السلام علیکم
مجھے ان احادیث کے حوالہ جات کا اسکین چاہیے جو عربی کتابیں ہوں یہ عبارتیں وحد ت الوجود سے متعلق ہیں اگر کسی کے علم میں حوالہ جات ہیں تو مہربانی کرکے بتا دیں۔ جزاک اللہ
حدیث شریف میں ہے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص بڑا بخیل ہے کہ جس کے سامنے میرا نام آئے اور وہ مجھ پر درود شریف نہ پڑھے ۔
حدیث میں ہے صحابی نے سوال کیا یاسید ی ''فداک ابی وامی''آپ کی آل کون ہے ؟حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا من اتبعنی فھو الی جو شخص ایمان لانے کے بعد میری تابعدا ری کرے وہ میری آل ہے۔
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا میں بھوکا تھا تونے مجھے روٹی نہ دی ، میں پیاسا تھا مجھے پانی نہ دیا ، میں بیمار تھا تونے میری بیمارپرسی نہ کی ۔
ایک اعرابی نے آقائے نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا ''این کان رتبا قبل ان یخلق الخلق''جب خلقت پیدا نہ کی تھی تو ہمارا رب کہاں تھا ؟ قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کان فی عمآء فوقہ ھواء وما تحتہ ھوائ عماء میں تھا جس کے نیچے اوپر ہوا تھی ۔
حدیث شریف میں ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو سدرۃ المنتہیٰ پر دیکھا کہ ان کے چھ سو پَر ہیںاور ہر ایک پَر کو صبح وشام نہرحیا ت میں داخل ہوکر ہلاتے ہیں جس کے قطرات سے اللہ تعالیٰ کئی ہزار فرشتے یعنی بیشمار فرشتے پیدا کرتاہے۔
مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
أنا نقطۃ بسم اللہ، أنا جنب اللہ، الذی فرطتم فیہ، أنا القلم وأنا اللوح المحفوظ، وأنا العرش وأنا الکرسی، وأنا السماوات السبع والأرضوان(الیٰ ان صح فی الثناء الخطبتہ ) میں بسم اللہ کی باء کا نقطہ ہوں ، وہ محبوب ہوں جس کے بارے میں تم حد سے بڑھ گئے ہو اور میں قلم اور لوحِ محفوظ ہوں اور میں عرش اور کرسی ہوں اور میں سات آسمان اورزمینیں ہوں یہاں تک کہ میری تعریف میں خطبہ صحیح ہو ں ۔