Jump to content

Shabe Miraj Ki Tarikh Ka Saboot


Smart Ali

تجویز کردہ جواب

AHLE HADITH REPLY

 

27 Rajab, Shab-e-Miraj??? Mufti-e-Azam Saudi Arab ka Fatwa

 

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

محدثین و مورخین کی تالیف کردہ کتب کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 27ویں شب کے "شبِ معراج" قرار پانے سے پہلے خود ماہِ رجب کے ماہِ معراج ہونے پر بھی علمائے تاریخ کا اتفاق نہیں ہے !

 

معروف مفسر و مورخ امام ابن کثیر رحمة اللہ نے اپنی ضخیم کتاب "البدایہ و النہایہ" کے تیسرے جز میں اسراء و معراج کا واقعہ نقل کرنے سے پہلے متعدد روایات بیان فرمائی ہیں۔

 

حافظ ابن کثیر رحمة اللہ نے امام بیھقی رحمة اللہ کے حوالے سے امام ابوشہاب زہری رحمة اللہ کا قول نقل کیا ہے جس میں وہ فرماتے ہیں :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرتِ مدینہ سے ایک سال پہلے سفرِ معراج کرایا گیا۔

یہی قول عروہ رحمة اللہ کا ہے۔

امام حاکم رحمة اللہ کے حوالے سے انہوں نے حضرت سدی رحمة اللہ کا قول بھی ذکر کیا ہے جس میں وہ فرماتے ہیں :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت سے سولہ (16) ماہ قبل معراج کرایا گیا۔

لہذا امام زہری اور عروہ کے قول کے مطابق ماہ معراج ، ربیع الاول بنتا ہے اور حضرت سدی کے قول کے مطابق معراج کا واقعہ ماہ ذی القعدہ میں بنتا ہے۔

بحوالہ : البدایہ و النہایہ

 

ماہ ربیع الثانی ، ماہ رجب اور ماہ ذی الحج میں معراج کرائے جانے کی روایات بھی ملتی ہیں۔

اور جب ماہِ معراج پر ہی اتفاق نہیں ہے تو تاریخِ معراج کی تعین کیسے متفق علیہ ہو سکتی ہے؟

Link to comment
Share on other sites

حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ سے منسوب کتاب [غنیتہ الطالبین] میں شب برات[پندرہ شعبان] اور اس رات میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرت عبارت کرنے پر متعدد احادیث موجود ہیں اس کا مطالعہ کیجے ۔

باقی یہ ہر بات پر اختلاف کرنا اور فروعی مسایل کو خواہ مخواہ اختلافی بنانا مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو ہوا دینا ہے۔

اللہ عزوجل سمجھنے کی توفیق عطا فرماے۔آمین

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...