ میں نے عرض کیا یا حضرت کس کے ساتھ سفر کروں فرمایا میرے ساتھ چلو تاکہ کسی سے کرایہ سواری لے دوں پس میں ان کے ساتھ گیا حتٰی کہ ہم اونٹوں کی فرودگاہ میں پہنچے جہاں مصری حاجی اترے پڑے تھے وہ بزرگ ایک مصری کے خیمہ میں داخل ہوئے میں بھی ساتھ اندر چلا گیا جب انہوں نے مالک خیمہ کو سلام کیا تو وہ تعظیم کے لیے کھڑا ہوگیا اور ان کے ہاتھ چومے اور ان کی کمال عزت کی انہوں نے اس سے کہا میرا مدعا یہ ہے کہ تم شیخ احمد اور اس کی والدہ کو اپنے ساتھ مصر لے جاؤ اور اس سال اونٹ کثرت موت کے باعث کمیاب تھے اور ان کا کرایہ سخت گران تھا پس ان سے منظور کر لیا فرمایا کیا کرایہ لو گے کہا یاحضرت جو کچھ آپ چاہیں فرمایا اتنا اس نے قبول کیا اور ان بزرگ نے کرایہ کا اکثر حصہ اپنے پاس سے ادا کر دیا اور مجھ سے فرمایا اٹھو اپنی والدہ کو اور اپنے مال کو لے آؤ میں اٹھ کر چلا اور وہ بزرگ اس شخص کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے میں اپنی والدہ کو اور اسباب کو لے آیا مجھ سے شرط کی کہ باقی کرایہ مصر پہنچ کر میں اپنے پاس سے ادا کرونگا میں نے یہ قبول کیا پس انہوں نے فاتحہ پرھی اور اس کو میرے ساتھ نیکی سے پیش آنے کی وسیت کی اور اٹھ کر چل دئیے میں ان کے ساتھ ہولیا جب ہم مسجد تک پہنچے تو پہلے اندر چلو میں اندر گیا اور نماز کا وقت ہو جانے پر ان کا انتظار کیا تو وہ مجھے نظر نہ آئے اور کئی مرتبہ ان کو تلاش بھی کیا مگر نہ ملے پس میں اس شخص کی طرف واپس گیا جس سے کرایہ کیا تھا اس سے پوچھا کہ وہ کون تھے اور ان کا گھر کہاں ہے اس نے کہا میں ان کو نہیں جانتا اور آج سے پہلے کبھی ان کو دیکھا نہیں لیکن جب وہ میرے پاس آئے تو مجھ پر ان سے کچھ ایسا خوف اور رعب چھایا جو عمر بھر کبھی نہ چھایا تھا میں پھر واپس گیا اور کئی مرتبہ پھر تلاش کیا مگر میری نظر ان پر نہ پڑی پھر میں اپنے مرشد شیخ صفی الدین احمد قثاشی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس واقعہ کی ان کو خبردی فرمایا وہ سید بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی روحانیت تمہارے لیے مجسم ہوکر آئی تھی پھر میں اپنے رفیق کی طرف جس نے کرایہ کیا تھا واپس گیا اور ان کے ساتھ حاجیوں کے ہمراہ مصر کی طرف روانہ ہوا میں نے اس سے وہ حسن سلوک اور خاطرداری اور خوش خلقی دیکھی جو کسی نے نہ بحالت سفر دیکھی اور نہ بحالت قیام دیکھی یہ سب کچھ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور نفعنا کی برکت سے تھا الحمدللہ علی ذالک انتہٰی ما ذکر الحموی فی ضائجہ اور ان کی امداد دن میں سے ایک وہ واقعہ ہے جو شیخ محمد بن مرحوم عبداللطیف التمتام مالکی مدنی نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ شیخ سید بن قطب ربانی ملا ابراہیم کردی سیدالشھداء حمزہ عم رسول رضی اللہ عنہ کی زیارت کے لیے اہل مدینہ کی مقررہ زیارت سے پیشتر جو رجب کی بارہویں تاریخ کو ہوتی ہے گئے اور وہ پیشتر ان کی زیارت کو پہلے چلے اور بارہویں تاریخ تک وہاں مقیم رہتے وہ کہتے ہیں کہ ایک سال ان کے ساتھ گئے اور دیوان السنود میں ٹھہرے جب رات پڑی تو رفقاء سو گئے میں ان کی حفاظت کرنے لگا میں نے دیکھا کہ ایک سوار ہمارے قیام گاہ کے اردگرد چکر لگا رہا ہے میں نے اس کی طرف بڑھنے میں سستی کی پھر میں نے اپنے دل میں کہا تو کہاں تک سستی کرے گا حتٰی کہ وہ مجھ پر حملہ کر دے گا پھر میں اس کی طرف گیا اور اسے کہا تو کون ہے؟ اس نے کہا تجھے کیا ہوا کیا اس لیے تو میرے دائرہ حمایت میں اترتا ہے اور مجھے رنج پہنچاتا ہے یعنی اپنی شب بیداری اور پاسبانی سے جبکہ میں خود برابر تمہاری حفاظت کرتا ہوں اور میں حمزہ بن عبدالمطلب ہوں پھر وہ میری نظر سے غائب ہو گئے اللہ ان سے اور تمام صحابہ سے راضی ہو۔ اور ان کے منازل مبارکہ رحمت کے مینہ سے سرسبز رہیں اصحاب بدر کے شمار کے متعلق مرجع قول یہ ہے کہ وہ تین سو تیرہ مرد ہیں اور یہاں مذکور ان کے تین سو چونسٹھ نام ہیں چورانوے نام اوس کے ہیں اور چھیانوے نام خزرج کے ہیں ان میں سے ابو قیس بن معلٰی ہیں کیونکہ عیون کے اندر وہ ان میں شمار کیا گیا ہے اور اس کو شیخ عبداللطیف نے اپنے رسالہ میں ذکر نہیں کیا اور ان میں سے اس کا بھائی زید ہے کیونکہ اس نے اس کو اپنے رسالے کے اندر ان میں شمار کیا ہے جیسا کہ حافظ نے اصابہ میں کہا ہے اور عیون میں اس کا ذکر نہیں کیا اور جو ذکر کیا ہے اس میں جو وہ نام شہیدوں کے ہیں چھ مہاجروں میں سے چھ خزرج میں سے اور دو اوس میں سے اور اکثر کا زعم ہے شہداء احد ستر ہیں اور ان کے نام یہاں ایک سو تین ہیں تیرہ مہاجرین کے ہیں چالیس اوس کے پچاس خزرج کے اور ان میں سے ہر ایک کو خیرالبریہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت کی بدولت فضیلت اور برتری حاصل ہے اور یہ ان کے بانسق اسماء کے موتیوں کے ہار اور چمک دار جواہر کی لڑیاں ہیں میں ان کو اس واسطہ عظمٰے کے نام سے شروع کرتا ہوں جن کو جناب الٰہی سے مقام اعلٰی حاصل ہے پس میں کہتا ہوں؛ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
AhleSunnat مراسلہ: 6 اگست 2012 Author Report Share مراسلہ: 6 اگست 2012 ھٰذا اسماء السادات اھل البدر رضی الہ تعالٰی عنھم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اللھم انی اسئلک بسیدنا محمدن المھاجری صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم و بسیدنا ابی بکر ن المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمر بن الخطاب المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عثمان بن عفان المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا علی بن ابی طالب ن المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا طلحھۃ بن عبیداللہ المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الزبیر بن العوام المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبدالرحمٰن بن عوف المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا سعد بن ابی وقاص ن المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا سعید بن زید ن المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ابی عبیدۃ بن الجراح المھاجر ی رضی اللہ عنہ حرف الالف اللھم و اسئلک بسیدنا ابی بن کعب ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الاخنسں بن حبیب ن المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الارقم بن ابی الارقم المھاجر ی رضی اللہ عنہ و بسیدنا اسعد بن یزید الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا انس بن معاذ ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا انس مولٰی رسول اللہ رضی اللہ عنہ و بسیدنا اانیس بن قتادہ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا اوس بن خولی الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ایاس بن اوس ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ایاس بن البکیر المھاجری رضی اللہ عنہ حرف الباء اللھم و اسئلک بسیدنا بجیر بن ابی بجیر رضی اللہ عنہ و بسیدنا بحاث بن ثعلبۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا البراء بن معرور ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا بسبسۃ بن عمر و الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا بلال بن رباح ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا بشیر بن سعد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف التاء المثناۃ فوق اللھم و اسئلک بسیدنا تمیم مولٰی خراش ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا تمیم مولٰی بنی غمن بن السلم الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا تمیم بن یارن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الثاء المثلثۃ اللھم و اسئلک بسیدنا ثابت بن اقرم الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثابت بن ثعلیہ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثابت بن خالد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثابت بن عمر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثابت بن ھزال ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثعلبہ بن حاطب ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثعلبۃ بن عمر ون الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ابن عمر ن والمھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثعلبۃ بن عمر ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثعلبۃ بن عنمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ثقف ابن عمر ن والمھاجری رضی اللہ عنہ حرف الجیم اللھم و اسئلک بسیدنا جابر بن عبداللہ ابن ریاب ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا جابر بن عبداللہ بن عمر والخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا جبار بن صغر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا جبر بن عتیک ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا جبیر بن ایاس ن الاوسی رضی اللہ عنہ حرف الحاء المھملۃ اللھم و اسئلک بسیدنا حمزۃ بن عبدالمطلب المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا الحارث بن اوس رافع ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الحارث ابن اوس بن معاذ ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الحارث بن حاطب ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الحارث بن ابی خزمۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الحارث بن خزمۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا الحارث بن خزمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارث بن الصمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارث بن عرفجۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارث بن قیس ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارث بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارث بن النعمان الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارثۃ بن سراقۃ الخزرجی الشہید رضی اللہ عنہ و بسیدناالحارثۃ بن النعمان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناحاطب بن ابی بلتعۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناحاطب بن عمر والمھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناالحباب بن المنذر الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناحبیب بن الاسود الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناحرام بن ملحان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناحریث بن زید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالحصین بن الحارث المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناحمزۃ بن الحمیر الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الخاء المعجمۃ اللھم و اسئلک بیسدنا خارجۃ بن زید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخالد بن البکیر المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناخالد بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخباب بن الارث المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناخباب مولٰی عتبۃالمھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناخبیب بن اساف ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخراش بن الصمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخراش بن قتادہ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناخزیمۃ بن فاتک ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناخلاد بن رافع الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخلاد بن سوید ن الخذرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخلاد بن عمر والخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخلاد بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخلید بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخلیفۃبن عدی الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناخنیس بن حزافۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناخواث بن جبیر ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناخولی بن ابی خولی المھاجری رضی اللہ عنہ حرف الذال اللھم و اسئلک بیسدنا ذکوان بن عبید ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا ذی اشمالین ابن عبد عمرون المھاجری الشھید رضی اللہ عنہ حرف الراء المھملۃ اللھم و اسئلک بسیدنا راشد بن المعلی الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنارافع بن الحارث الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنارافع بن غنجدۃالاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنارافع بن مالک ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنارافع بن المعلی الخزرجی الشھید رضی اللہ عنہ و بسیدنارافع بن یزید الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناربعی بن رافع ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناالربیع بن ایاس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناربیعۃ بن اکثم المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنارحیلۃ بن ثعلبۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنارفاعۃ بن الحارث الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنارفاعۃ بن رافع بن مالک ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنارفاعۃ بن عبد المنذر الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنارفاعۃبن عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الزاء اللھم و اسئلک بسیدنا زیاد بن السکن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنازیاد بن عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنازیاد بن لبید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنازید بن اسلم الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنازید بن حارثۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنازید بن الخطاب المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنازید بن المزین ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنازید بن المعلی الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنازید بن ودیعۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف السین المھملۃ اللھم و اسئلک بسیدنا سالم مولٰی ابی حذیفۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا سالم بن عمیر ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا السائب بن عثمان بن مظعون المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناسبرۃ بن فاتک ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناسراقۃ بن عمرو ن المخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسراقۃ بن کعب ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد مولٰی حاطب ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن خولۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن خثیمۃ الاوسی الشہید رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن الربیع الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن زید ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن سعد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن سھیل ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن عبادۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن عبید ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن عثمان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسعد بن معاذن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسفیان بن نسرن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسلمۃ بن اسلم الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسلمۃ بن ثابت ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسلمۃ بن سلامۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسلیط بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنامسلمین الحارث الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنامسلمین عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسلیم بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسلیم بن ملحان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسماک بن سعد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسنان ابن ابی سنان المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناسنان بن صیفے ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسھل بن حنیف ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناسھل بن رافع ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسھل بن عتیک ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسھل بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسھیل بن رافع ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسھیل بن وھب ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناسواد بن رزین ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسواد بن غزیۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناسوبیط بن حرملۃ المھاجری رضی اللہ عنہ حرف الشین المثلثۃ اللھم و اسئلک بسیدنا شجاع بن وھب ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا شریک بن انس ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا شماس بن عثمان المھاجری رضی اللہ عنہ حرف الصاد اللھم و اسئلک بسیدنا صبیح مولٰی ابی العاص المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا صفوان بن وھب ن المھاجری الشھید رضی اللہ عنہ و بسیدناصھیب بن سنان المھاجری رضی اللہ عنہ بسیدناصیفے بن سواد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الضاد اللھم و اسئلک بسیدنا الضحاک بن حارثۃالخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالضحاک بن عبد عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناضمرۃ بن عمرون الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الظاء اللھم و اسئلک بیسدنا الطفیل بن الحارث المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناالطفیل بن مالک ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالطفیل بن النعمان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناطلب بن عمیر ن المھاجری رضی اللہ عنہ حرف العین اللھم و اسئلک بسیدنا عاصم بن ثابت ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناعاصم بن عدی ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناعاصم بن العکیر الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناعاصم بن قیس ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناعاقل بن البکیر المھاجری الشھید رضی اللہ عنہ و بسیدناعامر بن امیۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناعامر بن البکیر المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناعامر بن ربیعۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناعامر بن سعد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناعامر بن سلمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عامر