Jump to content

Imam K Mut'liq Wazahat


Eccedentesiast

تجویز کردہ جواب

مسئلہ نمبر ۸۱۵: ازشہر محلہ قراولان مسئولہ عبدالکریم خیاط قادری رضوی ۲۳محرم الحرام ۱۳۳۹ھ

کیا ارشاد ہے شریعت مقدسہ کا اس مسئلہ میں کہ زید بد مذہبوں کے یہاں علانیہ کھاتا ہے بد مذہبوں سے میل جول رکھتا ہے مگر خود سُنّی ہے اُس کے پیچھے نماز کیسی اور اسکے تراویح سننا کیسا ہے؟بینوا تو جروا۔

 

الجواب: اس صورت میں وہ فاسق معلن ہے اورامامت کے لائق نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ۸۱۶: ازشہر محلہ ذخیرہ مسئولہ منشی شوکت علی صاحب محرر چونگی ۲۴محرم ۱۳۳۹ھ

کیا حکم ہے اہل شریعت کا اس مسئلہ میں کہ امامت کن کن شخصوں کی جائز ہے اور کن کن کی ناجائز اور مکروہ، اورسب سے بہتر امامت کس شخص کی ہے؟

 

الجواب جو قرأت غلط پڑھتا ہو جس سے معنی مفسد ہوں وضو یا غسل صحیح نہ کرتا ہو یا ضروریاتِ دین سے کسی چیز کا منکر ہو جیسے وہابی ،رافضی ،غیر مقلد،نیچری،قادیانی،چکڑالوی وغیرہم یا وہ جوان میں سے کسی کے عقائد پرمطلع ہوکر اس کے کفر میں شک کرے یا اسکے کافر کہنے میں تامل کرے اُن کے پیچھے نماز محض باطل ہے ، اور جس کی گمراہی حدِ کفر تک نہ پہنچی ہو جیسے تفضیلیہ :مولٰی علی کوشیخین سے افضل بتاتے ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہم یا تفسیقیہ کہ بعض صحابہ کرام مثل امیر معاویہ وعمروبن عاص وابوموسٰی اشعری و مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو بُرا کہتے ہیں ان کے پیچھے نماز بکراہت شدیدہ تحریمیہ مکروہ ہے کہ انھیں امام بنانا حرام ان کے پیچھے نماز پڑھنی گناہ اور جتنی پڑھی ہوں سب کا پھیرنا واجب ،اورانھیں کے قریب ہے فاسق معلن مثلاً داڑھی منڈایا خشخاشی رکھنے والا یا کتر واکر حدِ شرع سے کم کرنے والا یا کندھوں سے نیچے عورتوں کے سے بال رکھنے والا خصوصاً وہ جو چوٹی گُندھوائے اور اس میں موباف ڈالے یا ریشمی کپڑے یامغرق ٹوپی یا ساڑھے چار ماشے زائدکی انگوٹھی یاکئی نگ کی انگوٹھی یا ایک نگ کی دو۲انگوٹھی اگر چہ مل کر ساڑھے چار ماشےسے کم وزن کی ہوں یا سُود خور یا ناچ دیکھنے والا اُن کے پیچھے بھی نماز مکروہ تحریمی ہے اور جو فاسق معلن نہیں یا قرآن میں وُہ غلطیاں کرتا ہے جن سے نماز فاسد نہیں ہوتی یا نابینا یا جاہل یا غلام یا ولد الزنا یاخوبصورت امرد یا جذامی یا برص والا جس سے لوگ کراہت ونفرت کرتے ہوں اس قسم کے لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے کہ پڑھنی خلافِ اولٰی اور پڑھ لیں تو کوئی حرج نہیں، اور اگر یہی قسم اخیر کے لوگ حاضرین میں سب سے زائد مسائلِ نماز و طہارت کا علم رکھتے ہوں تو انھیں کی امامت اولٰی ہے بخلاف ان سے پہلی دوقسم والوں سے کہ اگر چہ عالم متبحر ہو وہی حکم کراہت رکھتا ہے مگر جہاں جمعہ یا عیدین ایک ہی جگہ ہوتے ہوں اور ان کا امام بدعتی یا فاسق معلن ہے اور دوسرا امام نہ مل سکتا ہو وہاں ان کے پیچھے جمعہ و عیدین پڑھ لئے جائیں بخلاف قسم اول مثل دیوبندی وغیرہم ،نہ ان کی نماز نماز ہے نہ اُن کے پیچھے نماز نماز ، الغرض وہی جمعہ یا عیدین کا امام ہو اور کوئی مسلمان امامت کے لئے نہ مل سکے تو جمعہ و عیدین کا ترک فرض ہے جمعہ کے بدلے ظہر پڑھیں اورعیدین کا کچھ عوض نہیں ،امام اُسے کیا جائے جو سنّی العقیدہ صحیح الطہارۃ صحیح القرأۃ مسائلِ نماز و طہارت کا عالم غیر فاسق ہو نہ اُس میں کوئی ایسا جسمانی یا روحانی عیب ہو جس سے لوگوں کو تنفر ہو یہ ہے اس مسئلہ کا اجمالی جواب اور تفصیل موجب تطویل واطناب واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب۔

