-
کل پوسٹس
668 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
-
جیتے ہوئے دن
17
سب کچھ Shan E Raza نے پوسٹ کیا
-
دیوبندی حضرات کے دکھانے کے دانت اور،اور کھانے کے اور ہوتے ہیں۔ دیوبندی حضرات کے اندر اختلاف اس قدر ہے کہ ان کے علماء کو خاص طور پر اسی موضوع پر کتاب لکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اقرار صاحب کا اعتراض بے وقوفانہ ہے جیسا کہ پہلے عرض کیا جا چکا ہے۔اقرار صاحب کہتے ہیں کہ اس مذکورہ مسئلہ میں حق پر اعلی حضرت ہیں یا امیر اہل سنت؟ دونوں میں ایک نہ حق ضرور ہے اگر اعلی حضرت نا حق ہے تو وہ مجدد کیسے ہوئے۔لاحول و لا قوۃ الا باللہ قارئین کرام گویا اقرار صاحب کے نزدیک مجدد ہونے کے لئے معصوم ہونا ضروری ہے کیوں کہ جو کسی مسئلہ میں تسامح کر بیٹھے وہ مجدد نہیں ہو سکتا۔اور یہ نبوت پر دیوبندیوں کا ڈاکہ ہے جبکہ ہمارے نزدیک مجدد ہونے کی شرائط میں یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ معصوم(یعنی وہ غلطی نہ کرے)ہو۔ خیراب آتا ہوں دیوبندیوں کے مجدد کی طرف ،دیوبندیوں کی متفقہ مجدد مولوی اشرفِعلی تھانوی صاحب کا مولوی حسین احمد دیوبندی کے ساتھ تحریک پاکستان کے حوالے سے اختلاف تھا۔ اس اختلاف کو دیوبندی مولوی حسین احمد کی زبانی سنیئے۔ ہاں ان کی رائےدربارہ تحریک آزادی ہند غلط سمجھتا ہوں۔اس بارے میں میرا یقین کامل ہے کہ میرے اور حضرت تھانوی کے استاذحضرت شیخ الہند کی رائے نہایت صحیح اور واجب الاتباع ہے۔(آداب اختلاف صفحہ ۱۳۳)۔ جی (ناحق)کے اقراری صاحب دیکھا یہ اختلاف کیسا ہے؟کیا تمہارا بیان کردہ اختلاف اس قدر ہے ؟یہاں تو تھانوی کے خلاف کو واجب الاتباع کہا جا رہا ہے۔اب بتاوں کہ تم کس کے ساتھ ہو؟تھانوی کے ساتھ ہو یاحسین احمد کے ساتھ؟اگر حسین احمد کے ساتھ ہو تو تھانوی بقول تمہارے ہی قاعدہ سے مجدد نہ رہا کہ وہ نا حق ہوگیا۔اگر کہوں کہ تھانوی حق پر ہے تو اپنے امام حسین احمد اور محمود الحسن جسے شیخ الہند کہتے ہو کو نا حق مانو۔اب جس مذہب کے شیخ نا حق ہوں تو ان کے شاگرد و مرید حق والے کیسے ہو سکتے ہیں؟ ما ھو جوابکم فھو جوابنا امید ہے کہ اب سمجھ آگئی ہو گی کہ فروعی مسائل میں یہ حق نا حق نہیں کہتے ۔کہ دونوں طرف اپنے موقف کا صحیح ہونااذعان(یقین) کے درجہ پر نہیں ہوتا۔
-
فضول اعتراض۔اقرار صاحب اگر آپ میں ذرا برابر سینس ہے تو آپ بتائیں کے ایسے اعتراض اپلوڈ کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ اس کو عقیدے کا نام ایسے دیا ہے جیسے اس نظریہ کا منکر یا تو کافر ہے یا گمراہ ہے۔ جناب جی عرض ہے کہ آپ ہمیشہ ہم سے سوال کرتے ہیں آج میں آپ سے اس میں سوال کرتا ہوں میرے سوال کے جواب میں آپ کے سوال کا جواب ہوگا۔ امام شافعی ،امام مالک ،امام احمد اور امام اعظم میں بہت اختلاف ہے بتائیں ان میں سے حق پر کون ہے اور باطل پر کون؟ یا یہ سب حق پر ہیں ؟اگر سب حق پر ہیں تو اس کی وجہ بھی بیان فرما دیں۔شکریہ ماھو جوابکم فھو جوبنا
-
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
قارئین کرام خود پڑھ کر اندازہ لگا لیں گے کہ دلائل کس کے پاس ہیں اور کون اپنی بے بسی اور جھوٹوں کو چھپانے کے لئے بات کو طول دے رہا ہے۔وہابی کی واہیاتی سب کے سامنے ہیں کہ وہابی صاحب نے ابھی تک ہماری باتوں کا جواب نہیں دیا۔ -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
