Ghulam.e.Ahmed مراسلہ: 11 جون 2012 Report Share مراسلہ: 11 جون 2012 السّلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہسب سے گزارش ہے کہ تھوڑی توجہ سے اسے پڑھ لیں تاکہ ہم بہت بڑی غلطی سے بچ جائیں۔حضور اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کا اِسمِ مبارک جو کہ کلمہ طیّبہ میں اللہ عزّوجل کے اِسمِ مبارک کے بالکل ساتھ ہے اُس کی ادائیگی میں ہم میں سے بہت سے لوگ کوتاہی کر جاتے ہیں۔ اکثر لوگ پہلے حرف کو جس پر پیش ہے مَو (م و زبر) پڑھتے ہیں جبکہ اس کو بالکل اُس طرح ادا کرنا چاہیئے جیسے لفظ کُن، اُن، تُم وغیرہ میں پہلے حرف کو پیش کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ دوسرے حرف کے ساتھ بھی اکثر لوگ یہی کرتے ہیں کہ حوَ (ح و زبر) پڑھتے ہیں جبکہ یہ حَ (ح پر زبر) ہے۔آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کا دوسرا اِسمِ مبارک اَحمَد صلّی اللہ علیہ وسلّم ہے جسے اکثر لوگ اِحمَد پڑھتے ہیں، اس میں الف پر زبر ہے ( اَحد اور اَحمَد میں صرف مِیم کا فرق ہے جو پہلے اِسمِ مبارکہ کا پہلا حرف بھی ہے)۔نوٹ: برائے مہربانی اگر کوئی غلطی ہو تو ضرور نشاندہی فرمائیں اور کوئی کمی ہو تو اُسے بھی پورا کردیں۔ جزاک اللہاللہ عزّوجل ہمیں صحیح کو صحیح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