-
کل پوسٹس
2,167 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
-
جیتے ہوئے دن
36
سب کچھ سگِ عطار نے پوسٹ کیا
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم ہم خوشی سے آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ اسلامی محفل فورم کے اپ گریڈ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ اس عمل میں پرانی فائلوں کا محفوظ بیک اپ لے کر، سسٹم کی صفائی کی ہے۔ اس کے علاوہ، فورم پر ایک نئے لوگو logo کا اضافہ کیا گیا ہے جو انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہے۔ پرانے پوائنٹس سسٹم کی جگہ ایک نیا اور جدید سسٹم متعارف کرایا ہے جو کہ پوسٹنگ اور دیگر فورم کی سرگرمیوں کے مطابق صارفین کو رینک اور بیجز سے نوازے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، فورم کی کارکردگی اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے متعدد دیگر بہتریاں بھی کی گئی ہیں۔ اگر آپ کو فورم استعمال کرتے وقت کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو، یا اگر فورم پر تصاویر، پوسٹ اٹیچمنٹس وغیرہ نظر نہ آئیں تو براہ کرم اس ٹاپک میں اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ ہم آپ کی مدد کر سکیں۔ We are pleased to inform you that the upgrade process of the IslamiMehfil has been successfully completed. During this process, we took a secure backup of old files and cleaned up the system. Additionally, a new logo that is available in both English and Urdu languages has been added to the forum. We have introduced a new and modern system that replaces the old points system, which will reward users with ranks and badges based on their posting and other forum activities. Moreover, several other improvements have been made to enhance the forum's performance and user experience. If you encounter any difficulties while using the forum, or if images, post attachments, etc., do not appear on the forum, please express your feedback on this topic so we can assist you.
- 1 reply
-
- 1
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد اللہ عزوجل۔اس بار حدف سے بھی زیادہ چندہ جمع ہوا۔ جسکی بدولت نہ صرف ہوسٹنگ اور اسلامی محفل ڈومین 5 سال کیلئے ری نیو ہو چکے ہیں۔ بلکہ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کام ڈومین بھی اگلے چند برس کیلئے ری نیو ہو چکا ہے۔ اسکے علاوہ اسلامی محفل سوفٹ ویئر انوژن پاورکمیونٹی کے لائسنس کو بھی ری نیو کر دیا ہے۔ جن احباب نے اس کار خیر میں تعاون کیا ان تمام احباب کا بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء۔ اسلامی محفل بورڈ کو نئے ورژن پر منتقلی اپ گریڈ کا عمل ابھی کچھ دیر میں شروع کیا جائے گا۔ جس کے دوران ویب سائیٹ کچھ وقت کیلئے آف لائن رہے گی۔ تبدیلی: فورم نئے ورژن پر اپ گریڈ ہو چکا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ نظر آئے تو اس ٹاپک میں پوسٹ کریں۔ Praise be to Allah, the Almighty. This time, the collection has exceeded the target. As a result, not only have the hosting and the IslamiMehfil.com domain been renewed for 5 years, but the IslamicEducation.com domain has also been renewed for the next few years. In addition, the license for the IslamiMehfil software Invision Power Community has also been renewed. Many thanks to all the friends who cooperated in this noble cause. May Allah reward you with goodness and the best of the rewards. The process of upgrading the IslamiMehfil to the new version will start in a little while. During this time, the website will be offline for some time. Update: The forum has been upgraded to the new version. If any issues arise, please post in this topic.