Wahabi sab to musalsal jhoot bolney par lageye hain .daway ayse kartey hain k buhat bary muhaqiq hon or saari tafaseer in k ilm mey hain imam tabarani ki tafseer tafseer ul kabeer ka scan dey raha hoon ab wahabi hamari baaton k jawab dey or tuheedi bhai ney jo hawalajat diye hain un ka b jawab dey k qazi sana ullah pani pati alaih e rahma ney al insaan sey murad huzooor sallallaho alaih e wasallam leney ko jayez farmaya hai -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
اپنی ہی مارتا ہے حق نہیں سنتا وہابی کے پوسٹر پر ہیڈنگ تھی بریلویوں کی قرآن کی تفسیر اور ترجمہ میں تحریف ساتھ میں تفسیر بالرائے کی مذمت میں ایک حدیث نقل کی اب اس پر میں نے ایک جائز سوال کیا تھا کہ جناب وہابی تھی آپ نے اعلی حضرت علیہ رحمہ کے ترجمہ کو تحریف و تفسیر بالرائے کہا ہے سب سے پہلے تحریف اور تفسیر بالرائے کی تعریف کریں۔پھر اس ترجمہ و تفسیر پر ان تعریفوں کو منطبق کریں۔ہمیں بھی تو پتہ چلے کے تحریف یا تفسیر بالرائے کی ہے یا وہابی کی مت ماری گئ ہے اور لغو اعتراض کر رہا ہے۔ وہابی مسلسل اس بات سے اپنی جان چھڑانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے لیکن یہ جان ایسے نہیں چھوٹے گی ہمارا مطالبہ ہر بار یہی ہو گا تانکہ جواب نہ مل جائے۔ وہابی جھوٹ سے توبہ کرے۔ وہابی صاحب نے کہا تھا کہ وہابی صاحب نے یہ جھوٹ بولا کہ تفسیر خازن کے علاوہ کہیں بھی یہ بات نہیں لکھی ۔میں نے مزید کئی تفاسیر کے حوالہ جات دیئے اور ثابت کیا کہ یہ قول صرف تفسیر خازن میں نہیں لکھا۔ پھر وہابی نے مزید جھوٹ بولا کہ اس کے جواب میں فقیر نے کہا کہ وہابی جی آپ ہمت کریں ان کتابوں کے سکین پیجز دیں ہم آپ کو یہ حوالہ جات وہیں پر دکھا دیں گے۔ وہابی کو جب پتہ چلا کہ بھئی یہاں تو جان ہی نہیں چھوٹ رہی بغض رسول کا عذاب تو سہا ہی نہیں جاتا پھر چھلانگ لگائی کہ اور کہا کہ تم نے جو قول بیان کیا اس کی سند نہیں بغیر سند کے نہیں مانا جائے گا۔ تو وہابی جی اگر بغیر سند کے قول کو نقل کرنا تحریف قرآن (کفر)ہے اور تفسیر بالرائے ہے تو اٹھائیں قلم اور لگائیں ان اکابرین پر کفر کا فتوی کے ان سب نے تحریف قرآن کا ارتکاب کیا ہے۔ لیکن وہابی مر تو سکتا ہے ایسا نہیں کر سکتا۔ امام طبرانی نے اسی آیت کے تحت اپنی تفسیر میں یہ لکھا ہے ويجوز أنْ يكون الإنسانُ اسمُ جنسٍ بمعنى جميعَ الناسِ کہ جائز ہے کہ مراد ہو انسان اسم جنس اور اس کا مطلب جمیع انسان ہو۔ یہی بات کئی مفسرین نے کی ہے اب وہابی بتائیں کہ اس تفسیر کی سند کیا ہے ؟ کیا یہ مفسرین بغیر سند کے یہ تفسیر کر کے تحریف قرآن کر کے کافر ہوئے یا نہیں؟ اور امام طبرانی تو اس اسم جنس والی تفسیر کو جائز فرما رہے ہیں گویا کہ آپ کے نزدیک تو وہ کفر کو جائز قرار دے رہےہیں صحیح یا غلط؟ نوٹ :وہابی جی آپ پر لازم ہے کہ قرآن و حدیث سے تحریف قرآن اور تفسیر بالرائے کی تعریف کریں۔ -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
