امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک اور منبر شریف کو بوسہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔
نجدی وہابی امام احمد بن حنبل پر بھی شرک و کفر کا فتوی لگانے کی جرات کریں گے ؟؟؟
أبو عبد الله أحمد بن محمد بن حنبل اپنی کتاب "العلل ومعرفة الرجال"جلد 2 ص 492پر فرماتے ہیں۔
میں نے اپنے والد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو نبی کریم ﷺ کے منبر کو چھوتا ہے اور اپنے چھونے سے برکت لیتا ہے اور اسے بوسہ دیتا ہے اور قبر کے ساتھ بھی اس طرح کا معاملہ کرتا ہے اور اس کے ذریعے اللہ تعالی کے قرب کی نیت کرتا ہے تو فرمایا:اس میں کوئی حرج نہیں۔
(العلل ومعرفة الرجال،ص 492،جلد 2،دار الخاني،الرياض)
اس سے میں ان لوگوں پرتعجب کرتا ہوں جو مسلمانوں کی تکفیر صرف کسی ولی کی قبرکو چھونے یا مسلمانوں کے یارسول الله المدد کہنے کی وجہ سے کرتے ہیں۔