 

 

Aik aor jga likha hay:

 

ولد الزناء کے پیچھے بنی نماز مکروہ تنزیہی ہے جبکہ وہ سب حاضرین سے مسائل نماز وطہارت کا علم زیادہ نہ رکھتا ہو

 

Mazeed aik aor Jga Likha hay:

 

 

داڑھی کترواکر ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے سیاہ خضاب حرام ہے، عَلَم تعزیوں اور فسق کے میلوں اور رقص کے جلسوں میں جانا حرام ہے۔ اپنی تقریبوں میں ڈھول جس طرح فساق میں رائج ہے بجوانا، ناچ کرانا حرام ہے۔ ان افعال کا مرتکب ضروف فاسق معلن ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنا جائز نہیں اور پڑھی ہو تو پھیرنا واجب ہے نہ ایسے شخص کو مہتمم مسجد بنانے کی اجازت

 

 

 

Link to comment
Share on other sites

Bhar-e-Shariat Shareef Say Makhuz:

 

احادیث

حدیث۱…

ابود اؤد ابن عباس رضی الله تعالیٰ عنہما سے راوی کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا تم میں کے اچھے لوگ اذان کہیں اور قُرّا امامت کریں (کہ اس زمانہ میں جو زیادہ قرآن پڑھا ہوتا وہی علم میں زیادہ ہوتا)

حدیث۲…

صحیح مسلم کی روایت ابو سعید خدری رضی الله تعالیٰ عنہ سے ہے کہ فرمایا امامت کا زیادہ مستحق اقرٴ ہے یعنی قرآن زیادہ پڑھا ہوا۔

حدیث۳…

ابوالشیخ کی روایت ابوہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے ہے کہ فرمایا امام و موذن کو ان سب کے برابر ثواب ہے جنہوں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی ہے۔

حدیث۴…

ابوداؤد و ترمذی روایت کرتے ہیں کہ ابو عطیہ عقیلی کہتے ہیں کہ مالک بن حویرث رضی الله تعالیٰ عنہ ہمارے یہاں آیا کرتے تھے ایک دن نماز کا وقت آگیا ہم نے کہا آگے بڑھیے نماز پڑھائیے فرمایا اپنے میں سے کسی کو آگے کرو کہ نماز پڑھائے اور بتا دوں گا کہ کیوں نہیں پڑھاتا میں نے رسول الله ﷺ سے سُنا ہے کہ فرماتے ہیں جو کسی قوم کی ملاقات کو جائے تو اُن کی امامت نہ کرے اور یہ چاہیے کہ انہیں میں کا کوئی امامت کرے۔

حدیث۵…

ترمذی ابو امامہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور نے فرمایا کہ تین شخصوں کی نماز کانوں سے متجاوز نہیں ہوتی ،بھاگا ہوا غلام یہاں تک کہ واپس آئے اور جو عورت اس حالت میں رات گذارے کہ اس کا شوہر اس پر ناراض ہے اور کسی گروہ کا امام کہ وہ لوگ اس کی امامت سے کراہیّت کرتے ہوں (یعنی کسی شرعی قباحت کی وجہ سے)

حدیث۶…

ابن ماجہ کی روایت ابنِ عباس رضی الله تعالیٰ عنہما سے یوں ہے کہ تین شخصوں کی نماز سر کے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی ایک وہ شخص کہ قوم کی امامت کرے اور وہ لوگ اس کو بُرا جانتے ہیں اور وہ عورت جس نے اس حالت میں رات گذاری کہ اس کا شوہر اس پر ناراض ہے اور وہ مسلمان بھائی باہم جو ایک دوسرے کو کسی دنیاوی وجہ سے چھوڑے ہوں۔

