Kashif مراسلہ: 13 اکتوبر 2010 Report Share مراسلہ: 13 اکتوبر 2010 دغا با زی ، فریب ،دھوکہ، اللہ کی شان کے لائق نہیں انٌ للمنافقین یخا دعون اللہ وھو خا دعھم (پ 5، سورہ نسآء،آیت : 142 ) منافقیں دغا بازی کرتے ھیں اللہ سے اور اللہ بھی ان کو دغا دے گا ۔ ( ترجمہ عاشق الٰہی میر ٹھی ، شاہ عبد القادر صاحب، مولانا محمود الحسن صاحب) اور اللہ فریب دینے والا ھے ان کو -(شاہ رفیع الدین صاحب) خدا ان ھی کو دھوکہ دے رھا ھے۔ ( ڈپٹی نذیر احمد صاحب ) اللہ انھیں کو دھوکہ میں ڈالنے والا ھے۔ ( فتح محمد صا حب جا لندھری ) وہ ان کو فریب دے رہا ہے۔ ( نواب وحید الزّمان غیر مقلّد و مرزا حیرت غیر مقلّد دہلوی و سیٌد عرفان علی شیعہ ) دغا بازی، فریب، دھوکہ، کسی طرح اللہ کی شان نھیں ھے۔ lعلٰی حضرت نے تفسیری ترجمہ فرمایا، بے شک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دیا چاھتے ھیں اور وھی ان کو غا فل کرکے مارے گا۔ تفا سیر قرآن کے مطالعے بعد اندازہ ھوتا ھے کہ اس ترجمہ میں آیت کا مکمل مفہوم نہایت محتاط طریقہ پر بیان کیا گیا ھے۔ یہ لفظی ترجمہ نہیں بلکہ تفسیری ترجمہ ہے۔ قل اللہ اسرع مکرًا (پارہ 11 سورہ یونس آیت 21) کہہ دو اللہ سب سے جلد بناسکتا ہے حیلہ ( شاہ عبدالقادر ، فتح محمد جالندھری دیوبندی ، محمودالحسن صاحب دیوبندی ، عاشق الٰہی دیوبندی میرٹھی) کہہ دو اللہ بہت جلد کرنے والا ہے مکر ۔ (شاہ رفیع الدین ) اللہ چالوں میں ان سے بھی بڑا ہوا ہے ( عبدالماجد دریا بادی دیوبندی ) کہہ دے اللہ کی چال بہت تیز ہے ( نواب وحید الزّمان غیرمقلّد ) صفت مکر (اردومیں ) اللہ تعالٰی کی شان کے لائق نہیں ۔ ان آیات کے ترجمہ میں اللہ تعالٰی کے لئے مکر کرنے والا، چال چلنے والا، حیلہ کرنے والا کہاگیا ہے ، حالانکہ یہ کلمات کسی طرح اللہ کے شان کے لائق نہیں ، اعلٰٰی حضرت نے لفظی ترجمہ فرمایا ہے۔ پھر بھی کس قدر پاکیزہ زبان استعمال کی ہے- فرماتے ہیں تم فرمادو اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے جلد ہوتی ہے نسوا اللہ فنسیھم (پ 10 ، سورہ توبہ،آیت 67،) یہ لوگ اللہ کو بھول گئے اور اللہ نے ان کو بھلا دیا۔( فتح محمد دیو بندی جا لندھری ڈپٹی نذیر احمد دیوبندی) وہ اللہ کو بھول گئے اللہ ان کو بھول گیا۔ ( شاہ عبد القادر صا حب ، شاہ رفیع الدین صاحب ، شیخ محمود الحسن دیو بندی ) اللہ تعالٰٰی کے لئے بھلا دینا،بھول جانے کے لفظ کا استعمال اپنے مفہوم اور معنٰی کے اعتبار سے کسی طرح درست نہیں ہے ، کیونکہ بھول سے علم کی نفی ہوتی ہے اور اللہ تعالٰی ہمیشہ عالم الغیب و الشہادۃ ہے۔ مترجمین کرام نے اس آیت کا لفظی ترجمہ کیا ہے جس کا نتیجہ ہر پڑھنے والے پر ظاہر ہے ۔ اعلٰی حضرت نے تفسیری ترجمہ فرمایا ہے ۔ فرماتے ہیں،وہ اللہ کو چھوڑ بیٹھے تو اللہ نے انہیں چھوڑ دیا‘- یہ چند مثالیں تقابلی مطالعہ کی قارئین کے سامنے پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ بھی سینکڑوں مثالیں ہیں۔ اس مختصر سے مطالعہ کے بعد آپ نے ترجمہ کی اہمیت کو محسوس کر لیا ہو گا۔ اعلٰی حضرت فاضل بریلی بسا اوقات کسی ایک آیت کے ترجمہ کے لئے تمام مشہور تفاسیر قرآن کا مطالعہ کر کے مناسب و موزوں ترین ترجمہ کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ لفظ استہزا، استوی اور وجہ اللہ کا کوئی موزوں ترجمہ اردو میں نہیں کرسکے، اس لئے مجبوراً وہی لفظ ترجمہ میں بھی برقرار رکھے۔ یہ تقابلی مطالعہ صرف اس لئے آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے کہ آپ ترجمہ قرآن کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ ورنہ غیر مناسب لفظی ترجمہ کی وجہ سے آپ کا ایمان خطرہ میں پڑ سکتا ہے یا کم از کم نیکی برباد گناہ لازم کا امکان تو بہت زیادہ ہے۔ ( رضاء المصطفٰے اعظمی خطیب نیو میمن مسجد و مہتمم المجد واحمد رضا اکیڈمی کراچی ) 1 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Eccedentesiast مراسلہ: 13 اکتوبر 2010 Report Share مراسلہ: 13 اکتوبر 2010 Very nice sharing Kashif bhai , Allah Aapko Hamesha khush rakhay ..... Aameen Allah Quran Pak aor Sahib-e-Quran k waseelay say Imam Ahmad Raza par khusoosi fazl-o-karam farmae aor Ham sab ko Quran Shareef saheeh tareeqay say parhnay parhaanay samjhnay smjhaanay aor ispar saheeh tareeqay say amal krnay ki tofeeq ata farmae aor Aamal-e-Saliha par isteqamat naseeb farmae aor hamesha salamti-e-eeman ata farmae ... Aameen اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Arif Attari مراسلہ: 14 اکتوبر 2010 Report Share مراسلہ: 14 اکتوبر 2010 kashif bhai Allah apko iska ajar day اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Kashif مراسلہ: 14 اکتوبر 2010 Author Report Share مراسلہ: 14 اکتوبر 2010 boht shukrya App sab ka . duao mai Yad rakhy اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