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم آن لائن ڈونیشن بٹن کام نہ کرنے کی وجہ سے حذف کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو رابطہ فرمائیں۔ بیرون ملک سے ٹرانزیکشن کیلئے انٹرنیشل بینک اکائونٹ نمبر (IBAN) استعمال کیا جاسکتا ہے۔ The online donation button has been removed due to it not working. If you wish to participate in this act of kindness, please contact us. For transactions from abroad, the International Bank Account Number (IBAN) can be used. Current funds: $330 Remaining: $130
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلامی محفل کیلئے ڈونیشن سیدھا ڈریم ہوسٹ کو بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔ نیچے دیے ہوئے بٹن پر کلک کریں اور وہاں پر موجود پیمنٹ آپشن سیلیکٹ کر کے بھیج دیں۔ جزاک اللہ۔ Donations for the Islamic forum can also be sent directly to DreamHost. Click on the button provided below, select the payment option available there, and send it. May Allah reward you. Current funds: $160 Remaining: $300
-
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، اسلامی محفل کی ہوسٹنگ ایکسپائر ہونے کے بعد دو ماہ کا گریس پیریڈ شروع ہو چکا ہے. اگر اس عرصہ کے دوران ہم مطلوبہ فنڈز حاصل نہ کر سکے تو اسلامی محفل اور دیگر متعلقہ ویب سائٹس آف لائن ہونے کا اندیشہ ہے. اس سلسلے میں آپ سے گزارش ہے کہ جتنا تعاون سکے فرمائیں اور اپنے دوست احباب تک یہ پیغام پہنچائیں. جزاک اللہ خیرا موجودہ فنڈ: $60 بقایا: $400 The hosting of the IslamiMehfil has expired, and a two-month grace period has now begun. If we are unable to raise the required funds during this period, there is a concern that the IslamiMehfil and other related websites will go offline. In this regard, we request your cooperation as much as possible and ask you to spread this message to your friends and acquaintances. May God reward you with goodness. Current funds: $60 Remaining: $400
-
یہ دو فتویٰ پڑھیں۔ https://daruliftaahlesunnat.net/ur/kya-aik-peer-se-bait-hone-ke-baad-dosre-peer-sahib-se-bait-ho-sakte-hain https://daruliftaahlesunnat.net/ur/2-peeron-ka-mureed-hona-5139 ان سے آپ کو جواب مل جائے گا۔ جامع شرائط پیر سے بیعت توڑ کر دوسرے پیر سے بیعت کرنا ناجائز ہے۔ جبکہ دو پیروں سے مرید ہونے پر فیض نہیں پائے گا۔ یعنی اگر دوسرے پیر صاحب نے آپ کو مرید کر لیا تو یہ ایک وقت میں دو جگہ بیعت ہو جائے گی۔ البتہ دوسرے پیر سے طالب ہو سکتے ہیں۔
-
السلام علیکم اسلامی نیٹ ورک پچھلے تقریباً 18/19 سالوں سے دین حق مسلک حق اھلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ اس تمام عرصے میں ہمارے اخراجات ٹیم ممبرز اور دیگر سنی حضرات کے تعاون سے کئے جاتےرہے ہیں. اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ ری نیوول بہت ہی قریب ہے۔ 31 دسمبر 2023 کو ہوسٹنگ کی مقررہ مدت ختم ہو جائے گی۔ ابھی تقریباً 68 دن باقی ہیں ہوسٹنگ کی مدت ختم ہونے میں اور اس کے بعد دو ماہ گریس پیریڈ ہوگا جو کہ کچھ اضافی ٹائم ہوسٹنگ کپمنی کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اس عرصہ کے دوران ہمیں ہوسٹنگ ری نیو کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز کو برابر کرنا ہے۔ ویب سائیٹس کا ڈیٹا اتنا زیادہ ہے کہ اسے بیک اپ اور ٹرانسفر کرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔ ہوسٹنگ کے کل اخراجات 417$ جو کہ پانچ سال (31 دسمبر 2028) تک کیلئے ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کے ساتھ اسلامی محفل ڈاٹ کام ڈومین کی ری نیوول 5 مہینےبعد مئی 2024 میں ہے۔۔ 460$ ہمارا ہدف ہے۔ اگر پانچ سال کی ہوسٹنگ کا پیکج نہ لیا جائے اور ماہانہ یا سالانہ ہوسٹنگ پیکج کیا جائے تو ماہانہ اخراجات زیادہ ہو نگے۔ موجودہ ماہانہ فی 6.95$ ہے پانچ سال کی ایک ساتھ ادا کرنے کے حساب سے۔ جبکہ اگر اسے ماہانہ پیکج میں کنورٹ کر دیا جائے تو یہ ماہانہ فی 13.99$ ہوگی۔ اگر ایک سال کی ایک ساتھ ادا کی جائے تو ماہانہ چارجز 12.99$ ہونگے۔ اسی طرح تین سال کی ایک ساتھ ادا کرنے پر ماہانہ چارجز 10.99$ ہیں۔ آپ حضرات کے تعاون سے ہمیں ہدف مل جائے تو ہوسٹنگ اور ڈومین دونوں پانچ سال کیلئے ری نیو ہو جائیں۔ برائے کرم جتنا ہو سکتا ہے تعاون فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا تعاون کیلئے 03159783292 پر وٹس ایپ یا ایس ایم ایس میسج کریں یا اسلامی محفل پر پرسنل میسج کریں یا اس ٹاپک میں ریپلائی کریں۔ جزاک اللہ۔ The Islamic Network has been striving for the service of the Ahlus Sunnah wal Jama'ah, Hanafi Barelvi, for approximately 18/19 years. During this entire period, our expenses have been managed with the cooperation of team members and other Sunni individuals. The hosting renewal for the Islamic forum and other Islamic websites is very near. The hosting will expire on 31st December 2023. There are about 68 days left until the hosting period ends, followed by a two-month grace period, which is some additional time provided by the hosting company. During this period, we need to match the required funds for renewing the hosting. The data of the websites is so extensive that backing up and transferring it could also present severe difficulties. In this regard, we request all members to cooperate. The total hosting expenses are $417, which covers a period of five years (until 31st December 2028). The renewal of the IslamiMehfil.com domain with web hosting is due in May 2024, five months later. Our target is $460. If we do not opt for the five-year hosting package and choose monthly or yearly hosting, the monthly expenses will be higher. The current monthly fee is $6.95 if paid altogether for five years. If it is converted to a monthly package, it will be $13.99 per month. If paid annually, the monthly charges will be $12.99. Similarly, for three years paid together, the monthly charges are $10.99. With your cooperation, if we achieve our target, both hosting and domain can be renewed for five years. Please cooperate as much as you can. May Allah reward you with goodness. For cooperation, WhatsApp or SMS message on 03159783292, or send a personal message on the IslamiMehfil or reply in this topic. May Allah reward you. Hosting Expiry Date (31 Dec 2023) IslamiMehfil.com Domain Expires on 25 May 2024 Web Hosting Charges: $417 every five years ($6.95 per month) 2024 to 2028 1 Year renewal fee for IslamiMehfil.com: $8.03 Required: $460 for both hosting and domain renewal
