Jump to content

کمیونٹی میں تلاش کریں

Showing results for tags 'بتول پاک'.

  • ٹیگ میں سرچ کریں

    ایک سے زائد ٹیگ کاما کی مدد سے علیحدہ کیے جا سکتے ہیں۔
  • تحریر کرنے والا

مواد کی قسم


اسلامی محفل

  • اردو فورم
    • اردو ادب
    • فیضان اسلام
    • مناظرہ اور ردِ بدمذہب
    • سوال و درخواست
    • گفتگو فورم
    • میڈیا
    • اسلامی بہنیں
  • انگلش اور عربی فورمز
    • English Forums
    • المنتدی الاسلامی باللغۃ العربیہ
  • اسلامی محفل سے متعلق
    • معلومات اسلامی محفل
  • Arabic Forums

تتیجہ ڈھونڈیں...

وہ نتیجہ نکالیں جن میں یہ الفاظ ہوں


تاریخ اجراء

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


نمبرز کے حساب سے ترتیب دیں...

Joined

  • Start

    End


Group


AIM


MSN


Website URL


ICQ


Yahoo


Jabber


Skype


مقام


Interests


پیر

  1. بلاشبہ آپ طہارت مآب رضی اللہ عنھا کی قدسی صفات وہ ذات ہے کہ جنکا نام مبارک لینے, سننے اور لکھنےسے قبل زبان,قلم اور کانوں کا باوضو و سراپا ادب ہونا ضروری ہے, آپ کا تذکرہِ خیر جب بھی سنا, پڑھا یا لکھا جائے تو ازحد ضروری ہےکہ تعظیماً سر کے ساتھ ساتھ قلب و قلم بھی جھک جائے, آپ رضی اللہ عنھا کو قرآن و صاحب ﷺ نے بے حد و حساب ایسی عظمتوں سے نواز رکھا ہے جو آپ ہی کا حصہ ہیں, باعثِ نجات سمجھتے ہوئے ان میں سے چند ایک خصوصیات کا ذکر کیا جاتاہے, 1 آپ رضی اللہ عنھا کو "سیدة نساء اھل الجنة" اور "سیدة نساء المومنین" کی بشارت سے نوازا گیا, 2 آپ رضی اللہ عنھا بھوک سے محفوظ کر دی گئیں تھیں (یعنی آپ کو بھوک نہیں لگتی تھی) 3 آپ رضی اللہ عنھا حیض و نفاس جیسے عوارضِ بشری سے سے پاک تھیں, 4 نسبِ نبوی ﷺ آپ رضی اللہ عنھا سے ہی چلا ہے, 5 بوقتِ وصال آپ کو غسل مبارک آپ کے شوہر حضرت مولا رضی اللہ عنھما نے دیا تھا, 6 یہ بھی روائت ملتی ہے کہ آپ رضی اللہ عنھا کو کسی اور نے غسل نہیں دیا تھا, بلکہ وصال سے قبل آپ نے خود غسل کیا تھا, 7 بروزِ قیامت آپ رضی اللہ عنھا کی خاطر تمام اھلِ حشر کو آنکھیں بند کرنے اور سر جھکانے کا حکم دیا جائے گا, تاکہ آپ منفرد اہتمام کے سارتھ پلصراط سے گزر سکیں, 8 آپ کو شانِ "زہرا " سے نوازا گیا, 9 آپ رضی اللہ عنہا کی ہر آمد پہ نبی کریم ﷺ کھڑے جایا کرتے تھے, 10 آپ رضی اللہ عنھا کی ہر آمد پہ سرکار ﷺ آپکو اپنی جگہ پہ بٹھاتے تھے,, 11 سرکار ﷺ سفر پہ جاتے ہوئے سب سے آخر میں آپ رضی اللہ عنھا سے ملتے تھے, 12 آپ ﷺ سفر سے واپسی پہ سب سے پہلے آپ رضی اللہ عنھا سے ملتے تھے,, 13 سرکار ﷺ ایک عرصے تک ہر روز آپ رضی اللہ عنھا کے دروازے پہ آیتِ تطھیر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے, 14 آپ ﷺ ,آپ رضی اللہ عنھا کے دروازے کے پاس سے گزرتے ہوئے اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْبَیْتِ فرمایا کرتے تھے, 15 آپ رضی اللہ عنھا اھلِ کساء میں سے ہیں, 16 آپ کے شوہرِ نامدار مولا علی رضی اللہ عنھما ہاشمی اور کثیر فضائل و مناقب کے مالک ہیں, 16 آپ رضی اللہ عنھا کے نکاح پہ مخصوص روحانی اہتمام کیا گیا, 17 آپ رضی اللہ عنھا کے نکاح پہ سب سے زیادہ جامع دعائیں مانگی گئیں, 18 نبی کریم ﷺ نے آپ کے بچوں کے نام بطور خاص بدل کر حسن و حسین رضی اللہ عنھم رکھے, 19 آپ رضی اللہ عنھا کے صاحبزادوں( حضرت امام حسن پاک اور حضرت امام حسین پاک رضی اللہ عنھما) کو انکے بچپن میں ہی جنتی جوانوں کا سردار قرار دیا گیا, 20 آپ کے بڑے صاحبزادے حضرت امام حسن رضی اللہ عنھما کو "سَیِّدٌ" کی شان خود سرکار ﷺ نے عطا کی ہے, 21 آپ کے چھوٹے صاحبزادے حضرت امام حسین سید الشھداء رضی اللہ عنھما کی خاطر آپ ﷺ نے اپنے لختِ جگر حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کو قربان کر دیا تھا, تنبیہ: یاد رہے وصالِ ابراہیم رضی اللہ عنہ کاسب سے بڑا سبب سرکار ﷺ کی ختم نبوت ہے, چونکہ احادیث کے اندر ہماری نقل کردہ وجہ بھی منقول ہوئی ہے اس لیے اسے حضرت بتول پاک رضی اللہ عنھا کی خصوصیات میں میں شمار کیا گیا ہے, 22 آپ کے صاحبزداے رضی اللہ عنھم قرآن کی طرح امت کے حق میں باعثِ ہدائت ہیں, 23 نبی کریم ﷺ نے آپ کے بچوں رضی اللہ عنھم کی خاطر خطبہ چھوڑ دیا تھا, 24 آپ رضی اللہ عنھا کے گھر میں جبرئیل جیسا سید الملائکہ فرشتہ بھی بغیر اجازت کے نہیں آتا تھا, 25 آپ رضی اللہ عنھا, بشمول دیگر خواتینِ اھلبیت کے پوری کائنات کی خواتین سے زیادہ صابرہ و شاکرہ تھیں, 26 حضرت امام مھدی علیہ و علی جدہ السلام آپ ہی کی نسل مبارک سے پیدا ہونگے, 27 آپ رضی اللہ عنھا کی نسل مبارک بلا انقطاع قیامت تک چلے گی, 28 قربِ قیامت حضرت عیسٰی علیہ السلام آپ ہی کی اولاد میں سے ایک امام ذیشان( یعنی حضرت مھدی) کے پیچھے نماز پڑھیں گے, ع ‏اُس بتولِ جگر پارۂ مصطفٰے حجلہ آرائے عِفّت پہ لاکھوں سلام جسکا آنچل نہ دیکھا مہ و مِہر نے اُس رِدائے نَزاہت پہ لاکھوں سلام سیّدہ زاہرہ طیّبہ طاہرہ جانِ احمدکی راحت پہ لاکھوں سلام ( حدائق بخشش) نوٹ: یہ خصوصیات بطورِ خلاصہ کے لکھی گئیں ہیں, تفصیل کے لیے آپ رضی اللہ عنھا کی شان میں وارد ہو نے والی قرآن و حدیث کی نصوص کی طرف رجوع کیا جائے,
×
×
  • Create New...