Eccedentesiast مراسلہ: 23 دسمبر 2010 Report Share مراسلہ: 23 دسمبر 2010 نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم ابو الحسن یمین الدین امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ کا نامِ نامی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان جیسی نابغہِ روزگار، کثیر الجہتی، ہمہ گیر اور متنوع شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ یہاں فارسی غزلیاتِ خسرو کا انتخاب، اردو نثری ترجمے اور اردو منظوم ترجمے کے ساتھ پیش ہے۔ منظوم ترجمہ جناب مسعود قریشی صاحب نے کیا ہے جو کہ کتاب خسرو شیریں بیاں مطبوعہ لوک ورثہ اشاعت گھر سے لیا گیا ہے۔ امیر خسرو کی ایک مشہور و معروف نعتیہ غزل پیشِ خدمت ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ غزل امیر خسرو کے پانچوں دواوین میں نہیں ملتی لیکن یہ بات سب تذکرہ نگاروں میں متفق ہے کہ یہ غزل امیر خسرو کی ہی ہے۔ اور اسکے پسِ منظر میں عالمِ روحانیت کا ایمان افروز واقعہ بھی مروی ہے۔ شعرِ خسرو نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم بہ ہر سُو رقصِ بسمل بود، شب جائے کہ من بودم اردو ترجمہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سی جگہ تھی جہاں کل رات میں تھا، ہر طرف وہاں رقصِ بسمل ہو رہا تھا کہ جہاں میں کل رات کو تھا۔ منظوم ترجمہ مسعود قریشی نہیں معلوم تھی کیسی وہ منزل، شب جہاں میں تھا ہر اک جانب بپا تھا رقصِ بسمل، شب جہاں میں تھا شعرِ خسرو پری پیکر نگارے، سرو قدے، لالہ رخسارے سراپا آفتِ دل بود، شب جائے کہ من بودم اردو ترجمہ پری کے جسم جیسا ایک محبوب تھا، اس کا قد سرو کی طرح تھا اور رخسار لالے کی طرح، وہ سراپا آفتِ دل تھا کل رات کہ جہاں میں تھا۔ منظوم ترجمہ مسعود قریشی پری پیکر صنم تھا سرو قد، رخسار لالہ گُوں سراپا وہ صنم تھا آفتِ دل، شب جہاں میں تھا شعرِ خسرو رقیباں گوش بر آواز، او در ناز، من ترساں سخن گفتن چہ مشکل بود، شب جائے کہ من بودم اردو ترجمہ رقیب آواز پر کان دھرے ہوئے تھے، وہ ناز میں تھا اور میں خوف زدہ تھا۔ وہاں بات کرنا کس قدر مشکل تھا کل رات کہ جہاں میں تھا۔ منظوم ترجمہ ۔ مسعود قریشی عدو تھے گوش بر آواز، وہ نازاں تھا، میں ترساں سخن کرنا وہاں تھا سخت مشکل، شب جہاں میں تھا شعرِ خسرو خدا خود میرِ مجلس بود اندر لا مکاں خسرو محمد ﷺ شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم اردو ترجمہ اے خسرو، لا مکاں میں خدا خود میرِ مجلس تھا اور حضرت محمد ﷺ اس محفل کی شمع تھے، کل رات کہ جہاں میں تھا۔ منظوم ترجمہ ۔ مسعود قریشی خدا تھا میرِ مجلس لا مکاں کی بزم میں خسرو محمد ﷺ تھے وہاں پر شمعِ محفل، شب جہاں میں تھا صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
I Am Attari مراسلہ: 9 جنوری 2011 Report Share مراسلہ: 9 جنوری 2011 i also needed that translation.... اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
abdul_Mustafa مراسلہ: 29 جولائی 2011 Report Share مراسلہ: 29 جولائی 2011 Jazak ALLAH اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