Jump to content

Eccedentesiast

مدیرِ اعلیٰ
  • کل پوسٹس

    3,046
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    85

سب کچھ Eccedentesiast نے پوسٹ کیا

  1. Mumtaz bhai ab deobandi bhaag jain ge aor aapki bat ka reply tak nhi krain ge
  2. Jazak Allah shahid bhai very good work Allah pak aapko jaza-e-khair ata farmaye Aameen
  3. http://mufti.faizane...wer.php?Q=17191 Yeh lijiay jnab,,,Mufti sahib ka jwab sama'at farmaeay .. Alhamdulillah Mufti sahib nay bhi ahqar ki taeed farmai hay ...
  4. WaAlaikumussalam aapki Munadrija-e-Bala tahreer main aik hi suwal nazar aaya k ager kisi jga hanafi imam nahi hay to kia krain ... to hazrat is ka jwab yeh hay k Us jga k imam sahib se bat ki jaye aor unhain btaya jaye k hanafi log bhi aap k peechay nmaz ada krtay hain lihaza Ahnaaf ki ri'ayat krtay huay nmaz ada farmaya krain ... phir wo imam ria'yat farmain ge aor istrah Hanafi bhi nmaz ada kr sktay hain ... Masjidon ko band krnay ka suwal hi peda nahin hota ... Jazak Allah Azawajal
  5. WaAlaikumussalam Ager aesa hota to kia Ulama-e-KIram is bat ko byan na farmaatay????????? Zahir hay k un se poochna pray ga ...
  6. WaAlaikumussalam bhai yeh masla to ikhtelafi hay hi nahi .... Sayyedi Alahazrat ka fatwa hi saheeh hay aor yehi fatwa tmam tar sunni ulama ka hay .... aap nay jin hazrat se yeh masla daryaft farmaya hay wo sakht ghalat fehmi ka shikar hain ... unko apni is bat se ruju krna chahiay ... aor Mzahab-e-Ar'ba main kisi bhi doosray Mazhab k Muqallid k peechay sirf usi soorat mai nmaz ada ki ja sakti hay jab wo sunni saheeh-ul-aqeeda ho , neez imamat ka mustahiq ho aor Muqtadi k mazhab ki bhi ria'yat krta ho ... Jazak Allah Azawajal
  7. Eccedentesiast

    Duties Of Children Towards Deceased Parents

    Urdu Translation: http://www.islamimeh...81%D8%A7%D8%AA/ A question was asked to the Great Mujaddid A'laHadrat Ash-Shah Imam Ahmad Rida Khan Al-Qadiri (Radi Allahu Ta'ala Anhu) regarding the Duties of Children towards deceased Parents... Over which HE stated the following points: 1. The first and foremost duty of the children after the death of the parent is that he should immediately arrange and take part in Ghusl, Salatul Janaza and Burial which should be done in accordance with the Sunnah of the Holy Prophet SallAllaho Alaihi wa Sallam, and hope for them to receive the Mercy of Almighty Allah. 2. He should always make Dua and Istigfar for them at all times and never be unconscious about it. 3. He should give out Sadaqah and Khayrat (Charity) and always send the rewards of good deeds (Aa'mal-e-Sawleh) to them in accordance to his personal capacity. When performing Salah and keeping Fast (Roza), do likewise for them. Actually, for any good deed performed, the Sawab should be forwarded to them and all deceased Muslims and this will not affect the benefits one will receive, in any way. On the contrary, the Sawab of such acts will be beneficial to himself, his parents and all the deceased of the Ummah. 4. If the parents left behind any kind of debts or credits it should be paid in full immediately from one's personal wealth, which should be regarded as blessings of this Duniya and akhirah. If you cannot afford to pay, assistance should be taken from the family, close friends or charitable Muslims. 5. If he has not performed Hajj, firstly, try to perform his Hajj-e-Badal for him personally, or send someone as a representative to do so. If he has any previous Zakah to be paid, do so immediately. If he has any Qada of Salat or Roza (Fasting) perform the Kaffarah for him. The children should, in all aspects, try their best to execute the duties of their parents which were left undone. 6. Whatever desires and wishes were made by the parent should be carried out even though it may displease you and the Shariah does not compel you to. For example, if he has made a Wasiyat (Wish) to give half of his wealth or belongings to a dear friend, non-inheritor or total outsider, even though in accordance to the Law of the Shariah, one-third of the wealth or belongings cannot be given to anyone without the consent of the heirs, it is best for the heirs to execute the Wasiyat and priority to the wishes and happiness of the deceased. 7. If he has taken an oath, carry it out after his death.If the parents had sworn an oath that their child must not do a certain thing or not meet with a certain person or must not go to a certain place, it must not be discarded after the death, saying :"Well, they are not alive so I can do certain things." Wrong! One should abide by it as he did while they were alive, as long as it does not conflict with the Shariah. 8. Visit their graves every Friday and recite Sura Yaseen at the graveside loudly and pass the Sawab of recitation to them. While travelling, never pass their graves without greeting and performing Fateha. 9. As long as you live, be kind to their relatives. 10. Maintain friendship and respect for all their relatives. 11. Never, at any time, insult anyone's parents, so that they may not insult yours. 12. The most difficult duty is never to commit any sin and inflict harm to them in their graves. All deeds of the children are taken to their parents in the grave. On seeing the good deeds they are very pleased and their faces glitter with happiness. On the contrary, if they see the bad deeds or sins, they become very sad. O! Merciful and Most Forgiving Allah! The Almighty and All Powerful! On behalf of your most Beloved Prophet, Mercy of the Universe (SallAllahu Alaihi wa Sallam), protect us from sins and grant us the guidance and courage to always do good. Fill the graves of our elders and deceased with Light and happiness. O Allah! You are the All Powerful, we are the weak. You are the Wealthy and we are the poor. Protect us... Aameen!!
