میں ایک ایسا ٹاپک شروع کرنا چاہ رہا ہوں جس میں اسلامی حوالے سے استعمال ہونے والی اصطلاحوں ، کتابوں کے ناموں ، القابات اور زیادہ استعمال ہونے والے عربی فارسی سابقے لاحقے وغیرہ کا معنی و مفہوم پوچھا بتایا جائے۔ اس سے مجھ کم علم کو خصوصا اور دیگر بھائیوں کو عموما بہت زیادہ فائدہ ہوے گا اور ساتھ ہی اپنے اقوال کا دفاع کرنا ہمیں آسان ہو جاوے گا۔
میں ایک مثال دیتا ہوں ۔
قدس سرہ العزیز کا مطلب ؟؟
اسکی (اردو میں ادب کیلئے انکی) عظمت والی خوبی سراہی گئی۔
یہ ٹھیک ہے یا نہیں۔
ایسے ہی اور بھائی اسی ٹاپک میں ایسی چیزیں پوچھتے رہا کریں اور اہل علم بتاتے رہا کریں۔
علم کا زبردست خزانہ ملے گا۔
مجھے درمختار اور رد المحتار کا معنی جاننا ہے (یہ دونوں فقہ کی مشہور کتابوں کے نام ہیں)۔۔۔