کمیونٹی میں تلاش کریں
Showing results for tags 'امام محمد باقر'.
-
امام محمد باقر ابن علی علیہما السلام اور تعویذ لٹکانا
اس ٹاپک میں نے محمد عاقب حسین میں پوسٹ کیا عقائد اہلسنت
امام محمد باقر ابن علی علیہما السلام اور تعویذ امام محمد باقر علیہ السلام سے باسند صحیح ثابت ہے کہ آپ وہ تعویذ جس میں قرآن مجید لکھا ہوا ہو اسکو گلے میں لٹکانا جائز سمجھتے تھے ۔ الإمام أبو بكر بن أبي شيبة م235ھ رحمه الله فرماتے ہیں : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَكْتُبَ الْقُرْآنَ فِي أَدِيمٍ ثُمَّ يُعَلِّقُهُ» امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے والد محترم امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے کہ قرآن مجید کو چمڑے میں لکھا جائے اور پھر اسکو گلے میں لٹکایا جائے . ( كتاب المصنف - ابن أبي شيبة - ت الحوت 5/44 ) میں (راقم الحروف) کہتا ہوں اس اثر کی سند_صحیح ہے سند کے رجال کی تحقیق ① پہلے راوی خود امام ابن ابی شیبہ ہیں جو بالاتفاق ثقہ حافظ صاحب تصانیف ہیں ۔ ( تقريب التهذيب :- 3575 ) ② عبيد الله بن موسى العبسي یہ بھی ثقہ راوی ہے ۔ ( تقريب التهذيب :- 4361 ) ③ الحسن بن صالح الثوري یہ بھی ثقہ فقیہ عابد راوی ہے ۔ ( سير أعلام النبلاء 7/362 ) ④ إمام من أئمة المسلمين وعالم جليل وعابد فاضل من ذرية الحسين بن علي بن أبي طالب جعفر بن محمد الصادق بالاتفاق ثقہ مامون اولاد علی بن ابی طالب علیہ السلام ۔ ( سير أعلام النبلاء 6/255 ) اس تفصیل سے ثابت ہوا یہ اثر صحیح ہے ۔ سید شہداء امام حسین علیہ السلام کے پوتے امام محمد باقر علیہ السلام قرآنی تعویذ کو جائز سمجھتے تھے ۔ والحمدللہ محمد عاقب حسین