  8. فتاویٰ رضویہ شریف سے ماخوز ایک اہم استفتا English Translation http://www.islamimeh...ceased-parents/ مسئلہ ۱۶۲ : مسئولہ منشی شوکت علی صاحب فاروقی ۱۴ربیع الآخر ۱۳۲۰ھ ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی اندریں مسئلہ(آپ پر اﷲ تعالٰی کی رحمت ہو، اس مسئلہ کے بارے میں آپ کاکیا ارشاد ہے۔ت) کہ بعد فوت ہوجانے والدین کے اولاد پر کیاحق والدین کارہتاہے؟بیّنوابالکتاب توجروابالثواب۔ الجواب : (۱) سب سے پہلاحق بعدموت ان کے جنازے کی تجہیز، غسل وکفن ونماز ودفن ہے اور ان کاموں میں سنن ومستحبات کی رعایت جس سے ان کے لئے ہرخوبی وبرکت ورحمت ووسعت کی امیدہو۔ (۲) ان کے لئے دعاواستغفار ہمیشہ کرتے رہنا اس سے کبھی غفلت نہ کرنا۔ (۳) صدقہ وخیرات واعمال صالحہ کاثواب انہیں پہنچاتے رہنا، حسب طاقت اس میں کمی نہ کرنا، اپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نمازپڑھنا، اپنے روزوں کے ساتھ ان کے واسطے بھی روزے رکھنابلکہ جونیک کام کرے سب کاثواب انہیں اور سب مسلمانوں کوبخش دینا کہ ان سب کو ثواب پہنچ جائے گا اور اس کے ثواب میں کمی نہ ہوگی بلکہ بہت ترقیاں پائے گا۔ (۴) ان پرکوئی قرض کسی کاہو تو اس کے ادا میں حددرجہ کی جلدی وکوشش کرنا اور اپنے مال سے ان کاقرض اداہونے کو دونوں جہاں کی سعادت سمجھنا، آپ قدرت نہ ہو تو اور عزیزوں قریبوں پھرباقی اہل خیر سے اس کی ادامیں امداد لینا۔ (۵) ان پرکوئی فرض رہ گیا توبقدرقدرت اس کے ادامیں سعی بجالانا، حج نہ کیاہوتو ان کی طرف سے حج کرنا یاحج بدل کرانا، زکوٰۃ یاعشر کامطالبہ ان پر رہا تو اسے اداکرنا، نمازیا روزہ باقی ہوتو اس کاکفارہ دینا وعلٰی ہذاالقیاس ہرطرح ان کی برأت ذمہ میں جدوجہد کرنا۔ (۶) انہوں نے جو وصیت جائزہ شرعیہ کی ہو حتی الامکان اس کے نفاذ میں سعی کرنا اگرچہ شرعاً اپنے اوپر لازم نہ ہواگرچہ اپنے نفس پربارہومثلاً وہ نصف جائداد کی وصیت اپنے کسی عزیز غیر وارث یا اجنبی محض کے لئے کرگئے توشرعاً تہائی مال سے زیادہ میں بے اجازت وارثان نافذ نہیں مگر اولاد کومناسب ہے کہ ان کی وصیت مانیں اور ان کی خوشخبری پوری کرنے کو اپنی خواہش پر مقدم جانیں۔ (۷) ان کی قسم بعدمرگ بھی سچی ہی رکھنا مثلاً ماں باپ نے قسم کھائی تھی کہ میرابیٹا فلاں جگہ نہ جائے گا یافلاں سے نہ ملے گا یافلاں کام کرے گا تو ان کے بعد یہ خیال نہ کرنا کہ اب وہ تو نہیں ان کی قسم کاخیال نہیں بلکہ اس کاویسے ہی پابند رہنا جیساان کی حیات میں رہتا جب تک کوئی حرج شرعی مانع نہ ہو اور کچھ قسم ہی پرموقوف نہیں ہرطرح امورجائزہ میں بعد مرگ بھی ان کی مرضی کا پابند رہنا۔ (۸) ہرجمعہ کو ان کی زیارت قبر کے لئے جانا، وہاں یٰس شریف پڑھنا ایسی آواز سے کہ وہ سنیں اور اس کا ثواب ان کی روح کوپہنچانا، راہ میں جب کبھی ان کی قبرآئے بے سلام وفاتحہ نہ گزرنا۔ (۹) ان کے رشتہ داروں کے ساتھ عمربھر نیک سلوک کئے جانا۔ (۱۰) ان کے دوستوں سے دوستی نباہنا ہمیشہ ان کااعزاز واکرام رکھنا۔ (۱۱)کبھی کسی کے ماں باپ کوبراکہہ کرجواب میں انہیں برانہ کہلوانا۔ (۱۲) سب میں سخت تر وعام تر ومدام تریہ حق ہے کہ کبھی کوئی گناہ کرکے انہیں قبرمیں ایذا نہ پہنچانا، اس کے سب اعمال کی خبرماں باپ کوپہنچتی ہے، نیکیاں دیکھتے ہیں توخوش ہوتے ہیں اور ان کاچہرہ فرحت سے چمکتا اوردمکتاہے، اور گناہ دیکھتے ہیں تو رنجیدہ ہوتے ہیں اور ان کے قلب پرصدمہ ہوتاہے،ماں باپ کایہ حق نہیں کہ انہیں قبرمیں بھی رنج پہنچائے۔ اﷲ غفوررحیم عزیز کریم جل جلالہ صدقہ اپنے رؤف رحیم علیہ وعلٰی آلہ افضل والتسلیم کا ہم سب مسلمانوں کو نیکیوں کی توفیق دے گناہوں سے بچائے، ہمارے اکابر کی قبروں میں ہمیشہ نور وسرورپہنچائے کہ وہ قادر ہے اور ہم عاجز، وہ غنی ہے ہم محتاج، وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل نعم المولٰی ونعم النصیر ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم، وصلی اﷲ تعالٰی علی الشفیع علی الرفیع العفو الکریم الرؤف الرحیم سیّدنا محمّد واٰلہٖ واصحابہٖ اجمعین اٰمین والحمدﷲ ربّ العٰلمین۔
  9. WaAlaikumussalam bhai , deobandi bhi apnay aapko hanafi kehtay hain aor in main se bhut saaray log aalim honay ka dawa bhi krtay hain isitrah Tahirulqadri bhi... bhai aap se phir guzarish hay k aap khas masla likhiay jis baray main daryaft krna chah rhay hain.... ager aesay masail hon k jesay movie ka to ab in masail main Ulama ka ikhtelaf hay to mera ZAATI MO'QIF HAY K mujh jeson ko aesay masail main nahi bolna chahiay aor skoot ikhteyar krna hi behtar hay ham kisi Aalim ko ghalat nhi khain ge aor jo jis Sunni Mustnad Aalim-e-Deen k btaye gaye Maslay per amal krna chahta hay kr lay .....
  10. Ikhtelaf-e-Ulama se aapki kia murad hay??? Ikhtelaf ki noeat byan kijiay Phir Insha Allah jwab denay ki koshish kijaye gi..
  11. Khulasa yeh hay k ALLAH ko Nabi ka aashiq kehna najaiz hay .... yani k Aashiq honay ki nisbat Allah ki traf karna najaiz hay jab k yeh kehna k Main Allah se ishq krta hoon , Jaiz hay ... behtar yeh hay k yeh kaha jae k main Allah se Muhabbat krta hoon .. jesa k Imam-e-Ahl-e-Sunnat nay farmaya: پھر حکم اس کے یعشقنی کہنے کی وجہ سے ہے ورنہ اس کے صرف اعشقہ کہنے سے کوئی امتناعی وجہ ظاہر نہیں ہوتی۔ Lihaza ager koi aesa kahay k Main Allah se ishq krta hoon to yeh jaiz hay ... laikin yeh kehna k Allah , Nabi ka aashiq hay najaiz hay ya Allah mujh se ishq krta hay , kehna najaiz hay .....
