Jump to content

Syed Kamran Qadri

اراکین
  • کل پوسٹس

    526
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    43

سب کچھ Syed Kamran Qadri نے پوسٹ کیا

  1. امام احمد بن حنبل سے دم درود کا ثبوت محدث ابن جوزی کی ایک کتاب ہے،اس کتاب کا نام ہے"مناقب الامام احمد" ابن جوزی کون ہیں ؟ مختصرا ابن جوزی وہی بزرگ ہیں جن کے متعلق ابن قدامہ حنبلی نے فرمایا ہے کہ یہ وہ حافظ الحدیث بزرگ ہیں جنہیں 1 لاکھ احادیث مبارکہ سند اور متن کے ساتھ زبانی یاد تھیں،امام ذھبی جیسے عظیم محدث و محقق نے انہیں شیخ الاسلام کا لقب دیا ہے۔ محدث امام ابن جوزی نے اپنی کتاب مناقب الامام احمد میں ایک باب قائم کیا اور اس باب کا نام رکھا "الباب الرابع والعشرون فی ذکر تبرکہ واستشفائہ بالقرآن وماء زمزم و شعر الرسول صلی اللہ علیہ وسلم وقصعتہ" اس باب میں امام ابن جوزی نے امام احمد کے بیٹے صالح سے روایت کیا کہ میں بسا اوقات بیمار ہوتا میرے والد صاحب ایک پیالے میں پانی لیتے کچھ پڑھ کر دم کرتے پھر فرماتے۔ اسے پی لو اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کو اس سے دھو لو۔ امام احمد بن حںبل کے ایک عمل سے یہ چیزیں ثابت ہوئیں۔ (1) قرآنی آیات پڑھ کر دم کرنا (2) پانی وغیرہ پر دم کرنا (3) وہی پانی شفا کی نیت سے پینا اور اپنے چہرے پر ملنا (4) بیمار مریض پر قرآنی ایات پڑھ کر دم کرنا جائز۔ اب میں وہابیوں نجدیوں سے پوچھتا ہوں کہ امام احمد بن حنبل کا یہ عمل شریعت کے آئنیہ میں درست ہے یا نہیں ؟ یقینا تم اسے خلاف شرع کہنے کی جرآت نہیں کرو گے۔ تم صرف اتنا کر سکتے ہو کہ تمہارے محقق جب کسی کتاب کی نام نہاد تحقیق کرنے لگتے ہیں تو ایسے بزرگوں کے معمولات کی بابت حاشیوں میں گھسی پٹی تاویلات کرنا شروع کر دیتے ہیں اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں۔ اب یہی عمل کوئی سنی مسلمان کرتا ہے وہ قرآن کریم کی آیات مبارکہ پڑھ کر یا قرآنی آیات کو بطورِ تبرک و شفا تعویذ بنا کر پہنتا ہے تو تم اسے شرک و بدعت کیوں کہتے ہو؟ وہی عمل امام احمد بن حنبل کریں تو وہ تمہارے نزدیک وہ عمل کر کے مشرک و بدعتی نہیں ہوئے بلکہ پہلے کی طرح امام المسلمین ہی رہیں، تو پھر کوئی سنی مسلمان اگر تعویذات و جائز دم درود کرے تو کیوں مشرک و بدعتی ہونے کے فتوی دیتے ہو؟؟؟
  2. امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ جیسے عظیم محدث کا صوفیا کرام کی تعریف کرنا سیر اعلام النبلاء میں وہابیوں کے بھی محبوب امام ذہبی نے صوفیائے کرام کی تعریف کی ہےتو کیا وہابی ان کو بھی کافر کہیں گے؟یا پھر صوفیائے کرام کی تکفیر سے باز آئیں گے؟ وہابیوں پر مصیبت! وہابیوں کا صوفیائے کرام سے شدید بغض اور تکفیر مشہور و معروف بات ہے۔ امام ذہبی صوفیائے کرام کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں "صحابہ کرام اور تابعین کا تصوف کتنا میٹھا ہے"تو کیا وہابی ان کو بھی کافر کہیں گے؟یا پھر صوفیائے کرام کی تکفیر سے باز آئیں گے؟
  3. امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک اور منبر شریف کو بوسہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ نجدی وہابی امام احمد بن حنبل پر بھی شرک و کفر کا فتوی لگانے کی جرات کریں گے ؟؟؟ أبو عبد الله أحمد بن محمد بن حنبل اپنی کتاب "العلل ومعرفة الرجال"جلد 2 ص 492پر فرماتے ہیں۔ میں نے اپنے والد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو نبی کریم ﷺ کے منبر کو چھوتا ہے اور اپنے چھونے سے برکت لیتا ہے اور اسے بوسہ دیتا ہے اور قبر کے ساتھ بھی اس طرح کا معاملہ کرتا ہے اور اس کے ذریعے اللہ تعالی کے قرب کی نیت کرتا ہے تو فرمایا:اس میں کوئی حرج نہیں۔ (العلل ومعرفة الرجال،ص 492،جلد 2،دار الخاني،الرياض) اس سے میں ان لوگوں پرتعجب کرتا ہوں جو مسلمانوں کی تکفیر صرف کسی ولی کی قبرکو چھونے یا مسلمانوں کے یارسول الله المدد کہنے کی وجہ سے کرتے ہیں۔
×
×
  • Create New...