Jump to content

Syed Kamran Qadri

اراکین
  • کل پوسٹس

    526
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    43

سب کچھ Syed Kamran Qadri نے پوسٹ کیا

  1. عورت کا غیر محرم مردوں سے ملنا کیسا ؟؟؟
  2. قضا نمازیں کس طرح پڑھی جائیں ؟؟؟ قضائے عمری کا طریقہ کیا ہے ؟؟؟
  3. اگر قادیانی سنی بن کر کسی سے نکاح کرے تو ایسے نکاح کا کیا حکم ہے ؟؟؟
  4. عوام میں یہ مشہور ہے کہ حضرت سیدنا اىوب علیہ السلام کے جسم مبارک میں بىمارى کى وجہ سے کیڑے پڑگئے تھے،کیا یہ درست ہے؟؟؟
  5. زندگی میں وراثت تقسیم کرنا کیسا ؟‎
  6. رسالہ نمبر:1 وضو کا طریقہ اسے خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ شکریہ
  7. صورتِ مسئولہ میں چوںکہ دادا حیات ہیں تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ بیٹیوں کا اپنے والد سے جائیداد سے حصہ کا مطالبہ کرنا مناسب نہیں لگتا کہیں کوئی بے ادبی نہ کر بیٹھیں اور دادا کو بھی یہ مناسب نہیں کہ وہ ساری بقیہ جائیداد ایک ہی بیٹے کو دیں انھیں چاہئے کہ وہ انصاف سے کام لیں اور سب کو برابر تقسیم کریں آخر بیٹیاں بھی انہی کا ہی خون ہیں۔ بعض روایات میں ہے کہ حضرت سیدنا بشیر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے اپنے بیٹے نعمان کو ایک غلام دیا تو ان کی زوجہ حضرت سیدتنا عمرہ بنت رواحہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہانے فرمایا کہ میں اس پر راضی نہیں جب تک کہ آپ اس بات پر سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو گواہ بنالیں۔جب وہ اس مقصد کے لئے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے تو حضورِ اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِستفسار فرمایا: کیا تم نے اپنے سارے بچوں کو اسی طرح دیا ہے؟ عرض کی: نہیں۔ فرمایا: اﷲسے ڈرو اور اپنی اولاد میں انصاف کرو،نیز ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:میں ظلم پر گواہ نہیں ہوتا۔اس پر حضرت سیدنا بشیر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے اپنے تحفے سے رجوع کرلیا۔(مشکوٰۃ،کتاب البیوع،باب: ۱۷،۱/۵۵۶،حدیث:۳۰۱۹) مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان تحریرفرماتے ہیں :اس حدیث کی بنا پر علماء فرماتے ہیں کہ باپ اپنی زندگی میں بیٹا بیٹی ساری اولاد میں برابری کرے،بیٹے کے لیے دوگنا حصہ بعد وفات ہے، حتی کہ پیار محبت بلکہ چومنے میں بھی برابری کرے۔ (مرقات) اگرچہ قدرتی طور پر چھوٹے بچے سے زیادہ محبت ہوتی ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو فاطمہ زہرا (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا) بہت پیاری تھیں کہ سب سے چھوٹی تھیں۔(مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں:)خیال رہے کہ متقی بیٹے کو فاسق بیٹے سے زیادہ دینا یا غریب معذور بے دست وپا اولاد کو دوسری امیر اولاد سے کچھ زیادہ دینا بلاکراہت دُرُست ہے۔( مراٰۃ المناجیح، ۴/۳۵۴) واللہ اعلم بالصواب
  8. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: یہ ذہن نشین فرما لیں کہ محض شوہر سے دور رہنا،ازدواجی رشتہ قائم نہ کرنا طلاق کا موجب نہیں اگرچہ چار ماہ گزر جائیں،جب تک شوہر صراحتا یا دلالتا طلاق نہ دے تب تک اس کے طلاق دیئے بغیر محض دور رہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی بھلے برسوں دور رہیں،جبکہ اور کوئی شرعی وجہ مثل ایلاوغیرہ نہ پائی جائے۔ صورتِ مسئولہ میں چوںکہ شوہر نے عورت کو طلاق دے دی ہے تو ایسی صورت میں عدت اس دن سے شروع ہو گی جس دن شوہر نے طلاق دی اس سے قبل بھلے 4 ماہ دور رہے ہوں،وہ ایام عدت میں شمار نہیں ہوں گے ایامِ عدت طلاق کے بعد ہی شروع ہوتے ہیں۔ جہاں تک عدت کا تعلق ہے تو اس میں ہمیں وضاحت درکار ہے کہ جس عورت کو طلاق ہوئی وہ عورت مدخولہ ہے یا غیر مدخولہ، حاملہ ہے یا غیر حاملہ،حیض آتا ہے یا حیض نہیں آتا کیوںکہ ہر صورت میں عدتِ طلاق مختلف ہوتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
  9. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: آپ کے سوال میں اجمال ہے جب تک آپ کے سوال کی تفصیل معلوم نہیں ہو گی تب تک کوئی بھی جواب دینا مشکل ہے۔ (1) آپ نے فرمایا کہ آپ رئیل اسٹیٹ میں کام کرتے ہیں تو یہ ارشاد فرمائیں کہ رئیل اسٹیٹ میں کام کی نوعیت کیا ہے اور کیا یہ انشورنس وغیرہ کے معاملات پر مشتمل کمپنی ہے ؟ (2) جو کام آپ کو لوگ کہتے ہیں کرنے کا اس کام کی نوعیت و تفصیل بیان فرمائیں۔
  10. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:آپ کے دادا حیات ہیں یا نہیں ؟اگر حیات نہیں تو کیا بیٹیوں کو حصہ دادا کی حیات میں ہی مل گیا تھا ؟ اور کیا دادا کی وفات کے بعد دادا کی جائیداد کو وارثین میں تقسیم کیا گیا تھا یا نہیں؟
×
×
  • Create New...