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب حنفی گروپ صاحب۔ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ آپ کو اس فورم پر 12 سال ہوگئے لیکن آپ ابھی تک mature نہیں ہوئے، گفتگو میں کوئی پختگی نہیں آئی۔ اگر آپ نے اس فورم کا استعمال بالفرض 16 سال کی عمر سے بھی شروع کیا ہو تو بندے کے سوچنے کا انداز 28 سال کی عمر میں بہت تبدیل ہوجاتا ہے۔ Teenager اکثر جذباتی ہوتے ہیں لیکن جیسے عمر زیادہ ہوتی تو بندہ تھوڑا پختگی اور سوچ سمجھ کر بولتا ہے لیکن آپ کے ذہن میں جو آتا ہے بس بولے چلے جاتے ہیں کوئی بریک لگائے بغیر۔ دوسرا آپ کا فوکس بھی نہیں ہے۔ 26 جون کو آپ نے پوسٹ کی رومن اردو میں اور اس کے نیچے 27 جون کو غلام محمد بھائی نے پوسٹ کی جس میں حوالہ جات کا مطالبہ ہے۔ لیکن وہ پوسٹ آپ کو نظر ہی نہیں آئی یا جان بوجھ کر ignore کردی۔ جس کیلئے قادری سلطانی بھائی کو پوسٹ کرنا پڑی۔ پھر آپ نے اپنی سابقہ پوسٹ کے “غلط ترجموں کی نشاندہی” وغیرہ والا اسکین پوسٹ کر دیے لیکن جن کا مطالبہ تھا وہ اسکین نہیں دیے۔ موضوع ہے حسام الحرمین۔ اصول طے ہورہے تھے۔ 35 پوسٹس ہوچکی ہیں اور آپ اس بات پر اٹکے ہوئے ہیں کہ “تم اپنے علماء کی ان 2 عبارت، جس میں میرے نزدیک یہ مسئلہ ہے، اس پر فتوی لگائو ورنہ بات آگے نہیں بڑھے گی”، “عقیدہ گیا تیل لینے”، “کفر کے گھاٹ اتار دیا”، “دو حوالوں سے ہوا نکال دی” وغیرہ۔ مناظرہ یا کسی خاص موضوع پر بحث کا یہ طریقہ ہوتا ہے؟ یہ تو بچگانہ جزباتی گفتگو ہے جس سے آپ صرف اپنے آپ کو خوش کر رہے ہیں یا اپنے جیسے دیوبندی بچوں کو۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے کسی بڑے کو اپنی پوسٹس دکھا دیں۔ اگر وہ تھوڑا سا بھی میچور ہوا تو کبھی ان پوسٹ کو appreciate نہیں کرے گا، اور اُلٹا منع کرے گا کہ یہ کام چھوڑ دو۔ بات تاویل سے شروع ہوئی۔ جب غلام محمد بھائی نے تاویل کی تعریف دونوں جانب اور نیوٹرل حوالے سے بھی کر دی، یا تو آپ اُس کے برعکس ایک دوسری تعریف لے کر آتے یا پھر اس کو مان کر اصل موضوع کی طرف چلے جاتے۔ شرائط میں یہ ترجمے اور حوالے وغیرہ لانے اور فتوے لگانے کا مطلب؟ یہ حوالے تو آپ بطور ضرورت اس وقت بھی پیش کر سکتے تھے جب بات حسام الحرمین پر ہورہی ہوتی۔ شروع میں ہی میں نے کہا تھا کہ ٹو دا پوائنٹ بات کریں، بحث برائے بحث نہ کریں۔ ٹاپک پر رہیں۔ کوئی نیوٹرل بندہ بھی دیکھے تو پتہ چلے کہ اخلاق کے دائرہ میں رہ کر بات ہو سکتی ہے۔ اب ذرا کوشش کر کے نیوٹرل پوائنٹ آف ویو سے اس ٹاپک کو پڑھنے کی کوشش کریں۔ کیا یہ حسام الحرمین پر بحث ہورہی ہے؟ 5 پوسٹس کے بعد ہی نیوٹرل بندہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ یہ حضرات شرائط ہی طے نہیں کر سکتے اور فتوے بازی شروع ہوگئی کہ فلاں ترجمہ میں یہ بات ہے اور فلاں میں یہ بات ہے اور فلاں پر فتوی لگائو تو بات آگے ہوگی اور مکمل خلط مبحث گفتگو ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ آپ اپنی جگہ کسی اور کو لے آئیں۔ آپ کے دیوبندی فورم پر کوئی تو ایسا بندہ ہوگا جس نے مدرسے میں جا کر علم حاصل کیا ہو؟ جس کو مناظرے کے کچھ اصول پتہ ہوں۔ تاویل کے اصولوں سے کچھ واقف ہو، دیگر اصول و فقہ کی کتب پر کچھ عبور حاصل ہو۔ جذباتی نہ ہو، ٹو دا پوائنٹ بات کرے، اپنے دلائل میں فریق مخالف کی عبارتوں کو بطور دلیل پیش کرنے کا طریقہ آتا ہو اور سب سے اہم کہ سوچ سمجھ کر حوالہ دیتا ہو کہ اگر ثبوت مانگا گیا تو دے سکتا ہوں یا نہیں۔ کیونکہ یہاں دروغ گوئی تو کام نہیں آنی۔ علمائے اہلسنت کا نام لے کر بات ہوگی تو ساتھ اسکین تو دینا لازمی ہے۔ فیصلہ یہاں کس نے کرنا ہے؟ عوام نے اور یہ تب ہوگا جب گفتگو موضوع پر رہے۔ ابھی اگر آپ نے خود اس بحث کو جاری رکھنا ہے تو اپنے دونوں حوالے اپنے پاس رکھیں اور دوسری پوسٹس کے نمبر دینے کی ضرورت نہیں۔ تاویل پر کوئی نئی تعریف ہے تو حوالے کے ساتھ پیش کریں۔ غلام محمد بھائی کی شرائط والی پوسٹ کو دوبارہ پڑھیں۔ یہاں اب صرف شرائط پر بات ہوگی اور جب شرائط پر آپ دونوں راضی ہوجائیں تو ایک نیا ٹاپک پوسٹ کریں جس میں صرف اور صرف حسام الحرمین پر بات ہو۔ اس ٹاپک کو شرائط کے نام سے ری نیم کر دیا جائے گا اور نئے ٹاپک کی پہلی پوسٹ میں اسکا لنک دے دیا جائے گا۔ امید کرتا ہوں کہ آپ ابھی خلط مبحث نہیں کریں گے اور شرائط کو طے کر کے اصل موضوع کی طرف آجائیں گے۔
