Jump to content

نسبتوں کی بَہار


Raza

تجویز کردہ جواب

(bis)

(salam)

<span style='font-family:urdu naskh asiatype'><span style='font-size:19pt;line-height:100%'><span style='color:blue'><span style="line-height: 180%">

٧٨٦

اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ

نسبتوں کی بَہار

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ25َّاور26تاریخ کو عالمِ اسلام کی دو عظیم ہستیوں اعلٰیحضرت، امامِ اَہلسنّت ،عظیمُ البَرَکت،عظیم المرتبت،مُجَدِّدِ دین و ملت،مولانا الشاہ اَحمد رضا خان قادِری علیہ رَحمۃ اللہ القوی اور شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت ،بانیِٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دَامَت بَرکاتُہم العالیہ کی نسبت حاصل ہے۔

٭25 صَفَرُ المُظَفَّر١٣٤٠ھ امامِ اَہلسنّت'' رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ''یومِ عرس'' ہے۔

٭26 رَمَضانُ المبارَک١٣٦٩ھ امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرکاتُہم العالیہکا''یومِ ولادت'' ہے۔

لہٰذا ء ہرمَدَنی ماہ کی 25تاریخ کو '' عُرسِ امامِ اَہلسنّت'' رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور26 تاریخ کو '' یومِ ولادتِ امیرِ اَہلسنّت''دَامَت بَرکاتُہم العالیہ دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق منانے کا اہتمام کیجئے۔

ہر ماہ یومِ رَضا (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کی د ھوم

ہر مَدَنی ماہ کی25تاریخ کوعمر بھر پنچ وقتہ باجماعت نماز ادا کرنے کی نِیت کے ساتھ نمازِ عَصْرمع سنتِ قبلیہ پہلی صف میں ادا فرمائیں اور نےّت کر لیجئے کہ اِنْ شَآَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فُضول باتوں سے بچنے اور خاموشی کی عادت بنانے کے لئے عَصْر تا مغرب صرف لکھ کر یا اشارے سے کام چلا نے کی کوشش کرونگا۔ضَرورتاً بولنا پڑا تو کم سے کم لفظوںمیں گفتگو نمٹاؤنگا۔اس دوران پریشان نظری اور بد نگاہی سے بچنے کی نیت سے نگاہیں جھکا کر رکھنے کی عادت بنانے کے لئے قُفلِ مدینہ کا عینک بھی استعمال کرونگا۔عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوتمیں شرکت کرونگایا مریض یا دُکھی کی گھر یا ہسپتال جا کرسُنّت کے مطابق غم خواری کرونگا اور اِنْ شَآَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِن تمام اُمور کا ثواب اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو ایصال کرونگا۔

ہر ماہ ولاد تِ امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرکاتُہم العالیہ کی د ھوم

دھڑکتے دل کے ساتھ غروبِ آفتاب کے منتظر رہیں کہ''26ویں شب''کی آمد ہے۔نمازِ مغرب پہلی صف میں مع نفل اَوابین و صلٰوة التوبہ پڑھ کر سابقہ تمام گناہوں سے توبہ کرکے آئندہ زندگی رِضائے رَبّ الانام کے مَدَنی کاموں کے مطابق گزارنے کی نیّت کے ساتھ ''26ویں شریف'' کا استقبال کیجئے ۔ ولادت ِامیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرکاتُہم العالیہ کی خوشی میں سورۂ مُلک شریف و سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت کے بعد فکرِ مدینہ(یعنی مدنی انعامات کے کارڈ میں دئیے گئے خانے پُر کرتے ہوئے) اس طرح تصورِ مُرشِد کیجئے کہ امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ مجھ سے بذریعہ مَدَ نی انعامات سُوالات فرما رہے ہیں اورمیں ان کی بارگاہ میں جواب عرض کر رہا ہوں۔ 26عددمَدَنی انعامات کے کارڈ حاصل کر کے تقسیم اور مَدَنی ماہ کے اختتام پَر وُصول کرنے کی نےّت کے ساتھ قفلِ مدینہ پیڈ پر آئندہ ماہ اپنی مَدَنی قافِلے میں سفر کی تاریخ بھی نوٹ فرما لیں۔ پھر شَجَرۂ عالیہ پڑھ کر سلسلۂ عالیہ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ کے مشائخِ کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ تعالٰی کے لئے فاتحہ اور ایصالِ ثواب کی ترکیب بنائیں۔ لنگر ِرَسائل (یعنی مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل کی تقسیم )بھی ایصالِ ثواب کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس ترکیب سے تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ہرمَدَنی ماہ کی 25اور26 تاریخ کو یومِ رَضا منانے کے ساتھ ساتھ امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرَکا تُہم العالیہ کے یومِ ولادت کی بَرَکتوں سے بھی مستفیض ہو سکتے ہیں۔(اسلامی بہنیں حسبِ ضَرورت ترمیم کرلیں۔ اس پمفلٹ کوڈائری میں چَسپاں و گھر،آفس، مکتب یادکان وغیرہ میں آویزاں فرما لیں۔

وِرْدِزَباں ہو ہَر دَم اے کا ش میرے ہمدم امامِ اَہلسنّت (رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ) امیرِ اَہلسنّت( دَامَت بَرَکا تُہم العالیہ)

صلّو ا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

 

</span></span></span></span>

Link to comment
Share on other sites

  • 2 months later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...