بھائی وہابی نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔ اسے کہیں کے تم نے اعلی حضرت علیہ رحمہ کے ترجمہ کو تحریف کہا اور تفسیر بالرائے کہا ہے ،وہابی صاحب سب سے پہلے تحریف اور تفسیر بالرائے کی تعریف کرو پھر اعلی حضرت کے ترجمہ پر ان دونوں کی تعریفوں پر منطبق کریں ہمیں بھی پتہ چلے کے اعلی حضرت نے تحریف یا معاذ اللہ تفسیر بالرائے کی ہے یا وہابی جی کی مت ماری گئی ہے بغض رسول کی وجہ سے ۔ دوسری بات اسے کہیں کہ وہابی جی تم نے کہا تھا کہ یہ قول صرف تفسیر خازن میں ہے جب کہ ہم نے اس قول کا منقول ہونا کئی تفاسیر سے دکھا دیا اور وہ بھی مستند تفاسیر سے ۔ اب تم نے چھلانگ لگائی اور بات کو گھمانے کی کوشش کی کہ ان تفاسیر میں تو حضرت آدم علیہ السلام کو الا نسان کہا گیا ہے۔حالانکہ کے ہم نے تو انکار کیا ہی نہیں۔ہم تو یہی کہہ رہے ہیں کہ الانسان کا مصداق کیا ہے اس پر تین اقوال ہے۔جنس بشر،حضرت آدم علیہ السلام ،اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرت ابن عباس اور ابن کیسان کا قول یہی ہے کہ الانسان سے مراد حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور اعلی حضرت کا مختار یہی قول ہے تو پھر اعلی حضرت پر لعن طعن کیوں؟ اگر لعن طعن کرنا ہے تو ان مفسرین بلکہ حضرت ابن عباس وغیرہ پر کیوں نہیں کرتے؟ وہابی نے کہا کہ ان تفاسیر میں تو الانسان کا مصداق حضرت آدم علیہ السلام کو بتایا گیا ہے تو وہابی جی گزارش ہے کہ آپ دعوی ایسے کر رہے ہیں کہ جیسے ساری تفاسیر آپ کے سامنے ہیں اگر اتنی ہی خوش فہمی ہے تو ان تفاسیر کے صفحات آپ پیش کریں دکھا ہم دیتے ہیں کہ یہ قول وہاں موجود ہے یا نہیں۔ اگر تفاسیر نہیں ہے اور محض تعلی سے کام لے رہے ہیں تو آپ مذکورہ حوالہ جات اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ http://www.altafsir.com/Tafasir.asp?tMadhNo=0&tTafsirNo=0&tSoraNo=1&tAyahNo=1&tDisplay=no&LanguageID=1 -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
مزید کئی تفاسیر کے حوالہ جات دئے جا سکتے ہیں وہابی چونکہ جھوٹے ہوتے ہیں اس لئے ان کے اعتراض کی طرف توجہ نہ کرنی چاہئے ۔گویا اب وہابیہ کے نزدیک جن جن مفسرین نے یہ قول بیان کیا ہے انہوں نے تفسیر با الرائے کی ہے معاذ اللہ جب الانسان کے بارے میں تین اقوال ملتے ہیں کہ یا تو اس سے مراد جنس انسان ہے یا آدم علیہ لسلام یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو ان میں سے جسے چاہیں اختیار کر سکتے ہیں الانسان سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو مراد لینے کو تفسیر بالرائے تحریف وغیرہ کہنا وہابیہ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض کا واضح ثبوت ہے۔ -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
تفسیر معالم التنزیل (بغوی) میں بھی یہ قول لکھا ہے وقال ابن كيسان: { خَلَقَ ٱلإِنسَـٰنَ } يعني: محمداًً صلى الله عليه وسلم { عَلَّمَهُ ٱلبَيَانَ } يعني: بيان ما كان وما يكون لأنه كان يبين عن الأولين والآخرين وعن يوم الدين. ابن جوزی علیہ رحمہ کی تفسیر زاداالمسیر فی علم التفسیر میں بھی یہ قول نقل کیا گیا ہے والقول الثالث: أنه محمد صلى الله عليه وسلم، علَّمه بيانَ ما كان وما يكون، قاله ابن كيسان. تفسیر مدارک التنزیل میں بھی یہ قول لکھا ہے ٱلرَّحْمَـٰنُ عَلَّمَ ٱلْقُرْءانَ خَلَقَ ٱلإِنسَـٰنَ } أي الجنس أو آدم أو محمداً عليهما السلام -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