  12. فتاویٰ رضویہ شریف سے ماخوذ ایک اہم استفتا مسئلہ: اللہ تعالٰی کو عاشق اور حضور پرنور سرور عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا معشوق کہنا جائزہے یانہیں؟ الجواب: ناجائز ہے کہ معنی عشق اللہ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہے۔ اور ایسا لفظ بے ورودثبوت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع قطعی۔ ردالمحتارمیں ہے :مجردایھام المعنی المحال کافٍ فی المنع ۱؎۔صرف معنی محال کا وہم ممانعت کے لئے کافی ہے۔ (ت) (۱؎ ردالمحتار کتاب الحظروا لاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۵۳) امام علامہ یوسف اردبیلی شافعی رحمہ اللہ تعالٰی کتا ب الانوار لاعمال الابرار میں اپنے اور شیخین مذہب امام رافعی وہ ہمارے علماء حنفیہ رضی اللہ تعالٰی عنہم سے نقل فرماتے ہیں :لوقال انا اعشق اﷲ اویعشقنی فبتدع و العبارۃ الصحیحۃ ان یقول احبہ و یحبنی کقولہ تعالٰی یحبہم ویحبونہ ۲؎۔ اگر کوئی شخص کہے میں اللہ تعالٰی سے عشق رکھتاہوں اور وہ مجھ سے عشق رکھتاہے تو وہ بدعتی ہے لہذا عبارت صحیح یہ ہے کہ وہ یوں کہےکہ میں اللہ تعالٰی سے محبت کرتاہوں اور وہ مجھ سے محبت کرتاہے اللہ تعالٰی کے اس ارشاد کی طرح '' اللہ تعالٰی ان سے محبت رکھتاہے اور وہ لوگ اللہ تعالٰی سے محبت رکھتے ہیں'' (ت) (۲؎ الانوار لاعمال الابرار کتا ب الردۃ المطبعۃ الجمالیہ مصر ۲ /۳۲۱) اسی طرح امام ابن حجر مکی قدسی سرہ الملکی نے اعلام میں نقل فرما کر مقر رکھا۔ اقول : وظاھر ان منشاء الحکم لفظ یعشقنی دون ادعائہ لنفسہ الاتری الی قولہ ان العبارۃ الصحیحۃ یحبنی ثم الظاھر ان تکون العبارۃ بواؤالعطف کقولہ احبہ ویحبنی فیکون الحکم لاجل قولہ یعشقنی والا فلا یظہر لہ وجہ بمجرد قولہ اعشقہ فقد قال العلامۃ احمد بن محمد بن المنیر الاسکندری فی الانتصاف ردا علی الزمخشری تحت قولہ تعالٰی فی سورۃ المائدۃ یحبہم ویحبونہ بعد اثبات ان محبۃ العبد اﷲ تعالٰی غیر الطاعۃ وانہا ثابتۃ واقعۃ بالمعنی الحقیقی اللغوی مانصہ ثم اذا ثبت اجراء محبۃ العبد ﷲ تعالٰی علی حقیقتہا لغۃ فالمحبۃ فی اللغۃ اذا تاکدت سمیت عشقا فمن تاکدت محبتہ للہ تعالٰی وظھرت آثارتأکدھا علیہ من استیعاب الاوقات فی ذکرہ وطاعتہ فلا یمنع ان تسمی محبتہ عشقا اذ العشق لیس الا المحبۃ البالغۃ ۱؎ اھ لکن الذی فی نسختی الانوار ونسختین عندی من الاعلام انما ھو بأو فلیستأمل ولیحرر ثم اقول لست بغافل عما اخرج واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ اقول : (میں کہتاہوں) ظاہر یہ ہے کہ منشائے حکم لفظ ''یعشقی'' ہے نہ کہ وہ لفظ جس میں اپنی ذات کے لئے دعوٰی عشق کیا گیا ہے کیا تم اس قول کو نہیں دیکھتے کہ صحیح عبارت ''یحبنی'' ہے پھر ظاہرہے کہ عبارت واؤ عاطفہ کے ساتھ ہے جیسے اس کا قول ہے اُحِبُّہ، وَیُحِبُّنِی یعنی میں اس سے محبت رکھتاہوں اور وہ مجھ سے محبت رکھتاہے پھر حکم اس کے یعشقنی کہنے کی وجہ سے ہے ورنہ اس کے صرف اعشقہ کہنے سے کوئی امتناعی وجہ ظاہر نہیں ہوتی۔ چنانچہ علامہ احمد بن محمد منیر اسکندری نے ''الانتصاف'' میں علامہ زمحشری کی تردید کرتے ہوئے فرمایا جو اللہ تعالٰی کے اس ارشاد کے ذیل میں جو سورۃ مائدہ میں مذکور ہے ـــ:یُحِبُّھُمْ وَیُحِبُّوْنَہ، (اللہ تعالٰی ان سے محبت رکھتاہے اور وہ اس سے محبت رکھتے ہیں) اس بات کو ثابت کرنے کے بعد کہ بندے کا اللہ تعالٰی سے محبت کرنا اس کی اطاعت (فرمانبرداری) سے جدا ہے (الگ ہے) اور محبت معنی حقیقی لغوی کے طور پر ثابت اورواقع ہے (جیسا کہ) موصوف نے تصریح فرمائی پھر جب بندے کا اللہ تعالٰی سے محبت کرنے کا اجراء حقیقت لغوی کے طریقہ سے ثابت ہوگیا اور محبت بمعنی لغوی جب پختہ اور مؤکد ہوجائے تو اسی کو عشق کا نام دیاجایاتاہے پھر جس کی اللہ تعالٰی سے پختہ محبت ہوجائے اور اس پر پختگی محبت کے آثار ظاہر ہوجائیں (نظر آنے لگیں) کہ وہ ہمہ اوقات اللہ تعالٰی کے ذکر وفکر اور اس کی اطاعت میں مصروف رہے تو پھر کوئی مانع نہیں کہ اس کی محبت کو عشق کہا جائے۔ کیونکہ محبت ہی کا دوسرا نام عشق ہے اھ لیکن میرے پاس جو نسخہ ''الانوار'' ہے وہ دو نسخے میرے پاس ''الاعلام'' کے ہیں ان میں عبارت مذکورہ صرف ''آوْ'' کے ساتھ مذکور ہے لہذا غور وفکر کرنا چاہئے اور لکھنا چاہئے میں کہتاہوں کہ میں نے اس سے بے خبر نہیں جس کی موصوف نے تخریج فرمائی اور اللہ تعالٰی خوب جانتاہے اور اس عظمت والے کاعلم بڑا کامل اوربہت پختہ ہے۔ (ت) (۱؎ کتاب الانتصاف علی تفسیر الکشاف تحت آیۃ یحبہم و یحبونہ الخ ا نتشارات آفتا ب تہران ایران ۱ /۶۲۲)
  13. Fataw-e-Razawia Shareef Main Hay k: حدیث (۱۵) فتاوٰی امام شمس الدین سخاوی میں ہے ابوشعیب حرانی نے امام عطا (تابعی جلیل الشان استاذ امام الائمہ سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما) سے روایت کی :من اراد ان یکون حمل زوجتہ ذَکرا فلیضع یدہ علی بطنھا ولیقل ان کان ذکرا فقد سمیتہ محمدا فانہ یکون ذَکرا۳؎۔جوچاہے کہ اس کی عورت کے حمل میں لڑکاہو اسے چاہئے اپناہاتھ عورت کے پیٹ پر رکھ کرکہے : اگر لڑکاہے تومیں نے اس کانام محمدرکھا۔ ان شاء اﷲ العزیزلڑکاہی ہوگا۔ (۳؎ فتاوٰی امام شمس الدین سخاوی
  14. Masha Allah Great article by Dr.Allama Altaf Hussain Saeedi ..... Chisthi Bhai thanks for sharing
  15. wesay is naat shareef main yasrab ki jga ''Tayyiba K Waali , Saaray Nabi Tairay dar k suwali'' bhi theek rahay ga....
