Jump to content

Attari26

رکنِ خاص
• کل پوسٹس

2,710
• تاریخِ رجسٹریشن

• آخری تشریف آوری

• جیتے ہوئے دن

13

سب کچھ Attari26 نے پوسٹ کیا

1. [مَدَنی قافلے کے بارے میں فرامینِ امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ
مدینہ(١) دعوت ِ اسلامی کی بقاء مدنی قافلوںمیں ہے۔
مدینہ(٢) مدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مدینہ(٣) ہر اسلامی بھائی زندگی میں یکمشت ١٢ماہ اور ہر ١٢ما ہ میں ٣٠ دن اور عمر بھر ہر ماہ ٣ دن کے مدنی قافلوں میں سفرکرے ۔اور اس سفر کے معمول کو اپنے اوپر نافذ کرکے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرے۔
مدینہ(٤) ٣٠ دن کے مدنی قافلوںکی کامیابی کیلئے ذمہ داران کا سفر بے حد ضروری ہے۔
مدینہ(٥) مجھے ایسے ذمہ داران چاہئیںجومدنی قافلوں میں سفر کرنے والے ہوں۔
مدینہ(٦) میراپسندیدہ اسلامی بھائی وہ ہے جولاکھسست ہو مگر تین دن مدنی قافلے میںسفر کرتاہو ،جو داڑھی اور زلفوں سے آراستہ اور سنت کے مطابق مدنی لباس وعمامہ شریف سے مزیّن ہو ۔ مجھے کمائو بیٹے پسندہیں (یعنی جومدنی قافلے میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوں )
مدینہ(٧) مدنی قافلے میں سفرکے بغیرکوئی بھی دعوتِ اسلامی والامیرا پسندیدہ نہیں بن سکتا۔
مدینہ(٨)میر ی نظر میں حقیقی معنوںمیں دعوتِ اسلامی والا وہ ہے جو کم از کم ان پانچ مدنی انعامات کا عامل ہو(١)ہر ماہ پابندی سے ٣دن مدنی قافلے میں سفر کرتا ہو(تین دن کے مدنی قافلے کا مسافر وہ مانا جائے گا جویہ تین دن مکمل جدول کے مطابق گزارتا ہو) (٢) ہفتہ وار اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرتا ہو (٣) ہر ہفتے عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں اول تا آخرشرکت کرتا ہو (٥) روزانہ فکر مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا کارڈ پر کر کے ہر مدنی ماہ کی دس تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمہ دار کو جمع کراتا ہو۔
مدینہ(٩)تمام اسلامی بھائیوں کو بس یہی دُھن ہونی چاہئے کہ جس طرح بھی بن پڑے ہم لوگوں کو مدنی قافلوں کیلئے تیار کریں۔
مدینہ(١٠) مجھے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں سے پیارہے۔
مدینہ(١١) ہماری منزل مدنی قافلوںکے ذریعے پوری دنیا میں سنتوں کی بہاریں عام کرناہے ۔
مدینہ(١٢) دنیاوی یا تنظیمی کام میں چاہے جتنی بھی مصروفیت ہو جب تک کوئی مانعِ شرعی نہ ہو ہر ماہ ٣ دن کے مدنی قافلے میں ضرور سفر کیجئے۔
مدینہ(١٣) اسلامی بھائیوں کے ساتھ خوش طبعی کے لئے ہونے والی گفتگو میںبھی مدنی قافلوںکے واقعات سناتے رہئے۔
مدینہ(١٤) اگر وسعت ہوتوہر ماہ یا ہر دوسرے ماہ ایک اسلامی بھائی کو اپنے خرچ پر سفر بھی کروائیے۔
مدینہ(١٥) اِدھر اُدھر کی باتوں کے بجائے مدنی قافلوں ہی کی باتیں کیجئے۔ آپ کا اوڑھنا بچھونا بس مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ مدنی قافلہ ہو۔
مدینہ(١٦) مشہور مزارات اور بڑی مساجد میںلوگ زیادہ ہوتے ہیں ۔لہذا! وہاںایسے اسلامی بھائیوں کی باقاعدہ ذمہ داری لگائی جائے کہ وہ مدنی قافلوں میں سفر کیلئے انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو تیار کریں ۔
مدینہ(١٧) دوسروں کو ترغیب دلانے کیلئے خود سراپا ترغیب بن جائیے۔
مدینہ(١٨) دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مرکزی مجلس ِ شوریٰ کا ہر نگران ورکن اور ہر ذمہ دار ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں جدول کے مطابق سفر کرے ۔ مدنی قافلے یا تنظیمی کاموں کے لئے دوسرے شہر یا دوسرے ملک جائے تو صرف مسجد ہی میں معتکف رہے ۔ حسب ِ ضرورت باہر نکلے تو پھر مسجد میں آکر معتکف ہوجائے ۔ اپنے جملہ مدنی مشورے بھی مساجد میں کیجئے ۔ہردم مساجد کو آباد رکھئے۔ ان شاء اللہ عزوجل آپ کی قبر میٹھے میٹھے مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے جلووں سے آباد ہوگی ۔
مدینہ(١٩) ہر ذمہ داردعوت اسلامی بشمول ِاراکین ِ شوریٰ تاکید اشد تا کید ہے کہ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں از ابتداء تا انتہا حاضری دیں اور عام اسلامی بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر بیان سنیں او رہر ماہ تین دن کے لئے مدنی قافلے میں جدول کے مطابق سفر کریں اس کے لئے خواہ کیسا ہی تنظیمی کام ہو مؤ خر فرمادیں ۔اللہ عزوجل کرے میری اس تاکید کی حکمت ہر دعوت اسلامی والے کے دل میں اُتر جائے ۔
قافلے میں چلو
(کلامِ امیرِ اہلِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ)
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو

سیکھنے سُنتیں قافلے میں چلو
چاہو گر برکتیں قافلے میں چلو

پاؤگے عظمتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو

دور ہوں آفتیں قافلے میں چلو
طیبہ کی جستجو حج کی گر آرزو

ہے بتا دوں تمہیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہیئے چشمِ نم

لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو
آنکھ بے نور ہے دِل بھی رنجور ہے

ختم ہوں گردشیں قافلے میں چلو
اولیائے کرام ان کا فیضانِ عام

لوٹنے سب چلیں قافلے میں چلو
اولیاء کا کرم تم پہ ہو لاجَرم

مل کے سب چل پڑیں قافلے میں چلو
ماں جو بیمار ہو قرض کا بار ہو

رنج و غم مت کریں قافلے میں چلو
رب کے در پر جھکیں التجائیں کریں

بابِ رحمت کُھلیں قافلے میں چلو
دِل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹلے

آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو
قرض ہو گا ادا آکے مانگو دُعائ

پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو
دکھ کا درماں ملے آئیں گے دِن بھلے

ختم ہوں گردشیں قافلے میں چلو
غم کے بادل چھٹیں اور خوشیاں ملیں

دل کی کلیاں کھلیں قافلے میں چلو
ہو قوی حافظ ٹھیک ہو ہاضمہ

کام سارے بنیں قافلے میں چلو
علم حاصل کرو جہل زائل کرو

پاؤ گے رفعتیں قافلے میں چلو
تم قرضدار ہو یا کہ بیمار ہو

چاہو گر راحتیںقافلے میں چلو
گرچہ ہوں گرمیاں یا کہ ہوں سردیاں

چاہے ہوں بارشیں قافلے میں چلو
کوندیں گر بجلیاں یا چلیں آندھیاں

چاہے اولے پڑیںقافلے میں چلو
بارہ ماہ کے لیے تیس دن کیلئے

بارہ دِن دے ہی دیںقافلے میں چلو
سُنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے

ہر مہینے چلیں قافلے میں چلو
اے میرے بھائیو! رٹ لگاتے رہو

قافلے میں چلیںقافلے میں چلو
فون پر بات ہو یا ملاقات ہو

سب سے کہتے رہیںقافلے میں چلو
دوست کے گھر میں ہوں یا کہ دفتر میں ہوں

سب سے کہتے رہیں قافلے میں چلو
دَرس دیں یا سُنیں یا بیان آپ دیں

بعد اعلاں کریں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول ان سے رحمت کے پھول

آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول آئے لینے دُعا

آؤ مل کر چلیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول آئے ہیں مرحبا

خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول لائیں جب قافلہ

خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
کھانا لے کر چلیں ٹھنڈا شربت بھی لیں

خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
ان پہ ہوں رحمتیں قافلے کا سُنیں

خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
یا خدا عزوجل بخش دے ان مسلمان کو جو

خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
یا خداعزوجل ہرگھڑی رَٹ ہو عطارکی

