کمیونٹی میں تلاش کریں
Showing results for tags 'خاتم النبیین'.
-
السلام علیکم ہر مسلمان کو اپنا عقیدہ کیا رکھنا چاہیے اس کے متعلق ؟ رسول اللہ(ﷺ) اس وقت بھی نبی تھے جب ابھی حضرت آدم(علیہ السلام) گارے میں تھے ١) یہ نبوت کیسی تھی صرف نامزدگی ہوئی تھی یا جو منصب ہوتا ہے نبوت کا وہ مل گیا تھا ؟ اگر نبوت کا منصب تب ہی مل گیا تھا تو مزید کچھ سوالوں کے جواب عنائت فرما دیں: ۲) کیا رسول اللہ(ﷺ) عالم ارواح سے لیکر زندگی کے چالیس سال تک بغیر وحی کے نبی تھے ؟ اور وحی کے بغیر بھی نبوت ہوتی ہے ؟ ٣) کیا پھر باقی تمام انبیاء کو نبوت رسول اللہ(ﷺ) کے بعد ملی ؟ پھر خاتم النبیین کے کیا معنی ہوں گے ؟ اعلی حضرت کی اس عبارت کا مطلب کیا ہوگا جب سے رسول اللہ(ﷺ) کو نبوت ملی کسی دوسرے کو نہیں مل سکتی (فتاوی رضویہ, جلد 15, صفحہ 669) ٤) قاسم نانوتوی نے جو کہا کہ رسول اللہ(ﷺ) کے بعد بھی اگر کسی کو نبوت ملنا مانا جائے تو خاتم النبیین پر کچھ آنچ نہیں آئے گی تو یہ کفر کیسے ؟ ٥) دنیا میں جب حضرت عیسی(علیہ السلام) تشریف لائیں گے تب وہ ہوں گے تو نبی, ان سے نبوت چھن نہیں جائے گی لیکن وہ نئی شریعت کیساتھ نہیں آئیں گے بطور امتی آئیں گے تمام انبیاء ہی رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کے امتی ہیں تو پھر خاتم النبیین کے کیا معنی کیے جائیں گے ؟ قرآن و حدیث اور اقوال علماء اہلسنت کی روشنی میں جواب عنائیت فرمائیں
- 21 replies
-
- nabuwat
- alim e arwah
- (and 14 more)