حدیث۷…

ابوداؤد و ابن ماجہ ابن عمر رضی تعالیٰ عنہما سے راوی کہ فرماتے ہیں ﷺ تین شخصوں کی نماز قبول نہیں ہوتی جو شخص قوم کے آگے یعنی امام ہو اور وہ لوگ اس سے کراہت کرتے ہیں اور وہ شخص کہ نماز کو پیٹھ دے کر آئے یعنی نماز فوت ہونے کے بعد پڑھے اور وہ شخص جس نے آزاد کو غلام بنایا۔

حدیث۸…

امام احمد و ابن ماجہ سلامہ بنت الحر رضی الله تعالیٰ عنہما سے راوی کہ فرماتے ہیں ﷺ قیامت کی علامت سے ہے کہ باہم اہل مسجد امامت ایک دوسرے پر ڈالیں گے کسی کو امام نہیں پائیں گے کہ ان کی نماز پڑھا دے (یعنی کسی میں امامت کی صلاحیت نہ ہو گی

حدیث۹…

بخاری کے علاوہ صحاح ستہ میں عبدالله ابن مسعود رضی الله تعالیٰ عنہ سے مروی کہ فرماتے ہیں ﷺ کسی کے گھر یا اسکی سلطنت میں امامت نہ کی جائے نہ اس کی مسند پر بیٹھا جائے مگر اس کی اجازت سے۔

حدیث۱۰…

بخاری و مسلم وغیرہما ابوہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے راوی کہ فرماتے ہیں ﷺ جب کوئی اوروں کو نماز پڑھائے تو تخفیف کرے کہ ان میں بیمار اور کمزور اور بوڑھا ہوتا ہے اور جب اپنی پڑھے تو جس قدر چاہے طول دے۔

حدیث۱۱…

امام بخاری ابو قتادہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور فرماتے ہیں کہ میں نماز میں داخل ہوتا ہوں اور طویل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ بچّہ کی رونے کی آواز سنتا ہوں لہٰذا میں اختصار کر دیتا ہوں کہ اس کے رونے سے اس کی ماں کو غم لاحق ہوتا ہے۔

حدیث۱۲…

صحیح مسلم میں ہے انس رضی الله تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول الله ﷺ نے نماز پڑھائی جب پڑھ چکے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا اے لوگو میں تمہارا امام ہوں رکوع و سجود و قیام اور نماز سے پھرنے میں مجھ پر سبقت نہ کرو کہ میں تم کو آگے اور پیچھے سے دیکھتا ہوں۔

حدیث۱۳…

امام مالک کی روایت انہیں سے اس طرح ہے کہ فرمایا جو امام سے پہلے اپنا سر اُٹھاتا اور جھکاتا ہے اس کی پیشانی کے بال شیطان کے ہاتھ میں ہیں۔

حدیث۱۴…

بخاری و مسلم وغیرہما ابوہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور فرماتے ہیں کیا جو شخص امام سے پہلے سر اُٹھاتا ہے اس سے نہیں ڈرتا کہ الله تعالیٰ اس کا سر گدھے کا سر کر دے۔ بعض محدثین سے منقول ہے کہ امام نووی رحمة الله تعالیٰ حدیث لینے کے لئے ایک بڑے مشہور شخص کے پاس دمشق میں گئے اور ان کے پس بہت کچھ پڑھا مگر وہ پردہ ڈال کر پڑھاتے مدتوں تک ان کے پاس بہت کچھ پڑھا مگر ان کا منہ نہ دیکھا جب زمانہ دراز گذرا اور انہوں نے دیکھا کہ ان کو حدیث کی بہت خواہش ہے تو ایک روز پردہ ہٹا دیا دیکھتے کیا ہیں کہ اُن کا منہ گدھے کا سا ہے انہوں نے کہا صاحب زادے امام پر سبقت کرنے سے ڈرو کہ یہ حدیث جب مجھ کو پہنچی میں نے اسے مستبعد جانا اور میں نے امام پر قصداً سبقت کی تو میرا منہ ایسا ہو گیا جو تم دیکھ رہے ہو۔

حدیث۵ ۱…

ابوداؤد ثوبان رضی الله تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور فرماتے ہیں کہ تین باتیں کسی کو حلال نہیں جو کسی قوم کی امامت کرے تو ایسا کر ے کہ خالص اپنے لئے دُعا کرے اُنہیں چھوڑ دے ایسا کیا تو ان کی خیانت کی اور کسی کے گھر کے اندر بغیر اجازت نظر نہ کرے اور ایسا کیا تو ان کی خیانت کی اور پاخانہ پیشاب روک کر نماز نہ پڑھے بلکہ ہلکا ہولے یعنی فارغ ہولے۔ )