قافلے میں چلیں قافلے میں چلو
صَلُوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمّدْ
شیخِ طریقت، امیراہل ِ سنت دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلحمدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور بالخصوص مَدَنی قافِلوںمیں خوب دعائیں پڑھنے اورسیکھنے کا موقع ملتا ہے، دعوتِ اسلامی کی بہاروں کے تو کیا کہنے! بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔
میری امّی جان سخت بیماری کے سبب چارپائی سے اُٹھنے تک سے معذور ہو گئی تھیں اور ڈاکٹروں نے بھی جواب دیدیا تھا۔میں سنا کرتا تھا کہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں کی تربیّت کے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میںسفر کرنے سے دعائیں قَبول ہوتیں اور بیماریاں دُور ہوجاتی ہیں۔ چُنانچِہ میں نے بھی دل باندھااور دعوتِ اسلامی کے نور برساتے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں'' مَدَنی تربیّت گاہ '' حاضِر ہو کر تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کا ارادہ ظاہِر کیا، اسلامی بھائیوں نے نہایت شفقت کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ لیا، عاشِقانِ رسول کی مَعِیَّت میں ہمارا مَدَنی قافِلہ بابُ الاسلام سندھ کے صحرائے مَدَینہ کے قریب ایک گوٹھ میں پہنچا ، دورانِ سفر عاشِقانِ رسول کی خدمات میں دعاء کی درخواست کرتے ہوئے میں نے امّی جان کی تشویشناک حالت بیان کی، اس پر اُنہوں نے امّی جان کیلئے خوب دعائیں کرتے ہوئے مجھے کافی دلاسہ دیا، امیرِ قافِلہ نے بڑی نرمی کے ساتھ اِنفِرادی کو شِشکر تے ہوئے مجھے مزید 30 دن کے مَدَنی قافِلے میںسفر کیلئے آمادہ کیا ، میں نے بھی نیّت کر لی۔ میں نے امّی جان کی صِحّت یابی کیلئے خوب گڑگڑا کر دُعائیں کیں، تین دن کے اِس مَدَنی قافِلے کی تیسری رات مجھے ایک روشن چہرے والے بُزُرگ کی زِیارت ہوئی، اُنہوں نے فرمایا،'' اپنی امّی جان کی فِکْر مت کرو اِن شائَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ وہ صِحّت یاب ہوجائیں گی۔'' تین دن کے مَدَنی قافِلہ سے فارِغ ہو کر میں نے گھر آکر دروازے پر دستک دی، دروازہ کُھلا تو میں حیرت سے کھڑے کا کھڑارہ گیا ، کیوں کہ میری وہ بیمارامّی جان جو کہ چارپائی سے اُٹھ تک نہیں سکتی تھیں اُنہوں نے اپنے پائوں پر چل کر دروازہ کھولا تھا! میں نے فَرطِ مُسرَّت سے ماں کے قَدَم چومے اور مَدَنی قافِلے میںدیکھا ہوا خواب سنایا۔ پھر ماں سے اجازت لیکر مزید 30 دن کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلے میںسفر پر روانہ ہو گیا۔
ماں جو بیمار ہو
ربّ کے در پر جُھکیں
دل کی کالک دُھلے

قرض کا با ر ہو
التجائیں کریں
مرضِ عصیاں ٹلے

رنج وغم مت کریں
بابِ رحمت کُھلیں
آئو سب چل پڑیں

قافِلے میںچلو
قافِلے میںچلو
قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!مَدَنی قافِلے میں سفر کر کے دُعاکرنے کی بَرَکت سے اسلامی بھائی کی مایوسُ العلاج ماں شِفایاب ہو گئی۔ دعا پھر دُعا ہوتی ہے ۔امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اﷲ ُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ مکّی مَدَنی سرکار، دو عالم کے مالِک و مختارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا ،اَلدُّعاء ُسِلاحُ المؤ مِنِ ، وَ عِمَادُالدِّیْنِ ،وَنُورُ السَّمٰواتِ وَالْاَرضِ(مُسنَد اَبِی یَعْلیٰ الحدیث ٤٣٥،ج ١، ص ٢١٥ )
یعنی '' دعاء مومِن کا ہتھیار ہے اوردین کا سُتون ہے اور زمین وآسمان کا نُور ہے۔'' (آداب طعام)
ڈراؤنے خوابوں سے نجات :
مَدَنی قافِلوں کی بَرَکتوں کے تو کیا کہنے! ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مجھے بے حد ڈراؤنے خواب آیا کرتے تھے۔ میں نے عاشِقان رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنُّتوں کی تربیّت کے 30دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے ڈراؤنے خواب آنے بند ہو گئے ، مجھے خواب میں میٹھے مدینے کی زیارت ہوئی اور اب خوابوں میں کبھی اپنے آپ کو نَماز میں مشغول پاتا ہوں تو کبھی تلاوت میں۔
خواب میں ڈر لگے
ہوں گی حل مشکلیں

