Jump to content

Namazi Kay Samnay Tasveer


Bismillah

تجویز کردہ جواب


tasveer kay mutaliq jo ata hai keh namaz partay waqat tasveer ko samnay daein baein rakh kar namaz parna sahi nahi hai, kya koi iss maslay kay barey mein mujhey bata sakta hai keh Bahara-e-Shariat kay kiss hissay main iss maslay kay baray mein likha hai?
jazakallahou khaira!

Link to comment
Share on other sites

 

 

On 3/6/2010 at 3:50 AM, Bismillah said:
 

 

 


(wasalam)

 

 

 

 

Tasweer ager Jaandar ki hay aor wazih ho aor Saamnay ya Dain , Baain (right,left) hay to whan nmaz makrooh-e-tahreemi hay , ager tasweer peechay hay to harj nhi aor Akhbarat ya kutab main tasaweer hain to is se nmaz main farq nhi parta

isitrah gharon main jo decoration piece waghera hotay hain janwaron k ya isitrah jandar ashya k , to un per bhi kapra daal dena chahiay ..
laikin ager bachon k khilonay hain k jo bikhray rehtay hain aor ezat ki jaga per nhi , jin ki ezat nhi ki jati to us se bhi nmaz main farq nhi parta

yeh suwal sun lijiay , yhan mufti sahib nay yeh byan kia hay aor main ne sun kr yhan likh dea hay..

 

 

http://mufti.faizaneattar.net/Answer.php?Q=13159


Fatawa-e-Razawia shareef main is masla per bhut tafseelan guftgoo ki gayi hay..... behrhaal Bahar-e-Shariat hissa 3 Baab 14 ''Makroohat ka byan'' main ''Makrooh-e-Tahreemi Af'aal'' k zumray main Ahkaam-e-Tasweer darj hain , jo k neechay deay ja rhay hain ... Har aik Mas'la k saath hawala jaat darj hain:
 

مسئلہ ۱۸…

جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اسے پہن کر نما زپڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا ناجائز ہے یوہیں مصلّی کے سر پر یعنی چھت پر ہو یا معلّق ہو یا محل سجود میں ہو کہ اس پر سجدہ واقع ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہو گی۔ یوہیں مصلّی کے آگے یا داہنے یا بائیں تصویر کا ہونا مکروہ تحریمی ہے اور پس پُشت ہونا بھی مکروہ ہے اگرچہ ان تینوں صورتوں میں کراہت اس وقت ہے کہ تصویر آگے پیچھے داہنے بائیں معلق ہو یا نصب ہو یا دیوار ہو یا دیوار وغیرہ میں منقوش ہو اگر فرش میں ہو اور اس پر سجدہ نہیں تو کراہت نہیں۔ اگر تصویر غیر جاندار کی ہے جیسے دریا پہاڑ وغیرہا کی تو اس میں کچھ حرج نہیں۔

(عامہ کتب، درمختار ج ۱ ص ۶۰۵ تا ۶۰۸، عالمگیری ج ۱ ص ۱۰۷)

مسئلہ ۱۹…

اگر تصویر ذلت کی جگہ ہو مثلاً جوتیان اُتارنے کی جگہ یا اور کسی جگہ فرش پر کہ لوگ اسے روندتے ہوں یا تکیے پر کہ زانو وغیرہ کے نیچے رکھا جاتا ہو تو ایسی تصویر مکان میں ہونے سے کراہت نہیں نہ اس سے نماز میں کراہت آئے جب کہ سجدہ اس پر نہ ہو۔ (درمختارج ۱ ص ۶۰۶ وغیرہ)


مسئلہ ۲۰…

جس تکیہ میں تصویر ہو اسے منصوب کرنا پڑا ہوا نہ رکھنا اعزاز تصویر میں داخل ہو گا اور اس طرح ہونا نماز کو بھی مکروہ کردے گا۔ (درمختار ج ۱ ص ۶۰۶)



