Iqbalwarsipk مراسلہ: 2 فروری 2011 Report Share مراسلہ: 2 فروری 2011 (ترمیم شدہ) یہ 1984 کی بات ہے جب میں میٹرک کے ایگزام سے فارغ ہوکر اپنے مستقبل کی تیاری کر رھا تھا آنکھوں میں ہزار سپنے تھے دِل میں ترنگ تھی میں اکثر اپنے فیوچر کے بارے میں سوچا کرتا مجھے بس ایک ہی دُھن سوار تھی کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد لیکچرار بننا ہے مذہب سے قربت فقط اتنی تھی کہ پانچ وقت کی نماز پڑھ لیا کرتا تھا۔ اُنہی دِنوں ایک عجیب واقعہ پیش آیا اوربس زندگی بدل گئی میرے خاندان والوں کا عجب حال تھا بُغض اولیاءَاللہ میں حد سے بَڑھےہوئے تھے اولیاءَاللہ کو بُتوں سے تعبیر کیا جاتا تھا۔ اور اُنہیں نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور فلمی گانوں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا تھا اور ہرہر معاملے میں مُتشدد تھے ایک رات میں عشاء کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہا تھا کہ میری نظر مسجد کے دروازے میں کھڑے اپنے کلاس فیلو پر پڑی میں نے لپک کر اُسے خود سے بغلگیر کرلیا چُوں کے مسجد کے احترام سے ناواقف تھا اس لئے مسجد کے دروازے کے اندر ہی کلاس کے دیگر ساتھیوں کا حال احوال پوچھنا شروع کردیا بات سے بات نکلتی چلی گئی اور ہم نے نا سمجھی میں کسی فلم سے مُتعلق گفتگو شروع کردی ہماری گفتگو جاری تھی کہ کسی نے دھیرے سے میرے کاندھے پر ہاتھ رکھا میں نے چونکتے ہوئے پلٹ کر دیکھا تو ایک نوجوان جس کے چہرے پہ داڑھی تھی اوروہ اپنے سر پہ ناسی رنگ کا عمامہ سَجائے کھڑا تھا، میں نے سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا جی؟ اُس نے نہایت شفقت بھرے لہجے میں کہا آپ کے قیمتی وقت میں سے چند لمحے درکار ہیں!میں نے کہا جی فرمایئے تب اُس نے کہا بھائی چند لمحوں کے لئے اگر مسجد میں ہی بیٹھ کر بات کرلیں تو بہتر ہوگا آپ کو بھی ثواب مِلے گا اور مجھے بھی میرا دوست تو مولوی نما نوجوان کو دیکھتے ہی یہ کہہ کر کھسک لیا کہ مجھے دیر ہورہی ہے اور گھر والے پریشان ہورہے ہونگے جبکہ میں شرمیلی طبیعت کی وجہ سے انکار نہ کرسکا اور دوبارہ مسجد میں داخل ہوگیا مسجد میں ایک کونے میں چند نوجوان قُرانی قاعدہ ہاتھ میں لئے سبق یاد کر رہے تھے وہ نوجوان مجھے لیکر ایک طرف بیٹھ گیا اور بڑے دھیمے لہجے میں سمجھانے لگا بھائی مسجد میں دُنیا کی بات کرنے سے نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں اور فلموں کی باتیں وہ بھی مسجد میں یہ تو اور بھی سخت گُناہ کا کام ہے ۔ میرا ندامت سے سر جُھک گیا تب اُنہوں نے میری حالت دیکھ کر کہا بھائی کوئی بات نہیں شاید آپ نے بھولے سے یہ گناہ کا کام کیا ہے اپنے رَب عزوجل سے معافی مانگ لیجئے گا وہ نہایت ہی کریم ہے مُعاف فرمادیگا اُس کے بعد اُنہوں نے مجھے تجوید سے قران پڑھنے کی دعوت دی جو میں نے کچھ پس وپیش کے بعد قبول کرلیمیں روزانہ عشا کی نماز کے بعد درس اور مدرسے میں بیٹھنے لگا جمعرات کو مدرسے کی چُھٹی ہوا کرتی کہ وہ سب ہفتہ وار اجتماع میں جایا کرتے تھے چند ہفتے تو میں اپنے اُستاد کو ٹالتا رہا لیکن ایک مرتبہ اُنہوں نے ایسے دلنشین انداز میں التجا کی کہ میں انکار نہ کرسکا اور اجتماع میں جانے کی حامی بھر لی اور جب میں پہلی مرتبہ اجتماع میں گیا تو میری زندگی میں انقلاب برپا ہوگا اصلاحی بیانات سُن کر ساری پلاننگ جو میں نے فیوچر کے لئے بنا رکھی تھیں ریت کی دیوار کی طرح ڈھے گیئںلیکن جب اجتماع سے واپس گھر پہنچا تو ابو نے ڈانٹ ڈپت سے میری خوب تواضع کی جب میں نے اجتماع کا بتایا تو ذیادہ سیخ پا ہوگئے اور سمجھانے لگے کہ مولویوں کے چکر میں پڑوگے تو بہت پیچھے رہ جاؤ گے ابا پَکے کاروباری تھے دین کے معاملے میں میری طرح کورے تھے اُس رات تو میری جان چھوٹ گئی لیکن جلد ہی بڑے ابا کا بُلاوہ آگیا اور مجھے سمجھایا گیا بیٹا یہ ناسی پگڑی والوں کے چکر میں تُم کب سے آگئے بیٹا یہ لوگ اچھے نہیں ہیں شرک کی دعوت دیتے ہیں مزاروں پہ سجدے کرتے ہیں نبی کو خُدا کے برابر سمجھتے ہیں اور اِنہوں نے اپنا نیا دین بنایا ہوا ہے اسلئے خبردار جو آج کے بعد کبھی اِن کیساتھ بھی نظر آئے میں اپنے تمام طایا بلخصوص بڑے ابو کی بہت عزت کیا کرتا تھا اُن کے مُنہ سے یہ انکشافات سُن کر بھونچکا سا ہوگیا قصہ مُختصر اُس دَن کے بعد میں نے اُس مسجد اور مدرسہ میں جانا چُھوڑ دیا ایک دَن سَرِ راہ اُسی نوجوان سے مُلاقات ہوگئی۔ اُنہوں نے جب مدرسے نہ آنے کا سبب پوچھا تو میں نے طایا ابو والی تمام باتیں دُھرا دیں جِنہیں وہ بَڑے تَحمُل سے سُنتے رہے اور میری گُفتگو خَتم ہونے کے بعد گویا ہوئے اقبال بھائی آپ ہمارے ساتھ کافی دِن رہے ہیں کیا آپ نے اِن الزامات کو جو آپکے طایا ابو نے ہم پر لگائے ہیں اُن میں سے کوئی بھی بات ہم میں پائی میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ آپ کے طایا ابو جھوٹ بُول رہے ہیں مگر اتنا ضرور کہونگا کہ وہ دعوتِ اسلامی کے مُتعلق کچھ نہیں جانتے بھائی دعوتِ اسلامی تو اُسی دعوت کو عام کررہی ہے جِسے ہمارے پیارے آقا علیہ السلام نے بڑی محنت سے لوگوں تک پہنچایا صحابہ کرام رضوانُ اللہ علیہم اجمعین نے پھیلایا اور بُزرگان دین نے جسکی آبیاری اپنے پسینے اور خون سے کی مجھے آپکی جانب سے پہلے ہی اندیشہ تھا کہ آپکے خاندان والے آپکو ضرور بھڑکایئں گے میں تو صرف دُعا ہی کرسکتا ہوں کہ اللہ کریم آپ کے لئے منزل کی تلاش آسان فرمادے بس اتنی استدعا ضرور کرونگا کہ آپ مجھ سے رابطہ نہ توڑیں جب تک کہ آپ حقیقت کو نہ پالیں اگر آپ مُناسب سمجھیں تو کل میرے پاس تشریف لایئں میں آپکو چند کتابیں دونگا جنہیں پڑھ کر آپ کے لئے منزل کا انتخاب آسان ضرور ہوجائے گا اُس نوجوان کی باتوں میں ایسا اخلاص تھا کہ باوجود اِس کہ مجھے بڑوں کی طرف سے سختی کیساتھ سمجھایا گیا تھا کہ دعوتِ اسلامی والوں سے رابطہ نہ رَکھوں میرے قدم خود بخود اُسی مسجد کی جانب اُٹھتے