عرش علےٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہ
امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطا رؔ قادری
عرش علےٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہؐ
ہے ہر مکان سے بالا میٹھے نبی کا روضہؐ
کیسا ہے پیار اپیارا یہ سبزسبز گنبد
کتنا ہے میٹھا میٹھا میٹھے نبی کا روضہ ؐ
فردوس کی بلندی بھی چھوسکے نہ اس کو
خلدیں بریں سے اونچامیٹھے نبی کا روضہؐ
مکے سے اس لئے بھی افضل ہوا مدینہ
حصے میں اس کے آیامیٹھے نبی کا روضہؐ
کعبے کی عظمتوںکا منکر نہیں ہوں لیکن
کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہؐ
آنسو چھلک پڑے اور بے تاب ہوگیا دل
جس وقت میں نے دیکھا میٹھے نبی کا روضہؐ
ہوگی شفاعت اس کی جس نے مدینے میں آکر
خواہ ایک نظر بھی دیکھامیٹھے نبی کا روضہؐ
بادل گھرئے ہوئے ہیں بارش برس رہی ہے
لگتا ہے کیا سہانا میٹھے نبی کا روضہؐ
ہجر وفراق میں جو یارب ! تڑپ رہے ہیں
ان کو دکھادے مولیٰ!میٹھے نبی کا روضہؐ
اس آنکھ پر نہ کیوں میں عطار جاوں قربان
جس آنکھ نہ دیکھامیٹھے نبی کا روضہؐ
جس وقت روح تن سے عطارؔ کی جدا ہو
ہو سامنے خدایا میٹھے نبی کا روضہ ؐ