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم ڈبل پوسٹنگ سے پرہیز کیا جائے۔ اگر کوئی اضافہ کرنا ہو تو سابقہ پوسٹ جس کے بعد کوئی ریپلائی نہیں آیا، اُسی کو ایڈیٹ کریں۔ نیچے ایڈیٹ میسج بھی لکھا جا سکتا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو تبدیلی کا پتہ چلے۔ اگر سابقہ پوسٹ کا ایڈیٹنگ ٹائم ختم ہو چکا ہو تو پھر ڈبل پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ دو بندوں کی گفتگو کے دوران تیسرا بندہ ریپلائی نہ کرے۔ پڑھنے والے پوسٹ پر ری ایکشن دے کر اپنے تاثر کا اظہار کریں۔ کوئی مشورہ وغیرہ دینا ہو تو پرائیویٹ میسج کریں۔ کوشش کریں ٹو دا پوائنٹ بات کریں۔ ایک دوسرے کو آپ کہہ کر مخاطب کریں۔ بدتمیزی کا اسٹارٹ تو سے ہوتا ہے۔ کوئی نیوٹرل بندہ بھی آکر اس گفتگو کو چیک کرے تو اُسے پتہ چلے کہ اخلاق کے دائرہ میں بھی رہ کر بات کی جا سکتی ہے۔ شرائط پر عمل نہ کرنے یا بحث برائے بحث کی صورت میں ٹاپک کو لاک کیا جا سکتا ہے۔
-
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اسلامی محفل پر خوش آمدید۔ اللہ تعالی آپ کا جذبہ اور ایمان سلامت رکھے۔ آمین
-
وعلیکم السلام, انا للہ و انا علیہ راجعون May Allah grant him Jannاt-ul-Firdous and give you Sabr-e-Jameel. Aameen. I'm not sure if there is anyone on this forum which have direct contact with Ameer-e-AhleSunnat (مدظلہ العالی) to deliver your message and get a recording. I think It would be best to send a direct message to Madani Channel team or someone in Majlis-e-Shura. You can try to message on twitter or facebook.
-
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ قرآن ڈاٹ ٹی وی والا پہلا لنک (آئی ایس او فائل) میرے پاس کام کر رہا ہے۔ شاید انٹرنٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی طرف سے کوئی مسئلہ ہو آپ کے پاس۔ فائل ابھی ایک دوسرے ہوسٹ پر منتقل کی ہے۔ یہاں سے چیک کریں۔ https://u.pcloud.link/publink/show?code=XZ4rYUkZxRdpRQJQmkm4RwmDaWhMb5u0eU4y
-
Salam We just switched forum to Urdu language as default. If you want to keep using forum in english language then all you have to do is to change forum language and theme. You can do that by going down at the very end. You will see options for Language and Theme. Just click on it and choose English (language) and English Theme. If you have any issue. Please reply in this topic.
-
وعلیکم السلام جی بالکل صحیح کہا آپ نے۔ ان شاء اللہ اس میں بھِی اپ ڈیٹ ہوگی۔ آپ بھی کچھ بندے ساتھ میں تیار کریں۔ بلکہ اُن کو لیڈ کریں۔ ایکٹو موڈیرٹرز بہت ضروری ہیں۔ ساتھ میں ایکٹو ممبرز بھی چاہیئں۔ہمارے بہت سے سُنی احباب فیس بُک وغیرہ پر پوسٹنگ کرتے رہتے ہیں۔ اگر وہ پوسٹ یہاں لگا کر فیس بک پر لنک ڈالیں، یا مکمل پوسٹ فیس بک پر ڈال کر اسلامی محفل کا لنک بھی دے دیں تو فورم کی سرگرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
-
ابھی چیک کریں۔ان شاء اللہ ابھی نظر آئے گا۔ پھر بھی مسئلہ ہو تو بتائیں۔