 

Link to comment
Share on other sites

Imam K Muta'liq Fiqhi Ahkamaat:

مسئلہ۱ مرد غیرمعذور کے امام کے لئے چھ شرطیں ہیں:۔ (۱) اسلام (۲) بلوغ (۳) عاقل ہونا (۴) مرد ہونا (۵) قرأت (۶) معذور نہ ہونا

(ردالمحتار ج ۱ ص ۵۱۳)

 

مسئلہ۲…

عورتوں کے امام کے لئے مرد ہونا شرط نہیں عورت بھی امام ہو سکتی ہے اگرچہ مکروہ ہے۔ (ردالمحتار ج ۱ ْس ۵۱۳، عامہ کتب)

مسئلہ۳…

نابالغوں کے امام کے لئے بالغ ہونا شرط نہیں بلکہ نابالغ بھی نابالغوں کی امامت کر سکتا ہے اگر سمجھ دار ہو۔ (ردالمحتار ج ۱ ص ۵۱۳)

مسئلہ۴…

معذوراپنے مثل یا اپنے سے زائد عذر والے کی امامت کر سکتا ہے کم عذر والے کی امامت نہیں کر سکتا اور اگر امام و مقتدی دونوں کو دو قسم کے عذر ہوں مثلا ایک کو ریاح کا مرض ہے دوسرے کو قطرہ آنے کا تو ایک دوسرے کی امامت نہیں کر سکتا۔

(عالمگیری ج ۱ ص ۸۴، ردالمحتار ج ۱ ص ۵۱۳)

مسئلہ۵…

طاہر معذور کی اقتداء نہیں کر سکتا جبکہ حالت وضو میں حدث پایا گیا بعد وضو وقت کے اندر طاری ہوا اگر نماز کے بعد ہو اور اگرنہ وضو کے وقت حدث تھا نہ ختم وقت تک اس نے عود کیا تو یہ نماز جو اس نے انقطاع پر پڑھی اس میں تندرست اس کی اقتداء کر سکتا ہے(درمختار ج ۱ ص ۵۴۱)

مسئلہ۶…

معذور اپنے مثل معذور کی اقتداء کر سکتا ہے اور ایک عذر والا دو عذر والے کی اقتداء نہیں کر سکتا نہ ایک عذر والا دوسرے عذر والے کی اور دو عذر والا ایک عذر والے کی اقتداء کر سکتا ہے جب کہ وہ ایک عذر اسی کے دو میں سے ہو۔ (درمختار ج ۱ ص ۵۴۱ وغیرہ)

مسئلہ۷…

معذور نے اپنے مثل دوسرے معذور اور صحیح کی امامت کی صحیح کی نہ ہو گی اوروں کی ہو جائے گی۔ (درمختار ج ۱ ص ۵۴۲)

مسئلہ۸…

وہ بد مذہب جس کی بد مذہبی حد کفر کو پہنچ گئی ہو جیسے رافضی اگرچہ صرف صدیق اکبر رضی الله تعالیٰ عنہ کی خلافت یا صحبت سے انکار کرتا ہو یا شیخین رضی الله تعالیٰ عنہما کی شانِ اقدس میں تبرّا کہتا ہے۔ قدری، جہمی، مشبہ اور وہ جو قرآن کو مخلوق بتاتا ہے اور وہ جو شفاعت یا دیدار الٰہی یا عذابِ قبر یا کراماً کاتبین کا انکار کرتا ہے ان کے پیچھے نماز نہیں ہو سکتی۔

(عالمگیری ج ۱ ص ۸۴، غنیہ)

اس سے سخت تر حکم وہابیہ زمانہ کا ہے کہ الله عزوجل و نبی ﷺ کی توہین کرتے یا توہین کرنے والوں کو اپنا پیشوا یا کم از کم مسلمان ہی جانتے ہیں۔

مسئلہ۹…

جس بد مذہب کی بد مذہبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو جیسے تفضیلیہ اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے ۔ (عالمگیری ج ۱ ص ۸۴)

Is kay elawa Muqtadi k mutaliq ahkaamat aor jammat ka byan Bhar-e-Shairat main tafseel say mazkoor hay ... whan say dekha ja skta hay ..

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...