Shareef Raza مراسلہ: 6 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 6 جولائی 2007 ہوتے کہا ں خلیل و بنا کعبی و منی لولاک والے صاحبی سب تیرے گھر کی ہے اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو صفتَ حبیب سے خاص کیا جبکہ خلیل کی صفت سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو صفتَ حبیب اور صفت خلیل کی توضیح علماء یوں فرماتے ہیں ۔ اول: تو حبیب وخلیل میں فرق ہے ہے اس لئے کہ خلیل بروزن فعیل ہے بمعنی فاعل جو مسند ہے ابراہیم علیہ السلام کی طرف۔ جیساکہ قراآن شریف میں ہے ۔ واتخذ اللہ ابراہیم خلیلا ۔ اور حبیب بمعنی فاعل اور مفعول ہے یعنی حضور کی شان میں کہہ سکتے ہیں ۔ محمد حبیب اللہ ۔واللہ حبیب محمد اور نسبت خلت ابراہیمی میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ابراہیم خلیل واللہ خلیل ابراہیم دوم:یہ کہ خلیل اللہ علیہ السلام کو تقرب الی اللہ بواسطہ حاصل اور جناب حبیب اللہ کو اعلیٰ تقرب بلاواسطہ حاصل ۔ سوم: یہ کہ خلیل وہ ہے جس کو مغفرت امت کی اآرزو اور اس کی طمع میں وہ فرمائیں ۔ والذی اطمع ان یغفرلی خطیئتی ۔ اور حبیب وہ ہے جس کے صدقے میں مغفرت بحد یقین ہو۔ لیغفراللہ ما تقدم من ذنبک وماتاخر۔ تاکہ اللہ تعالیٰ بخش دے بسبب آپ کی ذات مقدس کے پہلے اور پچھلے گناہ ۔ چہارم : یہ کہ خلیل کو جو کچھ ملے وہ مانگنے پر اور حبیب وہ ہے کہ جس کو جو کچھ عطا ہو بغیر مانگے عطا۔ پنجم: یہ کہ خلیل وہ ہے جو اپنے محبوب کی رضا جوئی میں اپنے فرزند کو ذبح کے لئے نہ صرف آمادہ ہو بلکہ گردن پر اپنے لختَ جگر کے چھری رکھ دے ۔ اور رضا جوئی کی پروا نہ کرے ۔ اور حبیب وہ ہے کہ محب خود اس کی رضا چاہئے ۔ حتی کہ محبوب کی مرضی کے موافق تحویل قبلہ کردی جائے اور صاف بشارت اآئے ۔ قد نری تقلب وجھعل فی السما فلنولینک قبلۃ ترضا ھا فول وجھک شطر المسجد الحرام ۔ (ملخص ۔شرح قصیدہ بردہ شریف 59۔69) اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Ubaid-e-Raza مراسلہ: 10 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 10 جولائی 2007 سبحان اللہ۔۔ بہت ہی اچھا آرٹیکل ہے۔ جزاک اللہ کلیم و نجی مسیح و صفی خلیل و رضی رسول و نبی عتیق و وصی غنی و علی ثنا کی زباں تمہارے لئے خلیل و نجی مسیح و صفی سبھی سے کہی کہیں نہ بنی یہ بے خبری کہ خلق پھری کہاں سے کہاں تمہارے لئے اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mudasir Yaseen مراسلہ: 10 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 10 جولائی 2007 Brother for sharing such a good information. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Ussaid-e-Raza مراسلہ: 11 جولائی 2007 Report Share مراسلہ: 11 جولائی 2007 Jazzak Allah اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