-
جی بالکل، ہمارا فورم دونوں زبانوں میں ہوگا۔ جیسا کہ اوپر بھی لکھا ہے۔ جو اراکین انگلش یا رومن اردو استعمال کرنا چاہتے ہیں، وہ انگلش زبان اور انگلش تھیم سیلیکٹ کر کے اپنا کام جاری رکھیں۔
-
فورم نام کی تبدیلی جن اراکین کے فورم پر نام انگلش حروف تہجی میں ہیں۔ اُن کے لئے فورم نام (Display Name) تبدیلی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ آپ اپنی پروفائل سیٹنگز میں جاکر اپنے فورم نام کو تبدیل کر سکتے ہیں۔اگر کوئی نام تبدیلی میں کوئی مسئلہ ہو یا آپشن نظر نہ آرہا ہو تو اس ٹاپک پر جواب پوسٹ کر کے آگاہ کریں۔ Account Settings > Display Name > Change
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم اسلامی محفل کو مکمل اردو میں کرنے کی خواہش بہت پرانی ہے۔ لیکن کچھ وجوہات اور کچھ سستی کی وجہ سے یہ آج تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ انگلش اور رومن اردو اسٹائل میں وہ مزہ نہیں جواردونستعلیق میں لکھنے اور پڑھنے کا ہے۔ پچھلے دنوں ہمارے ایک اسلامی بھائی فیصل صاحب ، جنہوں نے کچھ سال پہلے بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اہلسنت کا کوئی فورم مکمل اردو میں ہو، جہاں اردو آسانی سے لکھی اور پڑھی جا سکے۔لیکن اس وقت ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کچھ دن پہلے انہوں نے دوبارہ کال کی اور اس سلسلے میں تفصیلی بات ہوئی۔ پہلے ارادہ تھا کہ انوژن فورم سوفٹ ویئر کو زنفورو سوفٹ ویئر میں کنورٹ کر دیا جائے کسی طرح۔ جو کہ ایک بہت مشکل ٹاسک ہے۔ اس فورم کے ڈیٹا بیس سائز اور پوسٹس اور یوزرز ہرچیز کو زن فورو پر کسی مسئلے کے بغیر تبدیل کرنا آسان ٹاسک نہیں۔ پھر زنفورو کا اردو ترجمہ لینے کیلئے کسی دوسرے فورم کی انتظامیہ سے درخواست کی جائے اور پھر انگلش فورم کو بالکل ختم کر کے اسلامی محفل اردو کا آغاز کیا جائے۔ یہ کام مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔پھر ایک پلان یہ بھی تھا کہ اس فورم کو ورژن ایک کا نام دے کر پوسٹ کرنے کی سہولت ختم کر دی جائے، اس کا لنک تبدیل کر دیا جائے اور ورژن دو زنفورو پر شروع کیا جائے۔ یہ بھی کام مناسب نہیں لگ رہا تھا۔ پھر بھی میں نے ایک اردو فورم کے ناظم اعلی سے، زنفورو کا اردو ترجمہ حاصل کرنے کیلئے ، رابطہ کی کوشش کی، اول تو جواب ہی موصول نہیں ہوا، دوم، اس فورم کا زنفورو ورژن پرانا لگ رہا تھا اور ہمیں نیا ورژن استعمال کرنا تھا ، اس لئے اگر ترجمہ مل بھی جاتا تو اُمید نہیں تھی کہ وہ کام کرتا ۔ پھر میں نے زنفورو کو اپنے سسٹم پر ٹیسٹ کیا تاکہ پتہ چلے کے استعمال کے لحاظ سے یہ کیسا ہے، استعمال کے بعد میں نے انوژن پاور کو اس سے کئی درجہ بہتر پایا۔ اور پچھلے دو تین دنوں میں اسی موجودہ سوفٹ ویئر کے ترجمے اور اردو تھیم ڈیزائن پر کام کیا ہے۔ ترجمہ تو ابھی بہت زیادہ رہتا ہے۔ تھیم ذیزائن کافی حد تک تیا ر ہو چکا ہے جو کہ کمپیوٹر پر فی الحال بہت بہتر نظر آئے گا۔ اس کی موبائل ایڈجسٹمنٹس پر ابھی کام کرنا ہے جب یہ مکمل تیار ہو جائے گا۔ اسلامی محفل اردو میں اگر آپ اسلامی محفل کو اردو میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو دو کام کرنے ہوں گے۔ سب سے نیچے جا کر Language کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں سے اردو کو سیلیکٹ کریں۔ اس کے بالکل ساتھ Theme کا آپشن ہے، وہاں سے Urdu Default کو سیلیکٹ کریں۔ آپ کو فورم کا سرورق یا صفحہ اول سب اردو میں نظر آئے گا۔ فورم کی ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ یعنی دائیں سے بائیں طرف نظر آئے گی۔ اس کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں دیکھنے کیلئے فی الحالآپ کے سسٹم میں نفیس نستعلیق فونٹ کا ہونا ضروری ہے جوکہ آپ یہاں سے ڈائونلوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد نستعلیق فونٹ آن لائن لوڈ کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس کے بعد فونٹ کا سسٹم میں انسٹال نہ بھی ہو تو فورم نستعلیق میں نظر آئے گا۔ نیچے فورم کے اردو ورژن کا اسکرین شاٹ بھی ایڈ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ترجمہ کا کام بہت کم ہوا ہے۔ اس لئے آپ کو فورم کے کئی حصوں پر انگلش ٹیکسٹ نظر آئے گا۔ نیز ترجمہ کی کوالٹی بھی اتنی اچھی نہیں ہے، کئی جگہوں پر انگلش الفاظ کا اردو میں استعمال ہے اور کئی جگہوں پر ترجمہ شاید کچھ عجیب سا لگے اور الفاظ میں غلطیاں بھی شاید دیکھنے کو ملیں۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ترجمہ بہتر اور مکمل ہوتا جائے گا۔ اردو لکھنے کیلئے فی الحال آپ کے سسٹم میں اردو کی بورڈ انسٹال ہونا بھی ضروری ہے۔ کوشش ہوگی کہ اردو فورم کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سہولت بھی ایڈ کر دی جائے، جس کی مدد سے اراکین اردو بغیر اردو کی بورڈ انسٹال کیے لکھ سکیں۔ انگلش /رومن اردو ورژن فی الحال فورم کا انگلش/رومن اردو ورژن بطور ڈیفالٹ کام کرے گا۔ جب اردو ورژن کچھ بہتر ہوجائے گا تو اردو کو ڈیفالٹ کر دیا جائے گا۔فورم کا انگلش/رومن اردو ورژن بھی ساتھ موجود رہے گا۔ رومن اردو میں پوسٹ کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ آپ اردو میں ٹائپنگ کریں، اگر نہیں آتی تو ٹائپنگ کرنا سیکھیں تاکہ پڑھنے اور جواب دینے والوں کو آسانی ہو۔انگلش پوسٹنگ کرنے والے حضرات انگلش زبان اور تھیم استعمال کر کے اپنا کام جاری رکھیں۔ آپ کا وقت چاہیے اس کام اور کوشش کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں آپ کا وقت اور آپ کی مدد چاہیے۔ا س سلسلے میں جو اراکین مدد کرنا چاہیں تو آگے بڑھ کر اس ٹاپک پر جواب پوسٹ کریں ۔۔ ہمیں فورم پرایکٹو ممبرز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ موڈیریٹرز کی ضرورت ہے۔ ترجمہ میں مدد کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ اور آپ کے پاس کوئی مشورہ، رائے یا کوئی مسئلہ ہے۔ تو ہمیں آگاہ کریں۔ جزاک اللہ۔ والسلام
-
السلام علیکم الحمد اللہ عزوجل، اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ پانچ سال کے لئے (۳۱ دسمبر ۲۰۲۳ تک) ری نیو ہو چکی ہے۔ جن بھائیوں نے تعاون کیا۔ اللہ تعالی انہیں کثیر جزائے خیر عطاء فرمائے۔ آمین بجاہ النبئی الآمین صلی اللہ علیہ وسلم۔ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کوم ڈومین جنوری میں ایک سال کیلئے ری نیو کیا تھا۔ اگر 35$ یا اس سے زائد مزید جمع ہو جائیں تو اس کی ری نیوول پانچ یا اس سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔ جزاک اللہ خیرا۔
-
السلام علیکم اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کے ہوسٹنگ اکائونٹ کی ری نیول میں بہت ہی کم وقت صرف 10 دس دن باقی ہیں۔ ہمیں کم از کم 277$ مزید درکار ہے۔ تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں ہماری مدد فرمائیں۔ اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فرمائیں۔ اگر آپ کے جاننے والے اس کار خیر میں مدد کر سکتے ہیں تو اُن سے رابطہ کرکے تعاون کی درخواست کریں، اس ٹاپک کا لنک بھیجیں۔ ہمیں اپنا ہدف مکمل کرنے کیلئے یہ ٹاپک وٹس ایپ گروپس، فیس بک پوسٹس، ٹویٹر، ٹیلیگرام یا دیگر سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ جزاک اللہ خیرا
-
