سگِ عطار مراسلہ: 16 جولائی 2010 Report Share مراسلہ: 16 جولائی 2010 Submitted By: Sag-e-AttarSubmitted On: A minute agoSubmitted In: General TutorialsClick here to go to tutorial Quote بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم اس ٹیوٹوریل میں آپ کسی ویب پیج یا آپ کو نظر آنے والی اسکرین کا امیج بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔ فائرفاکس برئوزر پلگ ان سے اسکرین شاٹ بنانے کا طریقہ اگر آپ کسی ویب پیج کا امیج بنانا چاہتے ہیں۔ تو فائر فاکس برائوزر کی مدد سے یہ کام بہت ہی آسانی سے ممکن ہے۔ مندرجہ ذیل لنک سے آپ فائر فاکس کا پلگ ان گریب اسکرین ڈائونلوڈ بٹن پر کلک کرکے انسٹال کریں۔ فائر فاکس اسکرین گریب پلگ ان جب انسٹالیشن مکمل ہوجائے گی تو آپ کو فائر فاکس برائوزر کو ری اسٹارٹ یعنی بند کر کے پھر سے کھولنا ہوگا۔ جب فائر فاکس دوبارہ کھل جائے تو اَب آپ کے فائرفاکس برائوزر کی اسکرین کے نیچے ایک چھوٹا سا بٹن ہوگا۔ اسکرین گریب کا۔ اُس پر کلک کرکے آپ با آسانی اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ یہاں پر دو آپشن ہیں۔ کاپی کے آپشن سے آپ اسکرین شاٹ کاپی کر کے کسی سافٹ ویئر مائیکرو سافٹ پینٹ یا فوٹو شاپ وغیرہ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔ جب کے سیو (Save) کے آپشن سے اسکرین شاٹ ڈائریکٹ اپنے پی سی میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ دونوں آپشنز کاپی اور سیو میں چار سَب آپشنز (sub options) ہیں۔ (1) Complete Page/Frame اس آپشن کی مدد سے آپ پورے پیج کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ (2) Visible Portion اس آپشن کی مدد سے آپ کو جو نظر آرہا ہے فائرفاکس کی اسکرین میں صرف اُس حصے کا اسکرین شاٹ لیا جا ساکتا ہے۔ (3) Selection اس آپشن کی مدد سے آپ اسکرین کو مائوس کی مدد سے سیلکٹ کرکے جس حصے کا اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں۔ اُس کا کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ (4) Windows اس آپش کی مدد سے آپ پورے فائرفاکس کی ونڈو کا اسکرین شاٹ لے ساکتے ہیں۔ پرنٹ اسکرین بٹن سے اسکرین شاٹ بنانے کا طریقہ اگر آپ کسی سافٹ ویئر کا اسکرین شاٹ بنانا چاہتے ہیں یا کسی فولڈر وغیرہ کا۔ یا آپ فائرفاکس برائوزر استعمال نہیں کرتے ہیں۔ تو کی بورڈ سے پرنٹ اسکرین (PrtSc) والے بٹن کی مدد سے آپ اسکرین پر نظر آنے والے حصے کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ صرف ایک بار پرنٹ اسکرین بٹن دبائیں تو مکمل اسکرین کا عکس کاپی ہو جائے گا۔ ابھی آپ کو یہ کسی امیج ایڈیٹنگ سافٹ ویئر میں پیسٹ کرنا ہو گا۔ مثلاً مائیکروسافٹ پینٹ۔ مائیکروسافٹ پینٹ کو کھولنے کے لئے ونڈوز سٹارٹ مینیو پر کلک کریں اور پھر اسسریز پر اور پھر پینٹ پر کلک کریں۔ Start Menu >> Accessories >> Paint ابھی یہاں پر ایڈیٹ میں جاکر پیسٹ کریں۔ ابھِی چاہیں تو اس کو فائل مینیو سے با آسانی سیو کر لیں۔ یا پھر آُپ اس میں مختلف قسم کی ایڈییٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔ مختلف ٹولز کی مدد سے مثلاً کسی حصے کو ڈیلیٹ کرنا۔ یا کسی خاص جگہ کو اَنڈر لائن کرنا وغیرہ۔ اسکرین کنٹرولرز کی مدد سے آپ اسکرین شاٹ کے غیر ضروری ایریا کو ختم کر کے اسکرین شاٹ کو چھوٹا کر سکتے ہیں۔ اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Eccedentesiast مراسلہ: 17 جولائی 2010 Report Share مراسلہ: 17 جولائی 2010 Jazak Allah bhut bhut shukria sharing k liay اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Madinah_Madinah مراسلہ: 20 جولائی 2010 Report Share مراسلہ: 20 جولائی 2010 thnx n JAZAKALLAH اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