  16. نام و نسب نام ، عبدالحق ۔ والد کانام ، سیف الدین اور لقب ، شیخ محدث دہلوی ، اور محقق علی الاطلاق ہے ۔سلسہ نسب یوں ہے ۔ شیخ عبدالحق بن سیف الدین بن سعد اللہ بن شیخ فیروز بن ملک موسی بن ملک معز الدین بن آغا محمد ترک بخاری ۔ آپ کے مورث اعلی آغا محمد ترک بخارا کے باشندے تھے ، وطن کے مایوس کن حالات سے دل برداشتہ ہوکر تیرھویں صدی عیسوی میں ترکوں کی ایک کثیر جماعت کے ساتھ ھندوستان آئے ۔ یہ سلطان علاء الدین خلجی متوفی ۱۳۱۶ء کا دورحکومت تھا ۔سلطان نے آپ کو اعلی عہدوں سے نوازا۔ انہی ایام میں گجرات کی مہم پیش آئی تو آپ نے اس میں خوب حصہ لیا اور فتح گجرات کے بعد وہیں سکونت اختیارکر لی ۔آپکو اللہ تعالیٰ نے کثیر اولاد عطا کی تھی ، ایک سو ایک بیٹے تھے ، انکے ساتھ نہایت عزت و وقار کی زندگی گذارتے تھے ، لیکن قضا و قدر کے فیصلے اٹل ہیں ، ایک ہولناک سانحہ یہ پیش آیا کہ سولڑ کے انتقال کرگئے ۔ سب سے بڑ ے صاحزادے معزالدین باقی رہے ، آغا محمد ترک کے دل ودماغ پر بجلی سی گر گئی ، فتح ونصرت کے ڈنکے بجاتا ہواگجرات آنے والا شخص ماتمی لباس پہن کر پھر واپس دہلی آ گیا اور شیخ صلاح الدین سہروردی کی خانقاہ میں گوشہ تنہائی اختیار کر لیا ۔یہاں ہی انتقال ہوا اور عیدگاہ شمسی کے عقب میں سپرد خاک کئے گئے ۔ ملک معز الدین ملک معزالدین نے خاندان کے ماتمی ماحول کو ختم کیا اور عزم وہمت کے ساتھ دہلی میں سکونت اختیار کی ۔ ملک موسی اسکے بعد انکے فرزند ملک موسی نے بڑ ی عزت وشہرت حاصل کی تھی لیکن حالات نے پھر کروٹ لی اور اس مرتبہ ملک موسی کو دہلی چھوڑ نا پڑ ی اور ماوراء التھر جا کر سکونت اختیار کر لی ۔کچھ عرصہ بعد حب تیمور نے ۱۳۹۸ء میں ہندوستان پر حملہ کیا تو ملک موسی ا سکی فوجوں کے ساتھ تھے ۔ شیخ فیروز ملک موسی کے کئی بیٹے تھے ان میں شیخ فیروز امتیازی شان کے مالک تھے ۔انہوں نے اپنے خاندان کی شہرت اور عظمت کو چار چاند لگائے ، علم سپہ گری ، شعروشاعری اور سخاوت ولطافت میں وحیدعصر اور یکتا ئے روزگار تھے ، پہرائچ شریف کے کسی معرکہ میں ۸۶۰ھ /۱۴۵۵ء میں شہید ہوئے ۔ آپ جب معرکہ کیلئے جانے لگے تو انکی بیوی جوان دنوں حاملہ تھیں انہوں نے روکنے کی کوشش کی اس پر جواب دیا ۔ میں نے خداسے دعا کی ہے کہ بیٹا ہواور اس سے نسل چلے ۔ا سکو اور تم کو خداکے سپرد کرتا ہوں نہ معلوم اب مجھے کیا پیش آئے ۔ شیخ سعد اللہ کچھ ایام کے بعد شیخ سعداللہ پیدا ہوئے یہ شیخ محدث کے دادا ہیں۔ بڑ ی خوبیوں کے مالک اور اپنے شہید باپ کے اوصاف وخصائل کے جامع تھے ، ابتدائی زمانہ تحصیل علم میں گذرا ، پھر عبادت وریاضت کی طرف متوجہ ہوگئے اور شیخ منگن کے دست حق پرست پر بیعت کر لی ۔انکی رہنمائی میں سلوک ومعرفت کی منزلیں طے کیں ۔ انکے بیٹے شیخ سیف الدین نے انکو رات کے وقت روروکر عاشقانہ اشعار پڑ ھتے ہوئے دیکھا تھا ۔انکے دو صاحبزادے تھے ۔ شیخ رزق اللہ شیخ سعد اللہ کے وصال کے وقت شیخ سیف الدین کی عمر آٹھ سال تھی ۔وصال سے کچھ دن قبل آپ اپنے بیٹے کو لیکر دو منزلہ پر پہونچے اور نما زتہجد کے بعد بیٹے کو قبلہ رو کھڑ ا کیا اور بارگاہ الہی میں دعا کی ۔الہی !تو جانتا ہے کہ میں دوسرے لڑ کوں کی تربیت سے فارغ ہو چکا اور انکے حقوق سے عہدہ برآ ہو گیا ، لیکن اس لڑ کے کو یتیم وبے کس چھوڑ رہا ہوں اسکے حقوق میرے ذمہ ہیں ، اسکو تیرے سپرد کرتا ہوں تو اسکی حفاظت فرما ۔ کچھ دن کے بعد ۹۴۸ھ کو وصال ہو گیا ۔دعا شرف قبولیت پا چکی تھی ، لہذا ان کا یہ جگر گوشہ ایک دن دہلی کا نہایت ہی باوقعت اور باعزت انسان بنا اور اسی گھر میں وہ آفتاب علم نمودار ہوا جس نے ساری فضائے علم کو منور کر دیا ۔ شیخ سیف الدین شیخ سیف الدین ۹۴۰ھ مطابق ۱۵۱۴ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اللہ تعالیٰ نے انکو علم وعمل کی بہت سی خوبیاں عطا کی تھیں وہ ایک صاحب دل بزرگ ، اچھے شاعر اور پر لطف بذلہ سنج انسان تھے ۔ساتھ ہی وہ صاحب باطن اور خدارسیدہ بزرگ تھے ۔شیخ امان اللہ پانی پتی سے بیعت کا شرف حاصل تھا ۔بسا اوقات خوف وخشیت کا اس قدر غلبہ رہتا کہ اسی میں مستغرق رہتے ۔لیکن وصال کے وقت یہ کیفیت ذوق وشوق میں بدل گئی ، عصر کا وقت تھا ، شیخ عبدالحق کو مسجد سے بلوایا ، شیخ نے بحالی کی حالت دیکھی تو متعجب ہوئے ، فرمایا۔بابا، جان لوکہ مجھ کو اس وقت کچھ رنج وفکر نہیں ہے بلکہ شوق پر شوق اور خوشی پر خوشی ہے ۔ جو میرا مطلوب تھا اب حاصل ہوا ہے ایسا نہ ہوکہ وہ ہاتھ سے جاتا رہے ، تمام عمر میں نے دعاکی تھی آخروقت میں ذوق وشوق کے ساتھ اس جگہ سے لیجا نا ۔۲۷ شعبان ۹۹۰ھ/۱۵۸۲ء کو یہ بے چین عاشق اپنے محبوب حقیقی سے جا ملا ۔ شیخ محدث دہلوی کی ولادت اور تعلیم وتربیت آپکی ولادت ماہ محرم ۹۵۸ھ /۱۵۵۱ء کو دہلی میں ہوئی ۔یہ سلیم شاہ سوری کا زمانہ تھا ، مہدوی تحریک اس وقت پورے عروج پر تھی جسکے بانی سید محمد جونپوری تھے ۔ شیخ کی ابتدائی تعلیم وتربیت خود والد ماجد کی آغوش ہی میں ہوئی ۔والد ماجد نے انکو بعض ایسی ہدایتیں کی تھیں جس پر آپ تمام عمر عمل پیرا رہے ، قرآن کریم کی تعلیم سے لیکر کافیہ تک والد ماجد ہی سے پڑ ھا ۔ شیخ سیف الدین اپنے بیٹے کی تعلیم خود اپنی نگرانی میں مکمل کرانے کیلئے بے چین رہتے تھے ، انکی تمنا تھی کہ وہ اپنے جگر گوشہ کے سینہ میں وہ تمام علوم منتقل کر دیں جو انہوں نے عمر بھر کے ریاض سے حاصل کئے تھے ، لیکن انکی پیرانہ سالی کا زمانہ تھا ، اس لئے سخت مجبور بھی تھے کبھی کتابوں کا شمار کرتے اور حسرت کے ساتھ کہتے کہ یہ اور پڑ ھالو ں ۔پھر فرماتے ۔ مجھے بڑ ی خوشی ہوتی ہے جس وقت یہ تصور کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تجھ کو اس کمال تک پہونچادے جو میں نے خیال کیا ہے ۔ حضرت شخ رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے صر ف تین ماہ میں پورا قرآن پاک مکمل قواعد کے ساتھ اپنے والد ماجد سے پڑھ لیا۔ اورایک ماہ میں کتابت کی قدرت اور انشاء کا سلیقہ حاصل ہو گیا اٹھارہ سال کی عمر میں آپ نے تمام علوم عقلیہ اور نقلیہ اپنے والد ماجد سے حاصل کر لیے ۔اس دوران آپ نے جید علماء کرام سے بھی اکتساب علم کیا ۔ شیخ محدث خود بے حد ذہین تھے ، طلب علم کا سچا جذبہ تھا ، بارہ تیرہ برس کی عمر میں شرح شمسیہ اورشرح عقائد پڑ ھ لی اور پندرہ برس کی عمر ہو گی ، کہ مختصر ومطول سے فارغ ہوئے ، اٹھا رہ برس کی عمر میں علوم عقلیہ ونقلیہ کا کوئی گوشہ ایسا نہ تھا جسکی سیر نہ کر چکے ہوں ۔ عربی میں کامل دستگاہ اور علم کلام ومنطق پر پورا عبور حاصل کرنے کے بعد شیخ محدث نے دانشمندان ماوراء النہر سے اکتساب کیا ۔شیخ نے ان بزرگوں کے نام نہیں بتائے ، بہرحال ان علوم کے حصول میں بھی انکی مشغولیت اور انہماک کا یہ عالم رہا کہ رات ودن کے کسی حصہ میں فرصت نہ ملتی تھی ۔ شیخ نے پاکئی عقل وخرد کے ساتھ ساتھ عفت قلب ونگاہ کا بھی پوراپورا خیال رکھا ، بچپن سے انکو عبادت وریاضت میں دلچسپی تھی ، انکے والد ماجد نے ہدایت کی تھی ۔ ملائے خشک ونا ہموار نباشی چنانچہ عمر بھر انکے ایک ہاتھ میں جام شریعت رہا اور دوسرے میں سندان عشق ۔والد ماجد نے ان میں عشق حقیقی کے وہ جذبات پھونک دیئے تھے جو آخر عمر تک انکے قلب وجگر کو گرماتے رہے ۔ اس زمانہ میں شیخ محدث کو علماء ومشائخ کی صحبت میں بیٹھنے اور مستفید ہونے کا بڑ ا شوق تھا ، اپنے مذہبی جذبات اور خلوص نیت کے باعث وہ ان بزرگوں کے لطف وکرم کا مرکز بن جاتے تھے ۔ شیخ اسحاق متوفی ۹۸۹ھ سہروردیہ سلسلہ کے مشہور بزرگ تھے اور ملتان سے دہلی سکونت اختیار کر لی تھی ، اکثر اوقات خاموش رہتے لیکن جب شیخ انکی خدمت میں حاضر ہوتے تو بے حد التفات و کرم فرماتے ۔ شیخ نے تکمیل علم کے بعد ہندوستان کیوں چھوڑ ا ا سکی داستان طویل ہے ، مختصر یہ کہ اپ کچھ عرصہ فتح پور سیکری میں رہے ، وہاں اکبر کے درباریوں نے آپکی قدر بھی کی لیکن حالات کی تبدیلی نے یوں کروٹ لی کہ اکبر نے دین الہی کا فتنہ کھڑ ا کر دیا ۔ابو الفضل اور فیضی نے اس دینی انتشار کی رہبری کی ، یہ دیکھ کر آپکی طبیعت گھبرا گئی ، ان حالات میں ترک وطن کے سوا کوئی چارہ نہ تھا ، لہذا آپ نے غیرت دینی سے مجبور ہوکر حجاز کی راہ لی ۔ ۹۹۶ھ میں جبکہ شیخ کی عمر اڑ تیس سال تھی وہ حجاز کی طرف روانہ ہوگئے ۔وہاں پہونچ کر آپ نے تقریباً تین سال کا زمانہ شیخ عبدالوہاب متقی کی خدمت میں گذرا ۔انکی صحبت نے سونے پر سہاگے کا کام کیا ، شیخ نے علم کی تکمیل کرائی اور احسان وسلوک کی را ہوں سے آشنا کیا ۔ شیخ عبدالوہاب متقی نے آپکو مشکوة کا درس دینا شروع کیا ، درمیان میں مدینہ طیبہ کی حاضری کا شرف بھی حاصل ہوا اور پھر تین سال کی مدت میں مشکوة کا درس مکمل ہوا ۔ اسکے بعد آداب ذکر ، تقلیل طعام وغیرہ کی تعلیم دی اور تصوف کی کچھ کتابیں پڑ ھائیں ۔ پھر حرم شریف کے ایک حجرہ میں ریاضت کیلئے بٹھادیا ۔شیخ عبدالوہاب متقی نے اس زمانہ میں انکی طرف خاص توجہ کی ۔ ان کا یہ دستور تھا کہ ہر جمعہ کو حرم شریف میں حاضر ہوا کرتے تھے ۔ جب یہاں آتے تو شیخ عبدالحق سے بھی ملتے اور انکی عبادت وریاضت کی نگرانی فرماتے ۔ فقہ حنفی کے متعلق شیخ محدث کے خیالات قیام حجاز کے دوران بدل گئے تھے اور وہ شافعی مذہب اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ، شیخ عبدالوہاب کو اس کا علم ہوا تو مناقب امام اعظم پر ایسا پرتاثیر خطبہ ارشاد فرمایا کہ شیخ محدث کے خیالات بدل گئے اور فقہ حنفی کی عظمت ان کے دل میں جاگزیں ہوگئی ۔حدیث ، تصوف فقہ حنفی اور حقوق العباد کی اعلی تعلیم در حقیقت شیخ عبدالوہاب متقی کے قدموں میں حاصل کی ۔ علم وعمل کی سب وادیوں کی سیر کرنے کے بعد شیخ عبدالوہاب متقی نے شیخ عبدالحق محدث دہلوی کو ہندوستان واپس جانے کی ہدایت کی اور فرمایا ۔ اب تم اپنے گھر جاؤ کہ تمہاری والدہ اور بچے بہت پریشان حال اورتمہارے منتظر ہونگے ۔ شیخ محدث ہندوستان کے حالات سے کچھ ایسے دل برداشتہ ہو چکے تھے کہ یہاں آنے کو مطلق طبیعت نہ چاہتی تھی ۔لیکن شیخ کا حکم ماننا ازبس ضروری تھا ، شیخ نے رخصت کرتے وقت حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک، پیراہن مبارک عنایت فرمایا ۔ آپ ۱۰۰۰ھ میں ہندوستان واپس آئے ۔ یہ وہ زمانہ تھا جب اکبر کے غیر متعین مذہبی افکار نے دین الہی کی شکل اختیار کر لی تھی ۔ملک کا سارا مذہبی ماحول خراب ہو چکا تھا ۔شریعت وسنت سے بے اعتنائی عام ہوگئی تھی ۔دربار میں اسلامی شعار کی کھلم کھلا تضحیک کی جاتی تھی ۔ حجاز سے واپسی پر شیخ عبدالحق نے دہلی میں مسند درس وارشاد بچھادی ۔شمالی ہندوستان میں اس زمانہ کا یہ پہلا مدرسہ تھا جہاں سے شریعت وسنت کی آواز بلند ہوئی ۔درس وتدریس کا یہ مشغلہ آپ نے آخری لمحات تک جاری رکھا ۔انکا مدرسہ دہلی ہی میں نہیں سارے شمالی ہندوستان میں ایسی امتیازی شان رکھتا تھا کہ سیکڑ وں کی تعداد میں طلبہ استفادہ کیلئے جمع ہوتے اور متعدد اساتذہ درس وتدریس کاکام انجام دیتے تھے ۔ یہ دارالعلوم اس طوفانی دور میں شریعت اسلامیہ اور سنت نبویہ کی سب سے بڑ ی پشت پناہ تھا ، مذہبی گمراہیوں کے بادل چاروں طرف منڈلائے ، مخالف طاقتیں باربار اس دارالعلوم کے بام ودرسے ٹکرائیں لیکن شیخ محدث کے پائے ثبات میں ذرابھی لغزش پید انہ ہوئی ۔آپنے عزم واستقلال سے وہ کام انجام دیا جو ان حالات میں ناممکن نظر آتا تھا ۔ شیخ نے سب سے پہلے والد ماجد سے روحانی تعلیم حاصل کی تھی اور انہیں کے حکم سے حضرت سید موسی گیلانی کے حلقہ مریدین میں شامل ہوئے ۔ یہ سلسلہ قادریہ کے عظیم المرتب بزرگ تھے ۔مکہ معظمہ سے بھی سلسلہ قادریہ ، چشتیہ ، شاذلیہ اور مدینیہ میں خلافت حاصل کی ۔ ہندوستان واپسی پر حضرت خواجہ باقی باللہ کے فیوض وبرکات سے مستفید ہوئے ۔ حضرت خواجہ باقی باللہ کی ذات گرامی احیاء سنت اور اماتت بدعت کی تمام تحریکوں کا منبع و مخرج تھی ۔انکے ملفوظات ومکتوبات کا ایک ایک حرف انکی مجد دانہ مساعی ، بلندی فکرونظر کا شاہد ہے ۔ شیخ کا قلبی اور حقیقی تعلق سلسلہ قادریہ سے تھا ، انکی عقیدت وارادت کا مرکز حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ۔ انکے دل ودماغ کا ریشہ ریشہ شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ کے عشق میں گرفتار تھا ، یہ سب کچھ آپکی تصانیف سے ظاہر وباہر ہے ۔ حضرت شیخ محدث دہلوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کوسرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے حد عقیدت ومحبت تھی ۔اسی عقیدت ومحبت کی بناء پر اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت رکھنے والی ہر شے سے محبت رکھتے تھے آپ رحمة اللہ تعالیٰ علیہ جب بھی مدینہ شریف حاضر ہوتے تو اپنے جوتے اتار دیتے اور ننگے پائوں رہتے ۔آپ نے تین سال حجاز مقدس میں قیام فرمایا ۔آپ رحمة اللہ تعالیٰ علیہ چار مرتبہ سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔ شیخ عبدالحق محدث دہلوی سلیم شاہ بنوری کے عہد میں پیدا ہوئے اور شاہجہاں کے سنہ جلوس میں وصال فرمایا ۔ اکبر ، جہانگیر اور شاہجہاں کا عہد انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حالات کا بغور مطالعہ کیا تھا لیکن انہوں نے کبھی سلاطین یا ارباب حکومت سے کوئی تعلق نہ رکھا ۔