نہایت ہی سطحی قسم کا اعتراض ہے وہابیہ کی جانب سے وہابی حضرات پہلے تحریف،اور تفسیر باالرائے کی تعریف کریں پھر وہ اس ترجمہ کو تحریف اور تفسیر با لرائے ثابت کرنے کے لئے ہمت دکھائیں۔ وہابی کہتا ہے کہ سب تفاسیر میں حضرت آدم علیہ السلام مراد ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نہیں۔سوائے تفسیر خازن کے۔ تو جناب تفسیر الجامع لاحکام القرآن المعروف بہ تفسیر قرطبی میں یہ قول بھی نقل کیا گیا ہے وعن ٱبن عباس أيضاً وٱبن كيسان: الإنسان هاهنا يراد به محمد صلى الله عليه وسلم کہ ابن عباس اور ابن کیسان سے مروی ہے کہ انسان سے یہاں مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ وہابیہ کو ویسے ہی شان نبی سے جلن ہے اس لئے ایسے اعتراض کرتے رہتے ہیں۔ قاضی شوکانی نے بھی اپنی تفسیر فتح القدیرمیں یہی قول نقل کیا ہے۔ وقال ابن كيسان: المراد بالإنسان ها هنا: محمد صلى الله عليه وسلم، -
Brailvioon Ki Tafseer Or Quran May Tehreef
Shan E Raza replied to Smart Ali's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
نہایت ہی سطحی قسم کا اعتراض ہے وہابیہ کی جانب سے وہابی حضرات پہلے تحریف،اور تفسیر باالرائے کی تعریف کریں پھر وہ اس ترجمہ کو تحریف اور تفسیر با لرائے ثابت کرنے کے لئے ہمت دکھائیں۔ وہابی کہتا ہے کہ سب تفاسیر میں حضرت آدم علیہ السلام مراد ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نہیں۔سوائے تفسیر خازن کے۔ تو جناب تفسیر الجامع لاحکام القرآن المعروف بہ تفسیر قرطبی میں یہ قول بھی نقل کیا گیا ہے وعن ٱبن عباس أيضاً وٱبن كيسان: الإنسان هاهنا يراد به محمد صلى الله عليه وسلم کہ ابن عباس اور ابن کیسان سے مروی ہے کہ انسان سے یہاں مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ وہابیہ کو ویسے ہی شان نبی سے جلن ہے اس لئے ایسے اعتراض کرتے رہتے ہیں۔ -
ہمارے اور دیوبند والوں کے درمیان بہت فرق ہے ۔ہم اسمعیل دہلوی کو کافر نہیں مانتے لیکن ساتھ ہی ساتھ بدمذہب گمراہ ضرور مانتے ہیں ۔لیکن آل دیوبند ایسے شخص کو جس پر ہزارہا وجوہ سے کفر لازم ہے کو اللہ تعالی کا ولی قطعی جنتی اسے کافر و مردود کہنے والے کو کافر و مردود کہتےہیں۔دیوبندی حضرات جن عبارات کو عین اسلام قرار دیتے ہیں اور عین اسلام کا انکار آپ خود جانتے ہیں ،دیوبند والوں کے نزدیک جو بات عین اسلام ہے ہمارے نزدیک ہزار ہا وجوہ کفر لزومی پر مشتمل یعنی فقہاء کے مذہب پر کفر اور متکلمین کے مذہب پر ضعیف احتمال پر مانع تکفیر مگر پھر بھی گمراہی ضرور ہے۔اور بھی بہت فرق بیان کیا جا سکتا ہے۔ واللہ تعالی اعلم
-