چلے گئے جہاں میری پہلی ملاقات اُس اسلامی بھائی سے ہوئی تھی مسجد میں مجھے صرف ایک کتابچہ پیش کیا گیا جسکا نام تھا کنزالایمان اور دیگر تراجم کا تقابلی جائزہ یہ ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا جس میں امام احمد رضا (علیہ الرحمہ) اور دیگر علماء کے تراجم کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا تھا بِلا مُبالغہ صرف اس ایک کتابچہ نے مجھ پر آشکارہ کردیا کہ جو لوگ قران کے ترجمہ میں اسقدر احتیاط پیش نظر رکھیں کہ کوئی دوسرا ترجمہ اُسکا مُقابل نہ بن سکے وہ لوگ غلط نہیں ہوسکتے چونکہ میرا خاندان والد صاحب اور ایک چچا کو چھوڑ کہ انتہائی مذہبی تھا اس لئے اچھی خاصی دینی کُتب موجود تھیں اب میں دونوں طریفین کی کُتب پڑھ رھا تھا البتہ فرق صرف اتنا تھاکہ دعوت اسلامی والوں کی کتابیں صرف مسجد میں ہی پڑھ سکتا تھا چند ماہ میں ہی مجھے مطالعے سے اندازہ ہوگیا کہ جِنہیں بدعتی اور بے دین کہا جارہا ہے حقیقت میں وہی لوگ اعتدال پسند ، عُشاقِ مصطفیٰ ، اور سُنتِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیروی کرنے والے ہیں اور مجھے کونسی منزل کا انتخاب کرنا ہے میں جان چُکا تھا چند دن کے بعد ہی امیرِ اھلسُنت مدظلہُ العالی میرے شہر تشریف لائے اور اُن کے چہرے پہ نظر پڑتے ہی دِل نے کہا واللہ یہ چہرہ کسی اللہ کے ولیء کامل کا ہی ہوسکتا تھا میں نے کُھل کر دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا خود سے پیمان کیا اور اُسکے بعد میرے خاندان والوں کے لئے جیسے میں دُنیا میں نہ رھا پہلے پہلے تو مجھے صرف سمجھایا گیا بعد میں شوشل بائیکاٹ کردیا گیا کبھی سر سے عمامے کو نُوچ کہ پھینکا گیا تو کبھی شادی میں بُھلا دیا گیا کبھی محفل میں بیگانہ بنایا گیا تو کبھی خلوت میں ڈرایا گیا۔یعنی ہر وہ سِتم کیا گیا جس سے میرے دِل کو زخم پہنچے جب میں کبھی ذیادہ دِل برداشتہ ہوجاتا تو امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی کی بارگاہ میں حاضر ہوجاتا اُس وقت چونکہ دعوتِ اسلامی کا کام ابتدائی تھا اسلئے کبھی نشست مُیسر آجاتی تو کبھی امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی کیساتھ عام بسوں میں سفر کا موقع مِل جاتا کبھی آپ اپنے کاشانہء اقدس پہ لیجا کر ساتھ کھانا کھلاتے تو کبھی عام دِنوں میں ساتھ افطار پہ بِٹھالیتے اُس وقت جس فیض کا دریا امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی کی ذات سے جاری تھا اور جسقدر آسانی سے ملاقات کے مواقع مُیسر تھے آج اُسکا تصور بھی مُحال ہے۔ ایک مرتبہ میرے والد اس نیت کیساتھ کراچی پہنچے کہ مولانا سے لڑوں گا کہ آپ نے ہمارے بچے کو بِگاڑ دیا اچھا بھلا میرا کاروبار میں ہاتھ بٹاتا تھا آپ نے مولوی بنادیا لیکن جب امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی سے مُلاقات ہوئی آپ نے میرے والد کو گھر چلنے کی دعوت دی گھر لیجا کر اپنے ساتھ کھانا کھلایا میرے ابو اُس درمیان گھر کی سادگی اور امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی کے آداب طعام اور ادبِ رزق اور آپکے اخلاق سے اسقدر مُتاثر ہوئے کہ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد جب امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی نے میرے والد سے کراچی آمد کا سبب پوچھا تو فقط اتنا کہہ سکے ،، مولانا میں تو آپ سے اپنا ایک بیٹا واپس لینے آیا تھا مگر آپ سے ملنے کے بعد دِل چاہتا ہے سارے بیٹے آپ ہی کو دے دوں آج الحمدُللہ میری جو بھی پہچان ہے سب امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی کے فیضان نظر کی مرہونِ مِنت ہے القصہ مختصر دعوت اسلامی اور امیر اھلسُنت مُدظلہُ العالی کے میری فیملی پر اسقدر احسانات ہیں جنکا شُکریہ میں تا زیست ادا نہیں کرپاوں گا اسلئے یہ چھوٹی سی نظم پیش کی ہے شُکریہ اے دعوتِ اسلامی تیرا شُکریہ آکہ فِتنوں سے ہمیں تونے بچایا شُکریہ ظُلمتوں کی رات تھی اِک اِک دیا تھا بُجھ رہا تُونے فانوسِ رضا آکہ جلایا شُکریہ دُور ہوتے جارہے تھے سُنتوں سے اُمتی سُنتوں کی راہ پہ تونے چلایا شُکریہ تھے لباسِ خضر میں رہزن یہاں جلوہ نُما تونے سیدھا راستہ ہم کو دکھایا شُکریہ کاش عشرت وارثی محشر میں جب بیدار ہو ساتھ ہو عطار کے اِنکا نِکما شُکریہ Edited 2 فروری 2011 by Iqbalwarsipk اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
alSaifiya مراسلہ: 2 فروری 2011 Report Share مراسلہ: 2 فروری 2011 (ترمیم شدہ) Mere Pyare Madni Bhai yeh aap ki zindagi ki kahani hai ?? sach mein bohot bohot saroor milla aapki kahani parh ke aur aap ne nazm bhi achi likhi . Allah Paak aapko Deen mein Istiqamat aata farmaye bhai is bhai ko bhi Duaon mein yaad rakhiye ga . aur mere liye bhi dua kijiye ga ke Allah mujhay bhi ek acha Momin bana de . Allah Paak Hazrat Maulana Ameer e Ahle Sunnat Abu Bilal Alyas Attar Qadri Sahib Damat Barkatahum ul Aaliya aur unke tamam Mureedain ko Deen mein Istiqamat aur Sunnaton ko Phelanay ki Tofeeq aata farmaye . Duaon mein Yaad rakhiye ga . Allah apko aapke ghar walon ko khush rakhay . btw ab aapke taya abu apke walid aur doosray family members ka kya hall hai ?? kya woh sab bhi badal gaye hain ? Edited 2 فروری 2011 by alSaifiya اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Mughal... مراسلہ: 4 فروری 2011 Report Share مراسلہ: 4 فروری 2011 (ترمیم شدہ) Allaha Karam Ayseya karay Tujh pay Jahn mean Ay Dawte islami tayri duhm machi ho Edited 4 فروری 2011 by Mughal... اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Yasir Attari مراسلہ: 5 فروری 2011 Report Share مراسلہ: 5 فروری 2011 good اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