!السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعض دیوبندی مدارس میں دراسات دینیہ کے نام سے ایک دو سالہ کورس پڑھایا جاتا جس کا مقصد ان لوگوں کو اسلامی علوم سے آشنا کرنا ہوتا ہے جو مکمل درس نظامی نہیں پڑھ سکتے اور نصاب کی تمام کتب اردو پر مشتمل ہوتی ہیں۔
اگر سنی علماء کی طرف سے بھی اردو کتب پر مشتمل کوئی ایسا دو سالہ نصاب ترتیب دیا جائے تو بہت اچھا ہوگا۔
اگر آپ کے نظر میں ایسی اردو سنی کتب ہیں اور آپ یہاں نصاب تجویز کر سکتے ہیں تو ضرور کیجئے۔
نمونے کے طور دراسات دینیہ کا نصاب ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
جزاک اللہ خیراً