بن فھیرۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عامر بن مخلد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عامر بن السکن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عائذ بن ماعص ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عباد بن بشر ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عباد بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبادۃ بن الصامت الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن ثعلبہ الخزرجی رضی اللہ عنہ وبسیدنا عبداللہ بن جبیر ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن جحش ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن جد الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن الحمیر الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن الربیع الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن رواحۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن زید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن سراقہ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن سلمۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن سھل ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن سھیل ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن شریک ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن طارق ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن عامر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن عبد مناف ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن عرفطۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن عمر ون الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن عمیر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن قیس بن صخر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن کعب ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن مخرمۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن مسعود ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن مظعون المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبداللہ بن نعمان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبد ربہ بن حق ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبدالرحمٰن بن جبرن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبدۃ بن الحسحاس الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبس بن عامر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبید بن اوس ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبید بن التیھان الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا بن زید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عبید بن ابی عبیدہ ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ناعبیدۃ بن الحارث المھاجری الشھیدرضی اللہ عنہ و بسیدنا عتبان بن مالک ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عتبۃ بن ربیعۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عتبۃ بن عبداللہ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عتبۃ بن غزوان المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عثمان بن مظعون المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا العجلان بن النعمان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عدی بن ابی الذغباء الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عصمۃ بن الحصین الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عصیمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عطیۃ بن نویرۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عقبۃ بن عامر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عقبۃ بن عثمان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عقبۃ بن وھب ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عقبۃ وھب ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عکاشۃ بن محصن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمار بن یا سرن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمارۃ بن حزم ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمارۃ بن زیادن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن ایاس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمر و بن ثعلبۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن المجموع الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن الحارث الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن الحارث المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن سراقۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن ابی سرح ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن طلق ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن معاذ ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمرو بن معبد الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمیر بن حرام الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمیر بن الحام الخزرجی الشھید رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمیر بن عامر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمیر بن عوف ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا عمیر بن ابی وقاص المھاجری الشھیدرضی اللہ عنہ و بسیدنا عوف بن الحارث الخزرجی الشھید رضی اللہ عنہ و بسیدنا عویم بن ساعدۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا عیاض بن زھیر ن المھاجری رضی اللہ عنہ حرف الغین المعجمۃ اللھم واسالک بسیدنا غنام بن اوس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الفاء اللھم و اسئلک بسیدنا الفاکہ بن بشر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا فروۃ بن عمر و ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف القاف اللھم و اسئلک بسیدنا قتادۃ بن النعمان الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا قطبۃ بن عامر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا قیس بن محصن ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا قدامۃ من مظعون ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا قیس بن عمر ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا قیس بن مخلدن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الکاف اللھم و اسئلک بسیدنا کعب بن جمازہ الخزرجی رضی اللہ عنہ وبسیدنا کعب بن زید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف اللام اللھم و اسئلک بسیدنا لبدۃ بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف المی اللھم و اسئلک بسیدنا مالک بن ابی خولی ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مالک بن رفاعۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مالک بن قدامۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مالک بن نمیلۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا المجذر بن زیادن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا محرزبن نضلۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مدلاج بن عمرو ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مدلاج بن عمرو ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسطح بن اثاثۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسعود بن خلدۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسعود بن زید ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسعود بن عبد سعد ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معاذ بن جبل ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معاذ بن الصمۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معاذ بن ماعص ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معبد بن قیس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معتب بن عوف ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا معقن بن المنذر الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معن بن عدی ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معن بن یزید المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا معوذ بن عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ملیل بن وبرۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا المنذر بن قدامۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و سیدنا مالک بن ربیعۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مالک بن عمرون المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مالک بن مسعود ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مبشر بن عبدالمنذر الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا محرر بن عامر الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا محمد بن مسلمۃ الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مرثد بن ابی مرثد ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسعود بن اوس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسعود بن ربیعۃ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا مسعود بن سعد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مصعب بن عمیر ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا معاذ بن الحارث الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معاذ بن عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معید بن عباد ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معتب بن عبیدن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معتب بن قشیر ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معمر بن الحارث المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا معن بن عدی ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا معوذ بن الحارث الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا المقداد بن الاسود المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا المنذر بن عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا المنذر بن محمد ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا مھجع بن صالح المھاجری الشھید مولٰی عمر بن الخطاب المھاجری رضی اللہ عنہ حرف النون اللھم و اسئلک بسیدنا نضر بن الحارث الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناالنعمان الاعرج الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالنعمان بن ابی خزیمۃ*الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدناالنعمان بن سنان الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالنعمان بن عمرون الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالنعمان بن عبد عمرون الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنانعیمان بن عمرون الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناالنعمان بن مالک ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنانوفل بن عبد اللہ الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الواو اللھم و اسئلک بسیدنا واقد بن عبد اللہ المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناودقۃ بن ایاس ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناوددیعۃبن عمرو ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدناوھب بن ابی سرح ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدناوھب بن سعد ن المھاجری رضی اللہ عنہ حرف الھاء اللھم و اسئلک بسیدنا ھانی بن نیاز ن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا ھبیل بن وہرۃ الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا حلال بن المعلی الخزرجی رضی اللہ عنہ حرف الیاء اللھم واسئلک بسیدنا یزید بن الاخنس المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا یزید بن الحارث الخزرجی الشھید رضی اللہ عنہ و بسیدنا یزید بن خزام ن الخزرجی رضی اللہ عنہ و بسیدنا یزید بن رُقیش ن المھاجری رضی اللہ عنہ و بسیدنا یزید بن السکن الاوسی رضی اللہ عنہ و بسیدنا یزید بن المنذر الخزرجی رضی اللہ عنہ رضی اللہ تعالٰی عنہم اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
TariqRaheel مراسلہ: 13 ستمبر 2012 Report Share مراسلہ: 13 ستمبر 2012 جزاک اللہ خیرا .................... اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
TariqRaheel مراسلہ: 28 دسمبر 2012 Report Share مراسلہ: 28 دسمبر 2012 شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