عمر بھر گوشہ تنہائی میں رہے۔ وصال شریف ۲۱ ربیع الاول ۱۰۵۲ھ کو یہ آفتاب علم جس نے چورانوے سال تک فضائے ہند کو اپنی ضو فشانی سے منور رکھا تھا غروب ہو گیا ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ آپ کی وصیت کے مطابق حوض شمسی کے کنارے سپرد خاک کیا گیا۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی دعا اے اﷲ! میرا کوئی عمل ایسا نہیں جسے تیرے دربار میں پیش کرنے کے لائق سمجھوں، میرے تمام اعمال فساد نیت کا شکار ہیں البتہ مجھ فقیر کا ایک عمل محض تیری ہی عنایت سے اس قابل (اور لائق التفات) ہے اور وہ یہ ہے کہ مجلس میلاد کے موقع پر کھڑے ہو کر سلام پڑھتا ہوں اور نہایت ہی عاجزی و انکساری، محبت و خلوص کے ساتھ تیرے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہوں۔ اے اﷲ! وہ کون سا مقام ہے جہاں میلاد پاک سے بڑھ کر تیری طرف سے خیر و برکت کا نزول ہوتا ہے؟ اس لئے اے ارحم الراحمین مجھے پکا یقین ہے کہ میرا یہ عمل کبھی رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یقیناً تیری بارگاہ میں قبول ہو گا اور جو کوئی درود و سلام پڑھے اور اس کے ذریعے سے دعا کرے وہ کبھی مسترد نہیں ہوسکتی۔ (اخبار الاخیار : 624) تصانیف آپکی تصانیف سوسے زائد شمار کی گئی ہیں ، المکاتیب والرسائل کے مجموعہ میں ۶۸رسائل شامل ہیں ، انکو ایک کتاب شمار کرنے والے تعداد تصنیف پچاس بتاتے ہیں ۔ آپ نے بیسوں موضوعات پر لکھا لیکن آپ کا اصل وظیفہ احباء سنت اور نشر احادیث رسول تھا ، اس لئے اس موضوع پر آپنے ایک درجن سے زیادہ کتابیں تصنیف فرمائیں ، چند کتابیں نہایت مشہور ہیں ۔ اشعة اللمعات ۔ اشعة اللمعات فارسی زبان میں مشکوة کی نہایت جامع اور مکمل شرح ہے ۔ شیخ محدث نے یہ کارنامہ چھ سال کی مدت میں انجام دیا ۔ لمعات التنقیح ۔ عربی زبان میں مشکوة کی شرح ہے ، دوجلدوں پر مشتمل ، فہرست التوالیف میں شیخ نے سر فہرست ا سکا ذکر کیا ہے ، اشعة اللمعات کی تصنیف کے دوران بعض مضامین ایسے پیش آ ئے جن کی تشریح کو فارسی میں مناسب نہ سمجھاکہ یہ اس وقت عوام کی زبان تھی ، بعض مباحث میں عوام کو شریک کرنا مصلحت کے خلاف تھا ، لہذا جو باتیں قلم ا انداز کر دی تھیں وہ عربی میں بیان فرمادیں ۔لمعات میں لغوی ، نحوی مشکلات اور فقہی مسائل کو نہایت عمدہ گی سے حل کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں احادیث سے فقہ حنفی کی تطبیق نہایت کامیابی کے ساتھ کی گئی ہے ۔ اسی طرح دوسری تصانیف حدیث واصول پر آپکی بیش بہا معلوما ت کا خزانہ ہیں ۔ اخبار الاخیار ۔ حضرت شیخ عبدالخق محدث دہلوی کی مشہور و معروف تصنیف اخبار الاخیار میں ہند و پاک کے تقریباً تین سو اولیائے کرام و صوفیائے عظام کا مشہور و مستند تذکره ہے جس میں علماء و مشائخ کی پاکیزه زندگیوں کی دل آویز داستانیں پوری تحقیق سے لکهی گئی ہیں ان کے علاوہ مدارج النبوة ما ثبت من السنة جمع البحرین ذاد المتیقین شرح اسماء الرجال بخاری وغیرہ ہیں شیخ کی علمی خدمات کے ساتھ عظیم خیانت شیخ کی علمی خدمات کا ایک شاندار پہلو یہ ہے کہ انہوں نے تقریباً نصف صدی تک فقہ وحدیث میں تطبیق کی اہم کو شش فرمائی ۔ بعض لوگوں نے اس سلسلہ میں انکی خدمات کو غلط رنگ میں پیش کیا ہے ۔ مثلا نواب صدیق حسن خاں نے لکھا :۔ فقیہ حنفی وعلامہ دین حنفی است ، اما بمحدث مشہور است ۔ شیخ محقق فقہاء احناف سے تھے اور دین حنیف کے زبر دست عالم ۔لیکن محدث مشہور ہیں ۔ یعنی یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ شہرت واقعی نہ تھی ، گویا محدث ہونا اسی صورت میں متصور ہوتا ہے جب کسی امام کی تقلید کا قلادہ گردن میں نہ ہو۔ مزید لکھا : ۔ دستگاہش درفقہ بیشتر ازمہارت درعلوم سنت سنیہ ست ۔ولہذا جانب داری اہل رائے جانب اوگرفتہ ۔معہذا جاہا حمایت سنت صحیحہ نیز نمودہ ۔طالب علم راباید کہ درتصانیف وے ’’ خذما صفا ودع ماکدر ‘‘ پیش نظر دارد وزلات تقلید اورابر محامل نیک فرود آرد۔از سوء ظن در حق چنیں بزرگواراں خود را دور گرداند ۔ شیخ علم فقہ میں بہ نسبت علوم سنت زیادہ قدرت رکھتے تھے ، لہذا فقہاء رائے زیادہ تر انکی حمایت کرتے ہیں ، ان تمام چیزوں کے باوجود انہوں نے سنن صحیحہ کی حمایت بھی کی ہے ۔ لہذا طالب علم کو چاہیئے کہ انکی صحیح باتیں اختیار کرے اور غیر تحقیق باتوں سے پرہیز کرے ۔لیکن انکے تقلید ی مسائل کو اچھے مواقع ومحامل پر منطبق کرنا چاہیئے ۔اسے بزرگوں سے بد گمانی اچھی چیز نہیں ۔ اہل علم پر واضح ہے کہ یہ رائے انصاف ودیانت سے بہت دور اور پر تشدد خیالات کو ظاہر کرتی ہے ۔ شیخ محدث کا اصل مقصد یہ تھا کہ فقہ اسلامی کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیئے ۔ اس لئے کہ ا سکی بنیاد قرآن وحدیث پر ہے اور وہ ایک ایسی روح کی پید اوار ہے جس پر اسلامی رنگ چبڑ ہا ہوا ہے ، خاص طور پر فقہ حنفی پر یہ اعتراض کہ وہ محض قیاس اور رائے کا نام ہے بالکل بے بنیاد ہے ، ا سکی بنیاد مستحکم طور پر احادیث پر رکھی گئی ہے ۔مشکوة کا گہرا مطالعہ فقہ حنفی کی بر تریت کو ثابت کرتا ہے ۔ ایسے دور میں جبکہ مسلمانوں کا سماجی نظام نہایت تیزی سے انحطاط پذیر ہورہا تھا ۔ جب اجتہاد گمراہی پھیلانے کا دوسرا نام تھا ، جب علماء سوکی حیلہ بازیوں نے بنی اسرائیل کی حیلہ ساز فطرت کو شرمادیا تھا ، سلاطین زمانہ کے درباروں میں اور مختلف مقامات پر لوگ اپنی اپنی فکر ونظر میں الجھ کر امت کے شیرازہ کو منتشر کر رہے تھے تو ایسے وقت میں خاص طور پر کوئی عافیت کی راہ ہو سکتی تھی تو وہ تقلید ہی تھی ، اس لئے کہ :۔ مضمحل گرددچو تقویم حیات ملت از تقلید می گیر د ثبات رہا علم حدیث تو ا سکی اشاعت کے سلسلہ میں شیخ محقق کا تمام اہل ہند پر عظیم احسان ہے خواہ وہ مقلد ین ہوں یا غیر مقلدین ۔بلکہ غیر مقلدین جو آج کل اہل حدیث ہونے کے دعوی دا رہیں انکو تو خاص طور پر مرہون منت ہونا چاہیئے کہ سب سے پہلے علم حدیث کی ترویج واشاعت میں نمایاں کردار شیخ ہی نے اداکیا بلکہ اس فن میں اولیت کا سہرا آپ ہی کے سرہے ۔ آج کے اہل حدیث خواہ ا سکا انکار کریں لیکن انکے سرخیل مولوی عبدالرحمن مبارکپوری مقد مہ شرح ترمذی میں لکھتے ہیں ۔ حتی من اللہ تعالیٰ علی الہند بافاضة ہذا العلم علی بعض علمائھا ، کالشیخ عبدالحق بن سیف الدین الترک الدہلوی المتوفی سنة اثنتین وخمسین والف وامثالھم وھو اول من جاء بہ فی ھذالاقلیم وافاضہ علی سکانہ فی احسن تقویم ۔ثم تصدی لہ ولدہ الشیخ نورالحق المتوفی فی سنة ثلاث وسبعین والف ، وکذلک بعض تلامذتہ علی القلة ومن سن سنة حسنة فلہ اجرھا واجرمن عمل بھا ، کما اتفق علیہ اھل الملة ۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہندوستان پر احسان فرمایا کہ بعض علماء ہند کو اس علم سے نوازا ۔ جیسے شیخ عبدالحق محدث دہلوی متوفی ۱۰۵۲ ھ وغیرہ۔ یہ پہلے شخص ہیں جو اس ہندوستان میں یہ علم لائے اور یہاں کے باشندگان پر اچھے طریقے سے اس علم کا فیضان کیا ۔ پھر انکے صاحبزادے شیخ نورالحق متوفی ۱۰۷۳ھ نے ا سکی خوب اشاعت فرمائی ۔اسی طرح آپکے بعض تلامذہ بھی اس میں مشغول ہوئے ۔لہذا جس نے اچھا طریقہ ایجاد کیا ا سکو ا سکا اجر ملے گا اور بعد کے ان لوگوں کا بھی جو اس پر عمل پیرا رہے ، جیسا کہ اہل اسلام کا اس پر اتفاق ہے ۔ غرض یہ بات واضح ہو چکی کہ شیخ محقق علی الاطلاق محدث دہلوی نے علم حدیث کی نشرواشاعت کا وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس سے آج بلا اختلاف مذہب ومسلک سب مستفید ہیں ، یہ دوسری بات ہے کہ اکثر شکر گذا رہیں اور بعض کفران نعمت میں مبتلا ہیں ۔ آپکی اولاد امجاد اور تلامذہ کے بعد اس علم کی اشاعت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے آپکے صاحبزادگان ہیں جنکی علمی خدمات نے ہندوستان کو علم حدیث کے انوار وتجلیات سے معمور کیا۔ (شیخ محدث دہلوی۔ مقدمہ اخبار الاخیار)
  17. Yhan baat Maslak-e-Iqbal ki horhi hay aor aapnay is mozu per apni pehli hi post main Yusuf saleem deobandi ka ruju naama paish kia aor isko bunyad bna kr Iqbal ko Deobandi sabit krnay ki Sa'yi-e-Natmam Ki.... jis se pta chalta hay k aap k nazdeek Iqbal k maslak ka dar-o-mdar Iqbal se Bilwasta ya Bilawasta kisi bhi tor se Munslaik Afrda-o-Shakhsiat k Aqaid-o-Naziriyat ya tahreerat per hay .... Aap k isi usool ko madd-e-nazar rakha jae to Kiya Dr.Javaid iqbal ka Sunni Barelwion ki kitab ko sarahna mosoof ka aor Hazrat Iqbal ka sunni barelwi hona sabit nahi karta?? Yusuf saleem deobandi to sirf Kalam-e-Iqbal k sharih thay jabkay Dr.Javaid to Iqbal k lakht-e-jigar hain , Iqbal ka khoon Gardish kar rha hay in main ... lihaza aap hi k usool k mutabiq Iqbal ka Sunni Barelwi hona to badarja-e-atam sabit hota hay..... Ab aapko Haq quboool krna chahiay wagrna apnay waza krda usool ko khud hi ghalat kehna hoga neez aap Iqbal k bhi mujrim thehrtay hain ..... bsoorat-e-deegar ''Sharm Tum ko Magar nahi aati'' ka amali misdaq bantay huay In tmam baton ko yaksar nazar andaz kr kay baysharmon ki trah apni hi hankaay janay ka haq bila shak-o-shuba aap mahfooz rakhtay hain.
  18. Jnab aap hi dr.javaid iqbal ka tardeed nama dikha dijiay k yeh muqadama unka likha hua nahi.....kia dr,javaid ko aap nay itna baykhabar samjh rakha hay k un k naam se muqadamay chapay ja rhay hain aor unhain kuch khabar hi nahi??????? nahi nahi aesa nahi hay balkay yeh kisi deo ki tifl tassali hy faqt......ager nhi to apni bat ka sboot do Aap nay ham per Kitabon MAIN Tahreefat ka baybunyad ilzam lgaya ..... to zra apnay daaman main bhi jhankiay , kitabon MAIN tahreefat to aap k puranay paapi molvion k liay choti moti bat hay balkay wo to baddiyanti main itnay aagay nikl chukay hain k khud saakhta KITABAIN hi bna daali aor phir unhain Ahl-e-Sunnat ki traf mansoob bhi kr daala....... khud jo POORI POORI KITABAIN hi hmaray naam se mansoob kisnay ki yeh bhoolgaye ho????? sach hay apni aankh ka shahteer bhi nazar nhi aata ....wesay bhi Tahreefat ka lafz aap ki zuban se acha nahi lagta.......tahreefAAT kisnay ki yeh soorj se ziada roshan hay ... aap aankhain band kr lain to aor bat hay ...... ager aankhain khuli hain to lijiay ham dikhatay hain aapko aaina: غیر کی آنکھ کا تنکا تجھے آتا ھے نظر آ غافل دیکھ اپنی آنکھ کا شھتیر بھی ذرا
  19. Mazi kharij honay se roza nahi Toot'ta aor ghusul bhi farz nahi hota albatta wuzu jaata rhay ga....
  20. Shahid bhai Hosla afzai farmanay ka bhut shukria ....... yeh Tafseel to hmaray saron k taaj Sayyadi Alahazrat nay paish farmai hay .... main nay to bas isay yhan Copy/paste kr dea hay...... Aap nay bhut achay suwal ki traf tawajuh mabzool krwai hay .... yeh Naat shareef ''Shaah-e-Madeenah '' jis ka zikr aapnay kia , aajkal nihayat maqbool hay , is silsilay main kuch batain arz krta chaloon k awwalan yeh naat shareef music ya aajkal k naam nihad daff k sath parhi jati hay , jo k hram hay ... doosri bat yeh k aam tor per aorat ki aawaz hoti hay jo k mard ko sunna hram aor aorat ka baghair uzr apni aawaz ko is had tak buland krna k namahram tak phunchay , bazt-e-khud hram hay behrhaal ager kisi jga yeh sab baatain ya is kay elawa koi Qabahat na ho to ab is Naat shareef k alfaz ko dekha jaye ga ... Lafz ''Yasrab'' ka istemal Madeenah Paak k liay sakht manoo hay jesa k uooper byan hochuka .... aor Ash'aar ka masla bhi Taajdaar-e-Ahl-e-Sunnat nay wazih darj farmaya hay k : شرع مطہر شعر وغیرہ شعر سب پر حجت ہے lihaza is se maloom hua k Naat shareef parhtay waqt ''Yasrab'' ki bjaye ''Madeenah'' kehna chahiay aor yun parhna chahiay ''Madeenah k waali Saaray Nabi Tairay Dar k Suwali'' Allah pak ham sab ko Amal ki tofeeq ata farmae .. Aameen... Jazak Allah Dua main yaad rakhnay ki guzarish...