جناب اگر آپ میری بات کو غور سے پڑھتے تویہ سوال نہ کرتے آپ کی اس بات کا جواب میرے پہلے جواب میں ہی ہے ۔ اسمعیل دہلوی کی عبارت صریح کفر ہیں اب آپ کہیں گے کہ صریح ہیں تو تاویل کیسی؟ تو جناب صریح کی دو قسمیں ہیں صریح متعین اور صریح متبین صریح متعین میں نہ تاویل قریب موجود ہوتی ہے نہ بعید ۔جبکہ صریح متبین میں تاویل قریب تو نہیں پائی جاتی البتہ تاویل بعید موجود ہوتی ہے۔ اب رہی بات یہ کہ اسمعیل کی عبارات کواسلامی سمجھنے والے پر کیا حکم ہے؟ تو وہ شخص گمراہ بد مذہب ہے جس طرح اسمعیل دہلوی ہے ۔میں نے کہا تھا کہ اسمعیل دہلوی کی تکفیر سے مانع احتمال (تاویل بعید)ضعیف ہے۔جو کہ علماء متکلمین کے مذہب پر مانع تکفیر ہے۔لیکن جناب فقہاء اسلام کے فتوی کے مطاطق ہزار ہاں وجوہ سے اعلی حضرت نے اسمعیل دیلوی پر لزوم کفر کو ثابت کیا ہے۔چونکہ اس سے التزام ثابت نہیں اس لئے اسمعیل کو دیگر دیوبندیوں کے ساتھ شامل نہیں کیا جن پر حسام الحرمین میں فتوی کفر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے شہزادہ اعلی حضرت مولانا مصطفی رضا خان صاحب کی کتاب "الموت الاحمر" کیا مطالعہ فرمائیں اور نائب مفتی اعظم حضرت علامہ مولانا شریف الحق امجدی صاحب کی کتاب تحقیقات سے اسمعیل دہلوی کی تکفیر پر بحث ملاحظہ فرمائیں ۔پھر اگر کوئی سوال ہو تو کیجئے گا ورنہ سوال کرنے کی زحمت نہ کیجئے گا۔
-
خدا جب دین لیتا ہے تو حماقت آہی جاتی ہے ، جناب نا جانے جواب دینے سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں میں نے اثبات یا نفی میں جواب پوچھا تھا کہ توبہ قبول نہ ہونے کا مطلب یہ ہے یہ ہے کہ حد ساقط نہیں ہوگی ۔اور یہ دنیاوی احکام سے متعلق ہے لیکن اس کے یہ مطلب نہیں کہ وہ عند اللہ بھی کافر ہی رہے گا ،آپ اس کو مانتے ہیں یانہیں؟ اگر مانتے ہیں تو حوالہ کی ضرورت نہیں اگر نہیں مانتے تو پھر ان شاء اللہ دلائل بھی ملیں گے اور ساتھ ساتھ کچھ اور بھی ۔ آپ نے آگے جتنی باتیں کی شاید جنون کی حالت میں کی میں نے کہا تھا کہ اور پھر آپ نے اس کے جواب میں جو کہا اسے جنون سے ہی تعبیر کیا جا سکتا ہے پہلے تو آپ کا جملہ ہی صحیح نہیں ہے ،آپ کے جملہ کو اس طرح ہونا چاہئے کہ اس کا حوالہ دیں کہ جو ان کفریہ عبارتوں کو کفر نہ مانے وہ کافر ہو، جناب میرا یہ دعوی ہی کب ہے؟میں نے آپ سے سوال کیا ہے کہ کیا اعلیحضرت نے ایسا کہیں لکھا ہے کہ جو اسمعیل کے کفر میں شک کرے وہ کافر یے؟اگر آپ کے پاس اس کا حوالہ نہیں ہے اور یقیناً نہیں ہے تو آپ اس کو ان علماء دیوبند کے ساتھ کیوں ملا رہے ہو جن کی تکفیر کلامی علماء اہل سنت نے کی ہے،اعلی حضرت نے ایک جگہ نہیں کئی جگہوں پر اسمعیل کے لزوم کفر کا تذکرہ کیا ہے نہ جانے آپ اس کیوں نہیں پڑھتے ۔ ملفوظات میں تو صراحت کے ساتھ فرمایا ہے کہ جو اسمعیل کو کافر کہے اسے منع نہیں کریں گے اور خود نہیں کہتے ،مفہوماً میں نے کہا کہ اور اس کا جواب میں آپ نے پہلے والا ہی مطالبہ دہرایا جو کہ میری بات کا جواب نہیں ہے۔آپ اعلی حضرت کو ان کی عبارات سے کافر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کا جواب میں نے دیا جب تک اس کا جواب الجواب نہیں آتا میں اس پر مزید کلام نہیں کر سکتا ۔ پھر میں نے آپ سے بار بار مطالبہ کیا کہ کوئی ایک ایسا حوالہ لاو جس سے پتہ چلے کے اعلی حضرت نے اسمعیل دہلوی کی تکفیرکلامی کی ہو یعنی اس کا التزام کفر ثابت ہو لیکن آپ نہیں دکھا سکے اور اس بات کے جواب میں ایک "دامان باغ سبحان السبوح"کی ایک عبارت پیش کی جو کہ آپ کی کم علمی پر دال ہے آپ جیسوں کا کام نہیں ہے فتاوی رضویہ پڑھنا کیونکہ اس کے لئے علم و عقل چاہئے جو آپ لوگوں کے پاس نہیں ہے۔