Jazak Allahu Khaira,
وصف رخ ان کا کیا کرتے ہیں شرح و الشمس وضحی کرتے ہیں
ان کی ہم مدح و ثنا کرتے ہیں جن کو محمود کہا کرتے ہیں
تو ہے خورشید رسالت پیارے چھپ گئے تیری ضیا میں تارے
انبیاء اور ہیں سب مہ پارے تجھ سے ہی نور لیا کرتے ہیں
لب پہ آجاتا ہے جب نام جناب منہ میں کھل جاتا ہے شہد نایاب
وجد میں ہو کہ ہم اے جاں بیتاب اپنے لب چوم لیا کرتے ہیں
اپنے دل کا ہے انہیں سے آرام سونپے ہیں اپنے انہیں کو سب کام
لولگی ہے کہ اب اس در کے غلام چارہٴ درد رضا کرتے ہیں