السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میں نے ایک جگہ پر پڑھا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زوجہ رضی اللہ عنہما نے اپنا خرچ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اور جواب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اتنے ہی خرچ میں رہنا ہو گا اور اگر نہیں تو میں تمہیں چھوڑ دیتا ہوں۔ (یہ مفہوم ہے، مکمل الفاظ نہیں ہیں۔)۔
کیا مجھے کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کہاں پر کہا گیا ہے؟ قرآن مجید میں یا احادیث مبارکہ میں؟
اگر مکمل حوالہ مل جائے تو بہت ہی بہتر۔
جزاک اللہ