  21. Tasweer ager Jaandar ki hay aor wazih ho aor Saamnay ya Dain , Baain (right,left) hay to whan nmaz makrooh-e-tahreemi hay , ager tasweer peechay hay to harj nhi aor Akhbarat ya kutab main tasaweer hain to is se nmaz main farq nhi parta isitrah gharon main jo decoration piece waghera hotay hain janwaron k ya isitrah jandar ashya k , to un per bhi kapra daal dena chahiay .. laikin ager bachon k khilonay hain k jo bikhray rehtay hain aor ezat ki jaga per nhi , jin ki ezat nhi ki jati to us se bhi nmaz main farq nhi parta yeh suwal sun lijiay , yhan mufti sahib nay yeh byan kia hay aor main ne sun kr yhan likh dea hay.. http://mufti.faizaneattar.net/Answer.php?Q=13159 Fatawa-e-Razawia shareef main is masla per bhut tafseelan guftgoo ki gayi hay..... behrhaal Bahar-e-Shariat hissa 3 Baab 14 ''Makroohat ka byan'' main ''Makrooh-e-Tahreemi Af'aal'' k zumray main Ahkaam-e-Tasweer darj hain , jo k neechay deay ja rhay hain ... Har aik Mas'la k saath hawala jaat darj hain: مسئلہ ۱۸… جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اسے پہن کر نما زپڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا ناجائز ہے یوہیں مصلّی کے سر پر یعنی چھت پر ہو یا معلّق ہو یا محل سجود میں ہو کہ اس پر سجدہ واقع ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہو گی۔ یوہیں مصلّی کے آگے یا داہنے یا بائیں تصویر کا ہونا مکروہ تحریمی ہے اور پس پُشت ہونا بھی مکروہ ہے اگرچہ ان تینوں صورتوں میں کراہت اس وقت ہے کہ تصویر آگے پیچھے داہنے بائیں معلق ہو یا نصب ہو یا دیوار ہو یا دیوار وغیرہ میں منقوش ہو اگر فرش میں ہو اور اس پر سجدہ نہیں تو کراہت نہیں۔ اگر تصویر غیر جاندار کی ہے جیسے دریا پہاڑ وغیرہا کی تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ (عامہ کتب، درمختار ج ۱ ص ۶۰۵ تا ۶۰۸، عالمگیری ج ۱ ص ۱۰۷) مسئلہ ۱۹… اگر تصویر ذلت کی جگہ ہو مثلاً جوتیان اُتارنے کی جگہ یا اور کسی جگہ فرش پر کہ لوگ اسے روندتے ہوں یا تکیے پر کہ زانو وغیرہ کے نیچے رکھا جاتا ہو تو ایسی تصویر مکان میں ہونے سے کراہت نہیں نہ اس سے نماز میں کراہت آئے جب کہ سجدہ اس پر نہ ہو۔ (درمختارج ۱ ص ۶۰۶ وغیرہ) مسئلہ ۲۰… جس تکیہ میں تصویر ہو اسے منصوب کرنا پڑا ہوا نہ رکھنا اعزاز تصویر میں داخل ہو گا اور اس طرح ہونا نماز کو بھی مکروہ کردے گا۔ (درمختار ج ۱ ص ۶۰۶) مسئلہ ۲۱… اگر ہاتھ میں یا کسی جگہ بدن پر تصویر ہو مگر کپڑوں سے چھپی ہو یا انگوٹھی پر چھوٹی تصویر منقوش ہو یا آگے پیچھے داہنے بائیں اوپر نیچے کسی جگہ چھوٹی تصویر ہو یعنی اتنی کہ اس کو زمین پر رکھ کر کھڑے ہو کر دیکھیں تو اعضا کی تفصیل نہ دکھائی دے یا پاؤں کے نیچے یا بیٹھنے کی جگہ ہو تو ان سب صورتوں میں نماز مکروہ نہیں ۔(درمختار ج ۱ ص ۶۰۶، ۶۰۷) مسئلہ ۲۲… تصویر سر بریدہ یا جس کا چہرہ مٹا دیا ہو مثلاً کاغذ یا کپڑے یا دیوار پر ہو تو اس پر روشنائی پھیر دی ہو یا اس کے سر یا چہرے کو کھرچ ڈالا یا دھو ڈالا ہو کراہت نہیں ۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷) مسئلہ ۲۳… اگر تصویر کا سر کاٹا ہو مگر سر اپنی جگہ پر لگا ہوا ہے ہنوز جدا نہ ہوا تو بھی کراہت ہے۔ مثلاً کپڑے پر تصویر تھی اس کی گردن پر سلائی کر دی کہ مثل طوق کے بن گئی۔ (ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷) مسئلہ ۲۴… مٹانے میں صرف چہرے کا مٹانا کراہت سے بچنے کے لئے کافی ہے اگر آنکھ یا بھوٴوں یا ہاتھ پاؤں جُدا کر لئے گئے تو اس سے کراہت دفع نہ ہوئی۔ (ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷) مسئلہ ۲۵… تھیلی یا جیب میں تصویر چھپی ہوئی ہو تو نماز میں کراہت نہیں ۔ (درمختار ج ۱ ص ۶۰۷) مسئلہ ۲۶… تصویر والا کپڑا پہنے ہوئے ہے اور اس پر کوئی دوسرا کپڑا اور پہن لیا کہ تصویر چھپ گئی تو اب نماز مکروہ نہ ہو گی ۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۷) مسئلہ ۲۷… یوں تو تصویر جب چھوٹی نہ ہو اور موضع اہانت میں نہ ہو اس پر پردہ نہ ہو تو ہر حالت میں اس کے سبب نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے مگر سب سے بڑھ کر کراہت اس صورت میں ہے جب تصویر مصلّی کے آگے قبلہ کو ہو پھر وہ کہ سر کے اوپر ہو اس کے بعد وہ کہ داہنے بائیں دیوار پر ہو پھر وہ کہ پیچھے ہو دیوار یا پردہ پر ۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۶) مسئلہ ۲۸… یہ احکام تو نماز کے ہیں رہا تصویروں کا رکھنا اس کی نسبت صحیح حدیث میں ارشاد ہوا کہ جس گھر میں کُتّا یا تصویر ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے جب کہ توہین کے ساتھ نہ ہوں اور نہ اتنی چھوٹی تصویریں ہوں۔(ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۸) مسئلہ ۲۹… روپے اشرفی اور دیگر سکّے کی تصویریں بھی فرشتوں کے داخل ہونے سے مانع ہیں یا نہیں امام قاضی عیاض رحمة الله تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ نہیں اور ہمارے علمائے کرام کے کلمات سے بھی یہی ظاہر ہے۔ (درمختار، ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۸) مسئلہ ۳۰… یہ احکام تو تصویر کے رکھنے میں ہیں کہ صورت اہانت و ضرورت وغیرہما مستثنیٰ ہیں رہا تصویر بنانا یا بنوانا بہرحال حرام ہے۔ (ردالمحتار ج ۱ ص ۶۰۸) خواہ دستی ہو یا عکسی دونوں کا ایک حکم ہے۔
×
×
  • Create New...