اس میں اعلی حضرت نے خود اسے کافر نہیں کہا بلکہ دیوبندیوں وہابیوں کو بطور الزام کہہ رہے ہیں کہ اگر پہلےکی دونوں باتوں سے فرار ہے تو انہیں کافر مانو!یہ الزام ہے جہاں تک حکم کی بات ہے تو سبحان السبوح کے اندر اعلی حضرت نے واضح طور پر اسمعیل دہلوی کے کفر لزومی کا تذکرہ کیا ہے ، باقی آپ نے وہی ایک بات بار بار دہرائی،اس کا جواب بھی ہو چکا ،آخری بات کا جواب یہ ہے کہ ضروری نہیں کے ہر لاالہ الا اللہ کا قائل کفر التزامی نہ کرے،آپ کہہ رہے ہو کہ اگر فلاں نے کفر لزومی کیا اور آپ نے تاویل کے ذریعے کف لسان کیا تو پھر آپ نے التزام کفر والے کی تکفیر سے کف لسان کیوں نہیں کیا ۔عجیب بات ہے
-
جناب اقرار صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ ایک بار تمہید الایمان کو بالاستیعاب پڑھ لیں آپ کے ان سب اشکالات کے جوابات اعلی حضرت نے پہلے ہی دے دئے ہیں،۔ جناب آپ نے کہا کہ توبہ قبول نہ کرنے سے مراد حد کا ساقط نہ ہونا ہے اس کی دلیل کیا ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا آپ اس کے انکاری ہیں؟ اگرہاں تو پھر آپ حوالہ مانگئےان شاء اللہ فقیر آپ کوحوالہ دکھا دے گا،اور اگر آپ اس بات کے منکر نہیں تو بلا وجہ بات کو طول نہ دیں۔ میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ پر ہی بات کر رہا ہوں آپ نے شروع میں لکھا کہ "جب گستاخ رسول کی توبہ قبول نہیں ہوتی تو کافر کیوں نہیں کہا؟ اس کا جواب میں نے یہ دیا کہ گستاخ رسول کی توبہ قبول نہیں اس سے مراد یہ ہے کہ اس سے حد ساقط نہیں ہوتی ،بطور حد اس کو قتل کیا جائے گا۔اور اس کی وجہ بھی علماء نے بیان کی ہے کہ اگر اس کو بطور حد قتل نہ کیا جائے تو کوئی بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرے گا اور بعض میں سزا کے ڈر سے توبہ کر لے گا،وغیرہ وغیرہ اس لئے بطور عبرت اس کو قتل کیا جائے گا ۔لیکن عند اللہ اس کی توبہ قبول ہوگی ،یہ بات فقہاء نے لکھی ہے ۔ پھر آپ نے کہا کہ YAHA KHUD APNE FATWE KI ZAD ME HAI JO INKE KUFR ME SHAK KRE WO KAFIR HAI AUR KHUD ISMAYIL DEHLAVI KO KAFIR NAHI KAHA اب پہلے تو آپ مجھے یہ حوالہ فتاویٰ رضویہ سے دکھائیں کے اعلی حضرت نے اسمعیل دہلوی کے بارے میں صراحت کے ساتھ یہ کہا ہو کہ جو شخص اس کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے ،اور پھر خود اعلیحضرت نے کافر نہ کہا ہو تو آپ کا سوال بنتا ہے لیکن جب اعلیحضرت نے اسمعیل دہلوی کی تکفیر کلامی کی ہی نہیں تو پھر اسمعیل دہلوی کو کافر نہ مان کر خود کافر کیسے ہوگئے؟آپ اعلیحضرت علیہ رحمہ کے رسائل جو اسعمیل سے متلعق ہیں ان کو پڑھ لیں اعلیحضرت علیہ رحمہ نے صراحت کے ساتھ یہ بات بیان کی ہے کہ اسمعیل دہلوی کے کفر لزومی ہیں التزامی نہیں ہیں اور یہ دیوبندی بھی کہتے ہیں کہ کفر لزومی کو کافر کہنا ضروری نہیں ہاں اگر التزام کفر پایا جائے پھر بھی کوئی شخص مطلع ہو کر اسے کافر نہ کہے وہ خود کافر ہے۔ اور جناب آپ نے توحیدی بھائی کی پوسٹ کے جواب میں یہ کہا تھا کہ میں اکابر دیوبند کی عبارات کو کفریہ مانتا ہوں لیکن میری پوسٹ کے جواب میں آپ نے اسے حضرت تھانوی لکھا ہے حیرت ہے؟ اور جناب تھانوی سے التزام کفر ثابت ہے اعلی حضرت علیہ رحمہ نے ان پر اتمام حجت کے بعد کفر کا فتوی دیا ،اور چونکہ دیوبندیوں کے چاروں مولوی حضرات تھانوی،انبیٹھوی،گنگوہی اور قاسم سے التزام کفر ثات ہے اس لئے ان کے کفر میں شک کرنے والا بھی کافر ہے ۔اور اسمعیل دہلوی پر چونکہ التزام ثابت نہیں اس لئے اس کو کافر نہ ماننے والا خود کافر نہیں،اگر آپ جو اس بات سے انکار ہے تو پہلے آپ مولوی اسمعیل کا التزام تو ثابت کریں پھر اعلیحضرت پر اعتراض کریں اور رہی بات اس کے کہ ایک کلام میں اگر ننانوے احتمال کفریہ ہوں اور ایک اسلامی تو اس عبارت کو اسلامی تصور کیا جائے گا ،تو جناب یہ بات تو کی تھی توحیدی بھائی نے لیکن آپ نے ان کی بات کا رد اعلیحضرت سے کرنے کے لئے عبارت کیا پیش کی آپ کو شاید یاد نہیں،میں بتا دیتا ہوں آپ نے کلام میں احتما ل کی جگہ باتوں کا کفریہ ہونا کہا،گویا آپ نے کہا کہ توحیدی صاحب آپ کچھ اور کہتے ہیں اور آپ کے اعلیحضرت کچھ اور ،کیونکہ اعلیحضرت نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص میں ننانوے باتیں کفریہ ہوں اور ایک اسلامی تو وہ کافر ہے ،جبکہ آپ اس کو کافر نہیں کہہ رہے،یہ بے وقوفی نہیں تو اور کیا ہے ؟آپ اگر توحیدی بھائی کا رد کرنا ہی چاہتے تھے تو اعلی حضرت کی ایسی عبارت دکھاتے جو توحیدی بھائی کی عبارت سے بالکل متضاد ہوتی مثلاً آپ دکھاتے کے اعلی حضرت نے لکھا ہے کہ اگر ایک کلام میں ۹۹ احتمال کفر کے ہوں اور ایک اسلام کا تو عبارت کفریہ ہوگی،تب جا کر توحیدی بھائی اور اعلیحضرت کی عبارت میں ٹکراو ہوتا لیکن ایسا ہے نہیں کہ ،خلل آپ کے ذہن میں ہے ۔
-
Salaam Maysam Abbas Qadiri Rizvi Sahib ka Mazmoon "Akabir e Deoband k Baaagi Deobandi" Website Par Upload Kar Diya gya hai http://www.deobandimazhab.com/akabir-e-deoband-k-baagi-deobandi/ Dua ki Darkhast Shan E Raza Qadiri
-
- 1
-
-
- Massam abbas
- www.deobandimazhab.com
- (and 2 more)
-
میں نے اقرار صاحب کا ایک کمنٹ پڑھا تو سوچا کہ اصلاح کردوں محترم توحیدی بھائی نے فرمایا تھا کہ ننانوے احتمال کفریہ ہوں اور ایک احتمال اسلامی ہو تو تکفیر نہیں کی جائے گی پھر اس کو سیدی اعلی حضرت کی احتیاط بتایا لیکن اس کے جواب میں اقرار صاحب نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اعلیٰ حضرت نے تو اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ننانوے باتیں کفریہ ہوں اور ایک اسلامی تو کافر ہے ۔ملخصاً اب کوئی بھی ذی شعور شخص توحیدی بھائی کی عبارت اور اقرار صاحب کی عبارت میں واضح فرق سمجھ سکتا ہے ،لیکن دیوبندی کی چونکہ عقل بند ہے اس لئے وضاحت کئے دیتا ہوں، قارئین کرام فقہاء کا قاعدہ ہے کہ اگر کسی کے کلام میں ننانوے احتمال کفر کے ہوں اور ایک اسلام کا تو قائل کی تکفیر نہیں کی جائے گی ،کیوں کہ ہو سکتا ہے اس نے پہلوئے اسلام مراد لیا ہو،قارئین کرام آپ نے سمجھ لیا ہو گا یہاں کلام میں احتمال کی بات ہو رہی ہے کہ اگر ایک کلام میں ننانوے احتمال کفریہ ہوں اور ایک اسلامی ہو تو وہ کلام اسلام پر محمول کیا جائے گا،کیونکہ وہ بات کفر نہیں ہے ۔