بوجھ دل پر لگے
قافِلے میں چلو

خوب جلوے مِلیں
پائو گے راحتیں

قافِلے میں چلو
قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! یا مُتَکَبِّرُ 21بار اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف سوتے وقت پڑھ لینگے تو اِن شا ئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ڈرائونے خواب نہیں آ ئیں گے۔(فیضانِ سنت ج١ باب آداب طعام ص١٤٢)
مدنی قافلوں میں بہت کچھ ہے:میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! الحمد للہ عزوجل مدنی قافلوں میں صدائے مدینہ،بعدِ فجر مدنی حلقہ،مسجد درس،مدرسة المدینہ برائے بالغان میں پڑھنے،پڑھانے کی مدنی سوچ ،چوک درس،ہفتہ وار اجتماع میں اول تاآخر شرکت کی ترغیب،یومِ تعطیل اعتکاف ،مسجد اجتماع /تربیتی حلقے،کیسٹ اجتماع،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، 12ماہ،30دن،12دن اور 3دن کے مدنی قافلوں اور مدنی تربیتی کورس (63دن)مدنی قافلہ کورس (41دن)کی بھر پور ترغیب اورہاتھوں ہاتھ تیاری ، فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات پر عمل کی مدنی سوچ،سنتیں اور دعائیں سیکھنا،سکھانا،درس و بیان کی تربیت دینا،لینا یعنی مبلغین و معلمین کی تیاری ،انفرادی کوشش،دینی جذبے کی بیداری وغیرہ بہت کچھ ہے۔
ہر اسلامی بھائی انفرادی کوشش سے مدنی قافلہ تیار کرسکتا ہے:امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ جدول پر عمل کرنے کے جذبے سے عمر بھر میں 12ماہ،ہر12ماہ میں 30دِن ،ہر30دِن میں 3دِن کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر لیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار کیجئے ۔اگر ہر اسلامی بھائی روزانہ 2اسلامی بھائیوںکو مدنی قافلے کی دعوت دے تو مہینے کے 60 ہوئے ۔ 50فیصد کامیابی کی صورت میں30اسلامی بھائی یعنی 4قافلے ،25فیصد کامیابی کی صورت میں 15اسلامی بھائی 2قافلے اور صرف 12فیصد ہی کامیابی حاصل ہو جب بھی1مدنیقافلہ تیار ہوسکتا ہے۔ اگر ہر اسلامی بھائی انفرادی کوشش کرے تو ہر ماہ مدنی قافلہ سفر کروا سکتا ہے۔
مدنی قافلہ کے متعلق مفید معلومات حاصل کرنے کے لیے مدنی مذاکرہ نمبر10،12،21،22،32، 34،58،65، 66،74، 79،84، 85،86، 87، 88اور مدنی مذاکرہ نمبر91سُنیۓ۔امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل'' جوشِ ایمانی،بھیانک اُونٹ ،بڈھا پجاری،ابوجہل کی موت پڑھیۓ، سُنیئے ،تقسیم کیجئے۔مکتبة المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ''انفرادی کوشش ''،''نصاب مدنی قافلہ '' ،''راہنمائے جدول برائے مدنی قافلہ ''کا مطالعہ کیجئے۔ 63دِن کا مدنی تربیتی کورس اور 41دِن کا مدنی قافلہ کورس کیجئے
2. اللہ عزوجل ہمیں ہمیشہ باادب رکھے اور بے ادبوں کے سائے سے بھی محفوظ رکھے عاشق صحابہ ہی غلام اہل بیت ہیں ہمیں اپنی نسبت پر ناز ہے ہم وفادار رہیں بھونکنے والا کام آپ کو مبارک تم مژدہ نار کا گستاخان اہلبیت حق چار یار
3. اللہ عزوجل ہمیں ہمیشہ باادب رکھے اور بے ادبوں کے سائے سے بھی محفوظ رکھے عاشق صحابہ ہی غلام اہل بیت ہیں ہمیں اپنی نسب پر ناز ہے ہم وفادار رہیں بھونکنے والا کام آپ کو مبارک تم مژدہ نار کا گستاخان اہلبیت حق چار یار
4. مرحبا بحبیبی و قرۃ عینی محمد بن عبداللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم میں صدقے یا رسول اللہ عزوجل
5. سبحان اللہ عزوجل جزاک اللہ

• Create New...