Jump to content

غنیۃ الطالبین اور بریلوی علماء کا اعتراف


HozaifaMalik

تجویز کردہ جواب

آج بریلوی حضرات غنیۃ الطالبین کی شیخ عبدالقادر جیلانی سے نسبت کا انکار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل کسی کے استفسار پر مختصر دلائل پیش کیے تھے سو یہاں بھی پیش خدمت ہیں:

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بریلویوں کے ہاں ’’غنیۃ الطالبین‘‘ کے مقام و مرتبہ پر کچھ حوالہ جات پیش خدمت ہیں:

 

۱) ’’غنیۃ الطالبین‘‘ کا ترجمہ کئی ایک بریلوی علماء نے شیخ عبدالقادر جیلانی کی کتاب کے طور پر کر رکھا ہے جسے بریلوی ناشرین چھاپ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر

غنیۃ الطالبین ترجمہ عبدالاحد قادری بریلوی ،قادری رضوی کتب خانہ،لاہور۔

غنیۃ الطالبین ترجمہ شمس صدیقی بریلوی، پروگریسوبکس،لاہور۔

اس ضمن میں غنیۃ الطالبین کا فارسی ترجمہ از عبدالحکیم سیالکوٹی بھی پیش کیا جا سکتا ہے جو کافی مشہور ہے مگر اس کا مطبوعہ مجھے معلوم نہیں۔

اس کے علاوہ بھی بریلوی علماء نے غنیۃ الطالبین کو شیخ عبدالقادر جیلانی کی تصنیف تسلیم کرتے ہوئے اس کے تراجم کر رکھے ہیں۔

 

۲)بریلویوں کے پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی لکھتے ہیں:

 

 

’’حضرت مولانا فخر جہاں ؒنے رسالہ مرجیہ لکھ کر جہاںیہ ثابت کیا کہ غنیۃ الطالبین حضرت غوث پاک کی ہی تصنیف ہے ۔۔۔۔‘‘
[نام و نسب:ص۴۵۶]

 

مزید لکھتے ہیں:

 

’’لہٰذا ہم نے سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کے ایک مقتدر شیخ حضرت فخر الدین فخر جہاںؒ کے حوالے سے، جو حضرت قبلہ نور محمد مہارویؒ جیسے عظیم صوفی کے شیخ طریقت ہیں، یہ ثابت کر دیا کہ ان کی تحقیق انیق کے مطابق غنیۃ الطالبین حضرت غوثِ پاکؒ کی ہی تصنیف ہے۔‘‘
[نام و نسب:ص۴۵۶]

 

۳)نصیر الدین نصیر گولڑوی لکھتے ہیں:

 

’’فاضل بریلوی نے الزمزمۃ القمریہ میں نہایت اختصار اور جامعیت سے قصیدہ غوثیہ کے ثبوت و دلائل پیش کیے ہیں، چنانچہ فتح القدیر، شامی اور حاشیہ درمختار کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ کسی کتاب کے متعدد نسخوں کا ہونااور لوگوں کے ہاتھوں میں عام ہونااس کے ثبوت کے لیے کافی ہے۔‘‘
[نام و نسب:ص۶۷۲]

 

یہ بریلوی اصول اگر قصیدہ غوثیہ کے لیے درست ہے تو غنیۃ الطالبین کے لیے کیوں درست نہیں۔۔۔؟

۴)احمد رضا خان بریلوی کے نزدیک بھی غنیۃ الطالبین معتبر و تسلیم شدہ ہے اور انہوں نے کئی جگہ’’غنیۃ الطالبین شریف‘‘کہہ کر اس کے حوالے سے اپنی بات کو پیش کیا ہے۔دیکھئے فتاویٰ رضویہ(ج۱۴ص۵۸۷،ج۱۵ص۷۲۴)

۵)ایک دوسری جگہ احمد رضا خان بریلوی نے عبدالحق محدث دہلوی کا غنیۃ الطالبین کے بارے میں یہ خیال پیش کیا ہے کہ یہ کتاب سرے سے شیخ عبدالقادر جیلانی کی تصنیف ہی نہیں۔مگر ساتھ ہی احمد رضا بریلوی نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ ’’یہ نفی(و انکار) مجرد ہے۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ:ج۲۹ص۲۲۲)

غالباً اس بات سے عبدالحق محدث دہلوی کے مئوقف کا انکار ہی مراد ہے کیونکہ خود تو احمد رضا بریلوی غنیۃ الطالبین کے حوالے پیش کرتے ہیں۔نیز اس کے بعداحمد رضا بریلوی نے ابن حجر مکی کے حوالے سے یہ بات بیان کر رکھی ہے کہ اس کتاب میں بعد والوں نے الحاق و اضافہ کر دیا ہے۔ جہاں تک اس کتاب میں کسی الحاق و اضافے کی بات ہے تو اس کے متعلق ایک دوسری جگہ احمد رضا خان بریلوی کا یہ اصول دیکھیں:

 

’’اور بے دلیل دعویٰ الحاق محض مردود ۔۔۔۔ہاں ہم کو مسلم کہ بعض کتابوں میں بعض الحاق بھی ہوئے مگر اس سے ہر کتاب کی ہر عبارت تو مطروح یا مشکوک نہیں ہو سکتی کسی خاص عبارت کی نسبت یہ دعویٰ زنہار مسموع نہیں جب تک بوجہ وجیہ اس میں الحاق ثابت نہ کر دیں۔۔۔۔‘‘

 

[فتاویٰ رضویہ:ج۷ص۵۷۶]

لہٰذا جب تک غنیۃ الطالبین کی کسی عبارت کو دلائل کے ساتھ الحاقی ثابت نہ کر دیا جائے یہ بہانہ بھی کارگر نہیں۔

۶)احمد رضا خان بریلوی نے ایک جگہ لکھا:

 

’’۔۔۔۔معاملہ قدم میں کیا وجہ انکار ہے کہ قول ِ مشائخ کو خواہی نخواہی رد کیا جائے ۔ہاں سند محدثانہ نہیں۔پھر نہ ہو۔اس جگہ اسی قدر بس ہے۔‘‘
[فتاویٰ رضویہ:ج ۲۸ص۴۲۵]

چنانچہ معلوم ہوا کہ بریلوی اصول کے مطابق کسی کتاب یا حکایت کا ثابت ہونا محدثانہ سند پر موقوف نہیں بلکہ اگر ان کے تسلیم شدہ مشائخ نے کسی بات کی تصریح کر رکھی ہے تو بس کافی ہے۔ چنانچہ اس اصول کے تحت بھی بریلوی حضرات غنیۃ الطالبین کا انکار نہیں کر سکتے کہ کئی ایک تسلیم شدہ بریلوی مشائخ اور خود کئی ایک بریلوی علماء نے غنیہ الطالبین کو شیخ عبدالقادر جیلانی کی تصنیف تسلیم کر رکھا ہے۔

Link to comment
Share on other sites

  • 3 years later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...