Burhan25 مراسلہ: 21 اپریل 2012 Report Share مراسلہ: 21 اپریل 2012 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ علماء اہلحدیث کے مشہور و معروف مناظر پروفیسر طالب الرحمن راولپنڈی نے حضرت علامہ مولانا شیر اہل سنت مفتی محمد حنیف قریشی صاحب کے ساتھ مناظرہ کے دوران فتویٰ رضویہ سے ایک شعر اور اس پر اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کا جواب پیش کر کے یہ اعتراض کیا تھا کہ اعلیحضرت رحمتہ اللہ علیہ نے نبی پاک ﷺ کو احد کہا ہے ۔احد صرف اللہ ہے۔لہذا یہ شرک ہے حالانکہ وہابیوں کو اتنہا بھی معلوم نہیں کہ حضور ﷺ کا اسم مبارک احد متفقہ محدثین و علماء دین نے اپنی کتب میں تحریز فرمایا۔جیسا کہ امام جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ اور امام سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی حضور ﷺ کا اسم مبارک احد تحریر فرمایا ۔لہذا وہابی مناظر طالب الرحمن صاحب کے اعتراض کے مطابق امام جلال الدین سیوطی اور امام سخاوی دونوں پر وہی اعتراض و فتوی (کفر ) لگا ۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