مسئلہ ۲۱…
اگر ہاتھ میں یا کسی جگہ بدن پر تصویر ہو مگر کپڑوں سے چھپی ہو یا انگوٹھی پر چھوٹی تصویر منقوش ہو یا آگے پیچھے داہنے بائیں اوپر نیچے کسی جگہ چھوٹی تصویر ہو یعنی اتنی کہ اس کو زمین پر رکھ کر کھڑے ہو کر دیکھیں تو اعضا کی تفصیل نہ دکھائی دے یا پاؤں کے نیچے یا بیٹھنے کی جگہ ہو تو ان سب صورتوں میں نماز مکروہ نہیں ۔(درمختار ج ۱ ص ۶۰۶، ۶۰۷)


مسئلہ ۲۲…

تصویر سر بریدہ یا جس کا چہرہ مٹا دیا ہو مثلاً کاغذ یا کپڑے یا دیوار پر ہو تو اس پر روشنائی پھیر دی ہو یا اس کے سر یا چہرے کو کھرچ ڈالا یا دھو ڈالا ہو کراہت نہیں ۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷)


مسئلہ ۲۳…

اگر تصویر کا سر کاٹا ہو مگر سر اپنی جگہ پر لگا ہوا ہے ہنوز جدا نہ ہوا تو بھی کراہت ہے۔ مثلاً کپڑے پر تصویر تھی اس کی گردن پر سلائی کر دی کہ مثل طوق کے بن گئی۔
(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷)


مسئلہ ۲۴…


مٹانے میں صرف چہرے کا مٹانا کراہت سے بچنے کے لئے کافی ہے اگر آنکھ یا بھوٴوں یا ہاتھ پاؤں جُدا کر لئے گئے تو اس سے کراہت دفع نہ ہوئی۔ (ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷)


مسئلہ ۲۵…

تھیلی یا جیب میں تصویر چھپی ہوئی ہو تو نماز میں کراہت نہیں ۔ (درمختار ج ۱ ص ۶۰۷)


مسئلہ ۲۶…

تصویر والا کپڑا پہنے ہوئے ہے اور اس پر کوئی دوسرا کپڑا اور پہن لیا کہ تصویر چھپ گئی تو اب نماز مکروہ نہ ہو گی ۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷)


مسئلہ ۲۷…
یوں تو تصویر جب چھوٹی نہ ہو اور موضع اہانت میں نہ ہو اس پر پردہ نہ ہو تو ہر حالت میں اس کے سبب نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے مگر سب سے بڑھ کر کراہت اس صورت میں ہے جب تصویر مصلّی کے آگے قبلہ کو ہو پھر وہ کہ سر کے اوپر ہو اس کے بعد وہ کہ داہنے بائیں دیوار پر ہو پھر وہ کہ پیچھے ہو دیوار یا پردہ پر ۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۶)



مسئلہ ۲۸…


یہ احکام تو نماز کے ہیں رہا تصویروں کا رکھنا اس کی نسبت صحیح حدیث میں ارشاد ہوا کہ جس گھر میں کُتّا یا تصویر ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے جب کہ توہین کے ساتھ نہ ہوں اور نہ اتنی چھوٹی تصویریں ہوں۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۸)


مسئلہ ۲۹…


روپے اشرفی اور دیگر سکّے کی تصویریں بھی فرشتوں کے داخل ہونے سے مانع ہیں یا نہیں امام قاضی عیاض رحمة الله تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ نہیں اور ہمارے علمائے کرام کے کلمات سے بھی یہی ظاہر ہے۔ (درمختار، ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۸)


مسئلہ ۳۰…

یہ احکام تو تصویر کے رکھنے میں ہیں کہ صورت اہانت و ضرورت وغیرہما مستثنیٰ ہیں رہا تصویر بنانا یا بنوانا بہرحال حرام ہے۔ (ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۸) خواہ دستی ہو یا عکسی دونوں کا ایک حکم ہے۔

Link to comment
Share on other sites

  • 1 year later...
On 3/12/2011 at 10:59 AM, Bismillah said:

agar koi namaz pard raha ho to uss kay kitna agay say niklay keh usski namaz toot jati hai?

 

Nmazi k saamnay say guzarna sakht mamnoo hay , laikin agar koi nmazi k saamnay say guzray to us say nmazi ki nmaz main koi khalal waqe naheen hoga. nmazi apni nmaz usu trah jari rakhay. (azw)(ja)

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...