، یہ تو قاعدہ تھا فقہاء کا لیکن دیوبندیوں نے اس قاعدے کو ہی بگاڑ دیا اور اپنے کفریات کو بچانے کے لئے نیا قاعدہ بنایا وہ یہ کہ اگر کسی شخص میں ننانوے باتیں کفر کی ہوں اور ایک اسلام کی تو اس کومسلمان ہی سمجھا جائے گا ،لاحول و لا قوۃ الا باللہ یہ صریح کفر ہے وہ اس لئے کہ اس طرح تو قادیانی بھی کافر نہ رہیں گے جو مرزا کو نبی مانتے ہیں کیونکہ اگر ان میں ننانوے باتیں کفریہ پائی جاتی ہیں تو کئی اسلامی بھی پائی جاتی ہیں، اور دیوبند والوں کو تو ایک ہی اسلامی بات کافی ہے، ہمارے نزدیک تو کسی کے اندر اگر ۹۹۹۹ باتیں اسلامی ہوں اور ایک کفریہ بات اس میں پائی جاتی ہو تو وہ شخص کافر ہے بلکہ اگر اگر کوئی ایک بات مثلاً عقیدہ ختم نبوت علاوہ باقی تمام اسلامی باتوں کو مانتا ہو تو وہ کافر ہے کیونکہ اس نے ایک قطعی اسلامی عقیدے کو نہیں مانا ،لیکن دیوبند والے کہتے ہیں نہیں ہم کسی کو کافر نہیں کہتےابھی اگریہ شخص مزید ۹۸ کفر کر لے پھر بھی ہم اس کو کافر نہیں کہیں گے کہ ایک آدھ بات ابھی بھی اس میں اسلام کی ہوگی ۔ اس پر بڑی مثالیں بیان کی جا سکتی ہیں لیکن خود اختصار سے کام لے رہاہوں،
-
مولانامحمداشرف سیالوی کاآخری دیدار
Shan E Raza replied to Toheedi Bhai's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
اللہ تعالیٰ حضرت علامہ اشرف سیالوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم الامین -
اقرار صاحب توبہ قبول نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو قضا کے احکام کے اعتبار سے قتل کیا جائے گا توبہ کی وجہ سے اس کی حد ساقط نہیں ہوگی،لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اگر کوئی گستاخ توبہ کرے تو پھر بھی وہ کافر رہے گا۔ اور ویسے بھی یہ قاعدہ من شک فی کفرہ و عذابہ فقد کفر اس شؒخص کے بارے میں ہے جس سے التزام کفر ثابت ہو ،اور اسمعیل دہلوی کا التزام ثابت نہیں اور جب التزام ثابت نہیں تو کافر نہ کہہ کر اعلی حضرت کو خود ان کے فتوے کے مطاطق کافر قرار دینا جنون نہیں تو اور کیا ہے؟ پہلے تکفیر کے مسائل پڑھو پھر اعتراض کرو آپ جیسے شخص تو متکلمین کو بھی کافر کہہ دیں گے جہالت کے سبب کیوں کہ متکلمین اور فقہاء کا تکفیر کے معاملہ میں طریقہ کار مختلف ہے ۔بہت سے ایسے کام جو کہ فقہاء کے نزدیک کفر ہیں لیکن متکلمین کے نزدیک کفر نہیں تو کیا متکلمین کافر کو کافر نہ کہہ کر خود کافر ہوگئے؟ آپ کا سوال بنا فاسد علی الفاسد پر مشتمل ہے
-
Muhtaram Tuheedi bhai ki post Deobandi ki Nai(New) Gustakhi ko http://www.deobandimazhab.com/ par upload kar diya hai http://www.deobandimazhab.com/deobandiyon-ki-aik-or-gustakhi/
- 63 replies
-
- deobandimazhab
- deobandimazhabwebsite
-
(and 1 more)
Tagged with:
-
is post ko www.deobandimazhab.com par b upload kar diya gya hai http://www.deobandimazhab.com/deobandiyon-ki-aik-or-gustakhi/
-
Ya Junaid Waly Waqea Per Wahabio Ko Monh Tor Jawab
Shan E Raza replied to Burhan25's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
yeh mazmoon www.deobandimazhab.com par b upload kar diya gya hai http://www.deobandimazhab.com/ya-junaid-waley-waqia-par-aitraz-ka-jawab/