سگِ عطار مراسلہ: 10 جون 2007 Report Share مراسلہ: 10 جون 2007 <span style="font-family: nafees web naskh, urdu naskh asiatype, tahoma; line-height: 172%; color: green; font-size: 20px; text-align: center;">تمھارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا تمھارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا گنا ہگار پہ جب لطف آپ کا ہو گا کیا بغیر کیا بے کیا کیا ہو گا خدا کا لطف ہوا ہو گا دستگیر ضرور جو گرتے گرتے ترا نام لے لیا ہو گا دکھائی جائیگی محشر میں شان محبوبی کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہو گا خدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی خدائے پاک خوشی ان کی چاہتا ہو گا کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہونگے کوئی اسیر غم ان کو پکارتا ہو گا کسی طرف سے صدا آئے گی حضور آؤ نہیں تو دم میں غریبوں کا فیصلہ ہو گا کسی کے پلہ پہ یہ ہوں گے وقت وزن عمل کوئی امید سے مونہہ ان کا تک رہا ہو گا کوئی کہے گا دہائی ہے یا رسول اللہ تو کوئی تھام کے دامن مچل رہا ہو گا کسی کو لے کے چلیں گے فرشتے سوئے حجیم وہ ان کا راستہ پھر پھر کے دیکھتا ہو گا شکستہ پا ہوں مرے حال کی خبر کر دو کوئی کسی سے یہ رو رو کے کہ رہا ہو گا خدا کے واسطے جلد ان سے حال عرض کرو کسے خبر ہے کہ دم بھر میں ہائے کیا ہو گیا پکڑ کے ہاتھ کوئی حال دل سنائے گا تو رو کے قدموں سے کوئی لپٹ گیا ہو گا زبان سوکھی دکھا کر کوئی اب کوثر جناب پاک کے قدموں پہ گر گیا ہو گا نشان خسرو دیں دور کے غلاموں کو لوائے حمد کا پرچم بتا رہا ہو گا کوئی قریب ترازو کوئی لب کوثر کوئی صراط پر ان کو پکارتا ہو گا یہ بے قرار کرے گی صدا غریبوں کی مقدس آنکھوں سے تارا شک کا بندھا ہو گا وہ پاک دل کہ نہیں جس کو اپنا اندیشہ ہجوم فکر و تردد میں گھر گیا ہو گا ہزار جان فدا نرم نرم پاؤں سے پکار سن کے اسیروں کی دوڑتا ہو گا عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے خدا گواہ یہی حال آپ کا ہو گا خدائی بھر انہیں ہاتھوں کو دیکھتی ہو گی زمانہ بھر انہیں قدموں پہ لوٹتا ہو گا بنی ہے دم پہ وہائی ہے تاج والے کی یہ غل یہ شور یہ ہنگامہ جا بجا ہو گا مقام فاصلوں ہر کام مختلف اتنے وہ دن ظہور کمال حضور کا ہو گا کہیں گے اور نبی اذ ھبو الٰی غیری مرے حضور کے لب پر انا لھا ہو گا دعائے امت مدکار ورد لب ہو گی خدا کے سامنے سجدہ میں سر جھکا ہو گا غلام ان کی عنایت سے چین میں ہونگے عدو حضور کا آفت میں مبتلا ہو گا میں ان کے در کا بھکاری ہوں فضل مولٰی سے حسن فقیر کا جنت میں بسترا ہو گا </span> اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Madani Munna مراسلہ: 11 جون 2007 Report Share مراسلہ: 11 جون 2007 JazakAllah Sag-e-Attar Bhai Bohat Achi Post Hai اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mudasir Yaseen مراسلہ: 11 جون 2007 Report Share مراسلہ: 11 جون 2007 SAG-E-ATTAR BHAI, U HAVE POSTED A BEAUTIFUL NA'AT AND 1 OF MY FAVOURITE. اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