کتے کادانت گلے میں لٹکا کر اور اسکی کھال پر نماز پڑھنا جائز ہے۔ اور اسی طرح اگر اسے نے کتے یا بھیڑیا کے دانت والا ہار گلے میں ڈال کر نماز پڑھی تو اسکی نماز جائز ہے , اور جس کی جلد دباغت سے پاک ہو جاتی ہے اسکا گوشت بھی ذبح کرنے سے پاک ہو جاتا ہے ۔ ناظقی نے محمد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ جب وہ ایسےکتےیا بھیڑیا کی کھال پر نماز پڑھے جسے ذبح کیا گیا ہو تو اسکی نماز جائز ہے ۔