السلام علیکم اسلامی نیٹ ورک پچھلے کئی سالوں سے دین حق مسلک حق اھلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ اس تمام عرصے میں ہمارے اخراجات ٹیم ممبرز اور دیگر سنی حضرات کے تعاون سے کئے جاتےرہے ہیں. اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ ری نیوول بہت ہی قریب ہے۔ 31 دسمبر 2018 کو ہوسٹنگ کی مقررہ مدت ختم ہو چکی ہے۔ ابھی یہ 60 دن کا گریس پیریڈ شروع ہے جو کہ ہوسٹنگ کمپنی کی جانب سے ہر کلائنٹ کو کچھ اضافی وقت دیا جاتا ہے اخراجات ادا کرنے کیلئے۔ یہ وقت مارچ کے شروع تک ختم ہوجائے گا۔ اگر اس عرصہ کے دوران ہم نے ہوسٹنگ فیس ادا نہ کی تو ہمارا اکائونٹ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ تمام ویب سائیٹس کا ڈیٹا اتنا زیادہ ہے کہ اسے بیک اپ اور ٹرانسفر کرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔ ہوسٹنگ کے کل اخراجات 417$ جو کہ پانچ سال (31 دسمبر 2023) تک کیلئے ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کے ساتھ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کام ڈومین کی ری نیوول بھی اگلے ماہ ہے۔۔ 460$ ہمارا ہدف ہے۔ اگر پانچ سال کی ہوسٹنگ کا پیکج نہ لیا جائے اور ماہانہ یا سالانہ ہوسٹنگ پیکج کیا جائے تو ماہانہ اخراجات زیادہ ہو نگے۔ موجودہ ماہانہ فی 6.95$ ہے پانچ سال کی ایک ساتھ ادا کرنے کے حساب سے۔ جبکہ اگر اسے ماہانہ پیکج میں کنورٹ کر دیا جائے تو یہ ماہانہ فی 10.95$ ہوگی۔ اگر ایک سال کی ایک ساتھ ادا کی جائے تو ماہانہ چارجز 9.95$ ہونگے۔ اسی طرح دو سال کی ایک ساتھ ادا کرنے پر 8.95$ اور تین سال کی ایک ساتھ ادا کرنے پر ماہانہ چارجز 7.95$ ہیں۔ آپ حضرات کے تعاون سے ہمیں ہدف مل جائے تو ہوسٹنگ اور ڈومین دونوں پانچ سال کیلئے ری نیو ہو جائیں۔ برائے کرم جتنا ہو سکتا ہے تعاون فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا Hosting Expired (31 Dec 2018), Grace Period Expires on 1 March 2019 IslamiEducaton.com Domain Expires on 22 January 2019 Web Hosting Charges: $417 every five years ($6.95 per month) 2019 to 2024 1 Year renewal fee for IslamiEducation.com: $8.99
-
السلام علیکم اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ ری نیوول بہت قریب ہے۔ اس سال 31 دسمبر 2018 کو ہوسٹنگ ختم ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔ ہوسٹنگ کے کل اخراجات 417$ جو کہ پانچ سال (31 دسمبر 2023) تک کیلئے ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کے ساتھ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کام ڈومین کی ری نیوول بھی اگلے ماہ ہے۔۔ 460$ ہمارا ہدف ہے۔ جس سے ہوسٹنگ اور ڈومین دونوں پانچ سال کیلئے ری نیو ہو جائیں۔ برائے کرم جتنا ہو سکتا ہے تعاون فرمائیں۔ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اسلامی ویب سائیٹس سے جتنے حضرات مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کا ثواب آپ کے حصہ میں بھی لکھا جاتا رہے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل۔
-
اسلامی ایجوکیشن پر ترجمہ کی غلطی تھی اور ایسی مزید اغلاط بھی ہوسکتی ہیں۔ پرانے ایڈیشن میں ہرکتاب اور آرٹیکل کے نیچے وضاحت بھی موجود تھی کہ اگر مواد میں کوئی غلطی پائیں تو رابطہ کر کے آگاہ فرمائیں۔ کتابت و ترجمہ کی اغلاط کبھی بھی عقائد کے خلاف دلیل نہیں ہوتیں۔ عقائد کو ثابت کرنے کیلئے مستند روایات و علماء کے حوالے درکار ہوتے ہیں۔ اسلامی ایجوکیشن ویب سائیٹ پر غلطی کی تصحیح اور وضاحت کر دی گئی ہے۔ مولا کا وہی معنی لیا جائے گا جو کہ جمہور علمائے اہلسنت مراد لیتے ہیں۔